Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا سے کیسے نمٹا جائے:پاکستان کی تمام میڈیکل ایسویسی ایشنزنے حکومت کی رہنمائی  کردی

    کورونا سے کیسے نمٹا جائے:پاکستان کی تمام میڈیکل ایسویسی ایشنزنے حکومت کی رہنمائی کردی

    لاہور:کورونا سے کیسے نمٹا جائے:پاکستان کی تمام میڈیکل ایسویسی ایشنزنے حکومت کی رہنمائی کردی،اطلاعات کے مطابق سروسز ہسپتال میں میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن پنجاب، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پی ایم اے، پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن، نیشنل لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام ایسوسی ایشن سمیت طبی عملے کے تمام یونینز نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

    اس اہم پریس کانفرنس میں حکومت سے مندرجہ ذیل گزارشات کی گئیں‌

    1۔ حکومت پنجاب فی الفور حقیقی معنوں میں لاک ڈاون لگائے۔ حکومتی اقدامات انتہائی ناکافی ہیں اور عید کی شاپنگ کے باعث بازاروں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ۔

    2۔ حکومت کی ویکسی نیشن کی رفتار کم ہے۔ خصوصا طبی عملے اور فرنٹ لائن ورکرز کو فوری ویکسینیشن مہیا کی جائے۔

    3۔حکومت وقت اور علماء کرام عید سادگی سے منانے کا اعلان کریں۔

    4۔ پنجاب بھر میں 95 فی صد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں اور آئی سی یوز میں مزید جگہ نہیں۔

    5 ۔ حکومت وقت تمام طبی عملے بشمول لیڈی ہیلتھ ورکرز کو کرونا رسک الاؤنس اور حفاظتی سامان مہیا کرے ۔

    6۔عید کے بعد ملک بھر میں کرونا کی شرح میں اضافہ متوقع ہے لہذا ہسپتالوں میں کرونا کے لیے بیڈ ز ، آئی سی یوز اور ہیومن ریسورس بڑھائے جائیں۔

    7۔حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور آکسیجن کی پیداوار کو بڑھایا جائے اور پاکستان سٹیل مل میں موجود آکسیجن تیار کرنے والے پلانٹ کو فعال کیا جائے۔

    پریس کانفرنس میں سرپرست اعلی وائی ڈی اے پنجاب ،صوبائی صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر اشرف نظامی، صدر پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن جناب تنویر بھٹی، صدر پاکستان نیشنل لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام میڈم رخسانہ انور نے شرکت کی۔

    وائی ڈی اے سے مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر نعمان چوہدری ، مرکزی سینئر نائب صدر وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر شعیب خان نیازی ،صدر میو اسپتال حافظ محمود احمد، سروسز ہسپتال ڈاکٹر عمران بھٹی ، صدر پنجاب ڈینٹل ہسپتال ڈاکٹر احمد تعظیم ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد، صدر شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر رانا تاثیر احمد، نائب صدر چلڈرن ہسپتال لاہور ڈاکٹر سلیم خان نیازی ، ڈاکٹر جعفر نقوی سروسز ہسپتال، ڈاکٹر صہیب ارشد ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد نے شرکت کی ۔

  • گراسری سٹورز، بیکریز کے اوقات کار رات دس بجے تک بڑھائے جائیں: لاہور چیمبر

    گراسری سٹورز، بیکریز کے اوقات کار رات دس بجے تک بڑھائے جائیں: لاہور چیمبر

    لاہو:گراسری سٹورز، بیکریز کے اوقات کار رات دس بجے تک بڑھائے جائیں: لاہور چیمبر ،اطلاعات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح ، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ گراسری سٹورز، بیکریز اور کنفیکشنریز کو رات کم از کم دس بجے تک کام کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ یہ اہم کاروبار براہ راست عوام سے جڑے ہوئے ہیں، ان کے اوقات کار میں اضافے سے عوام کو بہت بڑا ریلیف ملے گا۔

    ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے پیداشدہ صورتحال اور محدود اوقات کار کی وجہ سے کاروباری شعبے میں پریشانی عروج پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گراسی سٹورز، بیکریز اور کنفیکشنریز کے اوقات کار میں اضافے سے اس شعبہ سے وابستہ تاجروں پر مالی دباﺅ کچھ کم ہوگا اور عوام کو بھی بہت بڑا ریلیف ملے گا لہذا انہیں سٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجرز کے ساتھ کام کرنے کے لیے اضافی اوقات کار دئیے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو حکومت کو محاصل اور لوگوں کو روزگار دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری اوقات کار میں اضافہ بہت مستحسن فیصلہ ہوگا اور کاروباری برادری کو مالی مشکلات سے نمٹنے میں مدد دے گا۔ انہوں نے عوام پر بھی کہ وہ کرونا کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات پر پوری طرح عمل کریں ۔

  • این اے 249:ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ مکمل:ووٹوں کی گنتی جاری

    این اے 249:ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ مکمل:ووٹوں کی گنتی جاری

    کراچی :این اے 249:ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ مکمل:ووٹوں کی گنتی جاری ،اطلاعات کے مطابق این اے 249کراچی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا،

    کراچی سے ذرائع کے مطابق حلقے میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے ،

    این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

    پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ پولنگ کے باعث حلقے میں عام تعطیل ہے۔

    ووٹنگ کے لیے حلقے میں مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرز کی قطاریں لگی رہیں جب کہ اس دوران کورونا ایس او پیز کے تحت ماسک نہ پہن کر آنے والے ووٹرز کو واپس بھیج دیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سید ندیم حیدر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این اے 249 میں پولنگ پر امن طریقے سے جاری رہی، بعض جگہ پولنگ ایجنٹ نہیں تھے، لیکن پولنگ میں تاخیر کی کوئی شکایت نہیں آئی۔

    کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے کے لیے تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پاک سر زمین پارٹی کے امیدوار میدان میں ہیں۔

    تحریک انصاف کے امجد اقبال، مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل، پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل اور پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال ،ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ محمد مرسلین بھی امیدوار ہیں۔

    یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    این اے 249 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار 656 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 935 ہے۔

  • عیدالفطر پر نئے نوٹ جاری ہوں یا نہیں ، اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کردیا

    عیدالفطر پر نئے نوٹ جاری ہوں یا نہیں ، اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کردیا

    کراچی: عیدالفطر پر نئے نوٹ جاری ہوں یا نہیں ، اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہناہےکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عید پر عوام کے لیے نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • بھارت کاافغانیوں پرمضرصحت ویکسین دینےکااحسان    :افغان باشندے مرنےلگے:خطرناک حقائق سامنے آگئے

    بھارت کاافغانیوں پرمضرصحت ویکسین دینےکااحسان :افغان باشندے مرنےلگے:خطرناک حقائق سامنے آگئے

    کابل :بھارت کا افغانیوں پرمضرصحت ویکسین دینے کا احسان:افغان باشندے مرنے لگے:خطرناک حقائق سامنے آگئے ،اطلاعات کے مطابق افغانستان وزارت صحت نے بھارت کی طرف سے کئے گئے احسان کوافغانیوں کی تباہی سے تعبیرکردیا ہے

    افغان وزارت صحت کے مطابق بھارت نے افغانستان کو اینٹی کورونری ایسٹروجن ویکسین کی 900،000 خوراکیں فراہم کی ہیں۔ لیکن یہ جاننا ان واقعات کے بعد جن میں اس ویکیسن نے فائدہ دینے کی بجائے نقصان پہنچایا ضروری ہے کہ ہندوستانی ویکسین ایسٹرا زینیکا کا معیار کیا ہے؟

    اکنامک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق انڈین آسٹر زینیکا ویکسین کا معیاراس قدر ناقص ہے کہ کہا جاسکتا ہےکہ اس ویکسین کے فوائد کم اورنقصانات بہت ہی زیادہ ہیں

     

    یادرہے کہ اس سے پہلے ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو بھی آسٹرا زینیکا سے پولیو کے قطرے پلائے تھے۔ جنوبی افریقہ کے صحت کے کارکنوں کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ ویکسین پرانی ہے اور اس نے فائدہ دینے کی بجائے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے ہندوستان کویہ ویکسین واپس بھی بھیج دی گئی تھی

     

    https://twitter.com/kabull_co/status/1387191396461912068

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بھارت نے جنوبی افریقہ سے واپس کی گئی ویکیسن کو ری پیک کرکے افغانستان کو دی ہے۔

    سابق افغان نائب وزیر برائے فرانزک میڈیسن نے ان درجنوں مردوں سے خون کے نمونے لئے ہیں جنھوں نے ہندوستانی ساختہ اسٹرازینیکا ویکسین استعمال کی تھی ، جو خون میں جمنے اور موت کا سبب بنی ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق یورپ میں سائنس دانوں کا خیال ہے کہ بہت سارے لوگوں کے دماغ میں خون کے دھبے پائے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا ، لوگوں کے دماغوں میں خون کے جمنے کی بنیادی وجہ اینٹی کورونری ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق یورپی یونین کے درجنوں ممالک نے اس ویکسین کوخطرہ قراردیتے ہوئے ویکسین کا استعمال روک دیا ہے۔

     

    https://twitter.com/Shahid_Khan_Blo/status/1386997671357976576

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس حوالے سے جرمنی اور ناروے کی طبی ماہرین کی ٹیموں نے اسٹرازنیکا ویکسین کا جائزہ لیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ ویکسین جسم کے قوت مدافعت کے نظام پر حملہ کر سکتی ہے اور موت کا باعث بن سکتی ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اسی دوران پاکستان کے سینیئر صحافی مبشرلقمان بھی اس بھارتی ویکیسن کے نقصانات اوراستعمال کرنے کی صورت میں خطرات کی نشاندہی کرچکے ہیں‌

     

    کینیڈا نے پانچ سال سے کم عمر لوگوں میں خون کے جمنے کے خوف سے یہ ویکسین معطل کردی ہے۔

    ان حقائق کے منظرعام پرآنے کے بعد افغان رہنماوں کا کہنا ہے کہ یہ مطالعات اس حقیقت کی وضاحت کرتی ہیں کہ بھارت صرف بظاہراحسان کرنے کے لئے افغانیوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

    ادھرافغانستان کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہندوستان جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    بھارت میں افغانستان کے سفیر فرید مومند نے بتایا کہ پچھلے دو ہفتوں میں سات طالب علموں سمیت 30 افغانی کورونا سے مر چکے ہیں اور سیکڑوں مزید افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

    ہندوستان جانے والے افغان طلبا کا کہنا ہے کہ انہیں بہت ساری پریشانیوں کا سامنا ہے اور اب تک ہندوستان میں افغان طلبہ کو قطرے پلانے کی کوئی تیاری نہیں کی گئی ہے۔

  • بھارت میں کورونا کی ابتر صورتحال ، شمعون عباسی نے بھارت جو ماضی یاد کرا دیا

    بھارت میں کورونا کی ابتر صورتحال ، شمعون عباسی نے بھارت جو ماضی یاد کرا دیا

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار شمعون عباسی نے بھارت میں بے قابو کورونا وبا کی صورتحال میں بھارتیوں کوماضی میں کشمیریوں کے ساتھ کیا جانے والا ظلم و ستم یاد کرا دیا-

    باغی ٹی وی : شمعون عباسی نے فیس بُک پر مختلف پوسٹس شیئر کیں جس میں انہوں نے بھارت کے ساتھ اس مشکل وقت میں اظہارِ یکجہتی کیا۔

    شمعون عباسی نے کہا کہ ’وہ پتھر پھینکتے ہیں لیکن ہم دعائیں کرتے ہیں ، فرق صاف واضح ہے۔‘

    ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے حالات دیکھ کر بھی اگر پاکستانیوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کیں تو ہمارے یہاں بھی اسپتالوں میں جگہ نہیں ہوگی۔

    انہوں نے لکھا کہ پاکستان انشاءاللہ کوویڈ 19 پر قابو پا لے گا مجھے 100 فیصد یقین ہے-


    شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ میں کسی نسل، انسان یا گروہ کے خلاف نہیں ہوں، میرا اللہ پر پختہ یقین ہے، ایک وہی ہے جسے ہم سب کو راضی رکھنا چاہیئے۔

    انہوں نے یہ بھی لکھا کہ دنیا میں ہر ایک کے لیے دعا گو ہوں ، امید ہے کہ بھارت اس وبا سے نبرد آزما ہوتے ہوئے یہ اچھی طرح سمجھ جائے گا کہ برے حالات میں دوسروں کی مدد کردینی چاہئے۔

    شمعون نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں لکھا کہ ’پتھراؤ آپ کی جانب سے ہوتا ہے لیکن ہم یہاں آپ کے اہلِ خانہ اور بچوں کیلئے دعا کرتے ہیں۔

    اداکار نے کہا کہ انسانیت قوموں سے بڑی ہے لہذا ہم بھی آپ سے خیر سگالی کے جذبات کی توقع رکھتے ہیں۔

    علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیر اور بھارت کی فوٹو کا کولاج شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سی نسل یا مذہب کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ کسی قوم کے لئے کرما کی آسان مثال ہے ان لوگوں کے لئے دعائیں جو اپنے پیاروں کو کھو بیٹھیں-

  • کورونا کی تباہ کاریوں کے دوران قومی ایئر لائن نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    کورونا کی تباہ کاریوں کے دوران قومی ایئر لائن نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    کراچی:کورونا کی تباہ کاریوں کے دوران قومی ایئر لائن نے اہم سنگ میل عبور کرلیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن نے خطے میں پہلے کووڈ ویکسینیٹڈ عملے والی ائیر لائن بننے کیلئے پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے قلیل وقت میں پی آئی اے نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی ویکسی نیشن کا پہلا مرحلہ مکمل کیا اور ویکسینیشن کی پہلی ڈوز مکمل کرلی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق چار سو سے زائد پائلٹس اور سات سو سے زائد فضائی عملے کی ویکسین کی پہلی ڈوز مکمل کی گئی،

    دوسرے مرحلے میں پی آئی اے کل سے فرنٹ لائن ورکرز جن میں بکنگ اسٹاف اور ٹریفک کا عملہ شامل ہوگا

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہوا بازوں سمیت تمام فضائی میزبانوں کی کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز مئی کے وسط تک مکمل کرلی جائے گی۔

  • کورونا وائرس کی تباہی جاری،پاکستان میں 80 فیصد انٹرنیشنل فلائٹس کم کرنے کی تجویز

    کورونا وائرس کی تباہی جاری،پاکستان میں 80 فیصد انٹرنیشنل فلائٹس کم کرنے کی تجویز

    اسلام آباد: کورونا وائرس کی تباہی جاری،پاکستان میں 80 فیصد انٹرنیشنل فلائٹس کم کرنے کی تجویز،اطلاعات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 80 فیصد بین الاقوامی پروازیں کم کرنےکی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو ہو گئی ہے اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے صورت حال کے پیش نظر 80فیصد انٹر نیشنل فلائٹس کم کرنےکی تجویز دے دی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 20فیصدانٹرنیشنل فلائٹس آپریٹ کرنےکی اجازت دی جائےگی ، اس حوالے سول ایوی ایشن اتھارٹی احکامات ملنے پر باضابطہ نوٹم جاری کرے گی۔

    دوسری جانب پاکستان کیلئے عالمی پروازوں کی تعداد میں اضافے کے معاملے پر سیکریٹری سول ایوی ایشن کی صدارت جمعہ کواسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے

  • ٹوئٹر کا کوویڈ 19 ویکسینز فیکٹ باکس کو صارفین کی ٹائم لائن کا حصہ بنانے کا فیصلہ

    ٹوئٹر کا کوویڈ 19 ویکسینز فیکٹ باکس کو صارفین کی ٹائم لائن کا حصہ بنانے کا فیصلہ

    مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے ٹوئٹرمیں صارفین کے لیے کوویڈ 19 ویکسینز فیکٹ باکس کو صارفین کی ٹائم لائن کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر سپورٹ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کوویڈ 19 ویکسینیشن اب عام ہوتی جارہی ہے، تو اس کو دیکھتے ہوئے ہم نے ضروری سمجھا کہ آپ کے ملک میں ویکسین کی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔
    https://twitter.com/TwitterSupport/status/1386676306369253378?s=20

    کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کی ٹائم لائن کے اوپر کوویڈ 19 ویکسینز کی تفصیلات دیکھی جاسکیں گی ان تفصیلات میں لوگوں کو ویکسینز کے محفوظ ہونے اور افادیت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور یہ تفصیلات طبی ماہرین کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب نے بھی 27 اپریل کو کوویڈ 19 ویکسین پی ایس ایز کو نشر کرنے کا اعلان کیا تھا ان ویڈیوز میں ایسی تمام چیزوں کو ہائی لائٹ کیا جائے گا جو لوگ وبا کے خاتمے کے بعد جاننا چاہتے ہوں گے۔

    دوسری جانب فیس بک کی جانب سے نوٹیفکیشنز کے ذریعے لوگوں کو اس وقت آگاہ کیا جائے گا جب اس علاقے میں تمام بالغ افراد کے لیے ویکسینیشن کو اوپن کردیا جائے گا۔

    کمپنی کی جانب سے فی الحال یہ فیچر امریکا میں دستیاب ہے مگر جلد دیگر ممالک تک اسے توسیع دی جائے گی۔

  • بھارت: کورونا سے 24 گھنٹے میں4 ہزارسےزائد افراد ہلاک

    بھارت: کورونا سے 24 گھنٹے میں4 ہزارسےزائد افراد ہلاک

    نئی دہلی :بھارت: کورونا سے 24 گھنٹے میں4 ہزارسےزائد افراد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں جان لیوا ور مہلک ترین کورونا وائرس کا قہر اور اس کا تیزی سے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ حکومت اعدادوشمارکوبہت گھٹاکرپیش کررہی ہے حالانکہ حالات اس قدرخراب ہیں کہ ہرطرف میتیں ہی میتیں نظرآرہی ہیں‌

    جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں 3 لاکھ 79 ہزار257 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 524 ہوگئی ہے۔

    اسی عرصے کے دوران 2 لاکھ 69 ہزار507 مریض صحت مند ہوئے جس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 86 ہزار 878 ہوچکی ہے۔

    بھارت کے غیرجانبدارذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4ہزارسے تجاوزکرگئی ہے،

    ان ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیاکہ حکومتی ادارے جان بوجھ کر اعداد وشمارکوکم ظاہرکررہے ہیں ، حکومتی اعدادوشمارکے مطابق 3 ہزار 645 افراد کی موت ہوگئی جس سے ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار832 ہوچکی ہے ۔

    بھارتی سرکار کی طرف سے اعدادوشمارکم کرکے پیش کرنے کا انکشاف امریکی اوردیگرعالمی ذرائع ابلاغ بھی کرچکے ہیں‌اوران کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ظاہر کردہ متاثرہ اورجان بحق افراد کی تعداد دوگنی ہے