Baaghi TV

Category: کاروبار

  • دھوکا دہی کا الزام: ایمازون  نے پاکستان کے 13000 اکاؤنٹس معطل کردیئے

    دھوکا دہی کا الزام: ایمازون نے پاکستان کے 13000 اکاؤنٹس معطل کردیئے

    لاہور:آن لائن مارکیٹنگ کے عالمی پلیٹ فارم ایمازون کی جانب سے پاکستان کے 13000 اکاؤنٹس معطل کردیئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ایمازون نے 13000 سے زیادہ پاکستانی سیلر اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے، ایمازون نے پنجاب کے شہروں میاں چنوں اور ساہیوال کو فراڈ ریڈ زون قرار دیا ہےان علاقوں سے کام کرنے والے سیلرز دھوکا دہی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    پاکستان ایمازون پرتیزی سے ابھرتی مارکیٹوں کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگیا

    ایمازون نے میاں چنوں کے آئی پی ایڈریسز بھی بلاک کردیئے ہیں اب ان علاقوں کے لوگ دبئی سے یا دوسرے کلائنٹس کے کمپیوٹرز کے ذریعے اکاؤنٹس چلا رہے ہیں۔

    قبل ازیں جون میں جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایمازون کی جانب سے سیلرز لسٹ میں شامل ہونے کے بعد ایک سال کے اندر اندر پاکستان ایمازون کی تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرچکا ہے 2022 کے آغاز میں ایمازون کی مارکیٹ پلیس میں شامل ہونےکے بعد سے ہزاروں پاکستانی کاروباریوں نے ایمازون جوائن کیا-

    واضح رہے کہ 2019 میں پاکستان کی ای کامرس پالیسی کا اعلان کیا 2020 میں، وفاقی وزارت تجارت نے، SAPM عبدالرزاق داؤد کی سربراہی میں، Amazon کے ساتھ بات چیت شروع کی تھی اس کے نتیجے میں ایمازون نے 2021 میں پاکستان کو فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کیا۔

    پاکستان میں ایمازون کی سہولت کا آغاز کس شہر سے ہونے جارہا ہے؟تفصیلات آگئیں‌

    پاکستان دنیا کے سب سے بڑے ایمیزون بیچنے والے گروپوں کا گھر بھی ہے، ای کامرس از اینبلرز، ایکسٹریم کامرس از سنی علی، اور ای کامرس کامیابی پاکستان۔ یہ گروہ پاکستان کو فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل ہونے کی اجازت سے بہت پہلے شروع ہوئے تھے۔

    اس پیشرفت کے ساتھ، ملک بھر کے کاروباری افراد اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیاں اس پلیٹ فارم کی جانب سے پیش کردہ فوائد سے فائدہ اٹھائیں گی، جس سے پاکستان کی برآمدات میں تنوع آئے گا۔ اس سے آمدنی میں اضافہ ہوگا اور میکرو اکنامک آؤٹ لک بہتر ہوگا۔

    مارکیٹ پلیس پَلس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایمازون کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی رینکنگ میں پاکستان کا شمار امریکا اور چین کے بعد تیسرے نمبر پر ہوتا ہے۔

    خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان

  • سوزوکی نے پاکستان میں اپنی گاڑیاں مہنگی کر دیں

    سوزوکی نے پاکستان میں اپنی گاڑیاں مہنگی کر دیں

    ٹویوٹا اور ہنڈا کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سوزوکی نے بھی پاکستان میں اپنی گاڑیاں مہنگی کر دی ہیں۔

    باغی ٹی وی :نئی قیمتوں کے نوٹیفیکیشن کے مطابق آلٹو وی ایکس 14 لاکھ 75 ہزار سے بڑھ کر 17 لاکھ 89 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت میں تقریباً 5 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور قیمت 20 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ کر 25 لاکھ 49 ہزار ہو گئی ہے۔

    اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 17 لاکھ 33 ہزار روپے سے بڑھ کر 20 لاکھ 79 ہزار ہو گئی ہےآلٹو اے جی ایس 19 لاکھ 51 ہزار روپے سے بڑھ کر 23 لاکھ 39 ہزار کی ہو گئی ہے۔

    ویگن آر اے جی ایس کی قیمت 29 لاکھ 49 ہزار، کلٹس وی ایکس آر 28 لاکھ 89 ہزار، کلٹس وی ایکس ایل 31 لاکھ 59 ہزار، کلٹس اے جی ایس 33 لاکھ 79 ہزار، سوئفٹ جی ایل ایم ٹی 33 لاکھ 49 ہزار ہو گئی ہے-

    اسی طرح سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 6 لاکھ روپے میں اضافہ ہوا 29 لاکھ 98 ہزار سے بڑھ کر 35 لاکھ 99 ہزار تک پہنچ گئی ہے سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی نئی قیمت 39 لاکھ 59 ہزار ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 32 لاکھ 98 ہزار روپے تھی-

    دیگر گاڑیوں راوی، بولان وین اور بولان کارگو کی نئی قیمتیں بالترتیب 14 لاکھ 99 ہزار، 15 لاکھ 79 ہزار اور 13 لاکھ 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں، یعنی ان تنیوں ماڈلز قیمتوں میں دو سے تین لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    ہنڈا کمپنی نے گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ۔ہنڈا سی ڈی 70 پانچ ہزار مہنگی ،قیمت 1 لاکھ 16 ہزار 500 کی ہوگئی ۔ہنڈا سی ڈی ڈریم 70 بھی پانچ ہزار روپے مہنگی ـ،قیمت1 لاکھ 24 ہزار 500 ہوگئی ۔

    ہنڈا پرائڈر 100 سی سی کے دام 5 ہزار روپے بڑھ گئے۔نئے دام 1لاکھ 55 ہزار 900 روپے ہوگئے۔نوجوانوں کا من پسندہنڈا سی جی 125سی سی ،3400 روپے مہنگا،اب1 لاکھ 79 ہزار 900 کی ملے گی ۔ہنڈا سی جی 125 سپیشل ایٍیشن بھی 3400 روپے مہنگا،

    نئی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 900 روپے ہوگئی ۔ہنڈا سی بی 125 ایف 10 ہزار بڑھکر 2 لاکھ 73 ہزار 900 کی ملے گی ہنڈا سی بی 150 ایف 15 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 38 ہزار 900 کی ملے گی ہنڈا سی بی ایف سلور 15 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 42 ہزار 900 میں ملے گی .

  • واقعی ڈالر 207 کا ہو گیا ؟

    واقعی ڈالر 207 کا ہو گیا ؟

    ڈالر کی قدر ڈاؤں ،ڈالر 207 کا ہو گیا، گوگل نے پاکستانیوں کو ماموں بنا دیا

    گوگل نے جمعرات کی شب آٹھ بجے کے قریب ڈالر کی قیمت 207 روپے دکھانا شروع کر دی جس سے ایک بار تہلکہ مچ گیا، تا ہم حقیقت بعد میں سامنے آئی،

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریدو فروخت 245 سے 247 روہے میں ہو رہی ہے ،

    گوگل کی جانب سے ڈالر کی قیمت غلط دکھانے پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی ہے، صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیک کر لیں کہیں گوگل کو غلطی نہ لگ گئی ہو، کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب میں آیا تو ڈالر کی قیمت میں 33 روپے کمی ہو گئی تا ہم یہ کمی ہوئی نہیں بلکہ گوگل کی غلطی کی وجہ سے ہوا ہے، مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

  • ڈالر کی اونچی اڑان جاری،نیا ریکارڈ،اوپن مارکیٹ میں قیمت فروخت 243 ہو گئی

    ڈالر کی اونچی اڑان جاری،نیا ریکارڈ،اوپن مارکیٹ میں قیمت فروخت 243 ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیاسی عدم استحکام، ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، روپے کی قدر مسلسل کم ہو رہی ہے

    انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے 99 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 240 روپے ہو گئی ہے،انٹربینک میں پہلی بار ایک امریکی ڈالر 240 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 243 روپے ہے

    گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 09 پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 236 روپے 01 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی تا ہم آج پھر ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے

    تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ نالائق اعظم شہباز شریف نے معشعیت کی تباہی پھیر دی ہے صرف پہلے 100 روز میں ڈالر تقریباً 60 روپے مہنگا ہو کر 240 روپے کا ہوگیا مہنگائی کا مزید بڑا طوفان آئے گا غریب آدمی کے لئے گزارا کرنا مشکل ہوجائے گا

    سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

    تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

  • انٹربینک میں ڈالر 229، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 231 روپے میں فروخت

    انٹربینک میں ڈالر 229، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 231 روپے میں فروخت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے

    ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پر،انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 19 پیسے مہنگا ،انٹربینک میں ڈالر 229 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 231 روپے میں فروخت ہو رہا ہے

    کئی مہینوں سے پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے پاکستان میں 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 204.85 کی سطح پر بند ہوئی تھی

    مالیاتی بحران خطرناک حد تک بڑھنے سے غیر یقینی ماحول سے ڈالر کی بلند پرواز جاری ہے جو رکنے کا کسی صورت نام ہی نہیں لے رہی، ہر ہفتے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    ماہرین کے مطابق ملک کا بڑھتا ہوا درآمدی بل ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہے جو عالمی مارکیٹ میں تیل، گیس اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بڑھا ہے اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرضہ پروگرام کی بحالی میں تاخیر اور غیر یقینی سیاسی صورتحال نے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا ہے

    دوسری جانب ساڑھے 4 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 ارب 40 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے،زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 24 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے،

    اسلام آباد سے سینئر صحافی انصار عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیگ کر کے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم صاحب ڈالر بھی روپیے کو روندتے ہوے روز نئی سے نئی چوٹیاں سر کر رہا ہے۔ اس طرف بھی کوئی توجہ دیں۔

    لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

    سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

    تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

  • روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری،ڈالر230 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری،ڈالر230 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری،مزید مہنگا ہو کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی :فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کے انٹربینک ریٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 230 روپے سے تجاوز کرگئے قبل ازیں دن کے آغاز میں انٹربینک ڈالر 2 روپے 8 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ڈالر مزید 2 روپے8 پیسے مہنگا ہو کر227 روپے کی نئی تاریخی بلند ترین سطح پرٹریڈ ہوتا رہا تاہم اب ڈالر کے انٹربینک ریٹ 5.10 روپے کے اضافے سے 230.01 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر224 روپے92 پیسوں کی سطح پربند ہواتھا پاکستان میں گذشتہ کئی مہینوں سے روپے کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔ملک میں حکومت کی تبدیلی کے بعد11 اپریل سے اب تک ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے پاکستان میں 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 204.85 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

    ماہرین کے مطابق ملک کا بڑھتا ہوا درآمدی بل ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہے۔ جو عالمی مارکیٹ میں تیل، گیس اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بڑھا ہے اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرضہ پروگرام کی بحالی میں تاخیر اور غیر یقینی سیاسی صورتحال نے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹے باز منفی افواہیں پھیلاکر ڈالر میں سٹے بازی کررہے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روپے کی قدر میں نمایاں کمی کےعوامل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ متحرک مارکیٹ پرمبنی شرح مبادلہ کے نظام کے تحت جاری کھاتہ کی صورتحال ، متعلقہ خبروں اور اندرونی بے یقینی مل کر یومیہ بنیادوں پر روپے کی قدر میں تبدیلی کا سبب بن رہی ہے۔

    مرکزی بینک کا موقف ہے ڈالر کی قدر امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے افراط زر پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں جارحانہ اضافے کا بھی نتیجہ ہے۔

  • ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہو کر226 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہو کر226 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہو کر226 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی: ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 1 پیسے مہنگا ہو کر226 روپےکی سطح پرپہنچ گیا۔

    ڈالرگزشتہ روز 221 روپے99 پیسوں کی سطح پربند ہوا تھا۔پاکستان میں منگل کے روز روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت میں تقریباً 7 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا یہ اضافہ ملکی تاریخ میں کسی ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

    پاکستان میں گذشتہ کئی مہینوں سے روپے کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔ملک میں حکومت کی تبدیلی کے بعد11 اپریل سے اب تک ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے پاکستان میں 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 204.85 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

    ماہرین کے مطابق ملک کا بڑھتا ہوا درآمدی بل ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہے۔ جو عالمی مارکیٹ میں تیل، گیس اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بڑھا ہے اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرضہ پروگرام کی بحالی میں تاخیر اور غیر یقینی سیاسی صورتحال نے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کم ہو کر 40140 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے،امریکی تجزیہ کار

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے،امریکی تجزیہ کار

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی بینک جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے اگر روس نے امریکہ اور یورپ کی جانب سے عائد پابند یوں کے خلاف جوابی کارروائی کی اورخام تیل کی پیداوار میں کمی کر دی تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

    روس کا یورپ کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن بند کرنے کا اعلان

    تجزیہ کاروں کے مطابق روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں ممکنہ کمی دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے جبکہ پیداوار میں 30 لاکھ بیرل کمی لندن میں خام تیل کی قیمتوں کو 190 ڈالر فی بیرل تک پہنچا دے گا۔

    تجزہہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر پیداوار میں 50 لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی کی جاتی ہے تو خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔

    دوسری جانب روس نے یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی پائپ لائن نارڈ اسٹریم ون کو 10 دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    روس یوکرین تنازعہ،یورپ میں سنگین بحران کا خدشہ

    روسی حکام کا کہنا ہے کہ نارڈ اسٹریم ون گیس پائپ لائن 11 جولائی سے 21 جولائی تک بند رہے گی، پائپ لائن کو مرمت کی غرض سے بند کیا جارہا ہے، تاہم گیس پائپ لائن بند ہونے سے یورپ میں گیس کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

    یورپ کو 60 فیصد گیس نارڈ اسٹریم پائپ لائن سے سپلائی کی جاتی ہے جو بند ہونے سے یورپ کو گیس کی سپلائی آدھی رہ جائے گی۔

    روس اورچین کا مغرب کے(G7) کےمقابلے میں نیاگروپ بنانےکافیصلہ

  • لاہور:سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

    لاہور:سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

    لاہور: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کر دیئے گئے-

    باغی ٹی وی : آلو درجہ اول 65 روپے، پیاز درجہ اول 78 روپے کلو ،لہسن دیسی 160، ادرک چائنہ 230 روپے کلو، ٹماٹر 90، کھیرا دیسی 73 روپے فی کلو کا ہو گا۔ میتھی کی قیمت 126، بینگن 52، پھول گوبھی 63، شلجم 84 روپے فی کلو ہوگا-

    شملہ مرچ 126 اور بھنڈی کی فی کلو قیمت 74 روپے مقرر، لیموں دیسی کی نئی قیمت 250 روپے کلو مقرر، جبکہ مٹر 178، ٹینڈے دیسی 157، گھیا کدو 84، گاجر چائنہ 95، کریلا 115 اور پھلیاں 115 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے-

    سیب کالا کولو اول 288، سیب سفید اول 167، انار قندھاری 380، خوبانی سفید 157 روپے کلو، آڑو 200، کھجور ایرانی 250، خربوزہ اول 73، تربوز 38 روپے کلو، سرکاری ریٹ لسٹ میں کیلا درجہ اول فی درجن 120 روپے ہے-

    آم سہارنی 120، سندھڑی 152، آم دوسہری 132 روپے فی کلو، اس کے علاوہ لیچی 350، فالسہ 152، جامن 164 اور گرمے فی کلو کی قیمت 63 روپے رکھی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جون کے دوران افراطِ زر کی شرح 15.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، یہ ساڑھے 12سال میں افراطِ زر کی تیز ترین شرح ہوگی جس کی بنیادی وجہ حکومت کی جانب سے پیٹرول و ڈیزل اور بجلی کی قیمت میں کیا جانے والا اضافہ ہے۔

    بلوچستان میں مون سون بارشیں،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

    وزارت خزانہ کے گزشتہ روز جاری کردہ ماہانہ معاشی جائزے کے مطابق جون میں سال بہ سال کی بنیاد پر افراطِ زر 14.5سے 15.5فیصد رہے گا۔ آخری بار دسمبر 2010ء میں افراطِ زر کی شرح 15.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی شرح بھی وزارت خزانہ کی پیش گوئی سے زیادہ رہنے کا امکان بھی موجود ہے۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بڑھتے ہوئے خسارے کو کنٹرول کرنے کے لیے پیٹرول و ڈیزل اور بجلی پر سبسڈی واپس لی ہے۔ اتحادی حکومت اب تک پیٹرول کی قیمت 150 روپے سے بڑھاکر 234 روپے فی لیٹر تک بڑھاچکی ہے۔ جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان موجود ہے اجناس بالخصوص تیل اور توانائی کی عالمی قیمتوں میں ہونے والا حالیہ اضافہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی،جس میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید کم ہورہی ہے،اسٹیٹ بینک شرح سود کو مزید بڑھا سکتا ہےوفاقی حکومت نےتوانائی کےنرخوں میں اضافہ کےباعث ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کیجانب سے شرح سود میں مزید اضافے کا بھی عندیہ دیا ہے رواں مالی سال کے11 ماہ کے دوران ملکی برآمدات 26.7 فیصد اضافےسے29.3 ارب ڈالر اوردرآمدات 36.5 فیصد اضافےسے65.5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

    کووڈ وبا کے بعد چین سے کسی بھی اعلیٰ سطح حکومت شخصیت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ

    کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 15.2 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 57.1 فیصد کمی کے ساتھ 1570.2 ملین ڈالررہی، وزارت خزانہ کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر 27 جون تک 16.104 ارب ڈالر رہے-

    وزارت خزانہ نے شرح سود میں اضافےکاعندیہ دیتےہوئےکہاہےکہ اسٹیٹ بینک کی ڈیمانڈ منیجمنٹ پالیسی موثرنہیں بیرونی ممالک مہنگائی کوقابو کرنے کیلیے شرح سود بڑھا رہے ہیں، ان ممالک میں کساد بازاری کا اندیشہ ہے،مہنگائی کی موجودہ لہر کا تعلق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے سے ہے۔ ایکسچینج ریٹ میں مسلسل کمی سے مہنگائی بڑھ اور لوگوں کی قوت خرید کم ہورہی ہے پاکستان کوبیرونی تجارت میں مشکلات درپیش ہیں،5.97 فیصد کی معاشی شرح نمو کے باوجود اندرونی اور بیرونی معاشی چینلجز درپیش ہیں۔

    پاک فوج پر تنقید ۔اینکر عمران خان پر تین مقدمے درج

  • روس صدی سے زائد عرصےمیں پہلی بارغیر ملکی قرضوں میں ڈیفالٹ قرار

    روس صدی سے زائد عرصےمیں پہلی بارغیر ملکی قرضوں میں ڈیفالٹ قرار

    ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے روس کو ڈیفالٹ قرار دے دیا،

    باغی ٹی وی : ” ماسکو ٹائمز” کے مطابق موڈیز ریٹنگ ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ روس صدی سے زائد عرصے میں پہلی بار غیر ملکی قرضوں میں ڈیفالٹ ہوا، ماسکو نے غیرملکی قرضوں کی آخری تاریخ گزر جانے کے باوجود ادائیگی نہیں کی،روس کیلئے سو ملین ڈالر کے 2 بانڈز پر واجب الادا رقم کی آخری تاریخ 27 مئی تھی-

    موڈیز نے پیر کے آخر میں ایک بیان میں کہا کہ "چھوٹ جانے والی کوپن کی ادائیگی ڈیفالٹ ہے۔

    سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند ہے،ایران کا دعویٰ

    ماسکو ٹائمز نے بلوم برگ کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کی شام تقریباً 100 ملین ڈالر سود پر رعایتی مدت ختم ہونے کے بعد روس نے اپنے غیر ملکی قرضے میں ڈیفالٹ کیا ہے، جو 1918 میں بالشویک انقلاب کے بعد اس طرح کا پہلا ڈیفالٹ ہوگا۔

    کریملن نے پیر کو اپنے بیرونی قرضوں میں نادہندہ ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگی مئی میں غیر ملکی کرنسی میں کی گئی تھی۔

    کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "حقیقت یہ ہے کہ فنڈز وصول کنندگان کو منتقل نہیں کیے گئے ہیں، یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔”

    موڈیز کے تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ روس مزید غیر ملکی قرضوں پر ڈیفالٹ کرے گا۔

    موڈیز نے بیان میں کہا کہ "مستقبل میں کوپن کی ادائیگیوں پر مزید ڈیفالٹس کا امکان ہے۔”

    ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، درجہ بندی کرنے والی ایجنسیاں جو روس کے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد اس سے دستبردار ہوگئیں – یا عدالتیں وہ ادارے ہیں جو عام طور پر مغربی مالیاتی منڈیوں میں ڈیفالٹ کا اعلان کرتے ہیں۔

    تجزیہ کاروں نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ وہ روسی معیشت پر بہت کم قلیل مدتی اثرات دیکھ رہے ہیں، جو مغربی پابندیوں کو کچلنے کے باوجود توانائی کی برآمدات سے جاری ہے۔

    اور اگرچہ اس کی لہر کا اثر 1998 کے مقابلے میں زیادہ محدود ہو سکتا ہےجب روس کومعاشی تباہی کے دوران سرکاری اور نجی قرضوں پر ڈیفالٹ کا سامنا کرنا پڑا، عالمی قرضوں کی منڈی میں کم خطرناک اقدام کرنے کے لیے سرمایہ کاروں پر دباؤ دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کو ڈیفالٹ کا اعلان کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

    اے پی نے کہا کہ طویل مدتی، روس کو ڈیفالٹ قرار دیے جانے کے بعد بین الاقوامی سطح پر دوبارہ قرض لینا شروع کرنے میں برسوں لگیں گے۔

    روس کے ڈیفالٹ کو بڑی حد تک عالمی مالیاتی نظام سے اس کی تنہائی کی علامت کے طور پر بیان کیا جاتا ہے اور یوکرین پر اس کے حملے کے لیے مغربی پابندیوں کے نتیجے میں بین الاقوامی تجارتی اور مالیاتی تعلقات میں خلل پڑتا ہے-

    امریکا میں ٹرک سے 46 افراد کی لاشیں برآمد