Baaghi TV

Category: کاروبار

  • سونے کی فی تولہ قیمت تاریخی بلندی پر جا پہنچی

    سونے کی فی تولہ قیمت تاریخی بلندی پر جا پہنچی

    کراچی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہےپاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 7700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کےبعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے کا ہوگیا ہے اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 6602 روپے اضافے سے 4لاکھ 12ہزار347 روپے پر پہنچ گیادوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 77 ڈالر اضافے سے 4586 ڈالر فی اونس ہے۔

    جبکہ9 فی تولہ چاندی کی قیمت 430روپے کے اضافے سے 8ہزار 895روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی جب کہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 369روپے کے اضافے سے 7ہزار 626روپے کی سطح پر آگئی۔

    
گومل بازار روڈ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار شہید

    امریکا کی وینزویلا اور ایران کے ساتھ کشیدگی، رواں سال فیڈرل ریزرو امریکا کی شرح سود میں مزید کمی کی بازگشت، جغرافیائی سیاسی تناو سے عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں وقفے وقفے سے تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں،علاہ ازیں معاشی ماہرین نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے-

    احمد پور شرقیہ: چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش کھالے سے برآمد، تحقیقات جاری

  • ملک بھر میں سونے کی قیمتیں پھر بلند، فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمتیں پھر بلند، فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    ‎ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بلند ہو گئی ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں سے ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    ‎بین الاقوامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے تک جا پہنچی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار 172 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 5 ہزار 745 روپے ہو گیا۔
    ‎عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر کے اضافے کے بعد 4 ہزار 509 ڈالر پر پہنچ گئی۔ پاکستان میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 270 روپے بڑھ کر 8 ہزار 465 روپے تک جا پہنچی۔
    ‎ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی سونے میں بڑھتی دلچسپی کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ سونا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے اور افراط زر یا سیاسی و معاشی عدم استحکام کے اوقات میں اس کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ صدیوں سے سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال میں سونا خرید کر اپنے اثاثوں کو محفوظ رکھتے آئے ہیں۔
    ‎گذشتہ برس پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ‎
وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، نجی اداروں کے ملازمین کے لیے اولڈ ایج پنشن لازمی

    ‎
وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، نجی اداروں کے ملازمین کے لیے اولڈ ایج پنشن لازمی

    
وفاقی آئینی عدالت نے نجی اداروں کے ملازمین کے حق میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے تمام درخواست گزاروں کو ماہانہ اولڈ ایج پنشن دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے ای او بی آئی کی جانب سے دائر تمام اپیلیں خارج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے 2024 اور 2025 کے فیصلے برقرار رکھے۔
    فیصلے کے مطابق وہ ملازمین جنہوں نے 15 سال سے کم مگر ساڑھے 14 سال سروس مکمل کی ہے، وہ بھی اولڈ ایج پنشن کے حقدار ہوں گے۔ عدالت نے واضح کیا کہ سروس کے 6 ماہ یا اس سے زائد عرصے کو پورا ایک سال تصور کیا جائے گا اور پنشن کے معاملے میں راؤنڈنگ آف کا اصول لاگو ہوگا۔
    ‎آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے یہ فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے کہا کہ 2022 کا ای او بی آئی سرکلر پنشن کے حق کو متاثر نہیں کر سکتا اور ساڑھے 14 سال سے زائد سروس مکمل کرنے والے ملازمین کو 15 سال مکمل سروس کے برابر تصور کیا جائے گا۔

  • بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

    بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کے مجوزہ بل کی بھرپور حمایت کر دی ہے-

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس بل کی حمایت بعد عالمی منڈیوں میں ہلچل مچ گئی ہے جبکہ بل کی خبر سامنے آتے ہی بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، جہاں مسلسل چوتھے روز بھی مندی دیکھی گئی اور سرمایہ کاروں کو چار دنوں میں تقریباً 9 لاکھ کروڑ روپے کا بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔

    یہ نیا بل امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، جسے صدر ٹرمپ کی واضح حمایت حاصل ہو چکی ہے امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کی منظوری اگلے ہفتے متوقع ہے منظوری کی صورت میں صدر ٹرمپ کو یہ اختیار حاصل ہو جائے گا کہ وہ روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 500 فیصد تک ٹیرف نافذ کر سکیں۔

    منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل

    ماہرین کے مطابق اس اقدام کا سب سے زیادہ اثر بھارت پر پڑنے کا امکان ہے، جو اس وقت روسی تیل کے بڑے خریداروں میں شامل ہےبھارت پہلے ہی امریکی تجارتی پالیسیوں کے باعث دباؤ میں ہے اور اس پر 50 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہے، جس سے اس کی برآمدات اور مالی منڈی متاثر ہو رہی ہیں نئے مجوزہ ٹیرف نے بھارتی سرمایہ کاروں میں بے چینی مزید بڑھا دی ہے بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان نے بینکنگ، توانائی اور آئی ٹی سیکٹرز کو خاص طور پر متاثر کیا، جب کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرمایہ نکالے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

    پی ایس ایل پر اعتماد کی وجہ سےٹیموں کیلئے اتنی بڑی بولی لگی ہے،محسن نقوی

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکی بل منظور ہو گیا تو بھارتی معیشت کو قلیل مدت میں مزید دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےنئے امریکی ٹیرف بل سے چین اور برازیل بھی متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں، جو روس سے توانائی کی درآمدات جاری رکھے ہوئے ہیں تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بل عالمی تجارتی کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے اور تیل کی عالمی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد روس پر معاشی دباؤ بڑھانا اور یوکرین جنگ کے تناظر میں اس کی آمدنی کے ذرائع محدود کرنا ہے تاہم ناقدین کے مطابق اس پالیسی کے عالمی معیشت پر دور رس منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

    ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کتنی کمپنیاں جسٹر ہوئیں؟

    رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کتنی کمپنیاں جسٹر ہوئیں؟

    رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ایس ای سی پی(secp) نے21,668 نئی کمپنیاں رجسٹر کرلیں۔

    ترجمان کے مطابق مذکورہ کمپنیوں نے30.7 ارب روپے کے ادا شدہ سرمایہ میں حصہ ڈالا،جو گزشتہ سال اسی مدت میں رجسٹر ہونے والی 16,839 کمپنیوں کے مقابلے میں29 فیصد زائد ہے ،کل رجسٹرڈ شدہ کمپنیوں کی تعداد279,724 ہوگئی۔

    متعدد شعبوں میں مسلسل ترقی دیکھی گئی سب سے زیادہ نئی کمپنیاں آئی ٹی اور ای کامرس میں رجسٹر ہوئیں،جن کی تعداد4,277 ہے،جس کے بعد ٹریڈنگ کی2,997، سروسز کی2,686 اور رئیل اسٹیٹ کی2,031 کمپنیاں شامل ہیں،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیکنالوجی اور سروسز کے شعبوں میں خدمات بڑھ رہی ہیں۔

    غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی مضبوط رہی اور اس عرصے کے دوران 524 نئی رجسٹرڈ کمپنیوں نے1.26 ارب روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی،جس میں731 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے حصہ لیاسرمایہ کاری کے لحاظ سے چین سب سے آگے رہا اور کل سرمایہ کاری کا71 فیصد حصہ ڈالا۔

    ترجمان نے بتایا کہ امریکہ نے2 فیصد جبکہ برطانیہ، جرمنی، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ناروے، ویتنام، نائجیریا، اور بنگلہ دیش نے بالترتیب ایک فیصد حصہ ڈالا، باقی 11 فیصد سرمایہ کاری دیگر ممالک سے آئی۔

  • پی ایس ایکس میں‌تیزی کا رجحان برقرار

    پی ایس ایکس میں‌تیزی کا رجحان برقرار

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار ہے اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں پی ایس ایکس 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد اور خریداری کے دباؤ کے باعث مارکیٹ میں مثبت ماحول غالب رہا،کاروبار کے دوران کچھ دیر پہلے 100 انڈیکس میں 1 ہزار 700 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار 765 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔ مارکیٹ میں تیزی کے باعث مختلف شعبوں بالخصوص بینکنگ، توانائی، سیمنٹ اور آٹو سیکٹر کے حصص میں نمایاں اضافہ ہوا،ماہرین کے مطابق حالیہ تیزی کی اہم وجوہات میں معاشی اشاریوں میں بہتری، شرح سود سے متعلق مثبت توقعات، زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی شامل ہیں۔ ان عوامل نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور 100 انڈیکس 2 ہزار 653 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 85 ہزار 62 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مسلسل دوسرے روز بھی ریکارڈ سطحیں قائم ہونے سے مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل ظاہر ہو رہا ہے،تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ معاشی اور مالیاتی حالات میں مثبت پیش رفت جاری رہی تو آنے والے دنوں میں بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم سرمایہ کاروں کو محتاط حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دیا جا رہا ہے

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 9 ہزار 200 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہےاسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 888 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 92ڈالر کے بڑے اضافے کے نتیجے میں 4ہزار 424ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

    بنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز انڈیا میں کھیلنے سے انکار

    اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 267روپے کے اضافے سے 8ہزار 023روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 229روپے کے اضافے سے 6ہزار 878روپے کی سطح پر آگئی۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوئی تھی عالمی مارکیٹ میں 47 ڈالر فی اونس جب کہ مقامی سطح پر 4700 روپے فی تولہ اور 4030 روپے فی 10 گرام نرخوں میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی اسی طرح ملک میں چاندی کی قیمت بھی ہفتے کے روز 106 روپے فی تولہ اور 91 روپے فی 10 گرام کم ہوئی تھی۔

    چند لکیریں ” یادوں کی لکیریں” پر،تحریر:اعجازالحق عثمانی

    واضح رہے کہ پاکستان میں سالانہ سونے کی طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے جس کی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے، لیکن اس میں سے 90 فیصد سے زیادہ کاروبار اب بھی غیر دستاویزی ہےپاکستان سونے کی درآمدات پر بھی انحصار کرتا ہے اور مالی سال 2024 میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیاملک کے سرکاری ذخائر 2025 کے آخر تک 64.76 ٹن ریکارڈ کیے گئے جن کی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بنتی ہے۔

  • سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ

    سونے کے نرخوں میں ایک بار پھر کمی ہو گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد ہفتے کو سونا اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی واقع ہوئی،گزشتہ روز سونا 5700 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا،

    سونا 4700 روپے فی تولہ سستا ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام نے کے نرخ میں 4 ہزار 30 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 570 روپے کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ سونا عالمی مارکیٹ میں 47 ڈالر سستا ہونے سے فی اونس سونے کے نرخ 4332 ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

    وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کی تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 106روپے کی کمی سے 7ہزار 756روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 91روپے کی کمی سے 6ہزار 649روپے کی سطح پر آگئی ہے-

    سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

  • ہونڈا سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان ہو گیا

    ہونڈا سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان ہو گیا

    جاپانی کار ساز کمپنی ہونڈا نے پاکستان میں اپنی مقبول سیڈان سِوک کی اپڈیٹڈ رینج کے لیے محدود مدت کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

    پاک ویلز کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ اعلان نئی بکنگز کھولنے کے چند ہی دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں صارفین کے لیے مختلف ویریئنٹس کی نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

    ہونڈا کے مطابق سِوک کی ابتدائی تعارفی قیمت 84 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جبکہ سِوک اورئیل کی قیمت 88 لاکھ 34 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اسی طرح ٹاپ آف دی لائن ویریئنٹ سِوک آر ایس کی قیمت 1 کروڑ 1 لاکھ روپے رکھی گئی ہےیہ قیمتیں صرف تعار فی نوعیت کی ہیں اور محدود وقت کے لیے دستیاب ہوں گی، جن کا اطلاق معیاری شرائط و ضوابط کے تحت ہوگا۔

    صوبے میں قیام امن کو اولین ترجیح رکھیں،وزیراعلیٰ سندھ کی آئی جی کو ہدایت

    ہونڈا نے اس سے قبل اپڈیٹڈ سِوک رینج کی بکنگز کا آغاز کیا تھا، جس کے ساتھ بکنگ اماؤنٹس میں بھی نظرثانی کی گئی کمپنی کے اعلان کے مطابق سِوک کے لیے بکنگ رقم 13 لاکھ روپے، سِوک اورئیل کے لیے 14 لاکھ روپے جبکہ سِوک آر ایس کے لیے 16 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    ہونڈا نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ نئی سِوک لائن اپ میں معمولی فیس لفٹ کے ساتھ ساتھ تمام ویریئنٹس میں نئے اور جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جن کا مقصد صارفین کو بہتر ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرنا ہے تاہم کمپنی نے فیچرز کی مکمل تفصیل فی الحال ظاہر نہیں کی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا 2026 کونوجوانوں کاسال قرار دینے کا اعلان

    کمپنی کی جانب سے تعارفی قیمتوں کی مدت کے بارے میں حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، اس لیے دلچسپی رکھنے والے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد بکنگ کروا کر اس آفر سے فائدہ اٹھائیں، آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق محدود مدت کی یہ قیمتیں خریداروں کی توجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

  • سال 2026 کا شاندار آغاز، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    سال 2026 کا شاندار آغاز، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    سال 2026 کے پہلے ہی کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس سے سرمایہ کاروں میں بھرپور اعتماد اور جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

    کاروبار کے آغاز سے ہی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں مثبت رجحان غالب رہا اور ابتدائی گھنٹوں میں ہی انڈیکس تیزی سے اوپر کی جانب بڑھتا دکھائی دیا۔ ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 1954 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار کی اہم نفسیاتی حد عبور کر گیا۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1954 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 176,008 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں اس نمایاں تیزی کو معاشی استحکام کی امیدوں، سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور نئے سال میں بہتر کاروباری توقعات سے جوڑا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک لاکھ 75 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کی تھی، جس کے بعد آج مزید تیزی نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی مثبت رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ مزید ریکارڈ سطحیں قائم کر سکتی ہے، جب کہ سرمایہ کار محتاط مگر پُرامید نظر آ رہے ہیں۔