Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • بھارتی رکن اسمبلی کا واہگہ باڈر پر آکسیجن کوریڈور بنانے کا مطالبہ

    بھارتی رکن اسمبلی کا واہگہ باڈر پر آکسیجن کوریڈور بنانے کا مطالبہ

    امرتسر:بھارتی رکن اسمبلی کا واہگہ باڈر پر آکسیجن کوریڈور بنانے کا مطالبہ ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کورونا کی نئی ہلاکت خیز لہر میں بھارت کی ہر ممکن مدد کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے انڈین رکن پارلیمنٹ نے مودی سرکار سے واہگہ بارڈر پر آکسیجن کوریڈور بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما اور امرتسر سے رکن اسمبلی گرجیت سنگھ اوجلا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لکھے گئے خط میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آکسیجن کوریڈور کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

    اپنے خط میں رکن اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے لکھا کہ ریاست پنجاب میں آکسیجن کی قلت کو دیکھتے ہوئے کوریڈور کی تعمیر ناگزیر ہوگئی ہے اس لیے بھارتی وزیراعظم فی الفور پاکستان کی پیشکش سے فائدہ اُٹھانا چاہیئے۔

    گرجیت سنگھ نے مزید لکھا کہ امرتسر سے سب سے نزدیک آکسیجن پلانٹ پانی پت میں ہے جو 350 کلومیٹر کی دوری پر ہے جب کہ لاہور صرف 50 کلومیٹر دور ہے اس لیے امرتسر کی 30 ٹن آکسیجن کی ضرورت کے لیے لاہور سے کھیپ زیادہ جلدی سے منگوائی جاسکتی ہے۔

  • اہم ادارے نےسرکاری ملازمین کےلیے عید سے پہلے عید کی خوشخبری سنادی

    اہم ادارے نےسرکاری ملازمین کےلیے عید سے پہلے عید کی خوشخبری سنادی

    لاہور:اہم ادارے نےسرکاری ملازمین کےلیے عید سے پہلے عید کی خوشخبری سنادی ،اطلاعات کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے عیدالفطر پر مشروط بونس دینے کا اعلان کر دیا،

    کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران وملازمین کس بونس نہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال سے غیر حاضر اور زیرالتواء محکمانہ انکوائریز کے حامل افسران و ملازمین کو بونس نہیں ملے گا،

    این ٹی ڈی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بونس دینے کی منظوری دیدی ہے، جس کے مطابق گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی۔

    اسی طرح گریڈ پانچ سے بیس تک کے افسران و ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائیگی جبکہ کنٹریکٹ پر تعینات افسران کو کمپنی کے قوانین کے مطابق بونس دینے کی منظوری دی گئی ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد بونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

  • بھارت میں کرونا سے امریکی سفارتی عملےدوافراد جاںبحق،100کی جانیں خطرےمیں:معاملات بگڑگئے

    بھارت میں کرونا سے امریکی سفارتی عملےدوافراد جاںبحق،100کی جانیں خطرےمیں:معاملات بگڑگئے

    نئی دہلی :بھارت میں کرونا سے امریکی سفارتی عملے دوافراد جاںبحق،100کی جانیں خطرےمیں:معاملات بگڑگئے،اطلاعات کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث بھارت میں تعینات امریکی سفارتی عملے کے 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 100 سے زائد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔

    ۔
    رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہندوستان میں امریکی اہلکاروں ، ان کے خاندان کے افراد اور مقامی طور پر ملازمت والے عملے کو صرف گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ہی کورونا ویکسین لگائی گئی تھی ،

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ سفارتی عملہ اس وجہ سے مایوس بھی تھا کہ انہیں امریکی سفارتی مشن کے ذریعے ویکسین کب ملیں گی اس بارے میں واضح معلومات نہیں دی گئیں اس کی وجہ سے انہیں لگا کہ انہیں ترجیح نہیں دی جارہی ہے

    پیر کے روز چنئی میں امریکی قونصلیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ کورونا صورتحال کے پیش نظر قونصلیٹ میں تمام معمول کی خدمات 26 اپریل سے لے کر 15 مئی تک منسوخ کردی گئیں

  • کورونا ویکسین کی قیمت مقررکرنےکی منظوری:اہم فیصلہ ہوگیا

    کورونا ویکسین کی قیمت مقررکرنےکی منظوری:اہم فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد:کورونا ویکسین کی قیمت مقررکرنےکی منظوری،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت کے4 فاسٹ ٹریک منصوبوں پرعمل درآمدکے لیے ٹیکس چھوٹ دینےکی سمری منظور کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

    یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس حوالے سے پاکستان میں مختلف کرونا ویکسین کے مختلف ریٹس بھی ہوسکتے ہیں‌، یہ بھی بتایا جارہا ہے ،اس حوالے سے بہت جلد اعلان کیاجائے گا

  • ہم خیال گروپ وزیراعظم کوملنے کے بعد جہانگیرترین کے پاس پہنچ گیا

    ہم خیال گروپ وزیراعظم کوملنے کے بعد جہانگیرترین کے پاس پہنچ گیا

    اسلام آباد:ہم خیال گروپ وزیراعظم کوملنے کے بعد جہانگیرترین کے پاس پہنچ گیا،اطلاعات کے مطابق اس وقت اسلام آبادکا سیاسی ماحول بڑا گرم ہے اورچند گھنٹوں کے اندرصورت حال بڑی دلچسپ ہوگئی ہے

    آج تھوڑی دیرپہلے ہم خیال گروپ کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی اس ملاقات میں وزیراعظم کے ساتھ تمام خدشات اورتحفظات پرکھل کربات ہوئی

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعدہم خیال گروپ جہانگیرترین کی رہائشگاہ پرپہنچ گیا اوروزیراعظم سے وہنے والی ساری گفتگو کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ہے ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس دوران یہ بھی طئے ہوا کہ مشاورتی بیٹھک میں آئندہ کی حکمت عملی طےکی جائےگی

    ہم خٰال گروپ نے جہانگیرخان ترین کوبتایا کہ وزیراعظم نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہےکہ انصاف کےتمام تقاضے پورے ہوں اورکسی بھی فریق کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی ، جس کوقانون نے معاف کردیا حکومت اس کوسزا نہیں دے سکتی اورجسے قانون نے اپنی گرفت میں لے لیا توحکومت اس کوبچانہیں سکتی

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس دوران ہم خیال گروپ نے وزیراعظم سے ملاقات کوخوش آئند قراردیا ہے

  • دنیا کی زندگی خطرےمیں پڑگئی :دیگردنیا کی طرح تُرکی نےبھی مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا

    دنیا کی زندگی خطرےمیں پڑگئی :دیگردنیا کی طرح تُرکی نےبھی مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا

    انقرہ :دنیا کی زندگی خطرےمیں پڑگئی :دیگردنیا کی طرح تُرکی نےبھی مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے وار پوری دنیا میں جاری ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر نے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ان حالات میں یورپ کے دہانے پرموجودمسلم ملک ترکی بھی ملک بھرمیں مکمل لاک ڈاون پرمجبورہوگیا ہے

    ذرائع کے مطابق تُرک صدر رجب طیب اردوان نے کابینہ کی تین گھنٹے طویل میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا۔

    اس حوالے سے تُرک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکی میں 29 اپریل سے 17 مئی تک کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تُرک صدر نے اعلان کیا کہ 20 روز کے لیے تمام کاروباری ادارے اور مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی،البتہ وزارت داخلہ کے ‏سرکلر میں آنےوالے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے

    ترک وزارت داخلہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صرف اشیائے ضرورت کے کاروبار کی اجازت ہوگی۔ بین الصوبائی آمدورفت حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگی، اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی صرف محدود حد تک افراد بیٹھ سکیں گے۔

    لاک ڈاؤن کے دوران تمام افراد گھروں میں رہنے کے پابند ہیں تاہم صرف علاج یا دوائی لینے کے لیے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ ایسے افراد جن کا تعلق میڈیسن، ایمرجنسی سروس اور اشیائے خورونوش کے محکموں سے ہے پابندیوں سے مستثنیٰ ہیں۔

    ترکی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تُرکی میں کورونا کے 37 ہزار 312 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کے باعث 353 اموات ہوئیں جو اپریل کے مقابلے میں کم ہیں لیکن ابھی بھی دنیا میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

  • وزیراعظم صاحب لگتا ہے کہ آپ کواقتدارسے محبت نہیں:جہانگیرترین نےخطرے کی گھنٹی بجادی:کامران خان

    وزیراعظم صاحب لگتا ہے کہ آپ کواقتدارسے محبت نہیں:جہانگیرترین نےخطرے کی گھنٹی بجادی:کامران خان

    لاہور:وزیراعظم صاحب لگتا ہےکہ تمہیں اقتدارسےمحبت نہیں:جہانگیرترین نےخطرے کی گھنٹی بجادی:اطلاعات کے مطابق معروف صحافی کامران خان نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے بڑی بات کہہ دی ہے

    کامران خان کہتے ہیں کہ لگتا ہےکہ وزیراعظم صاحب آپ کوکرسی اوراقتدارسے محبت نہیں ، خان صاحب اتنی بھی بے مروتی اچھی نہیں ،

     

    کامران خان آگےچل کرکہتے ہیں کہجہانگیر خان ترین گروپ پاکستانی سیاست کی نئی ٹھوس حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا

    کامران خان مزید کہتے ہیں کہ جہانگیرخان ترین 33 اراکین پارلیمنٹ بشمول 11 MNA پنجاب اسمبلی 22 اراکین چوتھی بڑی سیاسی قوت ہے

    وہ آگے چل کرمزید کہتے ہیں کہ ترین گروپ حمایت بنا مرکز پنجاب حکومت ڈھیر ہو جائیں گی چند منٹوں میں ترین گروپ عمران خان کلیدی ملاقات ہے خانصاحب جوش نہیں ہوش سے کام لیں پلیز !

  • دل کہہ رہا ہے معافی  ملنے والی ہے، یہ وبا جانے والی ہے    نور بخاری

    دل کہہ رہا ہے معافی ملنے والی ہے، یہ وبا جانے والی ہے نور بخاری

    اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری نے وبا کے حوالے سے امید کن پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کا دل کہتا ہے کہ اب معافی ملنے والی ہے اور وبا جانے والی ہے نور بخاری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ سُنا ہے حضور ﷺ کے شہر میں رحمت برسی ہے، دل کہہ رہا ہے رحمت ہونے والی ہے، معافی ملنے والی ہے، یہ وبا جانے والی ہے۔

    نور بخاری نے کہا کہ دل سے کہیں آمین اور توبہ کر کے شرمندہ ہوجائیں، معافی مانگیں معافی مل جائے گی۔

    آخر میں انہوں نے لکھا کہ ’سرکار ﷺ رحمت کریں ہم پر۔‘

    اس سے قبل نور بخاری نے بھارت میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث بھارتیوں کو سورہ رحمٰن سننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ’میرے بھارتی مداح اور فالوورز براہ کرم بطورعلاج دن میں تین بار قاری عبدالباسط کی آواز میں سورہ رحمن کی تلاوت سنیں۔ اور اگر کوئی کورونا میں مبتلا ہے تو اس کے نزدیک یہ سورہ رکھ دیں۔ گھروں میں رہیں محفوظ رہیں۔

    کورونا بحران: نور بخاری کا بھارتیوں کو سورۃ رحمن سننے کا مشورہ

  • بھارت میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عالیہ بھٹ بھی متحرک

    بھارت میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عالیہ بھٹ بھی متحرک

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ملک میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال پر پریشان ہوگئیں اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کورونا وائرس کی وبا کے دوران وسائل کو یکجا کرنے کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا-

    باغی ٹی وی :اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ’یہ ایک غیریقینی کی صورتحال ہے، انفرااسٹرکچر اور معلومات وقت کی ضرورت ہیں۔

    عالیہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم انفرااسٹرکچر سے متعلق ہماری کام کرنے کی صلاحیت پر بات کی جائے تو پھر ہم بہت محدود ہیں، لیکن پھر بھی ہم متعلقہ معلومات اور اس کی توثیق سے متعلق کام کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت فایا ڈی سوزا کے ساتھ کام کر رہی ہیں، جو معلومات کی توثیق سے متعلق ہماری مدد کر رہی ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ ہم دونوں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کام کو بڑھائیں گے، اور امید ہے کہ اس سے آپ لوگوں کی مدد ہوگی۔

  • لاشوں کےڈھیرلگ جائیں گے مگرمیں پھربھی یہ کام نہیں کروں گا، بورس جانسن کا بیان تنازعہ بن گیا

    لاشوں کےڈھیرلگ جائیں گے مگرمیں پھربھی یہ کام نہیں کروں گا، بورس جانسن کا بیان تنازعہ بن گیا

    لندن:لاشوں کےڈھیرلگ جائیں گے مگرمیں پھربھی یہ کام نہیں کروں گا، بورس جانسن کا بیان تنازعہ بن گیا،برطانوی وزیراعظم ایک اخبار میں چپھنے والے اپنے بیان کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن نے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ لاشوں کے ڈھیر لگ جائیں لیکن اب لاک ڈاؤن نہیں لگے گا۔

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے متنازع بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخبار کی جانب سے لگائے گئے الزامات من گھڑت اور مضحکہ خیز ہیں، برطانیہ نے کووڈ کی وجہ سے گزشتہ سال پابندیوں اور لاک ڈاؤن میں ہی گزارا تھا تاہم ملک میں ویکسینیشن شروع ہونے کے بعد ان پابندیوں میں بالترتیب نرمی کی گئی ہے۔

    ڈیلی میل کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر جب کورونا کی صورتحال بے قابو تھی اور برطانیہ میں دوسری بار لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا تو وزیراعظم بورس جانسن نے اجلاس میں کہا تھا کہ ملک میں اب کوئی لاک ڈاؤن نہیں لگے گا چاہے لاشوں کے ڈھیر لگ جائیں۔ برطانوی اخبار کی خبر سامنے آنے کے بعد بورس جانسن کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور اپوزیشن سمیت عوامی حلقوں نے وزیراعظم سے بیان پر وضاحت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی صورتحال کافی خراب ہے، وبا کی وجہ سے اب تک ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں جب کہ کورونا کے بڑھتے کیسز اور نئی اقسام سامنے آنے کے بعد اسپتالوں میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے جب کہ کئی شہروں میں لاک ڈاؤن اور سخت پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔