Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • بچوں والو! اپریل میں1سے10سال تک کے3 ہزار315 بچےاوربچیاں کوروناکاشکار:19وفات پاگئے:وزارت صحت

    بچوں والو! اپریل میں1سے10سال تک کے3 ہزار315 بچےاوربچیاں کوروناکاشکار:19وفات پاگئے:وزارت صحت

    اسلام آباد:اپریل میں1سے10سال تک کے3 ہزار315 بچےاوربچیاں کورونا کا شکار:19 وفات پاگئے:وزارت صحت نے اعدادوشمارجاری کرکے بچوں والوں کوخبردارکردیا :ملک بھر میں کورونا وائرس کے بچوں پر بھی وار جاری ہیں ، ماہ اپریل میں 1 سے 10 سال تک کے 3 ہزار 315 بچے اور بچیاں جبکہ 11 سے 20 سال تک کے 12 ہزار 162 لڑکے اور لڑکیاں کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

    اپریل کے مہینے میں 19 بچے کورونا سے وفات پاگئے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اپریل کے مہینے میں 1 سے 10 سال تک کی 1 ہزار 424 بچیاں کورونا سے متاثر ہوئیں۔

    ماہ اپریل میں 11 سے 20 سال تک کی 5 ہزار 205لڑکیاں کورونا کا شکار ہوئیں۔ اپریل کے مہینے میں 1 سے 10 سال تک کے 1 ہزار 891 بچے کورونا سے متاثر ہوئے، اپریل میں 11 سے 20 سال تک کے 6 ہزار 957 لڑکے کورونا کا شکار ہوئے۔

    حکام کے مطابق ملک بھر میں 1 سے 10 سال تک کے 6 بچے اور بچیاں کورونا سے انتقال کرگئے۔ ملک بھر میں 11 سے 20 سال تک کے 13 لڑکے اور کڑکیاں کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ۔

    ملک بھر میں اب تک 1 سے 10 سال تک کی 10 ہزار 36 بچیاں کورونا سے متاثر ہوچکیں ہیں ، ملک بھر میں اب تک 11 سے 20 سال تک کی 28 ہزار 496 بچیاں کورونا سے متاثر ہوچکیں ہیں۔

    ملک بھر میں اب تک 1 سے 10 سال تک کے 14 ہزار 500 بچے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ،ملک بھر میں اب تک 11 سے 20 سال تک کے 40 ہزار 670 لڑکے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

  • اداکارہ مرینہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار

    اداکارہ مرینہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار

    معروف پاکستانی اداکارہ مرینہ خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی :’’تنہائیاں‘‘ اور ’’دھوپ کنارے‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ مرینہ خان نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دی۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے خود کو 14 دنوں کے لیے اپنے کمرے میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

    اداکارہ مرینہ خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے پھیلی قیاس آرائیوں کہ کورونا کچھ نہیں ہوتا وغیرہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی پہلے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا تھا لیکن اب جب وہ خود اس خطرناک وائرس کا شکار ہوگئی ہیں تو ان کی طبعیت بہت خراب ہے۔

    اداکارہ مرینہ خان نے کورونا کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا ایک حقیقت ہے مجھے کورونا کی وجہ سے بار بار بخار چڑھتا ہے، اترتا ہے، سر میں بھی درد رہتا ہے لیکن شکر ہے اب سر کا درد کم ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بات حیران کن لگتی ہے کہ کیسے عید کی خریداری کے لئے بھیڑ بازاروں کی طرف آرہے ہیں۔ وہ معصوم بچوں کو اصولوں پر عمل کرنے اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں کیا تعلیم دے رہے ہیں؟ جس کا مطلب بولوں: یہ کون سی ذمہ داری ہے؟ گویا عید نہیں آئے گی اگر ہم نئے کپڑے نہ پہنیں۔ بنیادی مقصد خوش رہنا ہے اور اس دوران ساتھ رہنا ہے لیکن بدقسمتی سے مجھ سمیت ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے رشتہ داروں کی COVID سے متعلق اموات کے بعد پہلی عید منائیں گے۔ براہ کرم ایس او پیز کی خلاف ورزی کرکے اور مالز اور مارکیٹوں کی طرف آکر اپنی عید کو افسردہ کن نہ بنائیں۔

    اداکارہ مرینہ خان کے ایک اور ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے کوویڈ کے لئے گھریلو علاج بتایا کہا کہ کافی زیادہ آرام ، چکن سوپ کے ساتھ وٹامن ڈی ایس این ڈی زنک اور بی وٹامن سپلیمنٹس لینا شروع کریں اور آپ کچھ دیر میں ٹھیک ہوجائیں گے۔ میرے پاس یہ تھا اور اس کی مدد سے زنک استثنیٰ پیدا کرتا ہے اور وٹامن ڈی بیماری سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ملٹی وٹامن بھی لیں۔ میگنیشیم ، پوٹاشیم اور کاپر سے بھرپور پھل / سبزیاں کھائیں۔ میں نے عام طور پر ایک اسموتھی بنائی اور اس میں ایک کھجور شامل کی اور دودھ کی بجائے ناریل کا پانی استعمال کیا ، یہ تھکاوٹ میں مدد دیتا ہے۔ آپ کی جلد صحتیابی کے لئے شفا بخش دعا بھیجنا۔

    ساتھ ہی انہوں کورونا کی لہر کی وجہ سے انڈیا کی ابتر صورتحال پر پریشانی کا اظہار کیا اور ہمسائے ملک کے لئے دعاؤں کی اپیل کی-

    واضح رہے کہ گزشتہ برس سے اب تک پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، جن میں ندا یاسر ، یاسر نواز، واسع چوہدری ، صحیفہ جبار ،ابرارالحق ، ماہر ہ خان کورونا کا شکار ہوئے تھے جبکہ رواں برس اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد، آمنہ الیاس، علی رحمٰن ،علی عباس ، علی سفینہ اور سمیع خان کورونا کا شکار ہوچکے ہیں –

    جبکہ حال ہی میں اداکار جواد احمد میں دوسری مرتبہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی –

    علی سفینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

  • پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 146 اموات مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 146 اموات مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 146 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 151 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 48 ہزار740 ٹیسٹ کئے گئے4 ہزار696 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.63 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 957 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار519 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق 40 سے 49 سال تک کی عمر کے لوگوں کی ویکسین کے لئے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے ویکسین لگوانے کی لئے قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پر پیغام بھیجنا ہو گا این سی او سی کے مطابق تعطیلات (مزدور ڈے) کے باوجود یکم مئی کو ملک بھر میں ویکسینینش کے تمام مراکز کھلے رہیں گے-

  • مودی میں ذرا بھی انسانیت نہ رہی:سائیکل پراہلیہ کی لاش لے جانےوالےشخص کی تصویرنےپول کھول دیا

    مودی میں ذرا بھی انسانیت نہ رہی:سائیکل پراہلیہ کی لاش لے جانےوالےشخص کی تصویرنےپول کھول دیا

    جونپور: بھارت مودی میں ذرا بھی انسانیت نہ رہی:سائیکل پراہلیہ کی لاش لے جانےوالےشخص کی تصویرنےپول کھول دیا ،اطلاعات کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور کے ایک گائوں امبرپور کی ایک تصویر کو سوشل میڈیا پر افسردہ تبصروں کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

    اس تصویر میں ایک بوڑھے شخص کو اپنی اہلیہ کی لاش کو سائیکل پر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ دیگر تصاویر میں یہ شخص لاش کے پاس بیٹھا اپنی اہلیہ کا سر اپنے ہاتھوں میں لیے ہوئے ہے

    تفصیلات کے مطابق یہ 55 سالہ تلک دھاری سنگھ ہیں جن کی اہلیہ راجکماری دیوی منگل کو جونپور میں کورونا وائرس کے باعث صدر ہسپتال کے باہر موت کا شکا ر بن گئی تھیں۔

    سرکاری ایمبولینس نے راجکماری دیوی کی میت کو ان کے گائوں تک پہنچا دیا تھا تاہم کورونا کے خدشے کے باعث کسی نے ان کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی۔اس کے بعد جونپور پولیس نے ان کا کریا کرم کیا۔

    جونپور کے اسسٹنٹ سپرینٹنڈنٹ پولیس (رورل) تریبھوون سنگھ نے بتایا: ‘پولیس کے پاس یہ تصویر پہنچنے کے بعد مدیہو پولیس سٹیشن کے اہلکار اس دیہات پہنچے اور آخری رسومات ادا کیں۔ افسوس کی بات ہے کہ گائوں سے کوئی بھی اس میں شریک نہیں ہوا

  • کراچی پرکورونا حملہ ہوگیا : حملہ آوروں میں برطانوی، جنوبی افریقی، برازیلین قسم کا انکشاف

    کراچی پرکورونا حملہ ہوگیا : حملہ آوروں میں برطانوی، جنوبی افریقی، برازیلین قسم کا انکشاف

    کراچی :کراچی پرکورونا حملہ ہوگیا : حملہ آوروں میں برطانوی، جنوبی افریقی، برازیلین قسم کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کی برطانوی، جنوبی افریقی اور برازیلین قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوگیا۔

    وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں 13 کوویڈ سیمپلز کی اسٹڈی کت دوران کورونا سیمپلز میں 10 برطانوی، 2 جنوبی افریقا، ایک برازیلین قسم پائی گئی۔

    صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ برطانوی قسم کا وائرس تیزی سے پھیلنے والا ہے جب کہ جنوبی افریقا اور برازیلین قسم کے وائرس سے اموات کی شرح زیادہ ہے۔

    ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ان دونوں اقسام پر ویکسین کا اثر بھی نہیں ہوتا، بھارت کی طرح پھیلاؤ ہوا تو ہم مشکل میں آجائیں گے۔

  • معروف بھارتی صحافی کی کرونا سے موت

    معروف بھارتی صحافی کی کرونا سے موت

    معروف بھارتی صحافی کی کرونا سے موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مشہور اینکر ٹی وی جرنلسٹ کی کرونا سے موت ہو گئی ہے

    بھارت کے معروف صحافی روہیت سردانا کی کرونا کی وجہ سے موت ہو گئی ہے، کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد روہیت نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا تا ہم انکی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا، وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھےاور اب کرونا کے باعث ہی وہ جان کی بازی ہار گئے ہیں، اس کے آباؤ اجداد کا تعلق جھنگ سے ہے

    روہیت کی موت پر بھارتی صحافیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے،سینئر صحافی راج دیپ سردسائی نے بھی روہت سردانا کی موت کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ ٹویٹر پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا ، ‘دوستو ، یہ انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ مشہور ٹی وی نیوز اینکر روہت سردانا کا انتقال ہوگیا۔ آج صبح اسے دل کا دورہ پڑا ہے۔ ان کے اہل خانہ سے گہری تعزیت۔

    بھارت کے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور ٹویٹ کیا ہے کہ میں صحافی روہت سردانا کی موت کی خبر سے حیران ہوں ، جنہوں نے بہت ہی کم وقت میں ہندی میڈیا کی دنیا میں اپنی عظیم شناخت قائم کرلی ہے۔ وہ بہت باصلاحیت اور موثر صحافی تھا۔ ان کی موت نے میڈیا دنیا کو بہت نقصان پہنچایا ہے ۔ان کے اہل خانہ سے میری گہری تعزیت۔

    روہت سردانہ جو ایک طویل عرصے سے ٹی وی میڈیا کا حصہ تھے اور وہ کئی ٹی وی چینل پر کام کر چکے تھے ۔ روہت سردانہ کو 2018 میں گنیش شنکر ودیارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

  • پاکستانی تجزیہ نگار کی بھارتی عوام کو  مدد کی پیشکش

    پاکستانی تجزیہ نگار کی بھارتی عوام کو مدد کی پیشکش

    ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.

    اسلام آباد میں مقیم ایک پاکستانی تجزیہ کار صباح الدین نے حالیہ کرونا وبا کے تناظر میں ہندوستانی عوام کے نام ایک کھلا خط لکھ دیا. خط میں کرونا وبا سے انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کی طرف سے تعزیت بھی پیش کی. انہوں نے پاکستانی حکومت کی طرف سے مدد کا حوالہ دیتے ہوئے عام پاکستانی شہریوں کی طرف سے ہر قسم کے مدد کی بھی پیشکش کی.

    خط میں ہندومت کی مقدس کتابوں کا حوالہ دیتے ہوئے آپس میں امن اور بھائی چارہ بڑھانے کی درخواست کی. پاکستانی تجزیہ کار نے ہندوستانی میڈیا پرنفرتیں پھیلانے پر سخت تنقید کی ہے اور پاکستان دشمنی پر افسوس کا اظہار کیا. اس کے ساتھ ہی میڈیا کی وجہ سے ہندوستانی مسلمانوں کی حالت ذار کی بھی نشاندہی کی. پاکستانی شہری نے ہندوستانی عوام سے دہلی حکومت پر پاکستان دشمن پالیسی ترک کرنے کے لیے دباو بڑھانے کی درخواست کی. تجزیہ نگار نے پاکستان میں ہندوستانی حکومت کی طرف سے دہشت گردی پر لکھتے ہوئے افغانستان میں پاکستان دشمن خفیہ آپریشن اور کلبوشن یادو کا بھی تذکرہ کیا.

    انہوں نے ہندوستانی عوام سے پاکستان کو ایک حقیقت تسلیم کرنے کا بھی مشورہ دیا. پاکستانی تجزیہ نگار نے ہندومت کی تعلیمات کی نشاندہی کرتے ہوئے واضع کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور حکومتی جبر کے نتائج قدرتی طور پر شرر انگیز ہونگے. خط میں ہندوستانی عوام سے دہلی حکومت اور ہندوستانی فوج کی پاکستان دشمن پالیسیوں کو ترک کروانے کے لیے ایک فعال کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی.

    خط لکھنے والے صباح الدین کئی کتابوں کے مصنف ہیں اور کئی سول سوسائٹی تنظیمات کے ساتھ منسلک ہیں

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

    کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

  • ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

    ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

    ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا سے کہرام برپا ہے، لوگ سڑکوں پر مر رہے ہین ایسے میں دہلی سرکار نے دہلی ہائیکورٹ کے ججز کے لئے فائیو سٹار ہوٹل کو قرنطینہ سنٹر قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ججز کو کرونا ہونے کی صورت میں فائیو سٹار ہوٹل منتقل کیا جائے گا

    دہلی سرکار پر ججز کے لئے فائیو سٹار ہوٹل کو قرنطینہ مرکز بنانے پر کڑی تنقید کی گئی تھی، دہلی حکومت کی جانب سے نہ صرف ججز بلکہ انکے اہلخانہ کے لئے بھی فائیو سٹار ہوٹلز میں کمرے بک کروا لئے گئے تھے تا ہم عدالت نے ازخود نوٹس لیا اور دہلی سرکار سے جواب طلب کیا جس کے بعد حکومت نے فائیو سٹارز ہوٹل کو ججز کے لئے قرنطینہ مراکز بنانے کا حکم واپس لے لیا

    دہلی سرکار کی جانب سے حکم کی واپسی کے بعد عدالت نے از خود نوٹس کاروائی نمٹا دی ہے دہلی ہائیکورٹ کے جسٹس وپن سانگھی اور ریکھا پلی کی بنچ نے میڈیا رپورٹ اور معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے شروع کی گئی کارروائی بند کر دی ،عدالت نے کہا کہ ایک ادارے کے طور پر کیا ہم اپنے لئے خصوصی سہولیات لے سکتے ہیں، کیا یہ صاف طور پر تفریق آمیز نہیں ہوگا جب عام لوگوں کو علاج نہیں مل رہا ہے اور ہمارے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں سہولتیں ہوں، یہ سوچا بھی نہیں جاسکتا کہ ہم ایک ادارے کے طور پر بہتر علاج کی ڈیمانڈ کریں، ہمارا علاج بھی عام شہریوں کی طرح ہونا چاہئے

    وکیل سنتوش کمار نے عدالت میں کہا کہ دہلی حکومت کا ججوں اور عدالتی افسران کے لئے اشوک ہوٹل میں 100 بستر قائم کرنے کا حکم واپس لے لیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

    کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

  • پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 131 اموات

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 131 اموات

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 131 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 131 افراد جاں بحق جب کہ 5 ہزار 112 نئے مریض سامنے آئے ہیں، ملک بھرمیں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہزار 811 ہوگئی ہے
    جب کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 تک پہنچ چکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران49 ہزار99 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب کہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.41 فیصد رہی ہے۔ پنجاب میں 3 لاکھ ایک ہزار 114، سندھ میں 2 لاکھ 82 ہزار 445، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 17 ہزار 557، بلوچستان میں 22 ہزار 278، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 305، اسلام آباد میں 75 ہزار 67 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 57 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق کرونا کے پاکستان میں اب تک ایک کروڑ 17 لاکھ 88 ہزار 127 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،اب تک 7 لاکھ 11 ہزار 465 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 360 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    کرونا سے پنجاب میں 8 ہزار 410، سندھ میں 4 ہزار 633، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 274، اسلام آباد میں 679، بلوچستان میں 234، گلگت بلتستان میں 106 اور آزاد کشمیر میں 475 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم کمپلینٹ سیل بھی حرکت میں آگیا

    شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم کمپلینٹ سیل بھی حرکت میں آگیا

    اسلام آباد:شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم کمپلینٹ سیل بھی حرکت میں آگیا،اطلاعات کے مطابق شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم کمپلینٹ سیل(پی ایم ڈی یو) پر کی گئی شکایات کے فوری ازالے کے لئے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کا فوری ایکشن

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کمپلینٹ سیل پر شہریوں کی جانب سے ترنول میں گراں فروشی اور زاہد المیاد اشیاء کی فروخت کی شکایات پر مجسٹریٹ صدر زون کا ایکشن۔۔

    ترنول میں گراں فروشی اور سرکاری لسٹ آویزاں نہ اور زاہد المیاد اشیاء خوردونوش کی فروخت پر دودھ دہی کی دکانوں٫سبزی ٫فروٹ اور بیکری شاپس مالکان کو جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر 06افراد گرفتار کر تھانہ ترنول منتقل کر دیے گئے