Baaghi TV

Category: کاروبار

  • پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

    پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج اضافہ ہوا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر آج 32 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا ہے۔


    جبکہ انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 278 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ

  • امریکی ڈالر  پھر 81 پیسے گرگیا

    امریکی ڈالر پھر 81 پیسے گرگیا

    امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ بدستور جاری ہے اور اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر سستا ہوا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 81 پیسے سستا ہوکر 278 روپے کا ہو گیا ہے تاہم اس سے قبل گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا تاہم آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے.

    خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 331 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 50 ہزار 697 پوائنٹس پر آ گیا ہے تاہم گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 50 ہزار 365 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 339 رنز پر گرگئی،جوش انگلس 13 رنز بناکر آؤٹ
    نواز شریف ،شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان استقبال کیلئے تیار ہے، شہباز شریف
    ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباکا اسرائیل کیخلاف احتجاج،ڈونرز نے فنڈ بند کر دیئے

  • ڈالر کی اونچائی کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ تھم گیا

    ڈالر کی اونچائی کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ تھم گیا

    ڈالر کی اونچائی کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ تھم گیا ہے اور دو روز بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں آج پھر ایک بار کمی دیکھی گئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 1 روپے 47 پیسے کمی سے 278 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تاہم گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے بڑھنے کے بعد ڈالر کا لین دین 280 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 279 روپے ہے تاہم خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج تیزی دیکھی گئی ہے، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 933 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے جبکہ یاد رہے کہ آج اسٹاک ایکس چینج 6 سال بعد 100 انڈیکس 50 ہزار 365 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
    سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے

  • انٹر بینک؛ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر  میں پھر  اضافہ

    انٹر بینک؛ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ

    انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آج پھر اضافہ ہوا ہے اور 28 روز مسلسل کمی کے بعد اب پھر انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہونے لگا ہے جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا اور گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 20 پیسے اضافے سے کمی کی لہر 29 ویں روز ٹوٹ گئی تھی۔


    تاہم آج کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2 روپے97 پیسے مزید اضافہ ہوا جس سے انٹربینک میں ڈالر 280 روپے کا ہوگیا اور انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 26 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تاہم دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 280 روپے کا ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کے روز ایک تولہ سونا 6 ہزار 400 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار500 روپے ہوگئی جبکہ اس کے علاوہ 10گرام سونےکا بھاؤ5487 روپے اضافے سے ایک لاکھ 77ہزار 40 روپے ہے۔

    خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ 36 ڈالر اضافے سے 1959 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے، واضح رہے کہ دو دن قبل عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی اور ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک ہزار 900 روپےکم ہوا تھا جس کے بعد 10 گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 629 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 71 ہزار 553 روپے ہوگئی تھی۔

  • ڈالر آج اچانک مہنگا

    ڈالر آج اچانک مہنگا

    امریکی ڈالر کے ریٹ میں کمی کے بعد مہنگا ہوگیا ہے جبکہ اسٹیٹ بنک کے مطابق ڈالر 83 پیسے 276 روپے پرچلا گیا ہے تاہم امید کی جاری ہے کہ ڈالر کا یہ سلسلہ مزید بھی جاری رہے گا اور دن بدن اس میں کمی آئے گی تاہم ادھر عوام کا کہنا ہے کہ حکومت اور ادارے بہت اچھا کام کررہے اور انہی کی بدولت مافیاء کے خلاف کاروائیوں سے ہر چیز میں کمی آرہی ہے لیکن ڈالر کا یوں اچانک اوپر جانا حیران کن بات ہے.


    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈالر میں کمی آئی تھی اور یہ سلسلہ جب سے ڈالر مافیا کے خلاف کاروائی ہوئی ہے جاری ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
    محمد بن سلمان کا سعودی عرب،پہلی بار ہو رہا”ریاض فیشن ویک”
    حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،فیصلہ محفوظ

    دوسری جانب عالمی بینک نے پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے اور دستاویز کے مطابق پاکستان کو توانائی سیکٹر منصوبے کیلئے 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بطور قرض ملے گاجبکہ عالمی بینک پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر بطور گرانٹ بھی فراہم کرے گا علاوہ ازیں دستاویز کے مطابق منصوبے کا مقصد توانائی شعبے کی کارکردگی میں بہتری و تحفظ ہے، کمرشل، انڈسٹریل اور رہائشی عمارتوں کو گیس سے بجلی پر منتقل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے پر عملدر آمد سے سالانہ 291 ارب 65 کروڑ روپے بچت کا تخمینہ لگایا ہے ، توانائی کی بچت کرنے والی عمارتوں کی تعمیرکی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ اس کے علاوہ توانائی شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

  • ڈالر 277.62 روپے سے گرکر 276.60 روپے پر آگیا

    ڈالر 277.62 روپے سے گرکر 276.60 روپے پر آگیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے جبک انٹر بینک مارکیٹ میں ڈارلر کی قیمت میں 1 روپیہ 2 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 277.62 روپے سے گرکر 276.60 روپے تک سستا ہوگیاہے ۔ خیال رہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 30.60 روپے سستا ہوچکا ہے۔


    جبکہ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 308 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے انڈیکس 49 ہزار802 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
    سی ڈی اے افسران کے تبادلوں کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے
    اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے 11 صحافیوں کی بھی موت

  • سونے کی قیمت ہزاروں روپے کا اضافہ

    سونے کی قیمت ہزاروں روپے کا اضافہ

    سونا کی فی تولہ قیمت میں دو روز کی کمی کے بعد آج ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے اور آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ دو ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4201 روپے کا اضافے کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 182 روپے ہو گئی ہے۔

    علاوہ ازیں آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 1938 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے اور یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ دو روز قبل سونے کی قیمت 7 ہزار 800 روپے کم ہوئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    ورلڈ کپ کا کانٹے دار مقابلہ، مودی کے لئے سب سے بڑا سبق
    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    خیال رہے کہ اس سے قبل سونا کی قیمت میں معمولی کمی آئی تھی لیکن اب پھر مہنگا ہوگیا ہے اور لوگوں کا کہنا ہے اب سونا اس لیئے بھی مہنگا کیا جارہا ہے کیونکہ اب شادیوں کا سیزن شروع ہوگیا ہے اور سونا کی خریداری داری تیز ہوگئی ہے اس لیئے اشرافیہ جان بوجھ کر اس کا ریٹ تیز کردیتی ہے ایک شہری کا کہنا تھا کہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے بس سب اپنی مرضی کے بادشاہ اور عوام کو لوٹ رہے ہیں.

  • چین؛ تجارتی مندی میں کمی، بحالی کی امیدوں میں اضافہ مگر چیلنجز بدستور برقرار

    چین؛ تجارتی مندی میں کمی، بحالی کی امیدوں میں اضافہ مگر چیلنجز بدستور برقرار

    چین نےآج معاشی اعداد و شمار کی مخلوط کھیپ جاری کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ برآمدات اور درآمدات میں گراوٹ آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے، لیکن افراط زر کے دباؤ نے پالیسی سازوں کو مضبوط معاشی بحالی کی کوشش میں درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کی ہے جبکہ حالیہ مہینوں میں چین کی پالیسی سپورٹ کے اقدامات نے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے کچھ حصوں کو مستحکم کرنا شروع کر دیا ہے تاہم طویل عرصے سے جاری پراپرٹی بحران ، عالمی ترقی میں سست روی اور جغرافیائی سیاسی تناؤ وسیع تر سرگرمی کے ساتھ ساتھ صارفین اور کاروباری اعتماد کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ستمبر میں برآمدات میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جو اگست میں 8.8 فیصد کی کمی کے مقابلے میں کچھ کم ہے، جبکہ رائٹرز کے ایک سروے میں 7.6 فیصد کمی کی ماہرین اقتصادیات کی پیش گوئی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دو ہفتے قبل ایک سرکاری فیکٹری سروے میں اس رجحان کو نئے برآمدی آرڈرز کی حمایت حاصل تھی جس میں گزشتہ ماہ بہتری دیکھی گئی تھی ، جزوی طور پر کرسمس مصنوعات کے لئے برآمدی شپنگ سیزن اور سازگار بنیادی اثرات کی وجہ سے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپیہ کے مقابلےامریکی ڈالر میں مزید کمی
    فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ ،عمران خان کے نعرے لگانے پر پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
    ہنگو حملے کے دوران دہشتگردو ں کا مقابلہ کرنیوالے پولیس نوجوان سے وزیراعظم کی ملاقات
    خیال رہے کہ اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے سینیئر ماہر اقتصادیات سو تیانچن نے کہا کہ اس بات کے شواہد بڑھ رہے ہیں کہ عالمی الیکٹرانکس کے شعبے میں تیزی سے عالمی تجارت میں گراوٹ آ رہی ہے اور چین کے تجارتی اعداد و شمار اس کی تازہ ترین علامت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "اس سے 2024 میں ایک روشن تجارتی تصویر کے بارے میں امید کی کی جاسکتی ہے۔

  • روپیہ کے مقابلےامریکی ڈالر میں مزید کمی

    روپیہ کے مقابلےامریکی ڈالر میں مزید کمی

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 277 روپے 62 پیسے پر بند ہوا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ڈالر کے مزید نیچے آنے سے باقی چیزوں کی قیمتوں میں بھی مزید بہتری آئے گی اور حالات بہتر ہونگے۔
    https://twiiter.com/StateBank_Pak/status/1712796085180412238

    تاہم یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا علاوہ ازیں دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 140 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 48 ہزار 912 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ ،عمران خان کے نعرے لگانے پر پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
    ہنگو حملے کے دوران دہشتگردو ں کا مقابلہ کرنیوالے پولیس نوجوان سے وزیراعظم کی ملاقات

    دوسری جانب ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپےکمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 97 ہزار ایک سو روپے ہے، دس گرام سونےکا بھاؤ 89 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 68 ہزار 981 روپے ہے، عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 7 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 892 ڈالر فی اونس ہے۔

  • ڈالر مزید سستا ہوگیا

    ڈالر مزید سستا ہوگیا

    امریکی ڈالر روپیہ کے مقابلے میں مزید سستا ہو گیا ہے جبکہ اب ڈالر روپیہ کے مقابلے میں 278.58 پر آگیا ہے جبکہ اس سے قبل ڈالر 279.51 پر تھا اب امید کی جارہی ہے کہ ڈالر کے مزید سستا ہونے سے باقی چیزوں میں بھی کمی واقعہ ہوگی۔

    دوسری جانب ملک میں 24قیراط سونے کے نرخ 2لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے آگئے ہیں جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت 7800روپے کم ہوکر 197200 روپے ہوگئی۔ دس گرام سونے کے ریٹ 6684روپے گھٹ کر 169070 روپے پر آگئے ہیں جبکہ دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر بڑھکر 1885ڈالر ہوگئی۔

    علاوہ ازیں صدر بلین ایکسچینج کراچی حاجی ہارون رشید چاند نے کہا کہ گولڈ مافیا کے دباؤ میں نہیں آؤں گا، سٹے بازوں کے جاری کردہ سونے کے ریٹس قبول نہیں، ملک بھر کیلئے سونے کے ریٹس کراچی سے سندھ صرافہ ایسوسی ایشن جاری کرتی ہے، سیکیورٹی ادارے سٹے باز مافیا کے جاری کردہ سونے کے من مانے ریٹس کا نوٹس لیں۔

    جبکہ واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جمعرات کے روز بھی جاری رہا اور 100 انڈیکس میں کاروباری اوقات کے دوران 279 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 48772 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جو گذشتہ چھ سال کے بعد بلند سطح ہے تاہم عارف حبیب سیکورٹیز کے مطابق انڈیکس کی نو جولائی 2017 کے بعد یہ بند ترین سطح ہے جب انڈیکس 49000 پوائنٹس کی سطح سے اوپر بند ہوا تھا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کئی دنوں سے تیزی دیکھی جا رہی ہے جس کی وجہ معاشی اشاریوں میں کچھ بہتری ہے جس میں ملک کے تجارتی خسارے میں کمی اور ترسیلات زر میں کچھ بہتری ہے۔