Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • امریکانےاپنے سفارت کاروں کوفوجی دستوں کےانخلا شروع ہوتے ہی کابل چھوڑنے کا حکم دے دیا

    امریکانےاپنے سفارت کاروں کوفوجی دستوں کےانخلا شروع ہوتے ہی کابل چھوڑنے کا حکم دے دیا

    واشنگٹن:امریکانےاپنے سفارت کاروں کوفوجی دستوں کےانخلا شروع ہوتے ہی کابل چھوڑنے کا حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق امریکا نے اپنے سفارت خانے کے عملے کو افغانستان سے فوجی دستوں کا انخلاء شروع ہوتے ہی کابل چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2 ہزار 500 امریکی فوجی اہلکار 20 سال بعد 11 ستمبر تک افغانستان سے واپس اپنے ملک چلے جائیں گے تاہم اس سے قبل ہی سفارت خانے کے عملے کو فوجی دستوں کا انخلا شروع ہوتے ہی کابل چھوڑنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک ٹریول ایڈوائزری میں کابل میں بڑھتے ہوئے تشدد اور دھمکیوں کی اطلاعات کی روشنی میں کہا گیا ہے کہ امریکی سرکاری ملازمین کابل سے آبائی علاقوں کی جانب رخت سفر باندھ لیں۔

  • پاکستان زندہ باد: پاکستانی سائنسدانوں نے وینٹى لیٹر تیار کر لیا استعمال کی منظوری بھی مل گئی

    پاکستان زندہ باد: پاکستانی سائنسدانوں نے وینٹى لیٹر تیار کر لیا استعمال کی منظوری بھی مل گئی

    اسلام آباد: پاکستان زندہ باد: پاکستانی سائنسدانوں نے وینٹى لیٹر تیار کر لیا استعمال کی منظوری بھی مل گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ایٹمى توانائى کمیشن (پی اے ای سی) نے قومی توقعات پر پورا اترتے ہوئے کورونا کى وبا کے تناظر میں ملکی وسائل سے تیار کردہ پہلا آئی سی یو وینٹى لیٹر آئی لیو (i-Live)کے نام سے متعارف کرا دیا ہے،

    ادھر اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ڈریپ نے اس وینٹى لیٹرکے استعمال اور تیاری کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔

    پی اے ای سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ وینٹى لیٹر پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے مقامى وسائل سے تمام تر مروجہ طبى معیارات کے مطابق تیار کیا ہے۔

    اس سلسلہ میں پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن کے ہسپتالوں کے ڈاکٹرزنے بھى قابل قدر رہنمائی فراہم کى۔ بہت سى سائنسى جانچ کے علاوہ یہ وینٹی لیٹر پاکستان انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر (پی آئی ٹی سی) اور پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی)کے معیارات پر بھى پورا اترا ہے۔

    اس وینٹی لیٹر مشین پر جناح ہسپتال لاہور میں بھى جانچ کى گئى۔ اس جانچ میں بہت سے ماہرین جن میں طبى ماہرین، بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو میڈیکل انجینئرز شامل تھے، نے اس کو کامیاب قرار ديا ہے۔

    اس موقع پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن کے سربراہ محمد نعیم نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ڈریپ کی اس فائنل منظورى کے بعد I-Live نامى اس وینٹى لیٹر کى بڑے پیمانے پر تیارى شروع کردى جائے گى تاکہ کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں مریضوں کو جلد از جلد یہ سہولت مہیا کى جاسکے۔

  • بھارت انسانیت شرما گئی درندے کرونا مریضوں سے جنسی زیادتیاں کرنے لگے

    بھارت انسانیت شرما گئی درندے کرونا مریضوں سے جنسی زیادتیاں کرنے لگے

    ممبئی :بھارت جہاں ایک طرف کورونا کی تباہیاں جاری تودوسری طرف کرونا مریضوں سے جنسی زیادتیاں،اطلاعات کے مطابق بھارت میں لڑکی کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کے بہانے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں پٹنا کے علاقے میں انتہائی شرم ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو افراد نے مبینہ طور پر لڑکی کو کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرنے کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ملزمان کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو ہیلتھ سینٹر میں کورونا ویکسین پلانے سے متعلق راضی کیا۔جس کے بعد وہ لڑکی کو ایک ویران مکان میں لے گئے اور ہراساں کرنا شروع کر دیا۔جب لڑکی نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تو تشدد کا نشانہ بھی بنایا،

    پولیس نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد متعلقہ گھروں پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرلیا۔میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے

  • شاہد آفریدی کاشہبازشریف کوفون:کیا جواب ملا کہ سننے والےبھی حیران رہ گئے

    شاہد آفریدی کاشہبازشریف کوفون:کیا جواب ملا کہ سننے والےبھی حیران رہ گئے

    لاہور:شاہد آفریدی کاشہبازشریف کوفون:کیا جواب ملا کہ سننے والےبھی حیران رہ گئے ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اوراسٹارآل راونڈرشاہد آفریدی نے آج سابق وزیراعلیٰ میاں شہازشریف کو فون کرکے سب کو حیران کردیا

    ذرائع کےمطابق شاہد آفریدی کے فون کےجواب میں میاں شہبازشریف نےخیرسگالی کےجذبات کےاظہارپرشاہد آفریدی کاشکریہ اداکیا

    اس موقع پر سابق کپتان شاہدآفریدی نے شہبازشریف کوان کی رہائی پرمبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہاربھی کیا

    شہبازشریف نے شاہد آفریدی سے ملنے کی خواہش کا ابھی اظہارکیا اوراس مقصد کے لیے کرونا کی وجہ سے چند دن بعد آنے کی دعوت بھی دے ڈالی

  • جون تک ویکسین کی کتنی خوراکیں پاکستان آ جائیں گی؟‌ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتا دیا

    جون تک ویکسین کی کتنی خوراکیں پاکستان آ جائیں گی؟‌ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتا دیا

    جون تک ویکسین کی کتنی خوراکیں پاکستان آ جائیں گی؟‌ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    ایسے میں خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان میں کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، ملک بھر میں پہلی بار ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ہے این سی او سی کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئی اور اس طرح پہلی بار ویکسی نیشن کا ایک لاکھ کا نمبر کراس ہوا ہے، گزشتہ روز ایک لاکھ 17 ہزار 852 افراد کو ویکسین لگائی گئی جس کے بعد اب مجموعی طور پر21 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جنوری میں ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں آئیں ،ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ فروری میں پاکستان میں ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں آئیں مارچ میں ویکسین کی10 لاکھ 60 ہزار خوراکیں پاکستان آئیں،اپریل میں ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں پاکستان آئیں ، مئی میں ویکسین کی 67 لاکھ خوراکیں پاکستان آنے کی توقع ہے، جون میں ویکسین کی 63 لاکھ خوراکیں پاکستان آنے کی توقع ہے،جون تک ویکسین کی 1 کروڑ 87 لاکھ خوراکیں پاکستان میں موجود ہوں گی،78 فیصد ویکسین پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہے، اب تک ویکسین کی 20 لاکھ ڈوز لگائی جا چکی ہیں

    قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا میں بہتری نہیں آئی تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ این سی او سی میں ملک کے شہروں کی صورتحال آتی ہے،کورونا کی صورتحال سے شہر کے ہیلتھ سسٹم کا اندازہ لگاتے ہیں،ہر روز ہیلتھ کیئر سسٹم کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں، پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کو بھی دیکھ رہے ہیں، مختلف ممالک سے آکسیجن کی امپورٹ کو ممکن بنایا جاسکتا ہے، آکسیجن کے پلانٹ سے منتقلی پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، ملک میں ویکسی نیشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے کورونا کیسز بڑھنے پر مردان میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے،وزیراعظم نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد طلب کی،کوروناکیسز میں کمی نہیں آئی تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے،

  • لاہور سمیت کورونا کیسز کے زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز

    لاہور سمیت کورونا کیسز کے زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز

    لاہور سمیت کورونا کیسز کے زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا

    کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز،جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور اعلیٰ سول و عسکری حکام اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

    اجلاس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور شرح اموات پر گہری تشویش کا اظہارکیا گیا،اجلاس کے شرکاء نے کورونا ایس او پیز پر موثر عملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا، اجلاس کے شرکاء نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا،اجلاس نے کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے شاندار خدمات پر ہیلتھ پروفیشنلز کو خراج تحسین کیا، اجلاس کے شرکاء نے کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے لانے کے عزم کا اظہارکیا،اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا

    لاہور سمیت کورونا کیسز کے زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز بھی سامنے آئی، 8فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں بھی پابندیاں مزید سخت کرنے پر اتفاق کیا گیا،اجلاس میں لاہور اور بڑے شہروں میں ہسپتالوں کو صرف کورونا کیلئے مختص کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا،آکسیجن کی سپلائی کو تسلسل کے ساتھ برقرار رکھنے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    عسکری قیادت کی جانب سے سول حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی، فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا،مارکیٹوں اور بازاروں کی بندش کے اوقات پر انتظامی اقدامات کے ذریعے موثر عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔پنجاب میں 24 گھنٹے میں 2600 سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے اور 127 اموات ہوئیں۔ویکسینیشن کا عمل مزید تیز کیا گیا ہے۔گزشتہ روز 40 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔پنجاب میں 10 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسیشن لگائی جا چکی ہے۔ پنجاب میں کیسز مثبت آنے کی شرح 13 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ شام 6 بجے سے سحری تک میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس، ویکسینیشن سنٹرز اور دیگر ضروری سروسز کے سوا تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔آکسیجن سلنڈرز کی ذخیرہ اندوزی یا اورچارجنگ پر قانونی کارروائی ہوگی ،ویکسینیٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔ضرورت پڑنے پر ڈاکٹرز اور نرسز کو بھی بھرتی کیا جائے گا۔ہیلتھ پروفیشنلز کو پہلے بھی خصوصی الاؤنس دیا، آئندہ بھی دیں گے۔پرائیویٹ ہسپتالوں کو کورونا کیلئے بیڈز مختص کرنے کا پابند کیا جائے گا۔پرائیویٹ ہسپتالوں کو کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ریٹس کی اوورچارجنگ نہیں کرنے دیں گے۔عصورتحال مشکل ہے لیکن ہم سب مل کر اس قومی چیلنج پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہیں۔غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں۔ہسپتالو ں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔کورونا کے خلاف جنگ جیتنا ہی واحد آپشن ہے۔ سیاسی اور عسکری قیادت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہے ہیں۔معاشرے کے ہر طبقے کو کورونا وائر سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے

    کور کمانڈر لاہورکا کہنا تھا کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنا ایک قومی چیلنج ہے۔ سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے فوج ہمہ وقت تیار ہے۔ کورونا کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے سول حکومت کا ساتھ دیں گے آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں –

  • پاکستان میں کرونا ویکسینیشن کا عمل تیز، ایک روز میں کتنے افراد نے ویکسین لگوائی؟

    پاکستان میں کرونا ویکسینیشن کا عمل تیز، ایک روز میں کتنے افراد نے ویکسین لگوائی؟

    پاکستان میں کرونا ویکسینیشن کا عمل تیز، ایک روز میں کتنے افراد نے ویکسین لگوائی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    ایسے میں خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان میں کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، ملک بھر میں پہلی بار ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ہے

    این سی او سی کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئی اور اس طرح پہلی بار ویکسی نیشن کا ایک لاکھ کا نمبر کراس ہوا ہے، گزشتہ روز ایک لاکھ 17 ہزار 852 افراد کو ویکسین لگائی گئی جس کے بعد اب مجموعی طور پر21 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے لوگ زیادہ تعداد میں ویکسین لگوانے کیلئے رجسٹرڈ ہورہے ہیں، 40 سال سے بڑی عمر کے جن لوگوں نے رجسٹریشن نہیں کروائی وہ کرالیں

    قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا میں بہتری نہیں آئی تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ این سی او سی میں ملک کے شہروں کی صورتحال آتی ہے،کورونا کی صورتحال سے شہر کے ہیلتھ سسٹم کا اندازہ لگاتے ہیں،ہر روز ہیلتھ کیئر سسٹم کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں، پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کو بھی دیکھ رہے ہیں، مختلف ممالک سے آکسیجن کی امپورٹ کو ممکن بنایا جاسکتا ہے، آکسیجن کے پلانٹ سے منتقلی پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، ملک میں ویکسی نیشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے کورونا کیسز بڑھنے پر مردان میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے،وزیراعظم نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد طلب کی،کوروناکیسز میں کمی نہیں آئی تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے،

  • کورونا کی خطرناک صورتحال میں امتحانات ملتوی کرنا سمجھدار فیصلہ ہے    مہوش حیات

    کورونا کی خطرناک صورتحال میں امتحانات ملتوی کرنا سمجھدار فیصلہ ہے مہوش حیات

    پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے امتحانات ملتوی کرنے کو وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا سمجھدار فیصلہ قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا-

    باغی ٹی وی :مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں امتحانات ملتوی کرنے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا شکریہ ادا کیا۔


    اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے امتحانات کے حوالے سے نوٹس لیا۔

    اُنہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس کی اس خطرناک صورتحال کے دوران امتحانات ملتوی کرنا سمجھدار فیصلہ تھا۔

    مہوش حیات نے مزید لکھا کہ تعلیم اہم ہے لیکن کورونا وائرس کے اس دور میں طلبہ کی حفاظت کرنا سب سے اہم ہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 جون تک ہر قسم کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہےوزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں شفقت محمود نے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں15 جون تک ہر قسم کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں وزیر تعلیم کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امتحانات کے لیے طلبہ کے ساتھ زبردستی کرنا غلط ہے۔ یہ ناصرف کورونا کی تیسری لہر میں خطرناک ثابت ہوگا بلکہ منتشرتعلیمی ماحول میں ناانصافی بھی ہوگی۔

    انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے اپیل کی تھی کہ باقی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس سال امتحانات منسوخ کیے جائیں۔

    شفقت محمود استعفیٰ دیں‌:ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    بریکنگ : وزیر تعلیم نے امتحانات بارے بڑا اعلان کردیا

  • کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

    کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا نے تباہی مچا دی ہے، کرونا سے لاکھوں مریض سامنے آ رہے ہیں

    بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران مسلسل نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھارت میں کرونا وبا شروع ہونے کے بعد سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی تھیں، جبکہ ریکارڈ تعداد میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے گزشتہ روز بھارت میں کورونا کے 360960 کیسز ریکارڈ ہوئے، جبکہ 3293 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

    بھارت میں کرونا سے اتنے مریض اور اموات ہو رہی ہیں کہ لوگ جہاں علاج کے لئے پریشان اور خوفزدہ ہیں وہیں ان میں یہ بھی بے چینی ہے کہ کورونا کب ختم ہو گا،اس حوالہ سے ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ کورونا کا پیک  یہی ہے اور مئی کے پہلے ہفتہ سے نئے کیسز میں کمی آنا شروع ہو جائے گی ،نئے مریضوں کی تعداد یومیہ زیادہ سے زیادہ چار لاکھ تک پہنچ سکتی ہے.

    دہلی میں بھی کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن دہلی میں طبی سہولیات پوری نہیں ہیں،ہسپتال بھر چکے ہیں، کرونا مریض سڑکوں پر ہیں، کوئی ہسپتال لینے کو تیار نہیں،لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے شمشان گھاٹ میں جگہ نہیں مل رہی، شہریوں نے لاشوں کو گھروں میں رکھ دیا ہے ۔دہلی میں آکسیجن کی قلت ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہےاور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال مودی سرکار اور صنعتکاروں سے مدد کی درخواست کر چکےہیں ۔

    گزشتہ ہفتے بھارت میں سائنسدانوں نے کہا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا 11 سے 15 مئی کے درمیان عروج پر پہنچ سکتی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 35 لاکھ تک جا سکتی ہے، مئی کے اواخر تک اس کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

  • کورونا وبا:شنیرا اکرم بھارت کیلئے پاکستانیوں کے جذبہ خیر سگالی کے تحت پیغامات سے متاثر

    کورونا وبا:شنیرا اکرم بھارت کیلئے پاکستانیوں کے جذبہ خیر سگالی کے تحت پیغامات سے متاثر

    قومی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے بھی بھارت کے مشکل وقت میں پاکستانیوں کے جذبہ خیر سگالی کے تحت پیغامات پر مسرت کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا سائٹ ویب ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان میں بھارت کیلئے ہر سو ہمدردانہ پیغامات کا سلسلسہ جاری ہے۔


    شنیرا نے لکھا کہ کیا کورونا کی طرح کوئی اور چیز دو حیرت انگیز ممالک میں اتحاد کا ذریعہ بن سکتی ہے میں پرامید ہوں انشاءاللہ ایسا ایک دن ضرور ہوگا۔

    شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کیلئے بنائے گئے ٹرینڈز کا بھی استعمال کیا۔


    ایک اور ٹوئٹ میں شنیرا نے بھارتی عوام اور پاکستانیوں کیلئے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے پیغام لکھا کہ ’مشکل گھڑی میں مجھے پکارو، ہم ساتھ مل کر لڑیں گے-

    ساتھ ہی انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان اور بھارت کے جھنڈے کا استعمال کیا ۔