Baaghi TV

Category: چترال

  • اقتدار میں آکر چترال کا نقشہ بدل ڈالیں گے۔ سینیٹر محمد طلحہ محمود

    اقتدار میں آکر چترال کا نقشہ بدل ڈالیں گے۔ سینیٹر محمد طلحہ محمود

    چترال ،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی)اقتدار میں آکر چترال کا نقشہ بدل ڈالیں گے۔ ماضی میں چترال کے عوام کو محتلف بہانوں سے دھوکہ دیکر ان سے ووٹ لیا گیا۔ سینیٹر محمد طلحہ محمود
    حکمرانوں اور منتحب نمائندوں کی غفلت کی وجہ سے چترال کے لوگ آج بھی پتھر کے زمانے کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ یہاں کی سڑکیں انسانوں کی سفر کے قابل نہیں ہیں، لوگ بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ اگر مجھے موقع مل گیا تو چترال کا نقشہ بدل ڈالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار این اے ون چترال سے قومی اسمبلی کی نشست کی امید وار سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کی جو جمیعت علمائے اسلام کے ٹکٹ پر چترال سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

    تحصیل تورکہو کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے عوامی اجتماعات سے اظہار خیال بھی کیا۔ ویر کوپ، شاہ گرام اور دیگر علاقوں کے لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا، جے یو آئی کے کارکنوں نے شہر سے باہر آکر ان کا استقبال کیا اور انہیں قافلے کی شکل میں جلسہ گاہ تک لے گئیے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ صوبائی نشست حلقہ پی کے ون کے امیدوار حاجی شکیل ، سابقہ امیر شیر کریم شاہ اور دیگر کارکن بھی موجود تھے۔

    عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست کیلیے امیدوار سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ جب میں نے چترال کے بالائی علاقوں کا سفر کیا تو یوں لگا کہ یہاں کے لوگ اب بھی پتھر کے زمانے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں نہ بجلی ہے ، نہ پینے کاصاف پانی اور نہ بہترین سڑکیں۔ اس سڑک پر چند کلومیٹر کے سفر طے کرنے پرکئی گھنٹے لگتے ہیں اور گاڑی بھی اتنا خراب ہوجاتی ہے کہ اسے پہچاننا مشکل ہوجاتاہے ۔

    انہوں نے کہا کہ چترال ایک سیاحتی علاقہ ہے جہاں قدرت نے بہت کچھ پیدا کیا ہے مگر بد قسمتی سے ماضی میں یہاں سے منتخب نمائندوں کی غفلت کی وجہ سے حکمرانوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے نظر انداز کیا۔

    سینٹر طلحہ محمود نے کہا کہ میرا فلاحی ادارہ پہلے سے چترال میں خیر سگالی کے کام کرتا ہے جس میں قدرتی آفات کی صورت میں میں متاثرین کے ساتھ امداد کرنا، مریضوں کا مفت علاج کروانا، فری میڈیکل کیمپ لگانا، غریبوں میں مفت راشن اور ضروری سامان تقسیم کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسی نشست کیلئے دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے میرے خلاف الیکشن کمیشن آپ پاکستان کے دفتر میں شکایت کی ہے کہ میں لوگوں کی مدد کرتا ہوں۔ مگر آٹھ فروری کے بعد بھی اگر میں یہ امدادی سرگرمیاں جاری رکھوں تو پھر کہاں درخواست دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے خدمت کا موقع ملا اور آٹھ فروری کو لوگوں نے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کا حق نہیں کھاؤں گا۔

    انہوں نے کہا کہ بعض لوگو مجھ پر تنقید کرتے ہیں کہ میں نے چترال میں اس سے پہلے اسلئے امدادی سامان تقسیم کیا تھا تاکہ میں یہاں سے الیکشن لڑ کر کامیاب ہوجاؤں تو میرا ادارہ افغانستان، فلسطین، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختون خواہ اور دیگر ممالک میں بھی کام کرتاہے اور مصیبت کےوقت لوگوں کے ساتھ مالی طور پر امداد کرتا ہے وہاں سے میں کونسا الیکشن لڑرہاہوں۔

    سینٹر طلحہ محمود نے کہا کہ حالیہ انتحابات میں کامیابی کے بعد میرا ارادہ ہے کہ یہاں کے خواتین کیلئے دو سو دستکاری مراکز کھولوں اسی طرح یہاں کی سڑکیں، پل اور راستے بناؤں۔ انہوں نے کہا کہ بعض ناقدین لوگوں کو یہ کہہ کر گمراہ کررہے ہیں کہ میں الیکشن میں کامیابی کے بعد غائب ہوجاؤں گا۔ مگر یہاں سے نصرت بھٹو بھی تو کامیاب ہوئی تھی ۔ اب میں چترال سے کہیں نہیں جاؤں گا ،میں نے جغور میں اپنا ذاتی گھر خرید لیا اور یہاں اپنے ویلفیر ٹرسٹ کا دفتر بھی کھول دیا۔

    انہوں نے عوام پر زور دیا کہ آپ لوگ اپنے حقوق کیلئے صحیح اور ایماندار نمائندہ کامیاب کریں تاکہ وہ صرف اسمبلی میں بیٹھ کر تنخواہ نہ لے اور ڈسک بجانے کے علاوہ اور کوئی کام نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر چترال کا نقشہ بدل ڈالیں گے۔ طلحہ محمود نے کہا کہ جب میں وزیر حج اور مذہبی امور تھا تو میں نے اربوں روپے حکومتی خزانے سے نکال کر حاجیوں کو واپس کیے جو ان سے زیادہ لیے گئے تھے۔

    اس موقع پر سابق امیر شیر کریم شاہ اور دیگر رہنماؤں نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے ماضی میں منتخب نمائندوں پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ شہزادہ افتحار الدین، مولانا عبدالاکبر چترالی دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتحب ہوئے مگر انہوں نے چترال کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔

    انہوں نے عبد الاکبر چترالی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے پانچ سال اسمبلی میں گزارے اپنی تنخواہ تو لیتا رہا مگر ووٹ لینے کے بعد لوگوں کو اپنا منہ بھی نہیں دکھایا اور اسمبلی ٹوٹنے کے بعد برائے نام افتتاح کرتے ہوئے اپنے نام کے بورڈ لگوائے مگر کام شروع نہ ہونے پر عوام نے ان بورڈوں کو بھی اکھاڑ کر پھینک دیا۔ تاہم جلسہ میں سابقہ ایم پی اے ہدایت الرحمان کو آنے نہیں دیا گیا کیونکہ پانچ سال بطور رکن صوبائی اسمبلی اس کی کارکردگی بھی نہایت مایوس کن تھی اسسلئے اسے جماعت کے اکابرین نے یہاں آنے سے منع کیا۔

    انتحابی مہم کا آخری جلسہ شاہ گرام میں منعقد ہوا جہاں سینیٹر طلحہ محمود نے برملا کہا کہ اگر غریبوں کی مدد کرنا، خواتین کو سلائی کڑہائی مشین دینا، مریضوں کا مفت علاج کرانا، یتیموں کو مفت تعلیم دینا وغیرہ جرم ہے تو میں یہ جرم کرتا رہوں گا اگر کسی میں دم ہے اور مجھے اس کام سے روک سکتے ہیں تو روک لے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیگر شہروں میں اگر عوام کو تمام بنیادی سہولیات میسر ہیں تو یہاں کیوں نہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ لاہور کو بھی چترال کی طرح پسماندہ ہونا چاہیے بلکہ چترال کو بھی لاہور کی طرح ترقی یافتہ ہونا چاہیے جلسہ میں لوگوں نے ان کے حق میں نعرے بھی لگائے اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اسے ضرور کامیاب کریں گے تاکہ چترال میں بھی ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جاسکے۔

    جلسہ استاد الحدیث فتح الباری کے دعاییہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

  • انتخابی مہم،پیسے دینے کی ویڈیو وائرل،سینیٹر طلحہ محمود کی الیکشن کمیشن طلبی

    انتخابی مہم،پیسے دینے کی ویڈیو وائرل،سینیٹر طلحہ محمود کی الیکشن کمیشن طلبی

    الیکشن کمیشن نےچترال کے حلقہ این اے ون سے امیدوار طلحہٰ محمود کو طلب کرلیا

    الیکشن کمیشن کی جانب سے طلحہ محمود کو طلب کیا گیا ہے، طلحہ محمود کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ووٹر کو نہ‌صرف پیسے دے رہے ہیں بلکہ یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ نتائج خود چیک کریں گے، طلحہ محمود یہ بھی کہتے ہیں کہ اچھا ریزلٹ چاہئے،ہر جگہ میرا پیغام پہنچائیں، راشن کی تقسیم کا کام شروع ہونے والا ہے،میں خود نتائج چیک کروں‌گا،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلحہ محمود ایک شخص کو پیسے دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دیگ پکاؤ، سب کو کھانا کھلاؤ، باقی بعد میں ساری چیزیں دیکھتے ہیں.

    الیکشن کمیشن کی جانب سے پیش نہ ہونےکی صورت میں طلحہٰ محمود کو کارروائی سے خبر دار بھی کردیا گیا ہے۔طلحہ محمود این اے ون سے جے یو آئی کے امیدوار ہیں،

    جمیعت علمائے اسلام کے امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے ون چترال سینیٹر طلحہ محمود نے جامعہ ریحان کوٹ میں مدرسے کے طالب علموں اور علمائے کرام کی موجودگی میں اعلان کردیا کہ وہ کوہستان میں الیکشن سے دستبردار ہو کر صرف چترال سے الیکشن لڑیں گے۔ سینیٹر طلحہ محمود الیکشن کمیپن کے سلسلے میں ان دنوں چترال میں موجود ہیں اور چترال لوئر میں بھرپور انداز میں الیکشن کمپین چلا رہے ہیں ۔ چترال لوئر میں اپنے نگرانی میں سال دو ہزار چوبیس کے انتخابات کے حوالے سے رابط مہم کا آغاز کردیا ہے اس کے بعد چترال لوئر سے فارغ ہونے کے فوری بعد اپر چترال کے دورے پر جائیں گے۔

    جامعہ اسلامیہ ریحان کوٹ کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں منعقدہ پروگرام میں بھی بطور مہمان شرکت کی اور وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چترال میں الیکشن لڑانے کے لیے مدعو کیا گیا ہے اور اب کوہستان کے بجائے چترال سے الیکشن میں حصہ لینگے ۔ آج تک میں نے حکومتی خزانے سے ایک پناڈول تک کی گولی نہیں لیا ہے ہمیشہ دیانت داری سے کام لیا ہے ۔چترال سے کامیابی کے بعد چترال کا نقشہ یکسر مختلف ہوگی یہان حکومتی خزانے سے کام کے علاؤہ طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سینکڑوں چھوٹے بڑے پراجیکٹ پر کام کریں گے جس سے چترال میں ترقی کے راہ ہموار ہونگے ۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    شیر افضل مروت کی پریس کانفرنس سے لاتعلقی کا اظہار

    بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

    پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

     مروت کی گرفتاری کے بعد الیکشن کمیشن کس منہ سے کہتا ہے لیول پلینگ فیلڈ تحریک انصاف کو دی 

     ایسا ریکارڈ نہیں جس سے شیر افضل مروت کے خلاف کوئی کرپشن چارجز ہوں

  • باغی ٹی وی پر خبر شائع ہونے کے بعد وادی رومبور کی ڈسپنسری کو ادویات کی فراہمی

    باغی ٹی وی پر خبر شائع ہونے کے بعد وادی رومبور کی ڈسپنسری کو ادویات کی فراہمی

    ادویات کی فقدان کی خبر رنگ لے آئی لکشن بی بی کی طرف سے سول ڈسپنسری ہسپتال رومبور کو ادویات فراہم کر دی گئیں۔ غریب عوام کی دعائیں

    چترال ( فتح اللہ) ایک ہفتے پہلے باغی ٹی وی پر سابق ویلچ کونسلر رومبور عنایت اللہ شیخ قریشی کا حوالہ دے کر ایک بیان جاری شائع کیا گیا تھا جس میں وادی رومبور کے سول ڈسپینسری ہسپتال میں ادویات کی فقدان اور دیوار کی تعمیر کے حوالے سے عنایت اللہ شیخ نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ادویات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کوٹے سسٹم میں اضافہ کیا جائے تاکہ وادی رومبور جیسے دور افتادہ علاقے کے عوام بنیادی ادویات فری میں حاصل کر سکیں اور دیوار کو از سر نو تعمیر کیا جائے تاکہ باپردہ خواتین اور ہسپتال کے املاک حفاظتی دیوار کی وجہ سے محفوظ ہو ،باغی ٹی وی پر خبر شائع ہونے کے بعد نمائندہ باغی ٹی وی فتح اللہ سے لکشن بی بی نے رابطہ کیا اور بنیادی ادویات کی فراہمی میں مالی معاونت کا اعلان کیا ۔ جس کے بعد لکشن بی بی کی طرف سے پہلے مرحلے میں بنیادی ادویات فتح اللہ اور عنایت شیخ کی نگرانی میں سول ڈسپنسری ہسپتال کے انچارج کو حوالہ کر دیا گیا ہے ۔

    سابق ویلچ کونسلر و سماجی شخصیت عنایت اللہ شیخ قریشی نے کہا کہ لکشن بی بی کی بروقت ادویات کی فراہمی پر پورے علاقے کے لوگوں کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ سات سمندر پار مقیم ہونے کے باوجود اپنے علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں ۔ مختلف اوقات میں یہاں کے بنیادی مسئلے اور غریبوں کی زاتی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ لکشن بی بی کی طرف سے سٹوڈنٹس کو ، ضرورت مندوں کو بیماروں کو ہمشہ امداد ملتے رہے ہیں ۔ ماضی میں بھی وادی رومبور کے تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر چکی ہے اور مزید بھی توقع رکھتے ہیں کہ اس طرح علاقے کی فلاح و بہبود کی کوششیں جاری و ساری رہے تاکہ غریب اور پسماندہ علاقے کے لوگوں کو ریلیف مل سکیں ۔

    وادی رومبور کے سول ڈسپنسری ہسپتال میں ادویات کی فقدان 

    ادویات کی فراہمی پر علاقے کے لوگوں نے لکشن بی بی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سرد موسم میں برفباری کے باعث امدورفت میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے اور سردیوں میں بیماریاں بھی بڑھ جاتی ہیں اور سول ڈسپنسری ہسپتال میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے بنیادی علاج سے محروم ہوتے آئے ہیں ۔اس بار لکشن بی بی نے خصوصی طور ہمدردی کیا ۔ جس پر ہم لکشن بی بی کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے دعا گو ہیں کہ وادی رومبور کے عوام کی درد رکھنے والی بیٹی کو اللہ تعالیٰ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ان کی اس کارخیر پر جان و مال میں برکت عطا فرمائے ۔ آمین

  • چترال،فنڈز کی کمی،مریضوں‌کی منتقلی ،ایمبولینس میں تیل ڈالنے کیلیے چندہ جمع کیا گیا

    چترال،فنڈز کی کمی،مریضوں‌کی منتقلی ،ایمبولینس میں تیل ڈالنے کیلیے چندہ جمع کیا گیا

    ایمرجنسی سروس کے لیے ایمبولینس میں تیل ڈالنے کے لیے فنڈز ندارد ، لوگ چندہ کرکے سرکاری ایمبولینس میں تیل ڈالنے پر مجبور

    چترال ( فتح اللہ ) گولدور چترال میں آتشزدگی کا ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا جس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے چھ بچوں سمیت تین خواتین جھلس گئیں ، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی تاہم مزید علاج کے لیے انھیں پشاور منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس میں تیل ڈالنا بھی ایک الگ معمہ بن گیا ، موقع پر بتایا گیا کہ صحت کارڈ کی سہولت بند ہونے اور ایمبولینس میں تیل ڈالنے کے لئے فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ادارہ مشکلات کا شکار ہے، جس کے باعث ڈپٹی کمشنر اور موقع پر موجود لوگوں کی طرف سے چندہ کرکے ایمبولینس میں تیل ڈالا گیا۔

    زیر نظر تصویر میں ڈپٹی کمشنر چترال محمد عمران تیل کی کوپن پر دستخط کر رہے ہیں ۔
    chitral

  • وادی رومبور کے سول ڈسپنسری ہسپتال میں ادویات کا فقدان

    وادی رومبور کے سول ڈسپنسری ہسپتال میں ادویات کا فقدان

    وادی رومبور کے سول ڈسپنسری ہسپتال میں ادویات کی فقدان شدید اختیار کر گیا ۔ حفاظتی دیوار بھی موجود نہیں ،

    چترال ( فتح اللہ) وادی رومبور کا شمار سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے یہاں مقامی لوگوں سمیت ہزاروں سیاح سیر و تفریح کیلئے آتے ہیں۔ مگر یہاں صحت کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی سہولت موجود نہیں ہے ۔ وادی رومبور میں صحتِ عامہ کا مسئلہ حل طلب ہے بد قسمتی سے ابھی تک یہان کے سول ڈسپینسری ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کا برابر ہے ۔ جس کے باوجود بھی یہاں کے عملے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ۔

    عنایت اللہ شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سول ڈسپنسری ہسپتال میں اسٹاف کی جانب سے فراہم کردہ خدمات سے مطمئن ہیں جبکہ یہاں پر ادویات کی کمی اسٹاف اور عوام کے درمیان بدنظمی کا ماحول پیدا کر رہا ہے جس کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر چترال کو چاہیے کہ وادی رومبور کے سول ڈسپنسری ہسپتال کو وافر مقدار میں ادویات فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو ، یہ وادی چترال سے کافی دور ہے دور افتادہ ہونے کی وجہ سے یہان سے چترال یا آیون جانے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے جبکہ یہان موسم سرما کی شدت سردی کی وجہ سے نزلہ ،زکام ، گلے میں خرش اور بخار جیسے درجنوں بیماریوں میں اضافہ ہورہاہے ۔ جس پر کوئی بھی غریب عوام چالیس سے پچاس کلومیٹر سفر کرکے علاج نہیں کرسکتے ہیں ۔ لہذا ڈسٹرکٹ انتظامیہ خصوصی طور پر اس پر عملدرآمد کرایے تاکہ ہم بھی آسانی سے علاج کرانے میں کامیاب ہو جائے ۔

    مزید بتایا کہ یہاں ہسپتال کی حفاظتی دیوار بھی بارش کے باعث گر گیا تھا اور عرصہ دراز سے یہان پر بھی کوئی کام نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے یہان آنے والے باپردہ خواتین بھی پریشان ہیں جس کے علاؤہ یہاں کے املاک بھی غیر محفوظ ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے گزارش کرتے ہیں کہ وادی رومبور کے سول ڈسپینسری ہسپتال کے مسائل پر خصوصی توجہ دے کر فوری طور پر حل کیا جائے ۔

  • بزرگ سیاست چھوڑیں، گھر مدرسہ میں بیٹھ کر ملک کیلئے دعا کریں،بلاول نے ہاتھ جوڑ دیئے

    بزرگ سیاست چھوڑیں، گھر مدرسہ میں بیٹھ کر ملک کیلئے دعا کریں،بلاول نے ہاتھ جوڑ دیئے

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، سابق وزیر خارجہ بلاول زرداری نے چترال میں ورکر کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بے نظیر کے مکمل مشن کو مکمل کرنا چاہتا ہوں،پرانے سیاست دان سیاست چھوڑ دیں، انکے فیصلوں سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے.

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدانوں سے جان چھڑوانی ہے، میں اپنے بزرگوں کا احترام کرتا ہوں، ہم پی ٹی آئی کی طرح نہیں ہیں کہ گالی دینا شروع کر دیں، ہم عزت کا خیال کرتے ہیں، پرانے سیاستدانوں سے یہ اعتراض نہیں کہ وہ بزرگ ہیں ،اعتراض یہ ہے کہ وہ یہ سیاست کر رہے ہیں جس سے ملک تباہ ہوا، ستر سال سے یہی ہو رہا، میاں صاحب تیسری بار وزیراعظم بنے تو یہ کہا تھا کہ وہ پرانی سیاست کو چھوڑیں گے اور نئی سیاست لے کر آئیں گے، جب پی ڈی ایم کو حکومت ملی تو وہی پرانی سیاست، ہمارا بزرگوں سے احترام سے مطالبہ ہے کہ پرانا سیاست چھوڑ دیں، گھر بیٹھیں،مدرسہ میں بیٹھیں، ملک کے لئے دعا کریں، اب کام ہم نے کرنا ہے اور کر کے دکھائیں گے، نواز شریف کو جب وزیراعلیٰ پنجاب بنایا گیا تو عمر کیا تھی؟ مولانا فضل الرحمان نے جب سیاست شروع کی تو عمر کیا تھی، بینظیر جب مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنی تو سب سے نوجوان وزیراعظم بنیں، اور اب پاکستان کا ستر فیصد جوان ہے، انکو نظر آ رہا ہے کہ پرانا سیاستدان، ایک دو الیکشن جنہوں نے لڑنا وہ کتنا کام کر سکتے، فیصلے آج کی سوچ کے ہوتے ہیں کل کے لئے نہیں، ان فیصلوں‌کا بوجھ نوجوانوں کو اٹھانا پڑے گا،عمران خان کی حکومت ٹک ٹاکر کی تھی، نوازشریف کی حکومت اشرافیہ کی ہو گی

    https://twitter.com/NasirKashmiri07/status/1727267827839553887

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو قسمت اپنی ہاتھ میں لینی ہو گی، الیکشن ہونے جا رہے ہیں، ایسی جماعت کو کامیاب کروائیں جس کی تاریخ یہ ہے کہ جب بھی پی پی کی حکومت بنی تو پسماندہ علاقوں کی حکومت بنی،میں چاہتا ہوں اس ملک میں عوامی راج قائم کروں،میں سب کا شکر گزار ہوں کہ وفاداری کی آج چترال میں مثال قائم کی ہے، ہم ایک بار پھر چترا ل کی تین سیٹیں جیتیں گے اور ثابت کریں گے کہ چترال کے لوگ وفادا ر ہیں کل بھی بھٹو شہید کے ساتھ تھے اور آج بھی بھٹو شہید کے ساتھ ہیں، میرا آپ سے وعدہ ہے کہ قائد عوام اور بینظیر کے مکمل مشن کو میں اور آپ ملکر مکمل کریں گے، میرا وعدہ ہے سابق فاٹا کو پاکستان میں ٹیکس فری زون بنائیں گے تا کہ یہاں ترقی ہو اور میں افغانستان کو دکھاؤں کہ ہم فخر کرتے ہیں کہ کس طرح فاٹا کے لوگوں کے لئے کام کیا.میں صرف نعروں، وعدوں پر الیکشن نہیں لڑ رہا،چترال کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہم اسکو ختم کریں گے.یہاں کے لوگوں نے نعرہ مشہور کرایا تھابے نظیر آئے گی روز گار لائے گی،بلاول نے اپنا زمین اپنا مکان پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت میں آئے تو لوگوں کو گھر بنا کر دیں گے، کچی آبادیوں والوں کو مالکانہ حقوق دلواؤں گا.مجھے وفاق میں حکومت کی ضرورت ہے لیکن خیبر پختونخوا میں مجھے جیالا وزیراعلیٰ چاہیے، صوبائی حکومت چاہئے، اسکے لئے ڈبل محنت کرنی ہو گی، بار بار آنا پڑے گا تو آئیں گے، پختونخواہ کا حق ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے مطابق حق ملنے چاہئے.میں یہ حق دلواؤں گا.

    کسی کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کے بجائے ہمیں موقع دیں،بلاول

    کیا شہباز شریف اور انکے ساتھی 16 ماہ کی کارکردگی پر الیکشن لڑ سکتے ہیں؟بلاول

    طعنوں کی سیاست سے پرہیز کرنا چاہئے، احسن اقبال کا بلاول کو مشورہ

    ایک الیکشن میں انکو کچھ تکلیف ہے تو ویلکم ٹو دی کلب

    اگر اس بار الیکشن کی بجائے سلیکشن ہُوا تو عوام نقصان اٹھائیں گے، بلاول

  • پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

    پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

    چترال: پاک افغان سرحد کے قریب چترال کے علاقے ارسون میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن چترال کے علاقے ارسون میں7 اور 8 نومبر کی درمیانی رات کیا گیا، آپریشن میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 دہشت گرد شدید زخمی ہوئے،علاقے میں کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، علاقے کے لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔

  • چترال، پہاڑی کے کٹائی کے دوران ایک شخص زخمی جبکہ 8 گھر تباہ

    چترال، پہاڑی کے کٹائی کے دوران ایک شخص زخمی جبکہ 8 گھر تباہ

    چترال بونی کے سامنے پہاڑی پر کھدائی کے دوران دھماکے میں ایک شخص زخمی جبکہ آٹھ گھروں کو نقصان پہنچا ہے، ضلع چترال بونی کے سامنے پہاڑی پر دھماکے آٹھ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق بونی چترال سڑک کی کشادگی کیلیے پہاڑی کی کٹنگ کی جارہی ہے جس میں بارودی مواد کی مدد سے دھماکہ کر کے پہاڑ کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی تھی تاہم دھماکے سے ایک شخص زخمی جبکہ قریبی گھروں کو نقصان پہنچا ہے،
    مقامی افراد کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ بونی میں زلزلہ کی سی صورت حال پیدا ہوئی اور لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہوئے۔ تقریباً تین کلو میٹر تک دور جاکر پتھر لگنے سے آٹھ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ ممتاز حسین نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔
    مقامی لوگوں کی جانب سے متعلقہ تھانہ بونی کو رپورٹ کرکے این ایچ اے کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی،۔ یاد رہے علاقے کے مکینوں نے بیس روز قبل ڈپٹی کمشنر اپر کو خطرات کی نشاندہی کی تھی لیکن ان کی طرف سے کوئی مدد نہیں ملی تھی،
     

  • اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر

    اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر

    اپر چترال میں چکن پاکس کی وباء سے سکول کے 30 سے زائد طالبات متاثر ہوئے ہے، اپر چترال کے علاقے لاسپور میں چکن پاکس بیماری سے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ہرچین کے ہیڈ مسٹریس سمیت 32 طالبات متاثر ہوئی ہیں۔مقامی افراد کے مطابق سکول سمیت ہرچین گاؤں میں اب تک درجنوں افراد چن پاکس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر 9 سے لیکر 31 سال تک کے افراد شامل ہیں۔
    ڈی ایچ او اپر چترال کے مطابق چکن پاکس بیماری میں متاثره شخص يا خاتون کے چہرے پر دانے نمودار ہوتے ہیں اور وہ شدید بخار میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
    ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ سکول اور علاقے کے لوگوں کی علاج کے لیے بی ایچ یو بروک سے میڈیکل ٹیمیں پہنچ گئی ہے اور انہوں نے متاثرہ لوگوں کو سحت کی سہولیات دے رہے ہے۔ڈی ایچ او کے مطابق چکن پاکس ایک وبائی مرض ہے تاہم اس میں خطرے کی کوئی بات نہیں ہے جبکہ میڈیکل ٹیموں نے متاثرہ بچوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے تاکہ یہ اس بیماری پر قابو پا لیا جائے۔
    ان کا مزید کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا ہے کہ چکن پاکس سے متاثرہ بچوں کو گھروں میں ہی رکھا جائے،

  • بابو سر ٹاپ پر پیش آنے والے حادثے میں ایک  ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے

    بابو سر ٹاپ پر پیش آنے والے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے

    ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ 10 افراد شدید زخمی ہوئے ،حادثہ اس وقت پیش آیا جب وین سڑک سے اتر کر ایک تیز رفتار کار سے ٹکرا کر بابوسر ٹاپ کے قریب کھائی میں گر گئی۔یہ المناک حادثہ ضلع دیامیر کے خوبصورت گیتی داس سیاحتی مقام پر پیش آیا ،.حادثے کا شکار وین راولپنڈی کی طرف جارہی تھی کہ آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔تصادم کے باعث وین کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں گاڑی سڑک سے اُلٹ کر گہری کھائی میں جاگری۔جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان کے افراد تھے جن کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔باقی 10 زخمی مسافروں کو فوری طبی امداد کے لیے چلاس منتقل کر دیا گیا۔
    مقتولین کی لاشوں ناران اسپتال منتقل کر دیا گیا۔