Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا کی تباہ کاریاں جاری :پنجاب کے مزید 25 اضلاع کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے:نوٹی فکیشن جاری

    کرونا کی تباہ کاریاں جاری :پنجاب کے مزید 25 اضلاع کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے:نوٹی فکیشن جاری

    لاہور: کرونا کی تباہ کاریاں جاری :پنجاب کے مزید 25 اضلاع کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے:نوٹی فکیشن جاری ،اطلاعات کے مطابق کورونا کیسز کے پھیلاؤ کے باعث صوبہ پنجاب کے مزید 25 اضلاع کے سکول بند کر دیئے گئے ۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے صوبے کے مزید 25 اضلاع کے تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ،

    پنجاب حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے گا اس کے علاوہ 9 ویں 10 ویں 11 ویں اور 12 ویں کلاسز کو بھی 26 اپریل بروز پیر سے ان اضلاع میں بند کردیا جائے گا ۔

     

     

    وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق جن اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا ہے ان میں بہاولپور ، بہاولنگر ، بھکر ، چکوال ، ڈیرہ غازی خان ، فیصل آباد ، گوجرنوالہ ، حافظ آباد ، جھنگ ، قصور ، خانیوال ، خوشاب ، لاہور ، لودھراں ، منڈی بہاؤالدین ، ملتان ، اوکاڑہ ، پاکپتن ، رحیم یار خان ، راولپنڈی ، ساہیوال ، سرگودھا ، شیکوپورہ ، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں ۔

    خیال رہے کہ قومی رابطہ کمیٹی نے 5 فیصد سے زائد کورونا کیسز والے تمام اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا

  • ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک بار پھر ثابت کردیا انسانیت سب سے بڑھ کر ہے   عدنان صدیقی

    ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک بار پھر ثابت کردیا انسانیت سب سے بڑھ کر ہے عدنان صدیقی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کے لیے ہمدردی دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔

    باغی ٹی وی : مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرعدنان صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کے لیے ہمدردی دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔


    اداکار نے کہا کہ یہ صرف انسانیت کی بات ہے کہ ہم بحران کے اس دور میں سیاسی اختلافات اور سفارتی اختلاف رائے سے بالاتر ہوکر بھارت کی مدد کریں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ انسانیت سب سے بڑھ کر ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال سے اسپتالوں میں طبی سامان اور سہولتوں کی کمی کے پیشِ نظر ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔

    ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں 50 ایمبولینسز سمیت ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کی ٹیم بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

    ثمینہ پیرزادہ کورونا کی اس مشکل گھڑی میں عبدالستار ایدھی کویاد کرنے لگیں

  • بھارت لُٹ گیا،ہرطرف تباہی ہی تباہی:علی گڑھ یونیورسٹی کے10پروفیسرزجانبحق:امریکہ نے اورکہانی سنادی

    بھارت لُٹ گیا،ہرطرف تباہی ہی تباہی:علی گڑھ یونیورسٹی کے10پروفیسرزجانبحق:امریکہ نے اورکہانی سنادی

    بھارت: بھارت لُٹ گیا،ہرطرف تباہی ہی تباہی:علی گڑھ یونیورسٹی کے10پروفیسرزجانبحق:امریکہ نے اورکہانی سنادی ،اطلاعات کے مطابق اس وقت بھارت کرونا کی تباہ کاریوں کی وجہ سے آخری سانس لے رہا ہے ، ادھر پچھلے 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے مزید ساڑھے 3 لاکھ کیسزسامنے آچکے ہیں‌

    بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا نے بھارت کے اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں بھی تباہی مچا رکھی ہے اور صرف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 10 پروفیسر اب تک جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد مودی سرکار کی جانب سے ظاہر کردہ تعداد سے بہت زیادہ ہے۔

    امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہےکہ روزانہ کرونا مریضوں کی تعداد پچھلے ایک ہفتے سے پانچ لاکھے سے تجاوز کررہی ہے ، اوریوں پچھلے ساتھ دنوں میں اگرحقیقی واقعات کو دیکھا جائے تو30 سے 35 لاکھ کے درمیان کرونا کیسز ہوئے

    برطانوی ماہر ین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسز کی روزانہ تعداد 5 لاکھ سے بھی تجاوز کرجائے گی اورروزانہ اموات 5700 تک ہونے کا خدشہ ہے۔

    برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وبا ابھی نقطہ عروج پر نہیں پہنچی، ابھی تو شروعات ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں بھارت کو مزید خراب صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • ایک اور ڈاکٹر کرونا سے چل بسے

    ایک اور ڈاکٹر کرونا سے چل بسے

    ایک اور ڈاکٹر کرونا سے چل بسے

    باغی ٹی وی :خیبر پختونخوا کے نجی اسپتال میں سائیکاٹری ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کورونا وائرس سے اللہ کو پیارے ہوگئے .

    پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر محمد علی چند دنوں سے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ڈاکٹر محمد علی کے انتقال کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔

    نییشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 118 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 55 ہزار128 ٹیسٹ کئے گئے5 ہزار 611 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 10.17 فی صد رہی۔
    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار16 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

  • بھارت کے بعد پاکستان میں بھی آکسیجن کی کمی کا مسئلہ ؟ ڈاکٹرز نے آگاہ کردیا

    بھارت کے بعد پاکستان میں بھی آکسیجن کی کمی کا مسئلہ ؟ ڈاکٹرز نے آگاہ کردیا

    بھارت کے بعد پاکستان میں بھی آکسیجن کی کمی کا مسئلہ ؟ ڈاکٹرز نے آگاہ کردیا

    باغی ٹی وی : کورونا کے وار پاکستان میں بھی تیزی سے جاری ہیں . ملتان میں کوروناکےباعث مزید5افراددم توڑگئے،نشتراسپتال میں کوروناکےباعث اموات کی تعداد606ہوگئی،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا،ترجمان نشر ہسپتال نے کہا ہے کہ ملتان نشتراسپتال میں آکسیجن کی کمی نہیں ہے . 30ہزارکیوبک آکسیجن نشتراسپتال میں موجودہے،ایک ہفتےکےاندر40ہزارکیوبک کادوسراپلانٹ بھی لگ جائے گا، روزانہ آکسیجن کااستمعال ایک ہزارکیوبک ہے، اسی طرح‌پاکستان میں‌دیگر ہسپتالوں میں ابھی تک آکسیجن کی کمی کا مسئلہ نہیں‌ ہے .

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار16 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں بھی کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شتح کی وجہ سے کرتا پور ہر قسم کی نقل و حرکت کے لئے 16 مارچ 2020 سے بند ہے۔ مزید یہ کہ ، کوویڈ کے حالیہ اضافے کی وجہ سے ، 19 اپریل سے واہگہ بارڈر سمیت ، ہندوستان سے ہر قسم کے سفر پر پابندی عائد ہے

  • لوگ لاک ڈاؤن ٹوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے ، حالات کشیدہ

    لوگ لاک ڈاؤن ٹوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے ، حالات کشیدہ

    لوگ لاک ڈاؤن ٹوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے ، حالات کشیدہ

    باغی ٹی وی : کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں جکڑے لوگ آخر سب رکاوٹیں توڑ کر باہر نکل آئے ، جرمنی میں رات کا کرفیو توڑ کر لوگ سڑکوں پر آ گئے،
    اور کورونا وبا کے باعث حکومت کے خلاف سخت مظاہرہ اور احتجاج کیا .

    جرمن شہر فرینکفرٹ میں سیکڑوں افراد نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ لوگوں کا کہنا تھا وہ اپنی آزادیوں کو مزید کھونے نہیں دیں گے۔ احتجاج میں شریک افراد نے سوال اٹھایا کہ کیا وائرس صرف رات ہی کو پھیلتا ہے۔

    جرمنی میں مہلک وائرس سے مزید 181 افراد ہلاک ہو گئے، حکام نے رات دس سے صبح 5 بجے تک کا کرفیو لگا رکھا ہے.برسلز کی درخواست پر جرمنی نے یبلجیم کے کورونا کے مریضوں کو اپنے ہسپتالوں میں جگہ دینا شروع کر دیا۔

    بلجیم کی وزارت صحت کے مطابق ملک کے ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹس یا )آئی سی یو( پر کورونا وائرس سے شدید متاثرہ مریضوں کا بوجھ اتنا زیادہ بڑھ گیا ہے کہ اب ہسپتالوں کے لیے اس بوجھ کو اُٹھانا نا ممکن ہو گیا ہے، چنانچہ برسلز انتظامیہ نے جرمنی سے درخواست کی ہے کہ وہ بلجیم کے کچھ مریضوں کو اپنے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا بندوبست کرے تاکہیبلجیم کے ہسپتالوں کے نگہداشت یونٹس یا )آئی سی یو( پر سے کچھ بوجھ کم ہو سکے۔

    جرمنی کی طرف سے اپنے ہمسائے ملک بلجیم کی کورونا وبا کے دور میں مدد کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے گزشتہ نومبر میں بھی جب تمام یورپی ممالک کورونا وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے بہت زیادہ متاثر ہوئے تھے، تب بھی جرمنی نے بلجیم سے کورونا مریضوں کو اپنے ہاں منتقل ہونے کی اجازت اور ان کے علاج کی سہولیات فراہم کی تھیں۔

  • کورونا سے تباہ حال بھارت کے لئے پاکستانی فنکار دعاگو

    کورونا سے تباہ حال بھارت کے لئے پاکستانی فنکار دعاگو

    کورونا کی موجودہ صورتحال پرجہاں ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو خدمات کی پیشکش کی گئی اور حکومتی عہدیداران نے سمیت سمیت پاکستان بھر سے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں پاکستانی فنکاروں نے بھارت کے لئے پیغامات جاری کئے ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 71 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 348,000 بھارت نے کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ نئے کیسوں کے معاملے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، جب کہ متاثرین کے لیے انتہائی ضروری آکسیجن گیس کی قلت پیدا ہوگئی اور اس ضمن میں بلیک مارکیٹ بھی سرگرم ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمشان گھاٹوں کی بھی کمی ہو گئی ہے.

    بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے اور اس میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے-

    بھارت کی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے گزشتہ روز ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت کو 50 ایمبولنس اور رضاکار بھجوانے کی پیشکش کی تھی جبکہ آج وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پاکستان بھر سے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمسایہ ملک کو وینٹی لیٹر، بی آئی پی اے پی، ڈیجیٹل ایکسرے مشین، پی پی ای اور دیگر متعلقہ اشیاء دینے کے لیے تیار ہیں۔

    گزشتہ روز سے پاکستان میں ہیش ٹیگ PakistanStandWithIndia# اور PakistanWithIndia# ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے اور عوام کی جانب سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے کورونا کے جلد مکمل خاتمے کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں جن میں پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں-

    معروف اداکارعلی ظفر نے کہا کہ بھارت کے لئے نیک خواہشات ہیں، اس مشکل وقت میں ہم بھارتیوں کے ساتھ ہیں-

    اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کی خطرناک صورت حال کا سنا ہے، لیکن اس مشکل وقت میں پاکستان بھارت کے ساتھ کھڑا ہے، ہم سب آپ سب کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں کیونکہ انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہے۔

    احمد علی بٹ نے کہا کہ ہم سب بھارتیوں کی صحت کے لئے دعاگو ہیں اللہ تعالی ہم سب پر رحم فرمائے اور اس وبائی مرض سے نجات دے۔

    شہریار منور نے بھی انسانی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ دنیا کو کوویڈ 19 کا سامنا ہے، بھارت میں تو حالات بہت برے ہیں، ہم ان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتیو! مضبوط رہو، انشاءاللہ یہ برا وقت بھی نکل جائے گا۔

    پاکستانی فنکاروں کے اس خیرسگالی کے اس جذبے کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    بھارت کی تباہی دیکھ کرپاکستان کی بھارت کوباضابطہ مدد کی پیشکش:سامان:ادویات تیار:بھارت کےپیغام کاانتظار

    اللہ تعالیٰ سب کوکوروناوباسےنجات دے:پاکستان ہویابھارت انسانیت کوتڑپتےہوئےنہیں دیکھ…

    کورونا سے تباہ حال بھارت اورمسلمانوں کےدشمن ہندووں کوبچانے کے لیے مسلمان پلازمہ عطیہ کرنے لگے

    کنگنا رناوت بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر پاکستان کی ہمدردی کی معترف

  • پاکستان میں کورونا سے مزید118 اموات ، مثبت کیسزمیں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید118 اموات ، مثبت کیسزمیں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 118 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 55 ہزار128 ٹیسٹ کئے گئے5 ہزار 611 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 10.17 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار16 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔


    واضح رہے کہ بھارت میں بھی کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شتح کی وجہ سے کرتا پور ہر قسم کی نقل و حرکت کے لئے 16 مارچ 2020 سے بند ہے۔ مزید یہ کہ ، کوویڈ کے حالیہ اضافے کی وجہ سے ، 19 اپریل سے واہگہ بارڈر سمیت ، ہندوستان سے ہر قسم کے سفر پر پابندی عائد ہے۔

  • اللہ تعالیٰ سب کوکوروناوباسےنجات دے:پاکستان ہویابھارت        انسانیت کوتڑپتےہوئےنہیں دیکھ سکتی:اداکارہ صوفیہ مرزا

    اللہ تعالیٰ سب کوکوروناوباسےنجات دے:پاکستان ہویابھارت انسانیت کوتڑپتےہوئےنہیں دیکھ سکتی:اداکارہ صوفیہ مرزا

    لاہور:دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کوکورونا وبا سے نجات دیں:پاکستان ہویا بھارت انسانیت کوتڑپتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی:اطلاعات کےمطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں جس طرح کورونا وائرس کی وجہ سے تباہی پھیل رہی ہے اس پردرد دل رکھنے والے انسان اپنے جزبات پرقابونہ رکھ سکے

    ان حالات میں جب کہ ہمارے ہمسائے میں بھارت جہاں انسانیت تڑپ تڑپ کرجان دے رہی ہے، ہر طرف بے بسی کی انتہا نے دنیا کوہلا کررکھ دیا ہے ، اس بے بسی اوربے چارگی کودیکھ کردنیا کی بڑی بڑی شخصیات بھارتیوں کے لیے دعا گو بھی ہیں اوران کی مدد کےلیے کوشاں بھی ہیں

    ان حالات میں جہاں ایک طرف وزیراعظم پاکستان عمران خان بھارت کی اس حالت زارپرخاموش نہ رہ سکے اورمدد کی پیشکش کردی وہاں پاکستان سے دیگراہم شخصیات کی طرف سے بھی ہمدردی اورخیرخواہی کے جزبات سامنے آرہےہیں

    اس سلسلے میں پاکستان کی صف اول کی معروف اداکارہ صوفیہ مرزا بھی بھارتیوں کی حالت زارپراپنے جزبات پرقابونہ پاسکیں اوربے ساختہ ایسی ایسی دعائیں کرنے لگیں‌ کہ جنہیں سن کرہردرد دل رکھنے والا انسان بھی متاثرہوا ہے

     

    صوفیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرکے ذریعے اپنے دعاوں بھرے پیغام میں کہا ہے کہ وہ ساری انسانیت کے لیے دعا گوہیں کہ اللہ تعالیٰ‌ سب کواس وبا سے نجات دیں‌، صحت دیں ،شفا دیں اورپریشانیوں کو بھی ختم کردیں‌

    صوفیہ مرزا کہتی ہیں کہ بھارت میں جواس وقت کیفیت ہے وہ بہت ہی تکلیف دہ ہے ، وہ بے بسی کے نہیں دیکھ سکتیں ، جہاں سڑکوں پر، فٹ پاتھوں پرانسانیت تڑپ تڑپ کرمررہی ہے ،

    صوفیہ مرزا کہتی ہیں کہ وہ اللہ سے دعاگوہیں کہ اللہ اپنی مخلوق پررحم فرما کران کواس بیماری سے نجات دیں‌

    یاد رہےکہ اداکارہ صوفیہ مرزا کی طرف سے یہ دعا بھراپیغام اس وقت آیا ہے جب پاکستان کی حکومت ، وزیراعظم عمران خان ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے بھی انہیں جزبات کا اظہارکیا گیا ہے

  • ن لیگ نے کرونا سے بچاوکے لیے فوج کی مدد لینے کی مخالفت کردی

    ن لیگ نے کرونا سے بچاوکے لیے فوج کی مدد لینے کی مخالفت کردی

    اسلام آباد: ن لیگ نے کرونا سے بچاوکے لیے فوج کی مدد لینے کی مخالفت کردی ،حکومت نے عوام کوکورونا سے بچانے کے لیے فوج طلب کی ، احسن اقبال نے مخالفت کردی ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ نے کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کیلئے فوج کی طلبی سول اداروں کی تباہی قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پاک فوج کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے لیے طلب کرنا سول اداروں کی تباہی ہے۔

    احسن اقبال نے کہا ہےکہ فوج کو عوام کی مدد کرنے کے خلاف ہیں ،

    انہو ں نے کہا اس سے قبل بھی حکومت ٹڈی دل اور کچرا صفائی جیسے مسائل کے لیے فوج کو طلب کر چکی ہے، جو کہ افسوسناک اقدام ہے۔

    مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ٹڈی دل، کچرا صفائی جیسے مسائل پر بھی فوج طلب کی جاچکی ہے جن پر ماضی میں سول ادارے کامیابی سے کام کیا کرتے تھے۔