Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • بھارت میں کورونا بحران: سونو سود کا پورےگاؤں کو راشن فراہم کرنے کا وعدہ

    بھارت میں کورونا بحران: سونو سود کا پورےگاؤں کو راشن فراہم کرنے کا وعدہ

    بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری تباہ کن لہر کا شکار مریضوں کی مدد کے لئے سونو سود بھی سامنے آ گئے-

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے باعث بھارت میں حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں ایسے میں بالی ووڈ شخصیات بھی کویوڈ کے خلاف جنگ میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے ہیں ایسے اداکاروں میں ایک نام سونو سود کا ہے-

    اداکار نے ریاست مدھیہ پردیش کے ایک پورے گاؤں کو لاک ڈاؤن کے خاتمے تک کھانا فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
    https://www.youtube.com/watch?v=7yqKNEp5hzA
    بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں کورونا کو شکست دینے والے سونو سود نے اس بات کا اعلان ریئلیٹی شو ’ ڈانس دیوانے ‘ کی حالیہ قسط میں کیا۔

    مقابلے میں شریک ایک امیدوار اُدے سنگھ نے سونو سود کو بتایا کہ وہ ایک دہاڑی دار مزدور ہے اور ا س کے گاؤں نیمچھ میں لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو دودن تک فاقے کرتے ہیں یہ بات سن کر سونو نے شو کے سیٹ پر ہی ادے کے پورے گاؤں کو لاک ڈاؤان کے خاتمے تک کھانا فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

    سونونے ادے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’ لاک ڈاؤن ایک مہینے رہے، دو مہینے یا چھے مہینے آپ کے پورے گاؤں کو میری طرف سے راشن ملتا رہے گا۔

    یاد رہے کہ کوویڈ کی پہلی اور دوسری لہر میں بھی سونو ضرورت مند افراد کے لیے ادویات، آکسیجن سلنڈر اور دیگر اشیا فراہم کرنے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے کورونا کی بدترین صورتحال میں متاثرین کی مدد اور درست معلومات کیلئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس این جی اوز کے حوالے کردئیے تھے-

    اس سے قبل سلمان خان اور ان کی فاؤنڈیشن نے گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں امدادی سامان تقسیم کیا سلمان خان امدادی سامان کی تقسیم سے قبل خود اس کو چیک کرنے پہنچے اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھایا۔

    گزشتہ دنوں نئی دہلی کے اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کی خبریں سامنے آنے پر پورے بھارت میں بھونچال مچ گیا تھا تاہم اس نازک موقع پر اداکارہ سشمیتا سین پیچھے نہ رہیں اور ممبئی میں ہوتے ہوئے دہلی کے اسپتال کیلئے آکسیجن کی فراہمی میں مدد کی۔

    جبکہ اداکار اکشے کمار نے کورونا ریلیف ورک کے لیے کرکٹر گوتم گمبھیر کی این جی او کو ایک کروڑ روپے د ینے کا اعلان کیا تھا بعد ازاں اجے دیوگن نے بھی آئی سی یو کے لئے ایک کروڑ روپے عطیہ دیا تھا-

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی اور صحت کے نظام پر دباؤ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسپتالوں میں بستر اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے سیکڑوں افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

    نئی دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی، سشمیتا سین مدد کے لئے سامنے آگئیں

  • پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 113 اموات ،مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 113 اموات ،مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں113 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 113 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 45 ہزار275 ٹیسٹ کئے گئے4 ہزار414 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.74 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار70 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار933 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق 40 سے 49 سال تک کی عمر کے لوگوں کی ویکسین کے لئے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے ویکسین لگوانے کی لئے قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پر پیغام بھیجنا ہو گا –


    این سی او سی کے مطابق ویکسینیشن سے متعلق ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن 31 مئی 2021 تک کھلی رہے گی تمام غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ https://Covid.gov.pk/vaccine ویب سائٹ ملاحظہ کریں اور ویکسینیشن کے لئے اور رجسٹریشن کروائیں۔


    این سی او سی کے مطابق عالمی اور علاقائی بیماریوں کے مروجہ رجحانات کے پیش نظر ، پاکستان نے 5 مئی سے 20 مئی تک اندرون ملک بین الاقوامی سفر کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس عرصے کے دوران پاکستان کے لئے بین الاقوامی پروازوں کو کم کرکے 20 فیصد کردیا جائے گا۔

  • ہمیں پرانےطریقہ انتخابات کےعلاوہ کچھ منظورنہیں     :الیکٹرانک ووٹنگ سے پرائیویسی نہیں رہےگی:ن لیگ

    ہمیں پرانےطریقہ انتخابات کےعلاوہ کچھ منظورنہیں :الیکٹرانک ووٹنگ سے پرائیویسی نہیں رہےگی:ن لیگ

    لاہور:ہمیں پرانے طرز کے طریقہ انتخابات کے علاوہ کچھ منظورنہیں:الیکٹرانک ووٹنگ سے پرائیویسی نہیں رہے گی،اطلاعات کےمطابق پاکستان ملسم لیگ ن نے الیکٹرانک ووٹنگ کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے اسے الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ قرار دے دیا۔

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب ‌کہتی ہیں کہ اس آڑ مین الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا نیاشگوفہ الیکشن چوری کانیامنصوبہ ہے‘۔مریم اورنگزیب مزید کہتی ہیں کہ الیکٹرانک ووٹنگ سے پرائیویسی ختم ہونے کا امکان ہے

    ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں‌کہ الیکشنز کے دوران آر ٹی ایس سسٹم جواب دے جاتا ہے تو الیکٹرانک مشین بے چاری کیا کرے گی

    مریم اورنگزیب کہتی ہیں‌ کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ پوری دنیا میں ناکام ہوچکا، الیکشن کمیشن کی تحقیق میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی کہ الیکٹرانک ووٹنگ ناقابلِ عمل ہے۔

  • کورنا کی تباہ کاریوں نےضابطےہی بدل دیئے:فضائی       مسافروں کی کیٹگریAاورBختم کردی گئی:سول ایوی ایشن

    کورنا کی تباہ کاریوں نےضابطےہی بدل دیئے:فضائی مسافروں کی کیٹگریAاورBختم کردی گئی:سول ایوی ایشن

    کراچی : کورنا کی تباہ کاریوں نے ضابطےہی بدل دیئے:فضائی مسافروں کی کیٹگری اے اور بی ختم کردی گئی،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام مسافروں کی کیٹکگری اے اور کیٹکگری بی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، بیرون ملک سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کا 72گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کا ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ ہوگا، ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ 20منٹ کے اندر اندر حاصل ہوگی۔

    ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر مسافر کو اپنے خرچے پر قرنطینہ کیا جائے گا، 8دن بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوگا منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت ہوگی، نئی ٹریول ایڈوائزری این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کی گئی۔

    اس کے علاوہ کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پرپابندی کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے، کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمد پرسفری پابندیاں5مئی سے تاحکم ثانی نافذالعمل رہیں گی۔

    کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برزایل، زمبابوے، بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں، سی کیٹیگری ممالک سے آمد کی اجازت این سی او سی کے این او سی سے مشروط قرار دی گئی ہے، ان ممالک میں موجود پاکستانی، نائیکوپ،پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی کی آمد پر بھی پابندی برقرار ہے۔

  • کورونا: آسٹریلیا نے بھارت سے اپنے شہریوں کی واپسی جرم قرار دیدی، سزا کا اعلان

    کورونا: آسٹریلیا نے بھارت سے اپنے شہریوں کی واپسی جرم قرار دیدی، سزا کا اعلان

    ملبورن : بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال کو دیکھتے ہوئے آسٹریلوی حکومت نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کی وطن واپسی پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے جرم قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق آسٹریلوی حکومت نے فیصلہ کیاہےکہ بھارت میں موجود اس کے شہریوں کو وطن واپسی کی صورت میں سزائیں دی جائیں گی۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ بھارت میں موجود آسٹریلوی شہری اگر وطن واپس جائیں گے تو انہیں پانچ سال جیل اور بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جب کہ اس سے قبل آسٹریلوی حکومت نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سفر پر عارضی پابندی بھی عائد کی تھی۔

    آسٹریلوی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ قرنطینہ میں موجود لوگوں کے تناسب کی بنیاد پر کیا گیا ہے جو بھارت میں کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل رواں ہفتے کے آغاز پر آسٹریلوی حکومت بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر بھی پابندی عائد کرچکی ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہےکہ ایک اندازے کے مطابق بھارت میں تقریباً 9 ہزار آسٹریلوی شہری موجود ہیں جن میں 600 ابتر حالات میں ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ آسٹریلیا کی حکومت نے اپنے شہریوں کی وطن واپسی کو ہی جرم قرار دے دیا ہے۔

    آسٹریلوی حکومت نے اعلان کیا ہےکہ ایسا کوئی بھی شہری جو 14 روز سے بھارت میں موجود ہے اور اب وطن واپسی کا ارادہ رکھتا ہے اس کے پیر کے روز سے وطن واپسی پر پابندی عائد کردی جائے گی جب کہ حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کو 5 سال جیل اور 66 ہزار آسٹریلوی ڈالر کا جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ حکومت کا کہنا ہےکہ اس فیصلے پر 15 مئی کو دوبارہ غور کیا جائے گا۔

  • جہلم میں آج مزید 3 افراد کورونا وائرس سے جانبحق ہوگئے

    جہلم میں آج مزید 3 افراد کورونا وائرس سے جانبحق ہوگئے

    جہلم :جہلم میں آج مزید 3 افراد کورونا وائرس سے جانبحق ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق اس وقت جہلم میں 73 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 11 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    کرونا وائرس کے 6 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشت 85360 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2235 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

    آج مزید 10 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 2089 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    اس وقت کل کرونا وائرس سے 62 اموات ہوئی ہیں۔

    کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 24199 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 754 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 21 اموات ہوئی ہیں۔

    جہلم میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

    اب تک 2246 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 13532 پچاس سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

  • فواد چوہدری کے بعد سعید غنی نے بھی ری پولنگ کروانے کا مطالبہ کردیا

    فواد چوہدری کے بعد سعید غنی نے بھی ری پولنگ کروانے کا مطالبہ کردیا

    کراچی : فواد چوہدری کے بعد سعید غنی نے بھی ری پولنگ کروانے کا مطالبہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں دوبارہ گنتی کی بجائے ری پولنگ کروانے کا مطالبہ کیا ہے

    صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کہ یقین ہے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی بلکہ ن لیگ والے اپنی بے نظمی کی وجہ سے ہارے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں کو درخواست دینے کا حق ہے، پارٹی کو تجویز دی ہے کہ این اے 249 کے پورے حلقے میں ری پولنگ کرائیں، یقین ہے ری پولنگ میں ان کو دوبارہ شکست ہوگی۔

    ان کا کہنا تھاکہ ری پولنگ ہوگی تو مفتاح اسماعیل بری طرح ہاریں گے۔سعید غنی کا کہنا تھاکہ میں آر او کا دفاع نہیں کرتا، ہمارے فارم 45 ہمارے ایجنٹس نے ہمیں دیے، الیکشن کمیشن نے نہیں۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے وفاقی وزیرفواد چوہدری بھی دوبارہ گنتی کی بجائے ری پولنگ کا مطالبہ کرچکے ہیں

  • بھارت:اترپردیش میں الیکشن ڈیوٹی کرنے والے 700 ٹیچرز کورونا سے ہلاک

    بھارت:اترپردیش میں الیکشن ڈیوٹی کرنے والے 700 ٹیچرز کورونا سے ہلاک

    نئی دہلی:بھارت:اترپردیش میں الیکشن ڈیوٹی کرنے والے 700 ٹیچرز کورونا سے ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ڈیوٹی سر انجام دینے والے 700 سے زائد اساتذہ کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

    اترپردیش کی اساتذہ یونین کے ترجمان ڈاکٹر آر پی مشرا نے انکشاف کیا ہے کہ اتر پردیش میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ڈیوٹی انجام دینے والے 700 سے زیادہ اساتذہ کی کورونا سے موت ہوچکی ہے اگر ووٹوں کی گنتی کو موخر نہیں کیا گیا تو مزید تباہی کا خدشہ ہے۔

    بھارت میں کورونا کی ہولناکی کے باجود ریاست اتر پردیش میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیا گیا جو اپریل کے پہلے ہفتے سے شروع ہو کر گزشتہ روز ختم ہوا اور اب گنتی کا عمل جاری ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں 15 ہزار سے زائد اسکول ٹیچرز نے انتخابی عملے کے طور پر ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔

  • کورونا وارڈ میں آتشزدگی سے 2 نرسوں سمیت 18 مریض ہلاک:معاملات قابوسےباہرہوگئے

    کورونا وارڈ میں آتشزدگی سے 2 نرسوں سمیت 18 مریض ہلاک:معاملات قابوسےباہرہوگئے

    احمد آباد: کورونا وارڈ میں آتشزدگی سے 2 نرسوں سمیت 18 مریض ہلاک:معاملات قابوسےباہرہوگئے ,اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ایک خیراتی اسپتال کے کورونا وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 18 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں ایک ٹرسٹ کے زیر انتظام بھاروچ ویلفیئر اسپتال کے کورونا وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی، آگ تیزی سے آئی سی یو تک پہنچ گئی جس میں جھلس کر 2 نرسوں سمیت 18 مریض ہلاک ہوگئے۔

    بھارت میں رواں برس اسپتالوں میں آتشزدگی کے تین بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں مجموعی طور پر 50 مریض ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تھے جب کہ آکسیجن کی قلت اور مریضوں کے بے پناہ رش کی وجہ سے صحت کا نظام مفلوج ہوگیا ہے۔

  • بگ باس 14 کی فاتح اور اداکارہ روبینہ دلیک بھی کورونا وائرس کا شکار

    بگ باس 14 کی فاتح اور اداکارہ روبینہ دلیک بھی کورونا وائرس کا شکار

    بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح و اداکارہ روبینہ دلیک بھی کورونا کا شکار ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : روبینہ دلیک نے اس حوالے سے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    روبینہ دلیک نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ایک ماہ کے بعد اپنا پلازمہ عطیہ کرسکوں گی کیونکہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں اب اگلے 17 دن تک اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں رہوں گی۔

    اُنہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھ سے حالیہ 5 سے 7 دنوں میں ملاقات کی ہے وہ براہِ کرم! اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

    روبینہ دلیک کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے اُن کے لیے جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    خیال رہے کہ روبینہ دلیک بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ بھی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 2006ء میں مِس شملا کا خطاب جیتا تھا اور اس کے 2 سال بعد 2008ء میں اُنہوں نے مِس شمالی ہندوستان کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔