Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • معروف سماجی کارکن مسرت مصباح کے والد محترم قضائے الٰہی سے وفات پاگئے

    معروف سماجی کارکن مسرت مصباح کے والد محترم قضائے الٰہی سے وفات پاگئے

    لاہور:معروف سماجی کارکن مسرت مصباح کے والد محترم قضائے الٰہی سے وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق معروف سماجی کارکن اورمعاشرے میں بے بس اورمظلوم خواتین کی آوازبننے والی ڈپلیکس سیلون کی سرپرست مسرت مصباح کے والد محترم آج ابھی تھوڑی دیرپہلے قضائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں‌

    مسرت مصباح کے والد محترم کی وفات کی خبردیتے ہوئے معروف صحافی مبشرلقمان نے گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کے دلوں کی آوازمحترمہ مسرت مصباح کے والد گرامی وفات پاگئے ہیں

    اپنے ٹویٹ پیغام میں مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وہ اللہ رحیم وکریم سے دع کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مسرت مصباح کے والد محترم کے تمام صغیرہ کبیرہ گناہ معاف کرکے ان کوجنت الفردوس میں داخل فرمائیں

     

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں‌ کہ مسرت مصباح کے والد محترم کی وفات پروہ خاندان کے لیے یہ بھی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خاندان کوان کی وفات پرصبرجمیل عطا فرمائیں

    ان کا کہنا تھا کہ مرحوم خاندان اوردوست احباب سمیت سب کے بہت پیارے تھے وہ واقعی ایک عظیم انسان اور تمام کنبہ اور دوستوں کے لئے ایک چٹان کی حیثیت رکھتے تھے

     

     

     

  • بریکنگ، عید کی چھٹیوں کے ایام میں حکومت نے بڑی پابندی لگا دی

    بریکنگ، عید کی چھٹیوں کے ایام میں حکومت نے بڑی پابندی لگا دی

    بریکنگ، عید کی چھٹیوں کے ایام میں حکومت نے بڑی پابندی لگا دی

    عید کی چھٹیوں پر ملک بھر میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہی گی

    ملک بھر میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 8سے 16 مئی تک بند رہے گی عید کی چھٹیوں پر کراچی، لاہور ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہی گی این سی اوسی کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی جانب سےسرکلرجاری کر دیا گیا،اعتکاف، شب قدر، نماز عید سے متعلق ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے عید کی چھٹیوں میں سیاحتی مقامات،پبلک پارکس، ہوٹلز،شاپنگ مالزبند رہیںگے صرف گلگت بلتستان کےشہریوں کو اپنےعلاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی شمالی علاقہ جات، مری، سوات، گلیات، سی ویو جانےوالےراستے بند رہیں گے، عید تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی

    قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا میں بہتری نہیں آئی تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ این سی او سی میں ملک کے شہروں کی صورتحال آتی ہے،کورونا کی صورتحال سے شہر کے ہیلتھ سسٹم کا اندازہ لگاتے ہیں،ہر روز ہیلتھ کیئر سسٹم کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں، پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کو بھی دیکھ رہے ہیں، مختلف ممالک سے آکسیجن کی امپورٹ کو ممکن بنایا جاسکتا ہے، آکسیجن کے پلانٹ سے منتقلی پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، ملک میں ویکسی نیشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے کورونا کیسز بڑھنے پر مردان میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے،وزیراعظم نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد طلب کی،کوروناکیسز میں کمی نہیں آئی تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے،

  • آسٹریلوی کھلاڑی نے بھارتیوں کو کرونا امداد کے سلسلے میں بڑی رقم جمع کرا دی

    آسٹریلوی کھلاڑی نے بھارتیوں کو کرونا امداد کے سلسلے میں بڑی رقم جمع کرا دی

    آسٹریلوی کھلاڑی نے بھارتیوں کو کرونا امداد کے سلسلے میں بڑی رقم جمع کرا دی

    باغی ٹی وی : بھارت میں کرونا کے وار جاری ہیں . اسی طرح اس صورت حال میں دنیا بھر سے امداد بھی کی جارہی ہے . اب کھلاڑی بھی اس میں‌کود پڑے ہیں. آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے بھارت میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 50 ہزار ڈالر کی رقم عطیہ میں‌دی ہے

    انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ اس مشکل وقت میں بھارت اور بھارتی عوام سے انہیں دلی ہمدردی ہے، ایسے میں وہ ان کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں.


    آسٹریلوی کھلاڑی نے اپنی عطیہ کی ہوئی رقم پرائم منسٹر فنڈ میں جمع کرائی اور ساتھ دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اس میں حصہ لینے کی تلقین کی ہے.

    خیال رہے کہ بھارت میں ہر آنے والا دن کورونا کے ریکارڈ توڑ رہا ہے، بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے مزید346,786 افراد متاثر ہوئے جب کہ 2624 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اس کے علاوہ وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت اب دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق بھارت میں صورتحال اس قدر خراب ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہر 4 منٹ میں ایک شخص کی موت ہورہی ہے جب کہ وبا کی حالیہ لہر کم از کم 3 ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے جس کے نتیجے میں اموات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

  • حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین لگائیں یا نہ:حکومت پاکستان نے ہدایات جاری کردیں

    حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین لگائیں یا نہ:حکومت پاکستان نے ہدایات جاری کردیں

    اسلام آباد:حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین لگائیں یا نہ:حکومت پاکستان نے ہدایات جاری کردیں ،اطلاعات کےمطابق حکومت پاکستان نے حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین لگانے سے روک دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں ، جن میں سائینو فارم ، کین سائینو بائیو، سائنو ویک اور اسپوتنک کورونا ویکسین کے حاملہ خواتین کو لگانے سے اجتناب کی ہدات کی گئی ہے ،

    اس حوالے سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سائنوویک کے حاملہ خواتین پر محدود ٹیسٹ کیے گئے ،مذکورہ ویکسین حاملہ خواتین کو لگانے سے اجتناب کیا جائے ،

    دوسری طرف یہ بھی کہا گیا ہے کہ سائینو فارم کے حاملہ خواتین پر تجربات ہی نہیں کیے گئے ، اس لیے نہیں معلوم کہ یہ کتنی محفوظ ہے کیوں کہ اس کا ڈیٹا ہی موجود نہیں ہے ۔اس لیے اس کے توفی الحال قریب بھی نہیں جانا چاہیے

    یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ کین سائنو بائیو کے حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین پر تجربات نہیں کیے گئے،

    کین سائنو بائیو کے حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین سے متعلق سیفٹی کا ڈیٹا نہیں موجود ہے جب کہ اسپوتنک ویکیسن کے حاملہ خواتین پر بہت ہی محدود ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اس لیے یہ ویکیسن بھی نہ لگوائی جائے

  • وزیر تعلیم شفقت محمود نے کیمبرج کے امتحانات میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو کمزور قرار دے دیا

    وزیر تعلیم شفقت محمود نے کیمبرج کے امتحانات میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو کمزور قرار دے دیا

    اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کیمبرج کے امتحانات میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو کمزور قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ امتحانات کی اجازت سخت ایس اوپیزپر عمل پیراہونے سے مشروط تھی اور جس طرح رپورٹس آئی ہیں، امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر عملدرآمد کمزور ہے۔


    وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج سہ پہرہوگا جس میں امتحانات کے دوران ایس اوپیز اورکوروناکے پھیلاؤکی رپوٹ کاجائزہ لیاجائےگا۔

    جبکہ صارفین کی جانب سے وفاقی وزیر سے امتحان کینسل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے-


    طیبہ نامی صارف نے کہا کہ برائے مہربانی آج کے NCOC اجلاس میں امتحانات کی منسوخی کا اعلان کریں۔ سوڈنٹس اور ان کے اہل خانہ انتہائی پریشان اور صدمے سے دوچار ہیں۔ کچھ طلباء خود کوویڈ کاشکار ہیں اور اگر وہ امتحانی ہالز میں جاتے ہیں تو دوسروں کو اس وبا میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے کچھ افراد کے اہل خانہ کے کوویڈ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے امتحانات پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوتا ہے-


    ملیحہ ہاشمی نامی خاتون نے بھی امتحان کے کینسل ہونے کی امید ظاہر کی کہا والدین اور طلبا اس حوالے سے بہت پریشان ہیں-
    https://twitter.com/Muhammad_Ali564/status/1386889841833611268?s=20

  • امتحانات کے حوالے سے حکومت کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے    علی معین نوازش

    امتحانات کے حوالے سے حکومت کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے علی معین نوازش

    پاکستان کے کالم نگار اور جرنلسٹ اور جنگ گروپ کے جی ایم علی معین نوازش کا کہنا ہے کہ بچوں کے امتحانات کے بارے میں حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ بہت افسوسناک ہے-

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے حال ہی میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ اے لیول، او لیول، اے ایس، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات نئی تاریخوں کے تحت ہوں گے، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے۔

    شفقت محمود نے کہا تھا کہ امتحانات کا نیا شیڈول مدِنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹیز میں داخلے کئے جائیں گے، متاثرہ اضلاع کی یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی 8 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں یونیورسٹیاں کھول دی جائیں گی۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر حکومت نے ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عید الفطر تک بند رہیں گے۔

    وفاقی وزیرتعلیم کے اس بیان کے بعد طلبا نے مطالبہ کیا تھا کہ امتحانات کینسل کئے جائیں کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے اسکولز ، کالجز بند ہونے کی وجہ سے ان کا سلیبس مکمل نہیں ہوا ہے جبکہ ملک میں بڑھتے کورونا کی شرح کے پیش نظروالدین سمیت معروف سماجی ،سیاسی اور شوبز شخصیات نے حکومت سے سی آئی ای امتحانات کو کینسل کرنے کا مطالبہ کیا تاہم حکومت اپنے فیصلے پر بضد رہی –

    تاہم بچوں کے امتحانات شروع ہیں اور امتحانی سینٹرز کے حالات دیکھ کر والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ امتحانات دینے والے کئی ایک بچے کوویڈ پوزیٹیو بھی ہیں-

    اس حوالے سے سینئر کالم نگار اور جرنلسٹ علی معین نوازش میں اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ٹویٹ میں حکومت کے اس رویے کو افسوسناک قرار دیا-


    انہوں نے لکھا کہ مجھے طلباء کی طرف سے بہت سارے پیغامات موصول ہوئے ہیں جو ابھی تک کوویڈ مثبت ہیں جن کے پاس امتحانات دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے یا ان کے والدین مجبور ہیں کہ ان کے بچے امتحانات دیں۔

    علی معین نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے اور ہمارے طلباء کو کبھی بھی ایسی صورتحال کا سامنا نہیں ہونا چاہئے تھا!-

    پاکستان جنوبی ایشیاء کا واحد ملک جہاں ہزراوں طلبا کی زندگیاں خطرے سے دوچار

    کیا پاکستان کے حالات بھا رت جیسے ہونے والے ہیں ؟ امتحانات لینا کس کا فیصلہ تھا؟ اسد عمر نے بتا دیا

  • بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، کرونا نے انڈیا میں تباہی مچا کر رکھ دی ہے، ایک ایک روز میں لاکھوں مریض سامنے آ رہے ہیں

    بھارتی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مئی کا مہینہ بھارت پر بھاری ہے، مئی میں کرونا کیسز کی روز کی تعداد چار لاکھ سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے،انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کے سائنسدانوں نے اپنی پیش گوئی میں کہا کہ بھارت میں کرونا کی دوسری لہر کے دران فعال کیسز کی تعداد 14 سے 18 مئی کے درمیان عرج پر پہنچ کر 38 سے 48 لاکھ تک جا سکتی ہے۔ جبکہ 4 سے 8 مئی کے درمیان کرونا مریضوں کی تعداد 4.4 لاکھ کی تعداد تک جا سکتی ہے

    بھارت میں گزشتہ روز کرونا کے 352991 نئے کیسز سامنے آ گئے اور 2812 اموات ہوئی ہیں،آئی آئی ٹی کانپور اور حیدرآباد کے سائنسدانوں نے کا کہنا ہے کہ مئی کے وسط تک زیر علاج مریضوں تعداد میں 10 لاکھ تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

    گزشتہ ہفتے بھارت میں سائنسدانوں نے کہا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا 11 سے 15 مئی کے درمیان عروج پر پہنچ سکتی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 35 لاکھ تک جا سکتی ہے، مئی کے اواخر تک اس کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،دہلی کے کچھ اسپتالوں نے آکسیجن کی سپلائی کا مطالبہ لے کر ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا، پاکستانی وزیراعظم بھی خاموش نہ رہ سکے

  • پاکستان جنوبی ایشیاء کا واحد ملک جہاں ہزراوں طلبا کی زندگیاں خطرے سے دوچار

    پاکستان جنوبی ایشیاء کا واحد ملک جہاں ہزراوں طلبا کی زندگیاں خطرے سے دوچار

    پاکستان جنوبی ایشیاء کا واحد ملک ہے جو کوویڈ 19 کی مہلک لہر کے باوجود بچوں کی ایک لاکھ سے زیادہ تعداد کے امتحانات لے رہا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان میں کورونا کی تیسری خطرناک لہر خوفناک حد تک پھیل رہی ہے مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے تمام قسم کی کاروباری سرگرمیوں اور تعلیمی سرگرمیوں کو بند کر دیا گیا ہے لیکن حکومت نے بچوں سے انتحانات لینے کی ضد لگا رکھی ہے یوں لگتا ہے جیسے حکومت نے اسے اپنی انا کا مسئلہ بنا لیا ہے-

    حکومت کے اس اقدام پر والدین سمیت معروف سیاسی ، سماجی اور شوبز شخصیات نے مذمت کرتے ہوئے امتحانات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کی الیکن حکومت اپنے فیصلے پر بضد ہے-

    گزشتہ روز سئینر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے فیڈرل منسٹر آف پلاننگ اسد عمر کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں اسی حوالے سے بات کی –

    مشر لقمان نے انٹر ویو امتحانات دینے والے بچوں کے بارے میں سوال کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ تو کورونا کے خوف سے منہ پر ماسک لگا کر بیٹھے ہیں لیکن جو ایک لاکھ بچہ کمرہ امتحان میں بیٹھا ہے اس کا کوئی والی وارث ہے-

    جس پر اسد عمر نے کہا کہ ایک لاکھ بچہ سارا ایک کمرے میں تو نہیں بیٹھا امتحان کرانے ہیں یا نہیں کرانے یہ ایجوکیشن منسٹری کا فیصلہ تھا انہوں نے فیصلہ کیا کہ امتحان کرانے ہیں ہمارے کچھ پروٹوکولز ہیں جو این سی او سی ترتیب دیتی ہے اور ان پروٹوکولز کے مطابق آپ کوئی سرگرمی کر سکتے ہیں یا نہیں کر سکتے وہ بالکل واضح بتائے گئے اور کل سحت کے حوالے سے کچھ ایشوز آ رہے تھے تو اسی لئے آج صبح کی این سی او سی میٹنگ کے اہجنڈا پر بھی میں نے یہ پوائنٹ ڈلوایا تھا اور ہم نے وہ دوبارہ سے واضح کیا ہے اور مین نے ان کا آرڈر بھی کرنا ہے اگر آپ کے پاس کوئی ویڈیو ہے تو مجھے آپ بھجوا دیں-اگر وائیولیشن ہو رہی ہے تو لمٹ سے کراس تو پھر شٹ ڈاؤن کرا دیتے ہیں-

    مبشر لقمان نے کہا کہ وہ اپنے فون کی رسائی انہیں دے دیتے ہیں وہ خود دیکھ لیں کہ بچوں نے اپنی رپورٹس مجھے بھیجی ہیں کہ وہ کوویڈ پوزیٹیو ہیں اور وہ امتحان دے رہیں بذات خود ایک وائیولیشن ہے اور آپ کے پاس گیج کرنے کا کوئی طریقہ ہی نہیں ہے کہ جو آرہا ہے وہ محفوظ ہے یا نہیں-

    انہوں نے کہا اس حوالے سے گائیڈ لائنز دی جا چکی ہیں گائیڈ لائنز پر عمل ہو رہا ہے یا نہیں وہ ایک علیحدہ بات ہے باقی تو جواب شفقت محمود صاحب دے سکتے ہیں تاہم انہوں نے ایجوکیشن منسٹری پر اس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا تھا-

    تاہم وفاقی وزیر کا دیا گیا بیان کہ ایک امتحان سنٹر میں 50 بچے ہوں گے اس میں کتنی صداقت ہے اور ایجوکیشن منسٹری نے بچوں کی حفاظت کے لئے کیا کیا اقدامات کئے ہیں وہ اس ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں

    واضح رہے کہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا واحد ملک ہے جو کوویڈ 19 کی مہلک لہر کے باوجود بچوں کی ایک بڑی تعداد کے امتحانات لے رہا ہے اس خصوصی فوٹیج میں ، یہ واضح طور پر ظاہر ہے کہ امتحانی مراکز میں ایس او پیز کی پیروی نہیں کی جارہی ہے۔ اگر برطانیہ میں یہ لوگ کیمبرج میں اپنے بچوں کو اس طرح کے خطرات سے دوچار نہیں کرتے ہیں تو کیا انہیں پاکستان کے بچوں کے ساتھ ایسا کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے؟

    امتحانی سنٹر کے اندر اور باہر کے چند مناظر

    کیا پاکستان کے حالات بھا رت جیسے ہونے والے ہیں ؟ امتحانات لینا کس کا فیصلہ تھا؟ اسد عمر نے بتا دیا

  • کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، صوبائی وزیر کیخلاف مقدمہ درج

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، صوبائی وزیر کیخلاف مقدمہ درج

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، صوبائی وزیر کیخلاف مقدمہ درج
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صوبائی وزیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے پابندی کے باوجود افطار پارٹی میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت کے خلاف مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر عادل ایوب کی مدعیت تھانہ سربند میں درج کیا گیا ہے مقدمے میں نجی ریسٹورٹ کے مالک اور مینیجر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    افطار پارٹی کا اہتمام پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا اور اس افطار پارٹی میں صوبائی وزیر کے ساتھ پارٹی کارکنان بھی شریک تھے۔ ہوٹل انتطامیہ کا کہنا تھا کہ ہم سے صرف ریسٹورنٹ کھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما اپنے ساتھ باورچی اور کھانے کا سامنا لے کر آئے تھے۔

    ضلعی انتظامیہ پشاورنے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر پر فوری نوٹس لیا اور ضلعی انتظامیہ پشاور نے حجرہ ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا،سوشل میڈیا پر تصاویر اور خبر وائرل ہوئی تھی کہ حجرہ ریسٹورنٹ میں وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا سمیت سینکڑوں افراد افطاری کر رہے ہیں،ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا حجرہ ریسٹورنٹ کے منیجر کے مطابق انھوں نے وزیر صحت کو منع کیا کہ ریسٹورنٹ کے اندر کھانا کھلانے پر پابندی ہے منیجر کے مطابق شرکاء اپنے ساتھ باہر سے کھانا لائے،وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا سمیت حجرہ ریسٹورنٹ کے منیجر اور مالک کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے

  • پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے-

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 142 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 43 ہزار981 ٹیسٹ کئے گئے4 ہزار 487 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 10.20 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 211 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 99 ہزار328 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔