Baaghi TV

Category: کاروبار

  • مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1971 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے ہو گئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 21 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 345 ڈالرز پر پہنچ گیا ہے۔

    انگلینڈ اور ویلز میں گرمی سے اموات 2070 تک 50 گنا بڑھنے کا خدشہ

    شاہد آفریدی کی دہشت گرد حملوں کی مذمت، سوات واقعے پر بھی سوال

    دوحہ مذاکرات ، اسرائیل اور حماس کے درمیان جامع معاہدے کا امکان

    پاکستان ریلوے کی خوشخبری، جدید بزنس ٹرین کا اعلان

    طورخم بارڈر، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس سمیت 6 افراد گرفتار

  • یواے ای کے بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالرز فنانسنگ کا بندوبست کر لیا

    یواے ای کے بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالرز فنانسنگ کا بندوبست کر لیا

    پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک بڑے بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنانسنگ کا بندوبست کر لیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ فنانسنگ پانچ سالہ مدت کے قرضے کی شکل میں پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔

    وزارتِ خزانہ نے بیان میں کہا ہے کہ یو اے ای کے اس بینک نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے تعاون سے یہ فنانسنگ ممکن بنائی، جب کہ یو اے ای کے دیگر مالیاتی اداروں نے بھی اس منصوبے میں شراکت داری کی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے اس فنانسنگ کے لیے پالیسی گارنٹی فراہم کی ہے، جس نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لیے سرمایہ کاری کو ممکن بنایا۔ فنانسنگ کی کل رقم میں سے 89 فیصد شیئر اسلامی شریعت کے اصولوں کے مطابق حاصل کیا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان شرعی مالیاتی ذرائع کی طرف تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فنانسنگ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے شریعت کے مطابق فنانسنگ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی، جو کہ نہ صرف مالیاتی استحکام بلکہ اسلامی مالیاتی نظام کی طرف پاکستان کے عزم کا بھی ثبوت ہے۔‘‘

    اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی فنانسنگ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور قرضوں کی ادائیگی میں سہولت پیدا کرے گی، خاص طور پر موجودہ مالیاتی دباؤ کے پیش نظر یہ ایک مثبت قدم ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مثبت رجحان کے بعد مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبا منفی زون میں چلا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس میں 988 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 32 ہزار414 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

    واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا، جب مارکیٹ نے منافع اور خسارے کے درمیان جھولتے ہوئے دن کے اختتام پر 1 لاکھ 33 ہزار 403.19 پوائنٹس پر معمولی 33 پوائنٹس یا 0.02 فیصد اضافے کے ساتھ بندش حاصل کی تھی تاہم انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا گزشتہ ہفتے کاروبار مثبت زون میں رہنے سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا تھا۔

    ماہرین کے مطابق حالیہ گراوٹ کی ممکنہ وجوہات میں مالیاتی پالیسی، عالمی مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال، اور سیاسی عدم استحکام شامل ہو سکتے ہیں سرمایہ کار فی الحال احتیاطی رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور بڑی خریداری سے گریز کر رہے ہیں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا –

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سےانڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 620 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا،گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ ، 33 ہزار 370 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 2 پیسے کا ہو گیا۔

    اسی طرح پرائز بانڈز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس فائلرز اور نان فائلرز دونوں پر لاگو ہوگا،پرائز بانڈز جیتنے پر ٹیکس فائلرز پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ نان فائلرز پر 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہو گا ٹیکس فائلرز کے لئے قرض کے منافع پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس جبکہ نان فائلرز کیلئے قرض کے منافع پر 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا۔

    لاکھوں روپیہ مالیت کی ڈور اور پینگیں آگ لگا کر جلا دی گئیں

    سیالکوٹ پر خواتین کا راج . تاریخ میں پہلی بار ضلع و تحصیل کی مکمل کمان خواتین کے سپرد

    سیالکوٹ پر خواتین کا راج . تاریخ میں پہلی بار ضلع و تحصیل کی مکمل کمان خواتین کے سپرد

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے دو حدیں عبور کر لیں

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے دو حدیں عبور کر لیں

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا ، کاروبار میں تیزی کے باعث انڈیکس نے دو حدیں عبور کر لیں۔

    مالی سال 2026 کے دوسرے ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1066 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 33 ہزار 15 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1 لاکھ 31 ہزار 949 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو ہفتہ وار بنیاد پر 6.1 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد، معاشی اشاریوں میں بہتری اور حکومتی مالی اصلاحات کے باعث اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مثبت رجحان، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مثبت رجحان، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت انداز میں کاروبار جاری ہے، جس سے ملکی معیشت میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔ نئے مالی سال کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مارکیٹ نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

    جمعرات کو 100 انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار 686 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا، جو اس مالی سال کی اب تک کی بہترین کارکردگی شمار ہوتی ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں اضافہ، مثبت معاشی پالیسیوں اور ملکی معیشت میں استحکام کے اشارے اس تیزی کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔آج جمعہ کے روز بھی کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔ کاروبار کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 724 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 411 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو کہ مارکیٹ کے مضبوط اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاری کے مواقع کو ظاہر کرتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی ملکی معیشت کی بحالی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی نشاندہی کرتی ہے۔ بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سرمایہ کاری کے فروغ، مستحکم سیاسی صورتحال اور حکومت کی معاشی اصلاحات اس مثبت رجحان کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی یہ مسلسل تیزی ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی مارکیٹ میں اسی طرح کا مثبت رجحان جاری رہے گا۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 31 ہزار کی حد عبور کر لی

    اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 31 ہزار کی حد عبور کر لی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، مارکیٹ کا آغاز تیزی سے ہوا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری دیکھی گئی جبکہ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ، 31 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 899 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 243 پوائنٹس پر پہنچ گیا،تجزیہ کاروں کے مطابق بجٹ کے بعد کاروباری فضا میں اعتماد بحال ہوا ہے، جبکہ معاشی پالیسیوں میں تسلسل کے باعث سرمایہ کاری میں بہتری کے امکانات بڑھ گئے ہیں مارکیٹ میں آئندہ دنوں میں بھی تیزی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس میں بڑا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 30 ہزار 344 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور سنگ میل عبور، 100 انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور سنگ میل عبور، 100 انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا –

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1835 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار 35 پوائنٹس پر پہنچ گیا –

    یکم جولائی کو مالی سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا مالی سال کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2 ہزار 572 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اورانڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کےب بعد ڈالر 283 روپے 66 پیسے کا ہوگیا

  • مالی سال 25-2024: سونے کی قیمت میں 1 لاکھ  روپے سے زائد کا اضافہ

    مالی سال 25-2024: سونے کی قیمت میں 1 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ

    مالی سال 2024-25 کے دوران سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ سونا ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے مہنگا ہو گیا۔

    گزشتہ مالی سال کے اختتام پر فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے تھی، جو بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے ہو گئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 93 ہزار 201 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، اور اس کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 240 روپے ہو گئی۔

    عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جہاں مالی سال کے دوران فی اونس سونا 956 ڈالر مہنگا ہو کر 2 ہزار 326 ڈالر سے بڑھ کر 3 ہزار 282 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

    سونے کی قیمتوں میں اس اضافے سے مقامی مارکیٹ میں زیورات کی خریداری مزید مہنگی ہوگئی ہے، جب کہ معاشی تجزیہ کار اس رجحان کو عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ اور غیر یقینی سیاسی و مالی حالات سے جوڑ رہے ہیں۔

    قومی ٹی20 اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع، بابر اعظم اور رضوان کی شمولیت مشکوک

    اسرائیلی خطرے کے پیش نظر،ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا

    نیول چیف کا پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشنل مشقوں کے آغاز کا اعلان

    پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور ایئرپورٹ پر قائم

    وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، بجلی بلوں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان

  • بھارت کی کرپٹو پالیسی نے نوجوانوں کیلئے عالمی ڈیجیٹل مواقع کے دروازے بند کر دیئے،بھارتی اخبار

    بھارت کی کرپٹو پالیسی نے نوجوانوں کیلئے عالمی ڈیجیٹل مواقع کے دروازے بند کر دیئے،بھارتی اخبار

    کرپٹو سے متعلق پاکستانی اقدامات پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ بھارتی پروپیگنڈہ بری طرح ناکام ہوگیا۔

    بھارتی اخبار“دی پرنٹ “ نے بھارت کی کرپٹو پالیسی کی ناکامی کا اعتراف کرلیا،بائنینس کے بانی کی پاکستان آمد، کرپٹو تعاون کے امکانات پر بات چیت کے بعد بھارت میں سخت ٹیکس سے کرپٹو مارکیٹ بیٹھ گئی، بھارت کی ناکام کرپٹو حکمت عملی کے بعد پاکستان کی موثر کرپٹو پالیسی عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

    بھارتی اخبار دی پرنٹ کے مطابق 30 فیصد کرپٹو ٹیکس سے بھارت میں 97 فیصد کرپٹو مارکیٹ ختم ہوچکی جس کے باعث نوجوان سرمایہ کار ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے بھارت کی کرپٹو پالیسی نے نوجوانوں کے لیے عالمی ڈیجیٹل مواقع کے دروازے بند کر دیے پاکستان نے 2000 میگاواٹ مائننگ اور بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اہم اعلان کیا۔

    طلاق سے غصہ شخص نے چلتی ٹرین کو آگ لگا دی

    دی پرنٹ نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے بڑا قدم اٹھایا، امریکہ کے بعد ”بٹ کوائن ریزرو“ قائم کر کے ڈیجیٹل دنیا میں بھارت پر سبقت حاصل کی پاکستان نے بھارت کی کرپٹو حکمت عملی کی ناکامیوں کو موثر سفارتی پالیسی کے طور پر استعمال کیا ناکام کرپٹو پالیسی کے باعث بھارت کو60 بلین روپے ٹیکس کا نقصا ن پہنچا، کرپٹو پر سخت پابندیوں کے باعث بھارتی سٹارٹ اپس اور ماہرین ترقی یافتہ ممالک کا رُخ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ معروف امریکی ماہر بٹ کوائن ”ما ئیکل سیلر“ نے بھی پاکستان کی موثر حکمت عملی کی کھل کر تائید کی، اور بٹ کوائن ریزرو بنانے میں مدد کی پیشکش بھی کی۔

    بنگلہ دیش کے نجم الحسن شانتو کپتانی سے دستبردار

    بھارتی اخبار نے کہا لکہ کرپٹو حکمت عملی کو مزید موثر بنانے کے لیے بائننس کے شریک بانی “چانگ پینگ ژاؤ “ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر ہوئے۔ پاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی میں بڑا قدم اٹھایا۔ بلال بن ثاقب کی واشنگٹن میں سینیٹرز سے ملاقاتیں ہوئیں، جبکہ بھارت عالمی مکالمے سے باہر نظر آیا پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کا بھارتی ناکام کرپٹو پالیسی کے مقابلے میں کامیاب فریم ورک دینے کا اعلان کیا اور پاکستان کی کامیاب کرپٹو حکمت عملی سفارتی، معاشی اور تکنیکی محاذ پر جیت کی علامت بن گئی۔

    جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم کا کونسا نمبر؟