Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • خیبرپختونخواہ میں  کورونا سے آج کتنی ہلاکتیں ہوئیں،حیران کن اعدادوشمارنے سب کے ہوش اڑادیئے

    خیبرپختونخواہ میں کورونا سے آج کتنی ہلاکتیں ہوئیں،حیران کن اعدادوشمارنے سب کے ہوش اڑادیئے

    پشاور: خیبرپختونخواہ میں کورونا سے آج کتنی ہلاکتیں ہوئیں،حیران کن اعدادوشمارنے سب کے ہوش اڑادیئے ،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا بے قابو، کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے تجاوز کر گئی،

    پشاور سے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، سینکڑوں کورونا مریضوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ٕ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں مزید 45 مریض موت کے منہ میں چلے گئے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواکے 4 اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد جبکہ 11 اضلاع میں 10 فیصد سے زیادہ ہے،

    یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 1057 مریض ایچ ڈی یو، 149 مریض آئی سی یو، 87 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 45 مریض موت کے منہ میں چلے گئے، صوبے میں اموات کی تعداد 3201 تک پہنچ گئی

  • بھارت میں  نیوزی لینڈ ہائی کمیشن نے ٹوئٹر پردنیاسے آکسیجن سلینڈر کی اپیل کردی

    بھارت میں نیوزی لینڈ ہائی کمیشن نے ٹوئٹر پردنیاسے آکسیجن سلینڈر کی اپیل کردی

    نئی دہلی :بھارت میں نیوزی لینڈ ہائی کمیشن نے ٹوئٹر پردنیاسے آکسیجن سلینڈر کی اپیل کردی،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور اسپتالوں میں گنجائش اور آکسیجن نہ ملنے کے باعث اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

     

    گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 4ہزار سے زائد افراد جان سے گئے جب کہ 4 لاکھ 21 ہزار سے زیادہ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

     

    پہلے تو بھارتی عوام نے اسے بھارت پر طنز سمجھا ، پھر ایک این جی او آکسیجن سلینڈر لے کر ہائی کمیشن پہنچ گئی اور ٹوئٹر پر ہی نیوزی لینڈ ہائی کمیشن سے کہا کہ وہ آکسیجن لے آئے ہیں دروازہ کھولیں۔

  • پیٹرول سے بھرے ٹینکروں میں آگ بھڑک اٹھی: 7 افراد ہلاک

    پیٹرول سے بھرے ٹینکروں میں آگ بھڑک اٹھی: 7 افراد ہلاک

    نئی دہلی :پیٹرول سے بھرے ٹینکروں میں آگ بھڑک اٹھی، 7 افراد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیٹرول کے ٹینکروں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

     

    افغان حکام کے مطابق شہر کے باہر پارکنگ میں کھڑے ٹینکرز میں آگ گزشتہ شب لگی۔ آتشزدگی کے باعث قریب میں واقع متعددگھر بھی تباہ ہوئے جبکہ کابل کے کئی علاقوں کی بجلی گھنٹوں کیلئے معطل رہی۔

     

    ٹینکروں میں آگ لگنے کے واقعے میں 7 افراد ہلاک اور 14زخمی ہوگئے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

     

    دوسری جانب افغان سیکیورٹی حکام کی جانب سے طالبان کے راکٹ حملے کو ٹینکرز میں آگ لگنے کی وجہ بتایا گیا تھا تاہم طالبان نے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

     

  • الحمدللہ کورونا اوردیگرمشکلات کے باوجود پاکستانی معیشت سنبھل رہی ہے:مشیرتجارت

    الحمدللہ کورونا اوردیگرمشکلات کے باوجود پاکستانی معیشت سنبھل رہی ہے:مشیرتجارت

    اسلام آباد:الحمدللہ کورونا اوردیگرمشکلات کے باوجود پاکستانی معیشت سنبھل رہی ہے،اطلاعات کے مطابق حکومت کی حکمت عملی کام کرگئی اور پاکستانی برآمدات میں 2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

    پاکستان میں معاشی بہتری کے حوالے سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا ہے کہ اپریل میں پاکستانی برآمدات 2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپریل میں پاکستانی برآمدات 2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں اور سال 2011ء کے بعد پہلی بار 7 ماہ لگاتار ہر ماہ برآمدات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں ،

     

     

    مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کہتے ہیں کہ جب کہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں برآمدات میں 129 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    وزیر اعطم عمران خان کے مشیر برائے تجارت نے کہا کہ ہمارے برآمد کنند گان کو مشکل حالات میں برآمدات بڑھانے کا کریڈٹ جاتا ہے ، گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں برآمدات 18 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں ،

    عبدالرزاق داود کہتے ہیں‌ کہ جولائی تا اپریل 2021 میں برآمدات 13 فیصد اضافہ کے ساتھ 20 ارب 87 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔

  • خداکاواسطہ ہے:ڈاکٹرزاورمیڈیکل ٹیم کاساتھ دیں جوکورونا          کےخلاف تمہارے لیےفرنٹ لائن پرلڑرہےہیں‌:مبشرلقمان

    خداکاواسطہ ہے:ڈاکٹرزاورمیڈیکل ٹیم کاساتھ دیں جوکورونا کےخلاف تمہارے لیےفرنٹ لائن پرلڑرہےہیں‌:مبشرلقمان

    لاہور:خدا کا واسطہ ہے : ڈاکٹرزاوران کےساتھیوں کا ساتھ دیں،جوکورونا کےخلاف تمہارے لیے فرنٹ پرلڑرہےہیں‌:اطلاعات کے مطابق سینیئرصحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان نے پاکستانیوں اورہندوستانیوں سے بالخصوص اوردنیا بھرسے بالعموم ایک بہت بڑی درخواست کردی ہے

     

    وہ کہتے ہیں‌ کہ ان حالات میں جبکہ کورونا نے ساری دنیا کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہےاوردنیا کی زندگی خطرے میں پڑگئی ہے اگرہم نے حکمت عملی ، جانثاری اوراحتیاط سے کام نہ لیا توپھربہت بڑے سانحے کا شکارہوسکتے ہیں

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میری ہندوستان اور پاکستان میں ہر ایک سے پُرجوش اپیل ہے کہ براہ کرم طبی عملے اور ڈاکٹروں کی مدد کریں جو انتہائی خطرناک حالات میں انسانیت کی انتھک مدد کر رہے ہیں۔

     

    مبشرلقمان ٹویٹ پیغام میں کہتے ہیں کہ تھوڑا سا اشارہ ٹھنڈے پانی کی بوتل پیش کرکے بھی ان کے حوصلے بلند کرنے میں بہت آگے جایا جا سکتا ہے۔ اس وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے ہم سب کو متحد ہو کر چلنا ہوگا۔

  • وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف عدم اعتماد لانےکااعلان ہوگیا

    وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف عدم اعتماد لانےکااعلان ہوگیا

    کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین کی بڑی بیھٹک ، اطلاعات کے مطابق وزیر اعلی جام کمال کے خلاف عدم اعتماد لانے کااعلان ہوگیا

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان کی سینئیر پارلیمینٹرینز کےخلاف انتقامی کاروائیوں پر تفصیلی غور وفکر کرنےکے بعد وزیر اعلی جام کمال کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ دوسری حکمت عملی کے تحت صوبائی بجٹ منظور نہ کروانے کا آپشن زیر غورہے

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعلی نہ تو اپنی جماعت کی سینئیر قیادت کے تحفظات دور کر پارھے ھیں نہ اتحادیوں کو ساتھ لیکر چل رھے ھیں

    وزیر اعلی ایوان کا اعتماد کھوچکے ھیں لہٰذا جلد سے جلد وزیر اعلی سے جان چھڑائی جائیں اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے

    وزیر اعلی چند دنوں میں مزید انتقامی کاروائیاں کرسکتے ھیں اجلاس میں ایک سینیر ممبر صوبائی اسمبلی کا خدشہ ،اجلاس میں مائنس ون فارمولا پر عملدرآمد پر غور و فکر کیا گیا ہے

    اس حوالے سے وزیر اعظم سمیت چیرمین سینیٹ کو بھی وزیر اعلی کے رویے کے خلاف خط لکھا جاچکا ھے ،اجلاس میں وزیر بلدیات کے خلاف انتقامی کاروائی کی شدید مذمت کی گئی ہے

  • سیالکوٹ ائیرپورٹ پر3کروڑ20لاکھ روپےمالیت کا غیر قانونی  قیمتی سامان ضبط

    سیالکوٹ ائیرپورٹ پر3کروڑ20لاکھ روپےمالیت کا غیر قانونی قیمتی سامان ضبط

    سیالکوٹ:سیالکوٹ ائیرپورٹ پر3کروڑ20لاکھ روپےمالیت کاغیرقانونی قیمتی سامان ضبط ،کسٹمز کی بڑی کارروائی, اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ ائیر پورٹ پر 3کروڑ20لاکھ روپے مالیت کی موبائل فون, آئی پیڈ, میک بک, ٹیب اور الیکٹرانک کی اشیاء ضبط کرکے مسافروں کو حراست میں لے لیا.

    سید امین حیدر شاہ اے سی کسٹمز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار مسافروں میں ایک کا تعلق فصیل آباد اور دوسرے کا سیالکوٹ سے ہے.

    سید امین حیدر شاہ اے سی کسٹمز نے کہا ہے کہ مسافر آج اسمگل شدہ سامان کے ہمراہ صبح ائیر عربیہ کے ذریعے شارجہ سے براہ راست سیالکوٹ ائیرپورٹ پر اترے تھے.اسمگل شدہ سامان گرین چینل سے نکالنے کی کوشش کی,

    سید امین حیدر شاہ اے سی کسٹمز نے کہا ہے کہ کسٹمز حکام نے شک پر سامان کی اسکیننگ کی, 74آئی/اینڈرائد موبائل فونز, 15آئی پیڈز, 7میک اور دیگر الیکٹرانک سامان برآمد ہوا

    سید امین حیدر شاہ اے سی کسٹمزکا کہنا ہے کہ مسافروں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی.

  • لاہور میں کیسز کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد پرکیسےآگئی،ڈاکٹرراشد یاسمین نے انکشاف کردیا

    لاہور میں کیسز کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد پرکیسےآگئی،ڈاکٹرراشد یاسمین نے انکشاف کردیا

    لاہور: لاہور میں کیسز کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد پرکیسےآگئی،ڈاکٹرراشد یاسمین نے انکشاف کردیا ،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہفتہ اور اتوار کو کیے گئے مکمل لاک ڈاؤن کا اثر ہونے لگا ،

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ افطاری کے بعد سحری تک سب کچھ بند کرنے کا بہت بڑا فائدہ ہوا ہے جب کہ لاہور میں ہمارا لاک ڈاؤن سب سے مؤثر رہا ہے اور لاہور میں کیسز کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد پر آگئی ہے ،

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جتنے مریض آ رہے ہیں اتنے صحت مند ہو کر جا رہے ہیں ، آکسیجن کی طلب کا اس وقت کوئی مسئلہ نہیں ہے، کابینہ کمیٹی نے اجازت دی ہے کہ ہسپتالوں میں آکسیجن جنریٹر لگا سکتے ہیں ، اگر سختی سے ایس او پیز پر عمل کریں تو مزید بہتری آسکتی ہے ،

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عید پر کوشش ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو، عوام کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے ، یہ کونسا وقت ہے کہ عید کی خوشیاں منائیں، عید سادگی سے منائیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ہمیں اس صورتحال سے جلد از جلد نکالے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 7 نئے ویکسینیشن سینٹرز کا اضافہ کر رہے ہیں، لاہور میں تین نئے ویکسینیشن سینٹر بنا رہے ہیں، ویکسین کی 3 کروڑ ڈوزز کا آرڈر ہو چکا ہے ، وہ ساتھ ساتھ ملتی رہیں گی ،

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہم نے جو ویکسین منگوائی ہیں تمام مؤثر ہیں ، صوبے میں گزشتہ ہفتے اوسطاً 55000 ہزار ویکسین روزانہ کی بنیاد پر لگائی گئیں، ہمیں اس مہینے میں 20 لاکھ مزید ویکسین مل جائے گی ، موجودہ چائینیز ویکسین دنیا میں سب زیادہ سے کامیاب ہے۔

  • بھارتی اداکار کورونا مریضوں کے لئے ایمبولینس ڈرائیور بن گئے

    بھارتی اداکار کورونا مریضوں کے لئے ایمبولینس ڈرائیور بن گئے

    بھارتی اداکار ارجن گوڈا کورونا مریضوں کیلئے ایمبولینس کے ڈرائیور بن گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں شدت کے ساتھ جاری ہیں اس صورتحال میں بھارت کی فلم نگری بھی پیچھے نہیں ہے
    بالی وڈ کے کچھ سپراسٹار دوسرے ممالک میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں توبالی وڈ کے کچھ ستارے ایسے بھی ہیں جو کوویڈ کے خلاف جنگ میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے ہیں۔

    ایسے میں ایک بھارت کی مقامی کننڈا فلم انڈسٹری کے اداکار ارجن گوڈا بھی ہیں جنہوں نے اداکاری کو چھوڑ دیا ہے بھارتی اداکار فلموں کی شوٹنگ کے بجائے کورونا مریضوں کیلئے چلنے والی ایمبولینس کے ڈرائیور بن گئے ہیں۔

    ارجن ایمبولینس میں کورونا مریضوں اور لاشوں کو لانے لیجانے کا کام کررہے ہیں۔ اداکار کا کہنا ہے کہ ایمبولینس چلانے سے قبل ضروری طبی امداد کی تربیت حاصل کررکھی ہے۔

    اس کے علاوہ اداکار نے کورونا سے مرنے والے 6 افراد کی آخری رسومات بھی ادا کرچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ ارجن گوڈا مقامی انڈسٹری کی کئی سپرہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور کامیاب اداکار ہیں۔

  • بھارت میں کورونا سے تباہی جاری ، مزید  3 ہزار 688 افراد موت کی آغوش میں

    بھارت میں کورونا سے تباہی جاری ، مزید 3 ہزار 688 افراد موت کی آغوش میں

    بھارت میں کورونا سے تباہی جاری ، مزید 3 ہزار 688 افراد موت کی آغوش میں

    باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا سے تباہی جاری، مزید 3 ہزار 688 افراد دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ پندرہ ہزار سے تجاوزکر گئی۔

    بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 1993 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3523 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔

    خیال رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 91 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ مجموعی اموات 2 لاکھ 11 ہزار 853 ہو چکی ہیں۔

    کورونا کیسز کی تشویشناک صورتحال کے باعث امریکا نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ آسٹریلیا نے بھارت سے آنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے
    ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ ختم ہو گئی، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے پیاروں کے لیے آکسیجن اور ادویات کا انتظام کررہے ہیں۔ دلی میں مسلمانوں نے کورونا ہسپتال بنا لیا جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کو سہولیات دی جا رہی ہیں۔

    مختلف علاقوں سے سو ٹن سے زائد آکسیجن کے ٹینکر ریل کے ذریعے دلی پہنچائے گئے۔ روس کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ ویکسین بھارت پہنچ گئی، جرمنی سے 120 وینٹی لیٹرز کی امداد بھارت کی لیے روانہ کر دی گئی۔ خطرناک صورت حال کے پیش نظر مزید ملکوں نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کر دیں