Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں فائزرکی کورونا ویکسین  کب آرہی ہے:وقت بتادیاگیا

    پاکستان میں فائزرکی کورونا ویکسین کب آرہی ہے:وقت بتادیاگیا

    اسلام آباد:پاکستان میں فائزرکی کورونا ویکسین کب آرہی ہے:وقت بتادیاگیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق کوویکس کے ذریعے پاکستان کو فائزر کی میسنجر ایم آر این اے ویکسین کی ایک لاکھ ڈوزز جون تک فراہم کردی جائیں گی۔

    اس حوالے سے آج باقاعدہ شیڈول طئے کرلیا گیا ہےاورپاکستانی ماہرین طب نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے ، اس سے پہلے 22 اپریل کو بھی اس قسم کی اطلاعات تھیں مگراس کی کنفرمیشن ابھی نہیں ہوئی تھی

    پاکستان میں اس وقت سرکاری طور پر چینی ساختہ سائینو فارم اور کینسائنو ویکسینز لگائی جا رہی ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں روسی ویکسین اسپوٹنک کے ذریعے لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    وزارت صحت کے حکام کے مطابق فائزر بائیو این ٹیک کی ویکسین کو منفی 70 سے 80 ڈگری پر اسٹور کرنے کے لیے انتظامات کر لیے گئے ہیں اور اس طرح کی ویکسینز کو محفوظ رکھنے والے لاکھوں ڈالر مالیت کے 23 الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹر درآمد کیے گئے ہیں۔

    وفاقی حکام کا کہنا تھا کہ ان الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹرز کو ملک کے 16 شہروں میں نصب کیا گیا ہے جن میں اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کے بڑے شہر شامل ہیں جبکہ یہ ریفریجریٹرز بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان اور سندھ کے شہروں میں بھی نصب کیے گئے ہیں۔

  • 12 سال سے زائد بچوں کی ویکسینیشن ،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    12 سال سے زائد بچوں کی ویکسینیشن ،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    واشنگٹن: امریکا میں کورونا ویکسینشین کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک 10 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا میں دس کروڑ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے اور آیندہ ہفتے فائزر ویکسین 12 سال سےاوپربچوں کودینےکی اجازت کا امکان ہے۔

    دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر میں مرحلہ وارویکسینیشن مہم چلائی جارہی ہے پاکستان میں اب تک 25 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے جب کہ سعودی عرب میں 95 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے۔

  • کرونا سے بچاؤ کے لئے عید تک کیا کام کرنا ہے؟ سربراہ این سی او سی نے بتا دیا

    کرونا سے بچاؤ کے لئے عید تک کیا کام کرنا ہے؟ سربراہ این سی او سی نے بتا دیا

    کرونا سے بچاؤ کے لئے عید تک کیا کام کرنا ہے؟ سربراہ این سی او سی نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ این سی او سی نے ایس او پیز کی تعمیل کی تفصیلات جاری کر دیں،

    وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایس او پیز پر69 ،کے پی میں 66 ، بلوچستان میں 63 فیصد عملدرآمد کیا گیا سب سے کم ایس او پیز پر عمل درآمد سندھ میں 45 فیصد رہا ایس او پیز پر 3 مئی تک عملدرآمد سب سے زیادہ 88 فیصد وفاق میں ہوا ،دوسرے نمبر پر آزاد کشمیر میں ایس او پیز پر 82 فیصد عملدرآمد کیا گیا،گلگت بلتستان میں کورونا ایس او پیزپر 62 فیصد عملدرآمد کیا گیا

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایس او پی پر عمل پیرا ہونے میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے فوج کی تعیناتی سمیت مضبوط نفاذ کے اقدامات سے ایس او پیز میں بہتری آئی،قومی سطح پرایس او پیز کی اوسط تعمیل دگنی ہوئی ہے قومی سطح پر ایس او پیز کی تعمیل 25 اپریل کو 34 فیصد تھی ،3مئی کو 68 فیصد ہوگئی عید تک ایس او پیز کی تعمیل کی سطح کو برقرار اور استوار رکھنے کی ضرورت ہے،

    قبل ازیں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کل پہلی دفعہ کسی بھی ایک دن میں ویکسین لگانے کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی. کل ایک لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائ گئ. کل پہلا دن تھا کے 40 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائ گئ.

    بریکنگ، عید پر چھٹیاں چھٹیاں نہ رہیں، این سی او سی کے اعلان سے پاکستانی قوم پریشان

    کرونا کی لہر میں تیزی،رمضان کے حوالہ سے این سی او سی نے کئے اہم فیصلے

    تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

    تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    طلبا کی موجیں ، تعلیمی ادارے بند، کب تک چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا؟

    تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز سامنے آ گئی

  • ماسک کا استعمال نہ کرنے پر لاہور میں 2 ہزار سے زائد مقدمے درج

    ماسک کا استعمال نہ کرنے پر لاہور میں 2 ہزار سے زائد مقدمے درج

    ماسک کا استعمال نہ کرنے پر لاہور میں 2 ہزار سے زائد مقدمے درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وباء کے بڑھتے خدشات،لاہور پولیس انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے

    ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس دیگر سکیورٹی اداروں اور ضلعی انتطامیہ کے ساتھ کورونا ایس او پیز پر عملدآمد کروانے کیلئے متحرک ہے۔لاہور پولیس کی کورنا کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں جاری ہیں۔امروز کورونا ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے 118مقدمات درج،209ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔گزشتہ روز ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 67جبکہ سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی پر 51مقدمات درج کئے گئے۔27مارچ سے ابتک کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر3464 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔

    جو ماسک نہیں پہنے گا جیل جائے گا، اعلان ہو گیا

    خبردار، اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان،ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار جرمانے کی سزا طے

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، بغیر ماسک گھومنے پر لاہور میں 1000 سے زائد مقدمے درج

    ماسک نہ پہن کر شہریوں نے پولیس کی چاندی کروا دی

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کورونا کے بارے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 4457ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ ماسک کا استعمال نہ کرنے پر2050 مقدمات درج کئے گئے۔سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 1414مقدمات درج کئے گئے۔حکومتِ پنجاب کی کورونا ایس او پیز کی جاری ہدایات پر من و عن عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ کوروناوائرس کے وار سے بچنے کیلئے ماسک سمیت ایس اوپیز کی پاسداری ضروری ہے۔ تاجر برادری ودیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد حکومتی ہدایات پر عمل کریں ،حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا۔ ہم سب کو مل کر صبر و استقامت کے ساتھ اس وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔ لاہور پولیس کسی صورت اپنے باسیوں کی زندگی داؤ پر لگنے نہیں دے گی۔

  • پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت اموات اور مثبت کیسز میں اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت اموات اور مثبت کیسز میں اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں161 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 161 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 37 ہزار587 ٹیسٹ کئے گئے3 ہزار377 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.98 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار310 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار523 ہو چکی ہے۔

    ورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سے متعلق ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن 31 مئی 2021 تک کھلی رہے گی تمام غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ https://Covid.gov.pk/vaccine ویب سائٹ ملاحظہ کریں اور ویکسینیشن کے لئے اور رجسٹریشن کروائیں

  • صرف سندھ میں کورونا سے اموات  کے تشویشناک اعداد و شمار سامنے آگئے

    صرف سندھ میں کورونا سے اموات کے تشویشناک اعداد و شمار سامنے آگئے

    صرف سندھ میں کورونا سے اموات کے تشویشناک اعداد و شمار سامنے آگئے

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے کورونا اپ ڈیٹس کے بارے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں کوروناکے895کیسزرپورٹ ہوئے . صوبےمیں کیسزکی تعداد2لاکھ86ہزار520 ہوگئی.24گھنٹوں میں کوروناسے11اموات ہوئیں. سندھ میں اموات کی تعداد4ہزار678ہوگئی.

    592مریضوں کی حالت تشویشناک،53وینٹی لیٹرزپرہیں، کراچی میں کوروناکے426کیسزرپورٹ ہوئے . کراچی میں کیسزکی تعدادایک لاکھ97ہزار598ہوگئی،

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 79 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 45 ہزار954 ٹیسٹ کئے گئے4 ہزار213 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.16 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار149 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار146 ہو چکی ہے۔

    ورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق 40 سے 49 سال تک کی عمر کے لوگوں کی ویکسین کے لئے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے ویکسین لگوانے کی لئے قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پر پیغام بھیجنا ہو گا

  • مرے یا مار دیا گیا؟ راہول گاندھی کا آکسیجن نہ ملنے کے باعث مرنیوالوں بارے مودی سے سوال

    مرے یا مار دیا گیا؟ راہول گاندھی کا آکسیجن نہ ملنے کے باعث مرنیوالوں بارے مودی سے سوال

    مرے یا مار دیا گیا، راہول گاندھی کا آکسیجن نہ ملنے کے باعث مرنیوالوں بارے مودی سے سوال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے بھارت میں کرونا مریضوں کی اموات کی سلسلہ جاری ہے ایک ہی علاقے میں 24 مریضوں کی موت ہوئی ہے

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک کے چام راج نگر میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 24 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب کو پیش آیا حادثے کے بعد دو سو پچاس آکسیجن سلینڈر میسور سے چام راج نگر بھیجے گئے تھے۔ لیکن آکسیجن ملنے میں تاخیر ہونے کی وجہ سے 24 کرونا مریض چل بسے

    چام راج نگر کے ڈپٹی کمشنر روی کا کہنا ہے کہ ان میں سے 23 مریضوں کی موت سرکاری ہسپتالوں میں ہوئی، جبکہ ایک مریض نے پرائیوٹ اسپتال میں دم توڑا۔ مریضوں کی موت اتوار کی صبح آٹھ بجے سے پیر کی صبح آٹھ بجے کے درمیان ہوئی ہےجن مریضوں کی موت ہوئی ہے، وہ تمام وینٹی لیٹر پر تھے ان مریضوں کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے،چام راج نگر میں کورونا مریضوں کی موت کے باعث گردو نوح کے علاقوں میں آکسیجن کی کمی کے حوالہ سے خوف و ہراس پھیل چکا ہے

    بھارتی سابق حکمران جماعت کے رہنما راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے حکومتی کارکردگی پر تنقید کی ہے راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ وہ مرے یا انہیں مارا گیا؟

    قبل ازیں دہانو لوک سبھا حلقے کے سابق رکن پارلیمان اور کانگریس کے لیڈر دامودر بارکو شنگڈا کی کرونا سے موت ہوئی ہے ۔ ان کی عمر 67 برس تھی، سانس کی تکلیف کی وجہ سے انہیں چار دن قبل علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کرونا ٹیسٹ مثبت آیا اور انکی موت ہو گئی

    بھارت میں کرونا کا بحران جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3,68,147 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد بھارت میں کرونا کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 1,99,25,604 ہوگئی ہے

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

    کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

    ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.

    ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،

  • پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت بیٹے سمیت کرونا کا شکار

    پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت بیٹے سمیت کرونا کا شکار

    پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت بیٹے سمیت کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے،کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    پیپلز پارٹی کے رہنما، رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ بیٹے سمیت کرونا کا شکار ہو گئے ہیں، خورشید شاہ کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے اور وہ جیل میں تھے، خورشید شاہ کو بخار ہوا انہوں  نے ٹیسٹ کروایا تو کرونا مثبت آیا ،خورشید شاہ کے چھوٹے بیٹے سید زیرک شاہ بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں

    قبل ازیں خورشید شاہ کے بھتیجے کی کرونا سے موت ہو چکی ہے ،بھتیجے کی موت پر خورشید شاہ کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا، رہائی کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی خورشید شاہ کا کرونا مثبت آ گیا جس پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

    واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

    نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے

  • تیزی سے صحتیاب ہو رہا ہوں جلد ہی گھر منتقل ہو جاؤں گا        رندھیر کپور

    تیزی سے صحتیاب ہو رہا ہوں جلد ہی گھر منتقل ہو جاؤں گا رندھیر کپور

    بھارتی اداکار اور کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور کا کہنا ہے کہ اب وہ کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں اور جلد گھر بھی منتقل ہوجائیں گے۔

    باغی ٹی وی : رندھیر کپور گزشتہ دنوں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیئے گئے تھے اور کئی روز آئی سی یو میں رہے تھے۔

    ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رندھیر کپور نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ جلد ہی انھیں اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہوں اور جلد ہی گھر منتقل ہوجاؤں گا۔

    کورونا کا شکار کرینہ کپور کے والد آئی سی یو منتقل

    انہوں نے کہا کہ اسپتال میں علاج کے دوران انھیں آکسیجن کی ضرورت نہیں پڑی، مجھے سانس لینے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی، صرف بخار رہا۔

    دوسری جانب ممبئی کے کوکیلابین اسپتال کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ رندھیر کپور کو آئی سی یو میں صرف آبزرویشن کے لیے رکھا گیا تھا، اب وہ بہتر ہیں اور چند دن مزید اسپتال میں رہیں گے۔

  • پاکستان میں کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں79 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 79 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 45 ہزار954 ٹیسٹ کئے گئے4 ہزار213 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.16 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار149 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار146 ہو چکی ہے۔

    ورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق 40 سے 49 سال تک کی عمر کے لوگوں کی ویکسین کے لئے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے ویکسین لگوانے کی لئے قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پر پیغام بھیجنا ہو گا –

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سے متعلق ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن 31 مئی 2021 تک کھلی رہے گی تمام غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ https://Covid.gov.pk/vaccine ویب سائٹ ملاحظہ کریں اور ویکسینیشن کے لئے اور رجسٹریشن کروائیں۔