Baaghi TV

Category: کاروبار

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر  گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

    اسلام آباد: ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر معروف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر معروف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، عام صارفین کی سہولت کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن مزید اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے-

    ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 37 سے 48 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 499 کی بجائے 482 روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا، ایک برانڈڈ کوکنگ آئل 470 روپے سے کم ہو کر 422 روپے فی لیٹر جبکہ دوسرا برانڈڈ کوکنگ آئل 555 کی بجائے 518 روپے فی لیٹر میں فراہم کیا جائے گا۔

    ڈالر کی قدر مزید کم ،سونے کی قیمت میں اضافہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مہنگائی کی شرح 12 ماہ میں سب سے کم ہوگئی ہے۔

    ای سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ادارہ شماریات نے بریفنگ میں بتایا کہ مہنگائی مئی کے بعد کم ہونا شروع ہوئی ہے، مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی جو کم ہو کر 29.2 فیصد ہوگئی ہے، ادارہ شماریات نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی کی وجہ روپے کی قیمت میں استحکام ہے، ای سی سی کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ متعلقہ وزارتیں صوبوں سے مل کر کھاد کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنائیں،کھاد کی قیمت زیادہ وصول کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    یوفون نے ٹیلی نار کے 100 فیصد حصص خرید لئے

  • ڈالر کی قدر مزید کم ،سونے کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قدر مزید کم ،سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہواانٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر ی قیمت 283 روپے 51 پیسے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 17 پیسے سستا ہوکر 283 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    یو این میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور

    دوسری جانب ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی ہے، 10 گرام سونے کی قدر 4887 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپے ہوگئی،جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا نرخ 54 ڈالر اضافے کے بعد 2032 ڈالرفی اونس ہے۔

    سعودی ولی عہد سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات

  • سوئس آئل کمپنی کا  پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ

    سوئس آئل کمپنی کا پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ

    کراچی: سوئٹرزلینڈ کی آئل مارکیٹنگ کمپنی سوئس نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سوئس آئل مارکیٹنگ کمپنی ٹریفوگیورا نے پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے، ٹریفیگیورا سے ہادی ہولوچےاور چشتی گروپ سے عامر چشتی نے سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کیے معاہدے کے مطابق پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات طویل مدتی معاہدے کے تحت سپلائی ہوں گی، سوئس ٹریفیگیورا کمپنی کی ذیلی کمپنی پیوما ایڈمور کے 550 پیٹرول پمپس پر سرمایہ کاری کرے گی سوئس کمپنی ٹریفیگیورا پاکستان میں نجی گروپ کے ساتھ ایل پی جی کاروبار بھی بڑھائے گی، نجی گروپ کے ساتھ سولر پینل مینوفیکچرنگ اور ٹریڈنگ کی جائے گی۔

    سعودی تیل کمپنی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری

    واضح رہے کہ سعودی تیل کمپنی ”آرامکو“ نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے سعودی کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل کمپنی کے 40 فیصد حصص خرید لیے ہیں ،معاہدے پر دستخط سعودی عرب کے شہر دہران میں کیے گئے،سعودی تیل کمپنی نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ آرامکو نے ”گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ“ (جی او) ن ے 40 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے حتمی معاہدوں پر دستخط کر لیے ہیں،یہ معاہدہ آرامکو کو اپنی بہتر مصنوعات کے لیے اضافی آؤٹ لیٹس محفوظ بنانے اور ویلوولین برانڈڈ لبریکینٹس کے لیے نئے مارکیٹ مواقع فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔

    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا

  • روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا

    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا

    کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید17پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر17 پیسے سستا ہوا انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 61 پیسے ہے،آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالرمزید 53 پیسے سستا ہونے کے بعد 283روپے 25 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 12 پیسے سستی ہوکر 283 روپے 78 پیسے تھی۔

  • سعودی تیل کمپنی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری

    سعودی تیل کمپنی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری

    دہران: سعودی تیل کمپنی ”آرامکو“ نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے-

    باغی ٹی وی: اعلامیے کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل کمپنی کے 40 فیصد حصص خرید لیے ،معاہدے پر دستخط سعودی عرب کے شہر دہران میں کیے گئے،سعودی تیل کمپنی نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا کہ آرامکو نے ”گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ“ (جی او) ن ے 40 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے حتمی معاہدوں پر دستخط کر لیے ہیں،یہ معاہدہ آرامکو کو اپنی بہتر مصنوعات کے لیے اضافی آؤٹ لیٹس محفوظ بنانے اور ویلوولین برانڈڈ لبریکینٹس کے لیے نئے مارکیٹ مواقع فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔

    9 مئی واقعات:مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

    آرامکو ڈاؤن اسٹریم کے صدر محمد القحطانی کا کہنا ہے کہ ’اس سال ہمارا دوسرا منصوبہ بند خوردہ حصول آرامکو کی ڈاون اسٹریم توسیعی حکمت عملی کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جس میں دنیا بھر میں مربوط ریفائننگ، مارکیٹنگ، لبریکنٹس، ٹریڈنگ اور کیمیکل پورٹ فولیو کو فروغ دینے کے لیے ایک واضح راستہ ہے۔جی او کے پاس ذخیرہ کرنے کی قابل قدر گنجائش، اعلیٰ معیار کے اثاثے اور ترقی کی صلاحیت ہے، جو پاکستان میں آرامکو برانڈ کو شروع کرنے میں مدد کرے گی-

    بنیادی شرح سود 22 فیصد پر برقرار

    آرامکو کے مطابق یہ معاہدہ کچھ روایتی شرائط بشمول ریگولیٹری منظوری کے ساتھ مشروط ہےیہ معاہدہ آرامکو کی ایندھن کی پاکستانی خوردہ منڈی میں پہلی انٹری ہے، آرامکو بین الاقوامی سطح پر اپنی ڈاؤن اسٹریم ویلیو چین کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی کو آگے بڑھا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ جی او ایک متنوع ڈاؤن اسٹریم فیول، لبریکنٹس اور فیسیلیٹی اسٹورز آپریٹر ہے اور پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل اور اسٹوریج کمپنیوں میں سے ایک ہے-

    36.219 ارب روپے مالیت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

  • بنیادی شرح سود 22 فیصد پر برقرار

    بنیادی شرح سود 22 فیصد پر برقرار

    کراچی: دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر پھر سستا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 283 روپے 90 پیسے سے کم ہو کر 283روپے 78 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔
    https://x.com/StateBank_Pak/status/1734533623204999661?s=20
    آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو نے کے بعد 283 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 3 پیسےمہنگا ہونے کےبعد 283 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا ۔
    https://x.com/StateBank_Pak/status/1734542057493180865?s=20
    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا، مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں اندازہ لگایا کہ مالی سال 24 کی دوسری ششماہی میں افراط زر میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

    تجریہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح کے پیش نظر پالیسی ریٹ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، تاہم بعض ماہرین کو توقع ہے کہ شرح سود میں ایک فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔

    اس وقت بنیادی شرح سود 22 فیصد ہے، اس سے قبل 30 اکتوبر کو پالیسی بیان میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • ڈالر کی قدر میں اضافہ،سونے کی  قیمت میں معمولی کمی

    ڈالر کی قدر میں اضافہ،سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3 پیسوں تک مہنگا ہوکر 283 روپے90 پیسوں کی سطح پربند ہوا ہے،واضح رہے کہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 87 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھا گیا ہے،100 انڈیکس 211 پوائنٹس کمی کے بعد 65 ہزار 12 پر آگیا جو گزشتہ کاروباری روز 66 ہزار 223 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گیا، 171 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 671 روپے کا ہو گیا ہے دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز کم ہو کر 2018 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

  • سونے کی قیمت میں کمی

    سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج 3 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے سونے کی قیمت میں 3 ہزارروپےکمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 842 روپے ہو گئی ہے،دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کے دام 26 ڈالر کم ہوکر 2004 ڈالرفی اونس ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 66 ہزار کی بلند ترین سطح کو عبور کر گیا آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ایک اور ریکارڈ ساز دن رہا۔ آج کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 66273 رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1505 پوائنٹس اضافے سے 66223 پوائنٹس پر بند ہوا حصص بازار میں آج ایک ارب 32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 33 ارب 37 کروڑ روپے رہی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 183 ارب روپے بڑھ کر 9498 ارب روپے ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا ملک کی معیشت میں اسٹاک ایکسچینج کا اہم کردار ہے اور معاشی بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے 40 فیصد بڑھی ہے جبکہ ڈالر کا بھاؤ ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 کے لگ بھگ ہے رواں سال ملک کی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا رہا، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا، معیشت کی بہتری کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے۔

  • ملک میں ڈالر سستا،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    ملک میں ڈالر سستا،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

    باغی ٹی وی: جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر 2 پیسوں تک سستا ہو کر 284 روپے12 پیسوں کی سطح پر بند ہوا ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر2 پیسے سستا ہوا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 12 پیسے ہے،گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 24 پیسے سستا ہوکر 284 روپے 14 پیسے کا تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 285 روپے برقرار ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی کا جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان

    دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 64 ہزار 718 پر بند ہوا، مارکیٹ میں آج 1 ارب 26 کروڑ شیئرز میں کاروبار کیا گیا۔

    ہوفٹ ٹیکنگ دراصل اسٹاکس فروخت فروخت کرنے کا عمل ہے، تاکہ پی ایس ایکس میں انتہائی اضافے کے بعد منافع کو روکا جاسکے اگرچہ اس عمل سے منافع لینے والے سرمایہ کار کو فائدہ ہوتا ہے، لیکن یہ دوسرے سرمایہ کاروں کو بغیر اطلاع کے ان کی سرمایہ کاری کے حصص کم قیمت میں بیچ کر نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں400 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس کی 64000 کی حد بحال ہوگئی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1020 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس کی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا، اس دوران 100 انڈیکس 64ہزار938 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

    نواز شریف کی مقبولیت،مریم کا کردار،تجزیہ :شہزاد قریشی

    کاروبار کے دوران ایک مرحلے پر 100انڈیکس 900پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 900 ہوگیا، تاہم 100انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے سے64 ہزار 718 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں آج1 ارب26 کروڑ شیئرز میں کاروبار کیا گیا،جبکہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 961 پوائنٹس کے ساتھ 63 ہزار 917 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیامسلسل 2 روز کمی کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپےکا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 800 روپے اور 685 رروپے کا اضافہ ہوا سونے کی فی تولہ قیمت 800 اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے،قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 87 ہزار 671 روپے ہو گئی۔

    نواز شریف کی مقبولیت،مریم کا کردار،تجزیہ :شہزاد قریشی

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2050 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی-

    روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث بعد تعمیراتی سریےکی قیمت میں کمی آگئی، فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار سے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی ہے اس وقت مارکیٹ میں لوکل سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ر جب کہ برانڈڈ سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 63 ہزار سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے فی ٹن تک آگئی ہے۔

    سیالکوٹ :پولیس تحفظ مرکز سیالکوٹ نے گورنمنٹ مرے کالج میں سیف ہینڈ آرگنائزیشن کے …

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے-

    باغی ٹی وی: عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ہے،24 قیراط سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کمی کے بعد کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار ، جبکہ 22 قیراط کی قیمت ایک لاکھ 98 ہزار 917 روپے ہو گئی ہے جبکہ 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 43 روپے ، 22 قیراط کی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار 539 روپے ریکارڈ کی گئی ہے،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ، عالمی منڈی میں سونا 2 ہزار 36 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت کے مختلف واقعات ، 2 افراد جاں بحق،ایک ڈاکو گرفتار ،ایک …

    دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ،جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا،منگل کو انٹر بینک میں ڈالر مزید 53 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر 284 روپے کا ہو گیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 286 روپے سے 285.50 روپے پر آ گیا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 185 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 62 ہزار678 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر