Baaghi TV

Category: چترال

  • سمگلنگ میں ملوث گدھوں کی اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں پیشی

    سمگلنگ میں ملوث گدھوں کی اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں پیشی

    چترال میں اپنی نوعیت کی ایک انوکھی پیشی ہوئی جس میں 5 گدھوں کو اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اسسٹنٹ کمشنر درویش توصیف اللہ کی عدالت میں 5 گدھے پیش کیے گئے، ان گدھوں پر یہ الزام تھا کہ یہ چترال کے علاقے درویش میں ٹمبر کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

    بی بی سی کے مطابق چترال اور دیگر شمالی علاقوں میں ٹمبر کی سمگلنگ کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں اور حکومت کوشش کرتی ہے کہ اس سمگلنگ کو روکا جا سکے لیکن ٹمبر کے جنگلات تیزی سے ختم ہوتے جا رہے ہیں۔

    چارسدہ: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اسسٹنٹ کمشنر نے ان 5 گدھوں کو ٹمبر اسمگلنگ کیس میں مال مقدمہ کے طور پر طلب کیا تھا اور اطمینان کے بعد گدھے اور ٹمبر کے سلیپر کو محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    اے سی چترال نے بتایا کہ یہ گدھے بحفاظت موجود ہیں اور انہیں کسی کے حوالے نہیں کیا، گدھے اب دوبارہ اسمگلنگ میں استعمال نہیں ہو رہے، عدالت نے یہ اطمینان کیا کہ گدھے متعلقہ حکام کی تحویل میں ہی ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق درویش کو ان علاقوں میں ٹمبر کی سمگلنگ کی اطلاعات انتظامیہ کو موصول ہوئی تھیں، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔ سمگلنگ کے لیے وقت فجر سے پہلے کا ہوتا ہے جب ٹمبر آرا مشین پر لائے جاتے ہیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر توصیف اللہ نے اس وقت کارروائی کرتے ہوئے تین گدھے پکڑے جس کے ساتھ ٹمبر کے چار سلیپر باندھے گئے تھے۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ اس کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار ہوا ہے اور دو فرار ہوئے ہیں جبکہ گدھوں کو فارسٹ افسر کی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔

    ان کے مطابق انھوں نے یہ گدھے ایک مقامی شخص کو سپرداری پر دے دیئے تھے تاکہ وہ ان کی رکھوالی کر سکیں۔

    اس واقعے کے دو روز بعد پھر شکایت موصول ہوئی کہ سمگلنگ اب بھی جاری ہے، جس پر ایک مرتبہ پھر کارروائی کی گئی اور تین مزید گدھے پکڑے گئے، جن کے ساتھ ٹمبر کے سلیپر بھی تھے۔

    ہاں اس کے بعد ایسی اطلاعات پہنچی تھیں کہ شاید یہ تینوں گدھے وہی ہیں جو کہ سپرداری پر دیے گئے تھے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ ان میں دو گدھے نئے ہیں اور ایک گدھا وہی ہے۔

    نااہلی کے فیصلے کیخلاف احتجاج،تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمے درج

    اس بارے میں عدالت نے فارسٹ حکام کو تمام گدھے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا کہ تمام گدھے جو پکڑے گئے تھے سارے کے سارے عدالت کےسامنے پیش کیےجائیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کل کتنے گدھے ہیں اورکیا کہیں ایسا تونہیں ہےکہ وہی گدھے پھر سے سمگلنگ میں استعمال ہو رہے ہیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ عدالت میں ان گدھوں کو دیکھا گیا اور ان میں ایک گدھا وہی تھا لیکن یہ گدھا غلطی سے پکڑا گیا تھا یہ گدھا دوسری مرتبہ سمگلنگ میں استعمال نہیں ہوا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ جس علاقے میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائی کی گئی تھی وہاں اندھیرا تھا اور اس ایریا میں یہ پہلے والا گدھا بھی بندھا ہوا تھا جسے اہلکار ساتھ لے آئے تھے۔ فارسٹ افسران کی جانب سے وضاحت پیش کی گئی جس پر عدالت نے اطمینان کا اظہار کیا گیا اور گدھے محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کر دیا۔

    محکمہ جنگلات کی جانب سے فارسٹ افسر اور دیگر اہلکار عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

    مہنگائی کا ٹاپ گئیر،بیکری پراڈکٹس مہنگی

  • چترال میں دس روزہ  ڈسٹرکٹ یوتھ پولو فیسٹیول اختتام پذیر

    چترال میں دس روزہ ڈسٹرکٹ یوتھ پولو فیسٹیول اختتام پذیر

    باغی ٹی وی چترال (گل حماد فاروقی کی رپورٹ)چترال میں دس روزہ ڈسٹرکٹ یوتھ پولو فیسٹیول اختتام پذیر ہوا جس میں 17 پولو ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ میں چترال پولو ٹیم نے ایک کے مقابلے میں تین گولوں سے دروش پولو ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کردی۔ بادشاہوں کے اس کھیل کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں تماشائی میدان میں موجود تھے۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • مین شاہراہ سیلاب کے باعث کٹنے سےاپرچترال کا ایک ہفتے سے  زمینی رابطہ منقطع

    مین شاہراہ سیلاب کے باعث کٹنے سےاپرچترال کا ایک ہفتے سے زمینی رابطہ منقطع

    ضلع اپر چترال میں ریشن کے مقام پر سیلاب کی وجہ سے مین شاہراہ پچھلے ایک ہفتے سے کٹ چکی ہے جس کے نتیجے میں ضلع اپر چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر انجنیر امیر مقام نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور عوام کو فوری ریلیف دینے کا اعلان بھی کیا۔ تفصیل اپرچترال سے باغی ٹی وی کے نمائندے گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • چترال ۔ دو سال بعد تین روزہ شندور پولو ٹورنامنٹ ، ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک

    چترال ۔ دو سال بعد تین روزہ شندور پولو ٹورنامنٹ ، ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک

    چترال – پولو کو کھیلوں کا بادشاہ یا بادشاہوں کا کھیل کہا جاتا ہے اور یہ شاہی کھیل صرف شاہی سواری یعنی گھوڑے پر ہی کھیلا جاسکتا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو سال بعد تین روزہ شندور پولو ٹورنمنٹ منعقد کرایا گیا جس میں پولو کے شوقین لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور شندور کے سرد ترین موسم سے بھی لطف اندوز ہوئے، جہاں رات کے وقت درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گرتا ہے۔ دیکھتے ہیں چترال سے باغی ٹی وی کے نمائندے گل حماد فاروقی کی خصوصی رپورٹ

  • ضلع اپر چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بونی میں ہائیر سیکنڈری سکول کا سنگ بنیاد

    ضلع اپر چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بونی میں ہائیر سیکنڈری سکول کا سنگ بنیاد

    چترال- ضلع اپر چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بونی میں ہائیر سیکنڈری سکول کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس سکول کے افتتاح پر علاقے کے طلباء کے ساتھ ساتھ طالبات بھی نہایت خوش ہیں کیونکہ اس سکول میں ان کو بھی بارہویں جماعت تک معیاری تعلیم دی جائے گی۔ تفصیل کیلئے دیکھتے ہیں باغی ٹی وی کے نمائندے گل حماد فاروقی کی یہ رپورٹ۔

  • وادی کیلاش کی مخصوص رسومات

    وادی کیلاش کی مخصوص رسومات

    وادی کیلاش کے لوگ اپنے قدرتی حسن، مخصوص ثقافت، نرالے دستور، رنگا رنگ تقریبات اور نہایت دلچسپ رسومات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ کیلاش لوگ خوشی کے ساتھ ساتھ غمی پر بھی اپنی مخصوص رسومات ادا کرتے ہیں اور خصوصی طور پر اخروٹ والی روٹی بناکر فوتگی والے گھر بھجواتے ہیں اور اسی طرح خوشی و غمی میں ایک دوسرے کا ہاتھ بٹھاتے ہیں۔ تفصیل کیلئے چترال سے باغی ٹی وی کے نمائندے گل حماد فاروقی کی رپورٹ

  • ہندوستان اقلیتوں کو حقوق دینے کے حوالے سے پاکستان سے سبق حاصل کرے

    ہندوستان اقلیتوں کو حقوق دینے کے حوالے سے پاکستان سے سبق حاصل کرے

    ہندوستان اقلیتوں کو حقوق دینے کے حوالے سے پاکستان سے سبق حاصل کریں،
    وزیراعظم عمران خان نے کرتار بارڈر کے کھولنے سے پوری دنیا کی سیکھ کمیونٹی کے دل جیت لئے ہیں۔ وزیر زادہ کالاش

    چترال ، معاون خصوصی برائے اقلیتی آمور وزیر زادہ نےسیکھ مذھب کے 322وایں دن کے موقع پر پاکستان سکھ گوردوراہ حسن ابدال پربندھک کمیٹی کی خصوصی دعوت پر گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں بھارت اور کینیڈا سے آئے ہوئے سینکڑوں سیکھوں اور یاتریوں نے کرونا ایس او پیز کا لحاظ رکھتے ہوئے شرکت کی۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے اقلیتی آمور وزیر زادہ نے انڈیا سے آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج کے دن سیکھ مذھب کی بنیاد رکھی گئی تھی ، آج کی یہ تقریب اسی تسلسل کی ایک کڑی ہے، اس دن ویساکی کا تہوار بھی منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے سیکھ یاتریوں کی تقریب میں شرکت کے لئے پوری دلپشانی سے انتظامات کئے تھے۔ دوسری طرف انڈیا نے سیکھوں اور یاتریوں کی تقریب میں شرکت کو روکنے کے لئے تاخیری حربے استعمال کیے ہیں۔ جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ وزیر زادہ نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے ایک مثالی اور موزوں اور پر امن ملک ہے۔ یہاں پر اقلیتی برادری خوش ہیں کیونکہ مسلمان کمیونٹی اور حکومت ان کا خیال رکھتی ہے، اور اقلیتوں اور مسلمانوں میں بھائی چارہ قائم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرتار بارڈر اسی سلسلے میں سیکھ کمیونٹی کے لئے کھولا ہے۔

    جس پر وزیراعظم عمران خان نے پورے دنیا کی سیکھ کمیونٹی کے دل جیت لیے ہیں۔ وزیر زادہ نے آئے ہوئے سیکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سیکھ کمیونٹی کے لئے ایک محفوظ اور ان کو خوشحالی دینے والی سرزمین ہے، یہاں پر حکومت ان کا ہر قسم خیال رکھے گی۔ پاکستان سیکھوں کے لیے ایک مقدس سر زمین ہے کیونکہ یہاں پر بابا گورو نانک کا جنم ہوا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر ہندوستان کی طرف سے سیکھ کمیونٹی کو پاکستان آنے میں روکاوٹیں ڈالنے کی مذمت کی اور کہا کہ اقلیتوں کو مذہبی آزادی کے حوالے سے ہندوستان پاکستان سے کچھ سبق حاصل کریں، کیونکہ پاکستان میں تمام اقلیتی کمیونٹیز کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ تقریب میں سینیٹر گردیب سنگھ، ایڈیشنل سیکرٹری طارق وزیر اور ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

  • وادی کالاش کے مسائل کا حل تلاش کریں گے، دیدارِ خان

    وادی کالاش کے مسائل کا حل تلاش کریں گے، دیدارِ خان

    چترال ( فتح اللہ) وادی کالاش میرا دوسرا گھر ہے جب بھی موقع ملتا ہے میں وادی کالاش پہنچ جاتا ہوں مجھے وادی کالاش اور یہاں کے لوگوں سے عقیدت کی حد تک محبت ہے مجھ سے یہاں کی محرومیاں برداشت نہیں ہوتی ہے۔ ضلع لوئر دیر سے تعلق رکھنے والا مشہور و معروف نوجوان سیاستدان پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے صدر دیدارِ خان نے اپنے حالیہ دورہ کلاش ویلز میں وادی کالاش روڈ کی ناگفتہ صورت حال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئ حکومتوں نے وادی کالاش کی تعمیر وترقی کو نظر انداز کرتے ہوئے وادی کالاش کو پسماندہ ترین علاقوں کے فرست میں شامل کی ہیں اور وادی کالاش کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ وادی کالاش کے عوام سیاسی جماعتوں سے ناراض ہیں کیوں کہ کئ دفعہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا ہے صرف الیکشن کے دنوں عوام کے سامنے پیش ہو کر جھوٹے وعدوں سے دل بھلایا جاتا ہے عہدے لینے کے بعد وہ علاقے کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش نہیں کرتے ہیں بلکہ وہ منظر سے غائب ہو جاتے ہیں۔ موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد وادی کالاش روڈ کو تعمیر کیا جائے علاقے کے ساتھ مزید سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کریں بصورت دیگر ہم وادی کالاش کے حق میں سڑکوں پر نکل جائیں گے اور احتجاج کرینگے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی علاقے کی تعمیر وترقی میں روڈ سب سے پہلی ضرورت ہے جس سے علاقے میں آرام دہ سفر کا آغاز ہوگی کیونکہ وادی کالاش آنے والے سیاحوں کی ہمشہ شیکات ہوتی ہے کہ وادی کالاش روڈ انتہائی خستہ حال ہے سفر کرنے میں دشواری پیش آتی ہے روڈ کی وجہ سے اگر وادی کالاش میں سیاحوں کی امدورفت بند ہوگئی تو علاقے میں بےروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوگی کیونکہ وادی کالاش میں روزگار کے مواقع نہیں ہیں یہاں کے لوگ مال مویشی اور زمینداری کرتے ہیں جس سے ان کی ضروریات پوری نہیں ہوتی ہے کہ وہ مال مویشی اور زمینداری سے روزگار حاصل کر سکیں گے ۔ یہاں کے لوگ سیاحت کی وجہ سے روزگار حاصل کر رہے ہیں اکثریت کا تعلق سیاحت کے شعبے سے منسلک ہیں اور سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی امدورفت سے علاقے میں بےروزگاری ختم ہو جائے گی نہیں تو کوئ دوسرا کوئ روزگار کے مواقع نہیں ہیں وادی کالاش کے عوام کے لیے درپیش مسائل کے حوالے سے بہت جلد بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے اور علاقے کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔