Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • بھارت میں کورونا بحران: اکشے کمار بھی مدد کے لئے سامنے آگئے

    بھارت میں کورونا بحران: اکشے کمار بھی مدد کے لئے سامنے آگئے

    بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے ایک کروڑ کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے ابھارت نے کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ نئے کیسوں کے معاملے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، جب کہ متاثرین کے لیے انتہائی ضروری آکسیجن گیس کی قلت پیدا ہوگئی اور اس ضمن میں بلیک مارکیٹ بھی سرگرم ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمشان گھاٹوں کی بھی کمی ہو گئی ہے-

    گزشتہ دنوں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے شانتی مکند اسپتال کے سی ای او سنیل ساگر میڈیا کو کورونا کی صورتحال اور اسپتال میں آکسیجن سلنڈرز کی کمی کے بارے میں بتاتے ہوئے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔

    نئی دہلی کے اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کی خبریں سامنے آنے پر پورے بھارت میں بھونچال مچ گیا تھا تاہم اس نازک موقع پر اداکارہ سشمیتا سین پیچھے نہ رہیں اور ممبئی میں ہوتے ہوئے دہلی کے اسپتال کیلئے آکسیجن کی فراہمی میں مدد کی۔

    تاہم اب کورونا مریضوں کی مدد کے لئے اداکار اکشے کمار بھی سامنے آ گئے ہیں-

    بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے کورونا ریلیف ورک کے لیے کرکٹر گوتم گمبھیر کی این جی او کو ایک کروڑ روپے د ینے کا اعلان کیا ہے۔ گوتم گمبھیر نے ٹوئٹر پر اداکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر مدد ایک امید کی کرن ہے، آپ کی مدد کا شکریہ۔


    اکشے کمار نے کرکٹر گوتم گمبھیر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی میں ایک مشکل صورتحال ہے، مدد کرکے خوشی ہوئی، خواہش ہے کہ ہم بہت جلد اس صورتحال سے باہر نکل آئیں۔

    نئی دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی، سشمیتا سین مدد کے لئے سامنے آگئیں

  • کورونا وبا: پڑوسی آپ کے بڑے دل کے لیے شکریہ، کنگنا کے بعد سوارا بھاسکر بھی پاکستان کی شکرگزار

    کورونا وبا: پڑوسی آپ کے بڑے دل کے لیے شکریہ، کنگنا کے بعد سوارا بھاسکر بھی پاکستان کی شکرگزار

    بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے کورونا وبا کی بحران پر بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانے کے لیے پاکستان کا شکرادا کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گزشتہ کئی روز سے پاکستانی بھارت کے ساتھ اظہار ہمدردی کررہے ہیں۔ پاکستان میں ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ PakistanStandWithIndia# اور PakistanWithIndia# ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ر ہے اور عوام کی جانب سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے کورونا کے جلد مکمل خاتمے کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں –

    بھارت کی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے جہاں پاکستانی عوام اس مشکل گھڑی میں بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی ہے وہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت کو 50 ایمبولنس اور رضاکار بھجوانے کی پیشکش کی تھی جبکہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پاکستان بھر سے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    جبکہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمسایہ ملک کو وینٹی لیٹر، بی آئی پی اے پی، ڈیجیٹل ایکسرے مشین، پی پی ای اور دیگر متعلقہ اشیاء دینے کے لیے تیار ہیں۔

    پاکستانیوں کے اس عمل نے پاکستان مخالف سوچ رکھنے والی اور ہر وقت پاکستان کے لیے زہر اگلنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی پاکستانیوں کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔ اور اب ایک اور بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔


    سوارا بھاسکر نے ٹوئٹر پر لکھا اس حقیقت کے باوجود کہ ہمارا میڈیا اور مرکزی دھارے میں شامل عوامی گفتگو میں مسلسل پاکستانیوں کو نیچا دکھایا جاتا ہے، پاکستانی سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا کی جانب سے اس تباہ کن وقت کے دوران بھارت کے لیے اظہار یکجہتی اور رحم دلی دکھانے پر شکرگزار ہوں۔ پڑوسی آپ کے بڑے دل کے لیے شکریہ۔

    اس سے قبل جب شعیب اختر نے بھارت میں کورونا کی ابتر صورتحال پر اظہار یکجہتی کیا تھا تو سوارا بھاسکر نے اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے شعیب اختر کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

    کنگنا رناوت بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر پاکستان کی ہمدردی کی معترف

    انسانیت کےلیےصوفیہ مرزاکی کامیاب سفارتکاری، بھارتی گلوکارہ ریکھاکادعاوں بھراجواب:محبتوں…

    کورونا بحران: نور بخاری کا بھارتیوں کو سورۃ رحمن سننے کا مشورہ

    کورونا سے تباہ حال بھارت کے لئے پاکستانی فنکار دعاگو

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 70 اموات مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 70 اموات مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 70 اموات ہوئی ہیں جبکہ 4 ہزار825 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار69 ہو گئی ہے جبکہ کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 94 ہزار841 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.61 فی صد رہی۔


    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد89 ہزار219 ہے اور6لاکھ 94 ہزار46 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    سندھ میں 16 ہزار 983 ،پنجاب میں 19 ہزار 445 ، خبیر پختونخوا میں 7 ہزار 709، اسلام آباد میں 3725، بلوچستان 1 ہزار 36، گلگت بلتستان 333، آزاد جموں کمشیر 975 نئے کیسز سامنے آئے-

    کورونا کے سبب پنجاب میں 7 ہزار990 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار599، خیبر پختونخوا 3 ہزار134، اسلام آباد 665، گلگت بلتستان 105، بلوچستان میں 232 اور آزاد کشمیر میں 462 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 73ہزار750، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 140ہزار77، پنجاب2لاکھ 90 ہزار 788، سندھ 2 لاکھ 78 ہزار545، بلوچستان21 ہزار743، آزاد کشمیر16ہزار591 اور گلگت بلتستان میں5 ہزار258 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

  • ہرطرف تباہی ہی تباہی : بھارت کورونا کےجہنم میں گرتاجا رہا ہے:عالمی میڈیا

    ہرطرف تباہی ہی تباہی : بھارت کورونا کےجہنم میں گرتاجا رہا ہے:عالمی میڈیا

    نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے کیونکہ بھارت میں کورونا کی سنگین صورتحال ہے اور صرف گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 لاکھ 49 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور 2 ہزار 767 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے اپنے انٹرویوزمیں کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کو ہسپتالوں میں جگہ نہیں مل رہی اور آکسیجن کی خاص طور پر شدید کمی ہے۔

    کورونا کی سونامی کے دوران” ہیش ٹیگ ہم سانس نہیں لے سکتے “بھارتی ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینلز پر ہسپتالوں کی راہداریوں اور سڑکوں پر مریضوں کو چکر لگاتے دکھایا جا رہا ہے جو طبی امداد کے منتظر ہیں۔

    سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بھارتی متاثرین کے لئے دکھائے گئے انسانی جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم بھارت اور دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گوہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی مظالم کا سامنا کرنے کے باوجود اسی انسانی جذبے کا اظہار کرتے ہوئے آکسیجن فراہم کرنے والی 100 مشینیں بھارتی ریاست مہاراشٹرا بھیجیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاستدانوں نے بھی کورونا کیسز پر قابو پانے میں ناکامی پر مودی حکومت کی مذمت کی ہے۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ آکسیجن کی قلت اور آئی سی یو بیڈز کی کمی کے موجودہ بحران کی ذمہ دار بی جے پی کی حکومت ہے۔

    ایک اور کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے دوران احساس تحفظ، سمت اور قیادت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو رونا وائرس کی صورت حال کو کنٹرول کرنے میں مکمل طورپرناکام رہے۔

    سیاسی ماہرین اور تجزیہ کارسمجھتے ہیں کہ مودی حکومت کی طرف سے بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہندو تہوار کمبھ میلے کے انعقاد کی اجازت کا فیصلہ بڑے پیمانے پرکورونا کے پھیلاﺅ کا باعث ثابت ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر انتخابی ریلیوں کے انعقاد کی اجازت کے فیصلے نے بھارت میں پہلے سے ہی خراب صورتحال کو مزید بدتربنادیا۔ انہوں نے کہاکہ جب بی جے پی کی حکومت کو کورونا وائرس سے نمٹنے پر توجہ دینے کی ضرورت تھی، وزیر اعظم مودی انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے میں مصروف تھے۔

    سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ بین الاقوامی پریس نے بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے میں ناکامی کے لئے مودی کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

    ”دی ٹائمز لندن “لکھتا ہے کہ مودی کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کی کوشش کررہا ہے۔

    ”دی گارڈین“ نے شہ سرخی میں لکھا کہ بھارت میںنظام صحت دھڑام سے گرگیا ہے: بھارت کورونا کے جہنم میں گرتا جا رہا ہے“

  • اگرکوئی تنقیدکرے توسننےاوراصلاح کرنےکاحوصلہ بھی ہوناچاہیے:انضمام الحق نےحق بات کردی سچ بات کردی

    اگرکوئی تنقیدکرے توسننےاوراصلاح کرنےکاحوصلہ بھی ہوناچاہیے:انضمام الحق نےحق بات کردی سچ بات کردی

    لاہور: اگرکوئی تنقیدکرے توسننےاوراصلاح کرنےکاحوصلہ بھی ہوناچاہیے:انضمام الحق نےحق بات کردی سچ بات کردی ،اطلاعات کےمطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی شعیب ملک کے حق میں بول پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ کوئی کھلاڑی کسی پر تنقید کرتا ہے تو مینجمنٹ کو اسے مثبت لینا چاہیے، شعیب ملک سینئر کھلاڑی ہیں انہوں نے اگر بات کی ہے تو مینجمنٹ کو سوچنا چاہیے۔

    انضمام الحق نے کہا کہ محمد عامر اور شعیب ملک نے مینجمنٹ پر تنقید کی، دونوں کھلاڑی جب ٹیم سے باہر ہوئے تب انہوں نے مینجمنٹ پر تنقید کی، ٹیم میں رہتے ہوئے ان مسائل کی نشاندہی کرنی چاہیے تھی۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی کسی پر تنقید کرتا ہے تو مینجمنٹ کو اسے مثبت لینا چاہیے۔

    زمبابوے کے خلاف آخری میچ اور سیریز میں فتح کے بعد انضمام الحق نے کہا کہ ہار جیت ہوجاتی ہے اس میں کوئی بڑی بات نہیں لیکن ٹیم کا مڈل آرڈر کمزور ہے، اس کمبی نیشن کے ساتھ آگے چلنا مشکل ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم کی سلیکشن ٹھیک نہیں ہوئی، ایک ہی نمبر کے 4 کھلاڑی سلیکٹ کیے گئے ہیں۔

    انضمام الحق نے کہا کہ سلیکشن کے لیے متوازن ٹیم بنانا ہوتی ہے، ٹیم میں بیلنس کی کمی ہے، فخر کو نیچے بھیجا گیا حالانکہ اس سے اوپننگ کروانی چاہیے تھی

    انضمام الحق نے کہا کہ اگر سوشل میڈیاکے دباو میں ٹیم کا انتخاب ہوتا ہے تو یہ غلط ہے ۔ سلیکٹرز کو کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے وقت مستقبل کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے ۔

  • ایک طرف کرونا کی تباہ کاریاں دوسری طرف بچوں کےامتحانات:وزیراعظم کے نام خط لکھ دیا گیا

    ایک طرف کرونا کی تباہ کاریاں دوسری طرف بچوں کےامتحانات:وزیراعظم کے نام خط لکھ دیا گیا

    اسلام آباد:ایک طرف کرونا کی تباہ کاریاں دوسری طرف بچوں کےامتحانات:وزیراعظم کے نام خط لکھ دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ایک طرف کرونا کی وجہ سے ہرطرف پریشانیوں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں تودوسری طرف حکومت کی طرف سے کیمبرج کے امتحانات کا شیڈول بھی آگیا ہے

    کرونا کی تباہ کاریوں کے دوران یہ امتحان کتنا خطرناک ہوسکتا ہے ، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ دیا گیا ہے ،یہ خط ڈاکٹرنزہا محمود نے لکھا ہے ، اس خط میں کیا لکھا ملاحظہ فرمائیں

    قابل احترام وزیر اعظم عمران خان۔

    دین اسلام کی پیروی کرنا حکومت یا کسی بھی دوسری وزارت کے پاس کیا اختیار ہے کہ وہ معصوم بچوں کو وبائی بیماری سے دوچار کرے

    جب آپ کی اسمبلی اس صورتحال کی وجہ سے سیشن منسوخ کررہی ہے تو آپ بچوں کو بند ہال میں بیٹھنے پر کیوں مجبور کررہے ہیں !! جہاں موجودہ حالات میں شادیوں کا انعقاد مجرم ہے

    جو میرے بیٹے کی زندگی کی ذمہ داری لے رہا ہے ، جبکہ میں مریضوں کے سامنے ان کی حفاظت کے لیے خود کوششیں کررہا ہوں ، کیا مجھے اپنی حکومت کی طرف سے اپنے بچے کو خطرے میں ڈالنے کی اذیت سے نوازا جارہا ہے؟

    والدین کی حیثیت سے کوئی بھی امتحانات کی زحمت گوارا نہیں کرتا ہے …. اس کے بجائے ان کی زندگی انمول ہے

    میں آپ سے توقع کرتا ہوں کہ آپ کارروائی کریں گے اور ان بچوں کو ان کے زندہ رہنے کا حق دیں گے جیسا کہ سب کو دیا جاتا ہے

    کسی ایسے شہری کو مایوس نہ کریں جوکہ فرنٹ لائن فائٹر ہے لیکن وہ بھی کسی کی ضمانت نہیں دے سکتا

    شکریہ

    ڈاکٹر نزہا محمود

  • خبردارہوشیار:بلاضرورت گلی میں پھرنے پرکارروائی ہوگی    ،لاک ڈاؤن کانوٹیفکیشن جاری

    خبردارہوشیار:بلاضرورت گلی میں پھرنے پرکارروائی ہوگی ،لاک ڈاؤن کانوٹیفکیشن جاری

    پشاور:خبردارہوشیار: بلاضرورت گلی میں پھرنے پرکارروائی ہوگی،لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری،اطلاعات کےمطابق صوبہ خیبرپختونخوا کےضلع مردان میں مکمل لاک ڈاؤن کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرحبیب عارف نے مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کے مطابق بلاضرورت گلی میں پھرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ ٹھوس وجہ بتائے بغیر مردان میں کوئی داخل نہیں ہوسکے گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق نماز تراویح متعلقہ ایس اوپیز کے تحت ادا کی جائے گی، تراویح میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صرف امام اور5 مقتدیوں کو نماز کی اجازت ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہےکہ کھانےپینےکی چیزوں کی دکانیں شام 6 بجےکےبعد بند رہیں گی تاہم پیٹرول پمپس، ویکسینیشن سینٹرز، پنکچرز شاپس اورادویات کی دکانیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے صوبہ خیبرپخونخوا کے ضلع مردان میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

  • پاکستان اسٹیل ملز کے بند آکسیجن پلانٹ کوآپریشنل کرنے کے لیے کوششیں شروع

    پاکستان اسٹیل ملز کے بند آکسیجن پلانٹ کوآپریشنل کرنے کے لیے کوششیں شروع

    اسلام آباد:پاکستان اسٹیل ملز کے بند آکسیجن پلانٹ کوآپریشنل کرنے کے لیے کوششیں شروع ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے بند آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع پاکستان اسٹیل کے مطابق تکنیکی ماہرین اور انجینئرز کل پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ اسٹیل ملز پلانٹ کاجائزہ لینےکے لیے ملٹری انجینئرنگ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، جائزے کے بعد اندازہ ہو سکے گا کہ پلانٹ سے آکسیجن کس حد تک حاصل کرنا ممکن ہے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز کے پلانٹ سے بننے والی آکسیجن صرف سلنڈرز میں بھری جا سکتی ہے۔

    خیال رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملک میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ ہے اور دوسری جانب پاکستان اسٹیل ملز میں آکسیجن کا بڑا پیداواری یونٹ موجود تو مگر بند پڑا ہے۔

  • وفاقی وزیرتعلیم نے کرونا کی تباہ کاریوں‌کے دوران امتحانات کی تاریخوں کا بھی  اعلان کردیا

    وفاقی وزیرتعلیم نے کرونا کی تباہ کاریوں‌کے دوران امتحانات کی تاریخوں کا بھی اعلان کردیا

    اسلام آبا:وفاقی وزیرتعلیم نے کرونا کی تباہ کاریوں‌کے دوران امتحانات کی تاریخوں کا بھی اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہےکل سے او لیول کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں جب کہ میٹرک اور انٹر کےامتحانات مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں ہوں گے۔

    شفقت محمود کہتے ہیں کہ اس موقع پر کیمبرج نےکہاہےکہ اس سال پاکستان میں ٹیچرز اسسٹڈگریڈز نہیں ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق جہاں ایک طرف ملک میں کرونا نے تباہی مچا رکھی ان حالات میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ صحت کا پہلو ہمیشہ مقدم ہوتاہے، این سی او سی میٹنگ میں صحت کی صورت حال کاجائزہ لیاجاتاہے، تعلیم کےلحاظ سےتمام صوبائی وزرائےتعلیم کامشورہ تھاکہ امتحانات ہونےچاہئیں۔

    شفقت محمود کہتے ہیں کہ میٹرک اورانٹر کی کلاسز جاری رکھیں تاکہ امتحانات لیے جاسکیں لیکن صحت کی بنیاد پر فیصلہ میں نے نہیں کرنا، انہوں نے کرنا ہے جو میڈیکل فیلڈ سے وابستہ ہیں، پچھلے سال جو گریڈز کے ساتھ ہوا اس پر بہت تماشا ہوا۔

  • کورونا بے قابو:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بھی ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی کر دیے

    کورونا بے قابو:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بھی ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی کر دیے

    اسلام آباد:کورونا بے قابو:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بھی ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی کر دیے،اطلاعات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی کر دیے۔

    یونیورسٹی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق فیصلے کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ اور بی بی اے کے جاری امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس اور بی ایس او ڈی ایل پروگراموں کے فائنل امتحانات بھی ملتوی کیے گئے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق امتحانات کو ریجنل دفاتر کے ڈائریکٹرز کی تجاویز پر ملتوی کیا گیا جبکہ نئے شیڈول کا اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔