Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ڈاکٹرعامرلیاقت نے این اے 249 کا نتیجہ سنا دیا :پی ٹی  آئی امیدوارکی قسمت کا فیصلہ بھی سنادیا

    ڈاکٹرعامرلیاقت نے این اے 249 کا نتیجہ سنا دیا :پی ٹی آئی امیدوارکی قسمت کا فیصلہ بھی سنادیا

    کراچی:ڈاکٹرعامرلیاقت نے این اے 249 کا نتیجہ سنا دیا :پی ٹی آئی امیدوارکی قسمت کا فیصلہ بھی سنادیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی نشست این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔

    دوسری طرف اس حلقے کے حوالے سے ڈاکٹرعامرلیاقت نے ابتدائی نتائج کا اعلان کردیا ہے، حلقہ میں ضمنی انتخاب سے متعلق بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مجھے این اے 249 میں پی ٹی آئی کی شکست نظر آ رہی ہے کیوںکہ جس طرح کام کرنا چاہئیے تھا اُس طرح نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس ضمنی انتخابات میں اصل مقابلہ چئیرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کے مابین ہو گا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی اُمیدوار کی پوزیشن حلقے میں بہت کمزور ہے۔ حکومتی اُمیدوار امجد آفریدی کوئی تجربہ کار اور معروف شخصیت نہیں ہیں انہیں حلقے اور علاقے کی عوام جانتی تک نہیں۔

  • اداکار الوارجن بھی کورونا کا شکار

    اداکار الوارجن بھی کورونا کا شکار

    جنوبی بھارت کے نامور اداکار الو ارجن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے-

    باغی ٹی وی : ادکار الو ارجن بھی کورونا کا شکا ر ہو گئے انہوں نےخود قرنطینہ کرلیا ہےاس حوالے سے انھوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔


    ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اداکار نے لکھا کہ میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔ کورونا مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    اپنے ٹوئٹ میں بھارتی اداکار الو ارجن نے خود سے ملنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں۔

    الو ارجن نے اپنے مداحوں کو کہا کہ ان کی صحت اس وقت بالکل ٹھیک ہے اور گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے گھر میں رہیں محفوظ رہیں-

  • علی سفینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    علی سفینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    پاکستانی اداکار علی سفینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ برس سے اب تک پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، جن میں ندا یاسر ، یاسر نواز، واسع چوہدری ، صحیفہ جبار ،ابرارالحق ، ماہر ہ خان کورونا کا شکار ہوئے تھے جبکہ رواں برس اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد، آمنہ الیاس، علی رحمٰن ،علی عباس اور سمیع خان کورونا کا شکار ہوچکے ہیں –

    جبکہ حال ہی میں اداکار جواد احمد میں دوسری مرتبہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور اب اداکار علی سفینہ بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں-


    علی سفینہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں مداحوں کو کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔

    اپنی ٹوئٹ میں علی سفینہ نے کہا کہ ‘دوستو، تقریباً ایک سال سے زائد عرصے تک وبا کو چکمہ دینے کے بعد میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    واضح رہے کہ علی سفینہ ان دنوں نجی چینل کے ڈرامے ‘چپکے چپکے’ میں گھر داماد مسکین علی کا کردار ادا کررہے ہیں رمضان اسپیشل ڈراموں میں ان دنوں ڈراما ‘چپکے چپکے’ کی بہت دھوم ہے اور مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے اسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل علی سفینہ نے نجی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ‘تاکے کی آئے گی بارات’ سے بہت زیادہ شہرت پائی تھی۔

  • کورونا وبا:اجے دیوگن کا ممبئی میونسپل کارپوریشن کو ایک کروڑ روپے کا عطیہ

    کورونا وبا:اجے دیوگن کا ممبئی میونسپل کارپوریشن کو ایک کروڑ روپے کا عطیہ

    بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری تباہ کن لہر کا شکار مریضوں کی مدد کے لئے سلمان خان ، اکشے اور سشمیتا کے بعد اجے دیوگن بھی میدان میں آگئے-

    باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری تباہ کن لہرپر قابو پانے کی کوششوں میں بالی ووڈ اداکار بھی اپنا حصہ ڈالنے لگے۔

    اس حوالے سے سُپراسٹار اجے دیوگن نے عارضی کورونا آئی سی یو کے قیام کے لیے ممبئی میونسپل کارپوریشن کو ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔

    اجے دیوگن فاؤنڈیشن کی جانب سے دیے گئے عطیے سے ممبئی کے پی ڈی ہندوجا اسپتال کے باہریہ عارضی آئی سی یو بنایا گیا ہے۔

    شیوا جی پارک میں بنایا گیا یہ آئی سی یو آکسیجن سمیت تمام ضروری آلات سے لیس ہے۔ اس بابت مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے اسپتال کورونا کے مریضوں سے بھر چکا تھا اورعارضی آئی سی یو وارڈ کی اشد ضرورت تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان اور ان کی فاؤنڈیشن نے گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں امدادی سامان تقسیم کیا سلمان خان امدادی سامان کی تقسیم سے قبل خود اس کو چیک کرنے پہنچے اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھایا۔

    گزشتہ دنوں نئی دہلی کے اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کی خبریں سامنے آنے پر پورے بھارت میں بھونچال مچ گیا تھا تاہم اس نازک موقع پر اداکارہ سشمیتا سین پیچھے نہ رہیں اور ممبئی میں ہوتے ہوئے دہلی کے اسپتال کیلئے آکسیجن کی فراہمی میں مدد کی۔

    جبکہ اداکار اکشے کمار نے کورونا ریلیف ورک کے لیے کرکٹر گوتم گمبھیر کی این جی او کو ایک کروڑ روپے د ینے کا اعلان کیا تھا-

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی اور صحت کے نظام پر دباؤ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسپتالوں میں بستر اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے سیکڑوں افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

    نئی دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی، سشمیتا سین مدد کے لئے سامنے آگئیں

  • کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

    کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

    کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے تا ہم بھارت میں آئے روز کرونا مریضوں کے حوالہ سے ایک نیا ریکارڈ بن رہا ہے

    بھارت میں کرونا مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،بھارت میں کورونا کے ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں کرونا کے 3 لاکھ 79 ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں جو یومیہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ کیسز ہیں، جو اب تک ایک دن میں سامنے آئے ہیں، بھارت میں کرونا سے 3645 اموات بھی ہوئی ہیں

    بھارت میں مجموعی طور پر کرونا مریضوں کی تعداد 18376524 ہو گئی ہے، جن میں سے 15086878 افراد صحتیاب چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 24832 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں،

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کےمریضوں اور شرح اموات میں اضافے کے سبب ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 15 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم مئی سے 18 سے 44 سال کے درمیان ریاست کے تمام شہریوں کو ریاستی حکومت مفت کرونا ویکسین فراہم کرے گی۔

    دوسری جانب مہاراشٹر کے وزیر برائے صحت راجیش ٹوپے کا کہنا ہے کی ریاستی حکومت کے پاس ویکسینیشن ڈرائیو کے لئے بینادی ڈھانچہ موجود ہے لیکن مناسب تعداد میں ویکسین موجود نہیں ہے۔جس پر سوال اٹھنا شروع ہو گئے ہیں کہ ریاستی حکومت کے پاس اگر خاطر خواہ تعداد میں ویکسین موجود ہی نہیں تو حکومت کی جانب سے سب کو ویکسین کیسے لگائی جا سکے گی؟

    دہلی میں بھی کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن دہلی میں طبی سہولیات پوری نہیں ہیں،ہسپتال بھر چکے ہیں، کرونا مریض سڑکوں پر ہیں، کوئی ہسپتال لینے کو تیار نہیں،لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے شمشان گھاٹ میں جگہ نہیں مل رہی، شہریوں نے لاشوں کو گھروں میں رکھ دیا ہے ۔دہلی میں آکسیجن کی قلت ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہےاور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال مودی سرکار اور صنعتکاروں سے مدد کی درخواست کر چکےہیں ۔

    گزشتہ ہفتے بھارت میں سائنسدانوں نے کہا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا 11 سے 15 مئی کے درمیان عروج پر پہنچ سکتی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 35 لاکھ تک جا سکتی ہے، مئی کے اواخر تک اس کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

  • گورنرہاؤس پنجاب کی اہم شخصیت کرونا سے چل بسی

    گورنرہاؤس پنجاب کی اہم شخصیت کرونا سے چل بسی

    گورنرہاؤس پنجاب کی اہم شخصیت کرونا سے چل بسی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات مین مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کرونا مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز بھر گئے ہیں ،کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے شہر میں شام چھ بجے سے سحری تک لاک‌ ڈاؤن لگایا ہوا ہے، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے متحرک ہیں

    کرونا سے لاہور میں اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، اطلاعات کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب کے سکیورٹی آفیسر احمد رضا کورونا کے باعث چل بسے ہیں، وہ کرونا کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں علاج کے لئے ہسپتال داخل کروایا گیا تھا تا ہم ایک ماہ ہسپتال میں رہنے کے بعد انکی موت ہو گئی ہے، کرونا کی وجہ سکیورٹی آفیسر احمد رضا کے پھیپھڑے ناکارہ ہو گئے تھے۔

    گورنرہاؤس کے سکیورٹی آفیسر کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس میں ہی ادا کی گئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی ،اطلاعات کے مطابق احمد رضا 20 سال سے گورنر ہاؤس کی سکیورٹی ٹیم کا حصہ تھے .

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 151 اموات مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 151 اموات مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے-

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 151 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 57 ہزار13 ٹیسٹ کئے گئے5 ہزار 480 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.61 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 563 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار100 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق 40 سے 49 سال تک کی عمر کے لوگوں کی ویکسین کے لئے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے ویکسین لگوانے کی لئے قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پر پیغام بھیجنا ہو گا- جبکہ ملک بھر میں 50 سے 59 سال کے لوگوں کو ویکسین لگانے کا عمل کل سے شروع ہو چکا ہے-

  • امریکہ کے جانے کے بعد افغان طالبان ہمیں بہت ماریں گے: چیف افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس

    امریکہ کے جانے کے بعد افغان طالبان ہمیں بہت ماریں گے: چیف افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس

    کابل:امریکہ کے جانے کے بعد افغان طالبان ہمیں بہت ماریں گے: چیف افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے خدشات کا اظہارکردیا ،اطلاعات کے مطابق افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے چیف احمدزئی سراج کا کہنا کہ ہے طالبان امن میں دلچسپی نہیں رکھتے،

    ۔ این ڈی ایس چیف نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے افغان فورسزکے خلاف تشدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی امن عمل میں مددگار ثابت نہیں ہوئی،رہا کیے گئے بہت سے طالبان قیدی دوبارہ جنگ میں شامل ہوگئے، دوحا معاہدے کے بعد طالبان کی کارروائیوں میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے

    ۔ این ڈی ایس چیف کا کہنا تھا کہ طالبان کے دہشت گرد گروپوں سے اب بھی آپریشنل تعلقات ہیں، افغانستان میں طالبان کی مدد کے بغیرکوئی دہشت گردگروپ آپریٹ نہیں کرسکتا۔پاکستانی وفد کے دورہ کابل سے متعلق چیف این ڈی ایس احمد زئی سراج کا کہنا تھا کہ پاکستان سے افغان پالیسی سے متعلق عملی اقدامات کرنیکی توقع ہے، پاکستانی وفدکے ساتھ ملاقات میں قیدیوں کے تبادلے پربھی گفتگو ہوئی ہے۔`

  • بھارت لُٹ گیا بھارت مٹ گیا:ایک طرف کرونادوسری طرف      شدیدزلزلہ:درودیوارہل گئے،  شدید خوف وہراس

    بھارت لُٹ گیا بھارت مٹ گیا:ایک طرف کرونادوسری طرف شدیدزلزلہ:درودیوارہل گئے، شدید خوف وہراس

    نئی دہلی: بھارت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس سے گھروں اور عمارتوں کے در ودیوار ہل گئے، لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر چھ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔ انڈین میڈیا کے مطابق اطلاعات ہیں کہ اس زلزلے سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی ابھی تک اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

    انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست آسام میں محسوس کئے جانے والے اس شدید زلزلے کا مرکز تیزپور کا مغربی حصہ جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 17 کلومیٹر تھی۔

    ادھر امریکی زلزلہ پیما مرکز نے کہا ہے کہ آسام میں آںے والے زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ دو جبکہ زیر زمین گہرائی 34 کلومیٹر تھی۔ اس زلزلے کا مرکز ایک گاؤں تھا جس کا نام گوہائی بتایا جا رہا ہے۔

    میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست آسام کے شمالی علاقوں میں ابھی تک شہری اس شدید زلزلے کے آفٹر شاکس محسوس کر رہے ہیں۔

    بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ سربانندا سنوول کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چوکنا رہیں کیونکہ زلزلہ بہت شدید تھا جس کی وجہ سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا، حکومت نے بھی اپنی تمام ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

  • 8مئی سے16مئی تک ٹرانسپورٹ بند کرنےکافیصلہ   :پردیسی آبائی علاقوں کوچلےجائیں:حالات بگڑگئے

    8مئی سے16مئی تک ٹرانسپورٹ بند کرنےکافیصلہ :پردیسی آبائی علاقوں کوچلےجائیں:حالات بگڑگئے

    اسلام آباد:8مئی سے16مئی تک ٹرانسپورٹ بند کرنےکافیصلہ:پردیسی آبائی علاقوں کوچلےجائیں:حالات بگڑگئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار کرونا وائرس سے یومیہ اموات کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 10.77 فیصد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے آغاز کے ساتھ پہلی بار کووڈ سے متاثرہ مریضوں کی اموات کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی، 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے مزید 201 مریض جاں بحق ہوگئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کووڈ 19 سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 530 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار 292 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 231 ہوچکی ہے جبکہ کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 88 ہزار 207 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 4 ہزار 494 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 49 ہزار 101 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 16 لاکھ 82 ہزار 14 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10.77 فیصد ہوگئی، این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 214 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں جبکہ 664 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

    انہیں حالات کے پیش نظر ملک بھر میں 8 مئی سے 16 مئی تک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےا ورکہا گیا ہےکہ پردیسی 7 مئی تک اپنے آبائی علاقوں کو چلے جائیں،

    یہ بھی پیغام دیا جارہا ہےکہ گھر سے دور رہنے والے دوست احباب کو آگاہ کر دیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ان حالات کےتناظرمیں پنجاب بھرمیں پولیس خدمت مراکزاورڈرائیونگ سکول بند کردیئے گئے، ڈی آئی جی ٹریفک نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔