Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • یہ انسانیت ہے؟ آکسیجن سلنڈر کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ کردیا گیا

    یہ انسانیت ہے؟ آکسیجن سلنڈر کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ کردیا گیا

    کراچی :یہ انسانیت ہے ؟ آکسیجن سلنڈر کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملک میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ ہے جبکہ ایسے میں آکسیجن سلنڈر کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ کردیا گیا۔

    کورونا کے مریضوں کیلئے پاکستان میں آکسیجن کم پڑنے لگی، صورتحال بھارت کی طرح بگڑ سکتی ہے، آکسیجن فراہم کرنے والی کمپنیوں نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

    دوسری جانب میڈیسن مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی میں 5 لیٹرآکسیجن سلنڈرکی قیمت میں 2 سے 4 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا ہے تاہم آکسیجن کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں۔میڈيسن مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے قیمتوں میں استحکام ہے۔

  • اوروں کونصیحت خود میاں فضیحت:عوام کے لیے کڑی شرائط اورطاقتورکے لیے قانون گھرکی لونڈی

    اوروں کونصیحت خود میاں فضیحت:عوام کے لیے کڑی شرائط اورطاقتورکے لیے قانون گھرکی لونڈی

    اسلام آباد:اوروں کونصیحت خود میاں فضیحت:عوام کے لیے کڑی شرائط اورطاقتورکے لیے قانون گھرکی لونڈی،اطلاعات کے مطابق کل اسلام آباد میں‌ عین اس وقت جب پوری قوم کولاک ڈاون کے لیے تیارکیا جارہاتھا دوسری طرف اسلام آباد کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جارہی تھیں

    ذرائع کے مطابق کل شام چیئرمین سینیٹ کی طرف سے ایک افطاری کا پروگرام تھا جس میں بڑے بڑے لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا ، اس افطاری پروگرام میں ان بڑوں کی طرف سے کوئی کرونا ایس او پیز کی پاسداری نہیں کی گئی اوروہاں موجود ایک شخص کے سوا کسی نے ماسک بھی نہیں پہنا ہوا تھا

    ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر افطاردعوت میں‌ صدر اور نائب صدر اور سابق صدور ایف پی سی سی آئی کی سربراہی میں ایک وفد بھی وہاں موجود تھا لیکن کسی نے احتیاطی تدابیراختیارنہیں کی تھیں‌

    دوسری طرف چیئرمین سینیٹ اوردیگرسینٹرز کی طرف سے اس قسم کے رویے کے اختیارکیئے جانے پرسخت تنقید کی جارہی ہے ، سوشل میڈیا پرصارفین لکھ رہے ہیں کہ اگریہ حال ان بڑوں کا توپھردوسروں کے لیے اتنی سختی کیوں ہے

  • ایک طرف کرونا کی تباہیاں تودوسری طرف امتحانات      :مبشرلقمان کی اسد عمرسے معاملہ کرنےپرمشاورت

    ایک طرف کرونا کی تباہیاں تودوسری طرف امتحانات :مبشرلقمان کی اسد عمرسے معاملہ کرنےپرمشاورت

    لاہور:ایک طرف کرونا کی تباہیاں تودوسری طرف امتحانات:مبشرلقمان نے اسد عمرسےحساس مسئلےپرواضح پیغام دے دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کرونا کی جاری تباہ کاریوں سے پریشان حال قوم کے کرونا کے ساتھ ساتھ کچھ اورمسائل کا بھی سامنا ہے

    ذرائع کے مطابق ان مسائل میں ایک طرف کرونا ہے تودوسری طرف کیمبرج کے امتحانات ک اانعقاد ہے جس پرمبشرلقمان نے طالبعلموں کی پریشانی کا ادراک کرتے ہوئے وفاقی وزیراسد عمر سے بات تک کرڈالی

     

    اس‌حوالے سے مبشرلقمان نے وفاقی وزیرکو بتایا کہ کچھ خوف خدا کریں اورطالب علموں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں‌ پاکستان کے معروف اینکرپرسن مبشر نے آج پاکستان میں ان طلباء کے حق میں بات کی جو فی الحال کورونا وائرس وبائی امراض کی تیسری لہر کے درمیان امتحانات لینے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

    اس موقع پر اسد عمر نے یقین دہانی کروائی کہ وہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود سے جلد بات کرکے اس پرپالیسی بیان دیں‌گے تاکہ کیمبرج کے ان طلبا کوکرونا کی تباہ کاریوں سے بچایا جاسکے

     

     

    یاد رہے کہ آج صبح بھی مبشرلقمان نے کیمبرج کے طلبا کے اس مسئلے کولیکران کی آوازاعلیٰ حکام تک پہنچائی تھی جس کے بعد وفاقی وزیراسدمحمود نے مسئلے کوحل کرنے کی یقین دہانی کروائی  ہے

  • پیپلز پارٹی نے کل کراچی میں ہونے والا جلسہ کیوں منسوخ کیا،اہم خبرآگئی

    پیپلز پارٹی نے کل کراچی میں ہونے والا جلسہ کیوں منسوخ کیا،اہم خبرآگئی

    کراچی: پیپلز پارٹی نے کل کراچی میں ہونے والا جلسہ کیوں منسوخ کیا،اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق ملک میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافے کے بعد پیپلز پارٹی نے کراچی میں جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں پیر کے روز ہونے والا جلسہ نہیں ہو گا۔ پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 249 پرضمنی الیکشن کے لیے جلسےکا اعلان کیا تھا جس کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی تھیں تاہم اب جلسہ کورونا کے بڑھتےکیسز کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے ن لیگ سندھ نے بھی مریم نوازسے درخواست کی تھی کہ وہ کراچی نہ آئیں کرونا کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں عوام پہلے بہت ستائے ہوئے ہیں ،

    اس درخواست کے بعد ن لیگ نے کراچی جلسہ منسوخ کردیا تھا

  • انسانیت کےلیےصوفیہ مرزاکی کامیاب سفارتکاری،         بھارتی گلوکارہ ریکھاکادعاوں بھراجواب:محبتوں کانیاسلسلہ شروع

    انسانیت کےلیےصوفیہ مرزاکی کامیاب سفارتکاری، بھارتی گلوکارہ ریکھاکادعاوں بھراجواب:محبتوں کانیاسلسلہ شروع

    لاہور:انسانیت کی بقاکےلیےصوفیہ مرزاکی کامیاب سفارتکاری،بھارتی گلوکارہ ریکھاجی کادعاوں بھراجواب:محبتوں کا نیاسلسلہ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی صف اول کی معروف اداکارہ صوفیہ مرزا کی طرف سے بھارت میں کرونا سے ہونے والی تباہی پردرد بھرے پیغام نے بھارتیوں پر بہت زیادہ اثرکیا ہے

     

    صوفیہ مرزا کے محبتوں اوردعاوں سے لبریزپیغام کوبالی ووڈ میں بہت سراہا گیا ہے ،ویسے توبہت سے لوگوں کی طرف اپنے اپنے اندازسے اس دردبھرے پیغام پرشکریے کے ساتھ اچھے پیغام وصول ہوئے مگرصوفیہ مرزا کومعروف بھارتی گلوکارہ ریکھابھردواج  نے اپنے مخصوص انداز سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انسانیت کے لیے تڑپ کوبہت سراہا ہے

    ریکھا بھردواج صوفیہ مرزا کی طرف سے درد بھرے پیغام پربڑی گرمجوشی کے ساتھ جواب دیا گیا ، ریکھا بھردواج کہتی ہیں کہ وہ صوفیہ مرزا کے ان جزبات ، دعاوں اورخیرخواہی کے جزبے کی بہت زیادہ مشکورہیں

    ریکھا بھردواج خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ صوفیہ مرزا کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہیں اورصوفیہ مرزا کی انسانیت کے بقا کے لیے اس سفارتکاری کو بہت پسند کرتی ہیں

    ریکھا بھردواج کہتی ہیں‌ کہ دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی دوری کوکرونا کی تباہ کاریوں نے ختم کرکے قریب کردیا ،اورپھرصوفیہ مرزا نے فاصلے اوربھی کم کردیئے اوردونوں ملکوں کی عوام کوایک دوسرے کے قریب کردیا ہے ، ریکھا بھردواج کہتی ہیں کہ وہ امید کرتی ہیں کہ محبتوں اورقربتوں کا یہ سفرجاری رہنا چاہیے اورانسانیت کی بھلائی کے لیے کوششوں کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہیے

    صوفیہ مرزا نے بھی ریکھا بھردواج کو دعاوں سے مزین جواب دیتے ہوئے ریکھا سب تمام بھارتیوں کی جان ومال کی حفاظت کی دعا کی اورکرونا وباسے محفوظ رہنے کے لیے بھی نیک تمناوں کا اظہارکیا

     

     

    یاد رہےکہ کل پاکستان کی صف اول کی اداکارہ صوفیہ مرزا نے بھارت میں کرونا سے پھیلنے والی تباہی پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان ہویا بھارت کہیں بھی انسانیت کوایسے تڑپتےہوئے نہیں دیکھ سکتیں‌،

    صوفیہ مرزا کا یہ بھی کہنا ہےکہ اب وقت ہےآگیا ہےکہ نفرتوں اوردشمنیوں کو بالائے طاق رکھ کرانسانیت کی بقاکے لیے میدان عمل میں نکلنا ہوگا ، صوفیہ مرزا کے اس پیغام کے بعد بھارت کے معروف اداکاروں کی طرف سے خیرسگالی کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں ریکھا بھردواج نے پہل کردکھائی ہے

    یاد رہے کہ ریکھا ایک مشہور گلوکارہ اور وشال بھاردواج کی بیوی ہیں جوکہ مشہور فلم حیدر ، اومکارہ کے ہدایتکار ہیں

  • پاکستان نےزمبابوے کوتیسرےٹی20 میں شکست دیکرسیریز    جیت کرپریشانی کےعالم میں پاکستانیوں کوخوش کردیا

    پاکستان نےزمبابوے کوتیسرےٹی20 میں شکست دیکرسیریز جیت کرپریشانی کےعالم میں پاکستانیوں کوخوش کردیا

    ہرارے: پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دیکر سیریز جیت کرپریشانی کے عالم میں پاکستانیوں کوخوش کردیا ،اطلاعات کے مطابق تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 24 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور محمد رضوان نے کیا لیکن شرجیل خان 15 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

    شرجیل خان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم وکٹ پر آئے اور انہوں نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور میں 126 رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ففٹیز بھی مکمل کیں۔

     

     

    بابر اعظم 52 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان پہلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، محمد رضوان 60 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگوے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بناسکی، ویزلی مدھویرے 59رنزبناکرنمایاں رہے جب کہ تاڈی وناشے مارومانی 35 اوربرینڈن ٹیلرنے 20 رنزبنائے۔

    پاکستان کی جانب سےحسن علی نے18رنزدے کر4 وکٹیں حاصل کی،حارث رؤف نے2 اور محمدحسنین نےایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔ٹیم کے لیے شان دار کارکردگی پر حسن علی کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ محمد رضوان کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا.

     

     

    خیال رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے محمد رضوان اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت زمبابوے کو پہلے ٹی20 میچ میں 11 رنز سے شکست دی تھی۔

    تاہم دوسرے میچ میں زمبابوے نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں باؤلرز کی شان دار کارکردگی کی مدد سے پاکستان کی پوری ٹیم کو صرف 99 رنز پر آؤٹ کرکے باآسانی 19 رنز سے شکست دے دی تھی۔

    تیسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں شرجیل خان، سرفراز احمد اور حسن علی کو ٹیم میں موقع دیا گیا تھا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں:

    پاکستان: بابر اعظم (کپتان)،شرجیل خان، سرفراز احمد، فخر زمان، محمد رضوان، محمد حفیظ، فہیم اشرف، حسن علی، محمد حسنین، حارث رؤف، شرجیل خان اور عثمان قادر

    زمبابوے: سین ولیمز (کپتان)، ویزلے مدہیورے، تدیوَناشے مرومانی، رائن بَرل، ریجِس چاکبوا، لیوک جونگوے، ویلنگٹن مساکڈزا، بلیسنگ مزربانی اور رِچرڈ نراوا، تریسائیمساکنڈا

  • ہم حاضر،ہم قربان:پریشان نہ ہونا:احتیاط،صبراور     استغفارجاریں رکھیں:پاک فوج کااعلان:نوٹیفکیشن جاری

    ہم حاضر،ہم قربان:پریشان نہ ہونا:احتیاط،صبراور استغفارجاریں رکھیں:پاک فوج کااعلان:نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد:ہم حاضر،ہم قربان :پریشان نہ ہونا:احتیاط،صبراوراستغفارجاریں رکھیں:پاک فوج کااعلان:نوٹیفکیشن جاری ،اطلاعات کے مطابق کورونا کے حوالے سے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سندھ کے سوا تمام صوبے ضروریات کے مطابق خدمات لیں گے۔

     

    پاک فوج کی طرف سے عزیزہم وطنوکا امید بھرا پیغام جاری ہوچکا ہے ، جس میں پاک فوج نے اپنے عزیزہم وطنوں کے لیے نیک خواہشات اوردعاوں کے ساتھ اپنی وفاداری کا بھرپوراندازسے اظہارکیا ہےکہ ہرپاکستانی کا دل خوش ہوگیا ہے اورمایوسی اورپریشانی کے بادل چھٹ گئے ہیں‌

     

    پاک فوج کی طرف سے اپنی قوم کے اظہارمحبت اوراظہاروفا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ

    "ہم حاضر،ہم قربان :پریشان نہ ہونا:احتیاط،صبراوراستغفارجاریں رکھیں”

     

     

    پاک فوج کی طرف سے امید بھراپیغام ملک کے کونے کونے میں‌ پہنچ چکا ہے کہ احتیاط سب سے زیادہ ضروری ہے اورپھر اس کے ساتھ ساتھ صبرکا دامن بھی ہاتھ سے نہیں چھوڑنا

     

    پاک فوج کی طرف سے یہ بھی پیغام پہنچ چکا کہ ان مشکل حالات میں احتیاط اورصبر کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے رب سے ہروقت معافی مانگنی چاہیے ، زیادہ سے زیادہ استغفارکرنا چاہیے جن قوموں کے پاس یہ تینوں ہتھیارہوں وہ ہمیشہ کامیاب ہی ہوتی ہیں

     

    یاد ہے کہ اس سے پہلے 23 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں این سی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں طے پایا گیا تھا کہ کووڈ 19 کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی خدمات لی جائیں۔

     

     

    شیخ رشید کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ پاک فوج ہمیشہ سیلاب، زلزلوں اور آفات میں اپنے ملک اور قوم کیساتھ کھڑی ہوئی، اسے تمام صوبوں میں یہ ذمہ داری دی جائے۔

     

    اس سلسلے میں آج وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب اور اسلام آباد اپنی ضرورت کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پاک فوج کی خدمات لیں گے۔ تاہم صوبہ سندھ کو ابھی تک اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا اور اہم فیصلہ ہے کیونکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، وہاں لاکھوں کی تعداد میں روزانہ کورونا میں مبتلا مریض سامنے آ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اموات اتنی زیادہ ہے کہ شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ایسے عالم میں پاک فوج کے ذ٘مے یہ کام لگایا گیا ہے تاکہ کووڈ 19 کورونا وائرس کے ایس او پیز پر صحیح معنوں میں عمل ہو سکے۔ اس نوٹٰ فیکیشن کو آج جاری کر دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وفاق سے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔

     

    خیبر پختونخوا حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی فوج سے مدد مانگ تھیء۔ دونوں صوبوں نے مراسلہ وفاق کو ارسال کر دیا تھا۔ سندھ حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا جس میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کے لیے افواج پاکستان کو تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج وبا کو روکنے کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کرے۔ این سی او سی اجلاس میں آرمی کی خدمات لینے کا فیصلہ ہوا تھا۔

  • کورونا اسپتال میں آتشزدگی، 82 افراد ہلاک:زخمیوں کی تعداد بھی سیکڑوں میں

    کورونا اسپتال میں آتشزدگی، 82 افراد ہلاک:زخمیوں کی تعداد بھی سیکڑوں میں

    بغداد : کورونا اسپتال میں آتشزدگی، 82 افراد ہلاک:زخمیوں کی تعداد بھی سیکڑوں میں ،اطلاعات کے مطابق بغداد کے ایک کورونا اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 82 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

     

    الجزیرہ کے مطابق مقامی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی دارالحکومت کے ابن ال خطیب اسپتال میں آگ آکسیجن ٹینک پھٹنے سے لگی۔

     

    شہری دفاع کے حکام کے مطابق آگ تیزی سے پھیلی کیونکہ اسپتال میں آگ سے تحفظ کا کوئی نظام موجود نہیں تھا اور خراب ٹوٹی پھوٹی چھتوں کے باعث آگ آتش گیر مصنوعات تک باآسانی پھیل گئیں۔

    احمد ذکی جو آگ لگتے وقت اپنے بھائی سے مل رہے تھے ، نے لوگوں کو کھڑکیوں سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا اور بتایا کہ آگ CoVID-19 مریضوں کے علاج کے یونٹ میں تیزی سے پھیل گئی۔ ابتدا میں ایک دھماکہ ہوا تھا۔ ڈاکٹر اور عام عوام ایک دوسرے پر گررہے تھے اور کھڑکیوں اور سیڑھیوں سے چھلانگیں لگا رہے تھے۔

     

  • ہمیں امریکی فوج کی ضرورت نہیں، ایک بڑے ملک کے جواب پرامریکہ پانی پانی ہوگیا

    ہمیں امریکی فوج کی ضرورت نہیں، ایک بڑے ملک کے جواب پرامریکہ پانی پانی ہوگیا

    بغداد:ہمیں امریکی فوج کی ضرورت نہیں، ایک بڑے ملک کے جواب پرامریکہ پانی پانی ہوگیا،اطلاعات کے مطابق عراقی فوج نے کہا کہ عراق کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے عراق کو کسی امریکا اور غیر ملکی فوج کی ضرورت نہیں۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی رسول نے ایک بیان دیا جس میں میں انہوں نے کہ عراق سے غیر ملکی فوج کی واپسی کا فیصلہ بغداد اور واشنگٹن کے مابین تکنیکی کمیٹیوں کے ذریعے کیا جائے گا۔

    دوسری جانب جمعہ کے روز امریکی سینٹکام کے ایک اعلیٰ جنرل نے کہا تھا کہ مستقبل قریب میں عراق سے مکمل امریکی انخلا کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

    یحییٰ رسول نے کہا کہ عراقی افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئے عراق کو کسی امریکی یا غیر ملکی فوجی کی ضرورت نہیں ہے اور نہ دیگر جنگجوؤں کی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے لئے شیڈولنگ عمل میں ہے جس کا فیصلہ “بغداد اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک مکالمے کے تحت کیا جائے گا۔

    یحییٰ رسول نے یہ کہتے ہوئے اختتام کیا کہ عراق نے ملک اور عوام کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھنے والی عراقی افواج دشمنوں سے لڑنے کیلئے اکیلے ہی کافی ہے۔

    واضح چہتے کہ عراقی لیٖرشپ نے 5 جنوری 2020 کو پارلیمانی فیصلے کے تحت ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔

  • کینیڈا کے بعد ایران نے پاکستان اوربھارت پرسفری پابندیاں عائد کر دیں

    کینیڈا کے بعد ایران نے پاکستان اوربھارت پرسفری پابندیاں عائد کر دیں

    تہران : کینیڈا کے بعد ایران نے پاکستان اوربھارت پرسفری پابندیاں عائد کر دیں ،اطلاعات کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے باعث ایران نے پاکستان اور بھارت پرسفری پابندیاں عائد کر دیں ۔

    ذرائع کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ ایران کی وزارت صحت کی تجویز پر کیا گیا ، جس کے تحت پاکستان اوربھارت سے پروازوں کے آنے اور جانے پر پابندی ہو گی ، کیوں کہ بھارت میں پائے جانے والا کورونا وائرس برطانیہ میں پھیلے وائرس سے مختلف ہے اور اس سے ایران کے لئے سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں ۔

    خیال رہے کہ اس سے پہلے کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کی پروازوں پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کر دی تھی ، اس پابندی کے حوالے سے ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ یہ پابندی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے عائد کی گئی ،

    انہیں‌ خدشات کے پیش نظر کینیڈا نے پاکستان اوربھارت کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا ہے ، پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جا سکیں گی۔