Baaghi TV

Category: کاروبار

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے –

    باغی ٹی وی:عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 800 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 243 روپے ہو گئی،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2246.21 روپے پر مستحکم رہی۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 2033 ڈالر فی اونس ہو گئی، واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں گیارہ سو روپے کا اضافہ ہوا تھا-

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے رقم منظور کرنے کا اعلامیہ اجری کر دیا،جاری اعلامیہ کے مطابق رقم پنجاب میں پانی کی فراہمی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز پر خرچ کی جائے گی،رقم سے راولپنڈی میں پانی کی فراہمی کے منصوے کو وسعت دی جائے گی،اس رقم سے بہاولپور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم بھی وسیع کیا جائے گا،ان منصوبوں سے 15 لاکھ افراد مستفید ہونگے،

    رواں سال پاکستان کو ایشیائی بینک اور عالمی بینک سے 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ارب ڈالر ملنے سے ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے،ایشائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کو رواں سال 250 ملین ڈالر ملنے کا امکان ہے، پاکستان کو رواں سال ور لڈ بینک سے 350 ملین ڈالرز بھی ملنے کا امکان ہے ، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی بینک سے بھی پاکستان کو 350 ڈالر ملیں گے،

    دوسری جانب اے ڈی بی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2024 کے دوران پاکستان کو مہنگائی، معاشی مشکلات کا سامنا رہےگا اور رواں مالی سال مہنگائی کی مجموعی شرح 25 فیصد تک رہے گی تاہم الیکشن سے پاکستان کی معیشت کو اعتماد ملے گا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال کے دوران توانائی کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی توقع ہے معاشی شرح نمو میں مستحکم گروتھ کیلئے پاکستان کو اصلاحات ایجنڈے پر عملدرآمد کرانا ضروری ہے، پاکستان کو مالی نظم و نسق، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اور پاور سیکٹر میں اصلاحات ضروری ہیں۔

    سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

    سائفر کیس،لگی دفعات میں سزا،عمر قید،سزائے موت ہے،ضمانت کیس کا فیصلہ

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

    سائفر کیس، عمران خان کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی:پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1100 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا،943 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 557 روپے ہو گئی، عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 30 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔

    دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستانی فوڈ ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے، ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر خوراک کی برآمدات 30 فیصد تک بڑھ گئیں، پہلے 4 ماہ میں ایک ارب 94 کروڑ47 لاکھ ڈالر کی غذائی اشیا برآمد کی گئیں۔

    واپڈا کے آٹھ منصوبے مکمل ہونے سے بجلی پیداواری صلاحیت دگنا ہو جائیگی

    رپورٹ کے مطابق چاول کی ایکسپورٹ 30 فیصد اضافے سے 71 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں، پھلوں کی برآمدات 13.53 فیصد بڑھیں جس کا حجم 10 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہا جبکہ مصالحوں کی ایکسپورٹ 24.56 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 47 لاکھ ڈالر رہیں، آئل سیڈز اور میوہ جات کی برآمدات 292 فیصد اضافے سے 30 کروڑ 68 لاکھ ڈالر رہی، چینی کی ایکسپورٹ میں100 فیصد اضافہ ہوا جس کا حجم 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

    عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    رپورٹ کے مطابق گوشت کی برآمدات 18.77 فیصد اضافے سے 15 کروڑ 25 لاکھ ڈالر رہی، مچھلی کی ایکسپورٹ میں 8 فیصد اور سبزیوں کی برآمدات میں 38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،جولائی تا اکتوبرپاکستان سے تمباکوکی ایکسپورٹ میں 21 فیصد کمی آئی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    کراچی: ملک میں گزشتہ روز 150 کی معمولی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں آج اضافہ ہو اہے-

    باغی ٹی وی : مقامی صرافہ مارکیٹ میں ہفتے کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے کی سطح پر آ گئی،جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 2550 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم ہے،دوسری جانب بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2022 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

  • امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل

    امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل

    یں کراچی:امریکی ڈالر آج پھر مہنگا ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوا، انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر آج 285 روپے 27 پیسے پر بند ہوا ہے،انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 66 پیسے سستا ہوکر 285 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل آج بھی جاری رہا، سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 701اضافہ ہوا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 58 ہزار 899 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں827 پوائنٹس اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 58 ہزار 198 پوائنٹس پر بند ہواجمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 340 پوائنٹس اضافے سے 58 ہزار 500 کا ہوا، کاروبار کے دوارن 100 انڈیکس 670 پوائنٹس اضافے سے 58 ہزار 800 کی بلند سطح پر پہنچا،اس کے بعد کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 701 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار 899 پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • ڈالر کی قدر میں مزید کمی

    ڈالر کی قدر میں مزید کمی

    کراچی :ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد سے ڈالر کی قدر میں کمی جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر53 پیسے سستاہوکر 285روپے 97 پیسے پر بند ہوا گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف کی سطح پر معاہدہ طے پاگیا ہےمعاہدے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گےپاکستان نے تمام معاشی اہداف حاصل کر لیے ہیں، آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے، مارکیٹ بنیاد پر ایکسچینج ریٹ پر عمل جاری رکھنےکا وعدہ کیا گیا ہے،ایکسچینج مارکیٹ پر دباؤ کم ہو رہا ہے، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اصلاحات کا بھی وعدہ کیا گیا ہے،70 کروڑ ڈالر مزید ملنے سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائےگی۔

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مستحکم

    محمد خان بھٹی کی تعیناتی کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج

    پی ٹی آئی رہنما ق لیگ اور جے یو آئی رہنما کی ن لیگ میں …

  • ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مستحکم

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مستحکم

    کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت مستحکم رہی-

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کےپہلے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار100 روپے پر مستحکم ہے ڈیلرز کےمطابق 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار414 روپے ہے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے،دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دو ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے فی اونس قیمت ایک ہزار 999 ڈالرز ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں جس کے بعد لندن برینٹ آئل کی قیمت 3 ڈالر 79 سینٹس کمی کے بعد 77 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل پر آ گئی۔دسمبر کے لیے امریکی خام تیل کے سودے 3 ڈالر 71 سینٹس کمی سے 72 ڈالر 95 سینٹس فی بیرل پر کئے گئے ہیں۔

    جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 286.20 روپے پر ٹریڈ پر رہا انٹر بینک مارکیٹ کے گزشتہ سیشن میں ڈالر 286.50 روپے پر بند ہوا تھا ۔

  • سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج 1400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اب سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 100 ہوگئی ہے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے کم ہوکر ایک لاکھ84 ہزار414 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 1981 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے-

    دوسری جانب ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1201 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.43 فیصد زیادہ ہے۔

    سیالکوٹ :سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے میں ضلعی انتظامیہ بری طرح ناکام

    گزشتہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1196 روپے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اسی دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں استحکام رہا، رواں ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے میں بھی 1187 روپے تھے۔

    اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1172 ، راولپنڈی 1177، گوجرانوالہ 1220، سیالکوٹ 1200، لاہور 1240 ، فیصل آباد 1200، سرگودھا 1180، ملتان 1212، بہاولپور 1230، پشاور 1177 اور بنوں میں 1200 روپے ، کراچی میں 1157، حیدر آباد 1180، سکھر1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1190 اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    مسلم لیگ ن پنجاب میں 120 سے 125 سیٹوں پہ کامیابی حاصل کریگی،رانا ثناء اللہ

  • ایف بی آر کا نان فائلرز کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

    ایف بی آر کا نان فائلرز کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 20 لاکھ تک نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور نان فائلرز کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
    ایف بی آر حکام کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ نوٹس ملنے پر ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے بجلی اور گیس کے کنکشن کاٹے جائیں گے اور ان کی موبائل فون سمیں بھی بلاک کی جائیں گی۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفسز کے قیام کی منظوری دے دی ہے جو جون 2024 تک 15 سے 20 لاکھ تک نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ وزیراعظم نے حالیہ اجلاسوں کے دوران ٹیکس فائلرز کی موجودہ تعداد میں اضافہ اور ریونیو کی اہمیت پر زور دیا تھا۔
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جمعہ کے روز 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس افسران کے دفاتر نوٹیفائی کردیئے۔ اس نئے اقدام سے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو مطلوبہ سطح تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔ان دفاتر کی سربراہی ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کریں گے جن کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ نان فائلرز اور سٹاپ فائلرز پر انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا انفورس کریں۔

    ان دفاتر کے قیام سے ایک نئے باب کا آغاز ہوتا ہے جس سے ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے گی تاکہ تمام ممکنہ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے۔ ان نئے دفاتر کی سربراہی BS-17/18 کے ان لینڈ ریونیو کے افسران کریں گے۔ یہ افسران مختلف محکموں اور اداروں سے تھرڈ پارٹی ڈیٹا حاصل اور استعمال کریں گے۔ جو ممکنہ ٹیکس دہندگان کے بھاری اخراجات اور اثاثوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں اہم معلومات رکھتے ہیں اور یہ ٹیکس دہندگان ابھی تک ٹیکس ریٹرن کی رجسٹریشن اور فائلنگ سمیت ٹیکس کے نظام سے بچنے اور دور رہنے میں کامیاب رہے ہیں۔
    اس مقصد کے لئے استعمال کئے جانے والے ٹولز میں سے ایک انکم ٹیکس آرڈیننس، 2001 میں حال ہی میں متعارف کرایا گیا سیکشن 114B ہے۔ جو جاری کئے گئے نوٹسز کے جواب میں ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے کی صورت میں ایف بی آر کو یوٹیلیٹی کنکشنز بشمول بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کرنے اور موبائل سمز بلاک کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

    وفاقی حکومت اس ضمن میں تمام اقدامات کو بروئے کار لانے اور ایف بی آر کی مدد کے لئے پرعزم ہے۔ ایک نیا دستاویزی قانون بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت مختلف محکمے اور ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو خودکار ٹرانسمیشن سسٹم کے ذریعے ڈیٹا فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ اس سلسلے میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے بھی اشتراک اور مدد مانگی گئی ہے۔ چیئرمین نادرا نے ایف بی آر کو ڈیٹا انٹگریشن کے ذریعے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے میں مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
    اس اقدام سے نہ صرف ٹیکس قوانین کو نافذ کرنے میں ایف بی آر کی صلاحیت کو تقویت ملے گی بلکہ مخصوص دفاتر قائم کرنے سے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں بھی سہولت ملے گی۔

  • سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: سونے کی قیمت میں مزید معمولی کمی ہوئی ہے-

    باحی ٹی وی : بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1986 ڈالر کی سطح پر آ گئی، جس کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہو 2 لاکھ ، 14 ہزار ، 300 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کی کمی سے ایک لاکھ ، 83 ہزار 728 روپے ہو گئی ہے،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93 روپے پر مستحکم رہی ۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 57 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

    ہیلی کاپٹر کیلئے معیاری فیول کی عدم دستیابی پر نگران وزیراعظم کا سخت نوٹس

    پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 9 ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے پہلے جائزے پر عملے کی سطح کے معاہدے پر پہنچنے کے بعد سرمایہ کاروں نے خوشی کا اظہار کیا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 792.68 پوائنٹس یا 1.40 فیصد اضافے سے 57 ہزار 472.74 کی سطح پر پہنچ گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس ریڈ اور گرین زونز کے درمیان 14.14 فیصد اضافے کے ساتھ 56,680.07 پر بند ہوا تھا آج آٹوموبائل اسمبلرز، کیمیکل، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، ریفائنریز اور فارماسیوٹیکلز سمیت انڈیکس میں بھاری حصص کی خریداری دیکھی گئی۔

    روپے کی مقابلے امریکی‌ڈالر کی قیمت میں کمی