Baaghi TV

Category: کاروبار

  • پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ ریکارڈ

    پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ ریکارڈ

    پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جس میں سب سے نمایاں حصہ چین کا رہا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 2.45 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی، جس میں سب سے نمایاں حصہ چین کا رہا چین کی جانب سے اس عرصے میں پاکستان کو 1.22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری موصول ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 90 فیصد زیادہ ہے،چین اس وقت پاکستان کی کل غیر ملکی سرمایہ کاری میں 49.9 فیصد حصے کے ساتھ سب سے بڑا شراکت دار بن چکا ہے، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ نے بھی اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا،

    امریکی سرمایہ کاری مالی سال 2024 کے 110 ملین ڈالر سے گر کر صرف 30 ملین ڈالر رہ گئی، جو خطے کی سرمایہ کاری کے رجحانات کے ساتھ ہم آہنگی کو تو ظاہر کرتی ہے لیکن مغربی سرمایہ کاروں کی جاری ہچکچاہٹ کو بھی نمایاں کرتی ہے۔

    مدرسے میں زہریلا کھانا کھانے سے 9 بچوں کی حالت غیر،ایک جاں بحق

    توانائی کا شعبہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعتبار سے سب سے زیادہ پرکشش رہا، جس میں 1.17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، جو مجموعی سرمایہ کاری کا نمایاں حصہ ہےمالیاتی شعبہ بھی ترقی یافتہ رہا، جہاں ایف ڈی آئی 642 ملین ڈالر سے بڑھ کر 703 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو پاکستان کے بینکاری اور فِن ٹیک شعبے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو اجاگر کرتا ہے۔ اسی طرح، برقی مشینری اور کان کنی میں سرمایہ کاری نے ملک کی صنعتی اور معدنی صلاحیتوں میں بڑھتی توجہ کو ظاہر کیا تاہم، یہ رفتار غیر متوازن رہی ٹیلی کمیونیکیشنز کے شعبے میں مالی سال 2025 میں 131 ملین ڈالر کا خالص انخلا ہوا، جو پچھلے سال کے 44 ملین ڈالر کے مقابلے میں زیادہ تھا-

    تعمیراتی شعبہ بھی زوال کا شکار رہا، جو رئیل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے، یہ انخلاء ممکنہ طور پر غیر ملکی کمپنیوں کے سرمایہ نکالنے اور مارکیٹ سے باہر نکلنے کو ظاہر کرتے ہیں، جو ملٹی نیشنل اداروں کی نظر میں موجود خطرات کو اجاگر کرتے ہیں۔

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے، مؤثر پالیسیوں اور حکمت عملیوں کے نتیجے میں رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلے ہیں جس کے نتیجے میں اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہےسرمایہ کاری کے اس رجحان کو پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں روزگار کے مواقع اور صنعتی ترقی کی راہ ہموار کرے گا-

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر بند

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر بند

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار رہا،100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر بند ہوا-

    آج جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں زبردستی تیزی دیکھنے میں آئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2285 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 38 ہزار 665 پوائنٹس کی ریکارڈ بلندی پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن 100 انڈیکس نے اپنی بلند ترین سطح ایک لاکھ 38 ہزار 943 بنائی۔

    آج بازار میں 78 کروڑ شیئرز کے سودے 39.75 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 204 ارب روپے بڑھ کر 16617 ارب روپے ہوگئی ،منگل کے دن بھی 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر ہی 1225 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ37 ہزار 727 پوئنٹس کی ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

    ترکیہ کے اپوزیشن رہنما اور میئر استنبول کو پبلک پراسیکیوٹر کو دھمکانے پر 20 ماہ قید

    گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ لاکھ 34 ہزار 300 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔ کاروبار میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

    بحرین کا امریکا میں 17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

  • مسلسل تیسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

    مسلسل تیسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔

    آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپےکی کمی سے 3 لاکھ 55 ہزار 100 روپے ہو گئی اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 771 روپے گر کر 3 لاکھ 4 ہزار 441 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 706 روپےکی کمی سے 2 لاکھ 79 ہزار 81 روپے ہو گیا،جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر نیچے آ کر 3 ہزار 326 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

    ادھر، چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، اور فی تولہ چاندی 50 روپے کمی کے ساتھ 3,964 روپے اور 10 گرام چاندی 43 روپے کمی کے بعد 3,398 روپے میں فروخت ہوئی۔

    بحرین کا امریکا میں 17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپےکمی سے 3 لاکھ 56 ہزار ہوگئی تھی، اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 572 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے کا ہو گیا تھا15 جولائی کو سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    مرکزی مسلم لیگ کا صدرخالد مسعود سندھو کی ہدایت پر ریسکیو و ریلیف آپریشن

  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1453 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ 37 ہزار832 کی سطح پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا،واضح رہے گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 36 ہزار 380 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ لاکھ 34 ہزار 300 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔ کاروبار میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

  • سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے،صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کی کمی سے 3لاکھ 56ہزار روپے کی سطح پر آگئی اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2572روپے کم ہو کر 3لاکھ 5ہزار 212روپے کی سطح پر آگئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کی کمی سے 3ہزار 335ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 014روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 441روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    لاہور: شہری مین ھول میں موٹرسائیکل سمیت گرگیا،ویڈیو

    ایران دشمنوں کو بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،خامنہ ای

    چین کا ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان

  • اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی

    اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 37 ہزار کی حد عبور کر لی-

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار منفی سے مثبت زون میں چلا گیا ، 100 انڈیکس میں 1078 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار 81 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ ، 35 ہزار 939 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    پیر کے روز بھی مارکیٹ نے تاریخ رقم کی تھی، جب انڈیکس 2 ہزار 203 پوائنٹس کے شاندار اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 36 ہزار 502.54 پر بند ہوا تھا، جو کہ 1.64 فیصد کا اضافہ تھا یہ اضافہ ادارہ جاتی سرمایہ کاری، بہتر معاشی اشاریوں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    لاہور ائیرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی

    تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی استحکام، آئی ایم ایف پروگرام میں پیش رفت، اور زرمبادلہ ذخائر میں بہتری جیسے عوامل بھی اس تیزی کی بنیاد بنے ہیں۔ مارکیٹ ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو اسٹاک ایکسچینج مزید نئی بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات

  • ایف بی آر کا تاجروں کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ

    ایف بی آر کا تاجروں کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ

    لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) لاہور نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایسے صنعت کاروں اور تاجروں کے اثاثوں کی جامع چھان بین کرے گا جو اپنی آمدنی کے مطابق ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔ یہ فیصلہ ٹیکس کے نظام میں شفافیت اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ٹیکس چوری کو روکا جا سکے۔

    نجی ٹی وی کےذرائع کے مطابق لاہور میں کئی ایسے بڑے صنعت کار اور تاجر موجود ہیں جو اپنی شاندار اور پرتعیش رہائش گاہوں، بشمول عالی شان بنگلوں اور بڑی کوٹھیوں میں رہتے ہوئے بھی حکومت کو کم ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ ایف بی آر نے کہا ہے کہ ایسے افراد کی ٹیکس ادا کرنے کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور جہاں کہیں بھی تضاد پایا گیا، وہاں سخت کارروائی کی جائے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر لاہور پہلے مرحلے میں ان صنعت کاروں اور تاجروں کو نوٹس جاری کرے گا جو آمدنی کے مطابق مناسب ٹیکس نہیں دے رہے۔ اگر نوٹس کا جواب غیر تسلی بخش ہوا یا مکمل تعاون نہ ملا تو قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔

    ایف بی آر کے ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تاجروں کے شاہانہ رہن سہن کا تفصیلی ڈیٹا پہلے ہی اکٹھا کر لیا گیا ہے، جس میں ان کی جائیدادیں، بنگلوں، گاڑیاں اور دیگر اثاثے شامل ہیں۔ اس ڈیٹا کی مدد سے ان افراد کی آمدنی اور ٹیکس ادائیگی کے درمیان فرق کو کھنگالا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آمدنی کے مطابق ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد میں مختلف مارکیٹوں کے صدور، چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری کے موجودہ اور سابقہ عہدیدار بھی شامل ہیں، جن کے خلاف ایف بی آر سخت کارروائی کرے گا تاکہ ٹیکس نیٹ کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں  زبردست تیزی،نئی تاریخ رقم

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،نئی تاریخ رقم

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، انڈیکس نے ایک لاکھ 37 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر لی۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1181 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 37 ہزار 684 سطح پر پہنچ گیا،گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا تھا ، کاروبار میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات کی بدولت مضبوط معاشی اشاریوں نے سرمایہ کاروں کو متحرک کیا ہوا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ،انڈیکس ایک لاکھ 35 ہزار سے بھی اوپر

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ،انڈیکس ایک لاکھ 35 ہزار سے بھی اوپر

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے 100 انڈیکس نے ایک بار پھر ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک لاکھ 35 ہزار 313 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کر لی ہے۔ نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے باعث 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    ہفتے کے پہلے دن 100 انڈیکس میں 1013 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے مارکیٹ کا اعتماد واضح طور پر بڑھا ہوا نظر آیا۔ اس تیزی کے باعث سرمایہ کاروں میں جوش و خروش پایا گیا اور کاروباری سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے میں بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی کا رجحان رہا۔ پورے ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 2350 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 134,299 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے انڈیکس نے مجموعی طور پر 2605 پوائنٹس کے بینڈ میں اپنی حرکت دیکھی گئی۔

    اس مارکیٹ کی مضبوط کارکردگی کو ملکی معیشت کے بہتر ہونے، سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان اور بین الاقوامی سطح پر مالیاتی حالات کے سازگار ہونے سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی یہ مثبت صورتحال سرمایہ کاروں کے اعتماد کی علامت ہے اور مستقبل میں بھی مارکیٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

    سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

    کراچی:سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا-

    ،بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 356ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 100روپے کے اضافے سے 3لاکھ 58ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 944روپے بڑھ کر 3لاکھ 7ہزار 013روپے کی سطح پر آگئی

    اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 85روپے کے اضافے سے 4ہزار 022روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 73روپے کے اضافے سے 3ہزار 448روپے کی سطح پر آگئی۔

    شزا فاطمہ خواجہ سے گوگل ٹیم کی ملاقات

    کراچی: ڈی جی پارکس کے دفتر میں چوری کی بڑی واردات

    تنہا رہنے والے فنکاروں کے لیے واٹس ایپ گروپ بنا لیا، طوبیٰ انور