Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • جنوبی  پنجاب کی سنی گئی :بزدارنےاعلان کرکے لوگوں کے دل جیت لیئے

    جنوبی پنجاب کی سنی گئی :بزدارنےاعلان کرکے لوگوں کے دل جیت لیئے

    لاہور:جنوبی پنجاب کی سنی گئی :بزدارنے اعلان کرکے لوگوں کے دل جیت لیئے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کےلیے بڑے منصوبوں کا آغازکرکے اس پسماندہ خطے کے لوگوں کا دل جیت لیا ہے

    اس حولے سے معلوم ہوا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے علاقے تونسہ میں ریسکیو 1122 سینٹرکا افتتاح کردیا،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ تونسہ میں ریسکیو 1122 سینٹر اور تھانے کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے تونسہ میں ایک ارب روپے سے زائد کے 12 منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔

    عثمان بزدار نےکہا کہ ترقی کی یکساں پالیسی کے تحت دور دراز علاقوں تک سہولتیں پہنچانا ان کا مشن ہے ، رواں سال پورے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائےگا

  • کورونا سے تباہ حال بھارت اورمسلمانوں کےدشمن ہندووں کوبچانے کے لیے مسلمان پلازمہ عطیہ کرنے لگے

    کورونا سے تباہ حال بھارت اورمسلمانوں کےدشمن ہندووں کوبچانے کے لیے مسلمان پلازمہ عطیہ کرنے لگے

    نئی دہلی :کورونا سے تباہ حال بھارت اورمسلمانوں کےدشمن ہندووں کوبچانے کے لیے مسلمان پلازمہ عطیہ کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق جنہیں مودی سرکارنے بھارت میں‌کرونا پھیلاو کا ذمہ دارقراردے کرمقدمات قائم کیے تھے وہی مسلمان آج بھارت اورہندووں کی زندگیوں کو بچانے کےلیے میدان میں‌آگئے ہیں‌

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات میں بتایا جارہاہے کہ ہسپتالوں میں تبلیغی مسلمان پلازمہ عطیہ کرنے لیے قطاریں بناکرکھڑے ہیں اوراپنے پلازمے عطیہ کرنے کے لیے بے تاب نظرآتے ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وہی ہندوسرکاری حکام جومسلمانوں سے نفرت کرتے تھے آج وہ بلڈ بینک سے پلازمہ عطیہ کرکے واپس آنے والے مسلمانوں پرپھول برسا رہے ہیں‌

     

    اسی صورت حال پراس وقت سوشل میڈیا پرمودی سرکارپرسخت تنقید کی جارہی ہےکہ جن کومودی سرکارنے بڑے طعنے دیئے تھے جن پرمقدمات قائم کیئے گئے تھے آج وہی بھارت کوزندگی بخشنے کےلیے اپنی زندگیاں داوپرلگا رہےہیں

    یہ بھی کہا جارہاہے کہ وہ بھارتی اینکرکہاں جوکہتےتھے کہ تبیلغی مسلمان بھارت میں کرونا وائرس کے پھیلاو کے ذمہ دارہیں آج تنقید کرنے والے یا تونظرنہیں آرہے یا پھرخودپلازمے عطیہ لینے کے لیے قطاروں میں کھڑے ہیں‌

     

     

    سوشل میڈیا پرانتہاپسندہندووں پرسخت تنقید کی جارہی ہے اورکہا جارہا ہے کہ آج ان کو شرم آنی چاہیے کہ وہی مسلمان آج ان کی زندگیاں بچارہےہیں

    مسلمان دہشت گرد نہیں ہوسکتے مسلمانوں نے انگریز سے آزادی دلانے کے لیے قربانیاں دیں آج بھی بھارت کوبچانے کے لیے مسلمان ہی قربانیاں دے رہے ہیں‌

  • وزرا قوم کوحوصلہ دیں:باربارلاک ڈاون بھی بہت نقصان کررہاہےخواجہ خاور رشید

    وزرا قوم کوحوصلہ دیں:باربارلاک ڈاون بھی بہت نقصان کررہاہےخواجہ خاور رشید

    لاہور: وزرا قوم کوحوصلہ دیں:باربارلاک ڈاون بھی بہت نقصان کررہاہے،اطلاعات کے مطابق چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر اور صدر پنجاب ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن خواجہ خاور رشید نے وزراء اور مشیروں کی طرف سے بار بار مکمل لاک ڈاؤن کے اعلان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ایک بیان میں خواجہ خاور رشید نے کہا کہ حکومت کے وزرا اور مشیر لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک ایسی حقیقت ہے جو جلد ختم نہیں ہوگی لہذا حکومت کاروبار بند کرنے کے بجائے مثبت سوچ اپنائے۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر کے بعد ، ملک بھر میں تجارت اور صنعت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہ اب بھی اس جھٹکے سے نکلنے سے قاصر ہے۔ لیکن حکومت نے مکمل طور پر لاک ڈاؤن کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے بازاروں کی جلد بندش کا زبردستی فیصلہ نافذ کردیا ہے۔

    خواجہ خاور رشید نے کہا کہ بازاروں کو 6 پر بند کرنا کوئی منطقی فیصلہ نہیں تھا۔ کم ترین اوقات کار نے لوگوں کو خوف و ہراس میں خریداری کرنے پر مجبور کردیا جس کے نتیجے میں منڈیوں میں زبردست رش ہے لیکن فیصلہ لینے والے اس صورتحال کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بار بار لاک ڈاؤن اور بازاروں کو محدود وقت کے لئے کھولنے کے اعلان کے بجائے حکومت کو چاہئے کہ وہ ایس او پیز کو سختی سے نافذ کریں اور مارکیٹوں کو 24 گھنٹوں کے لئے کھولنے دیں جس سے صورتحال بہت بہتر ہوگی۔
    انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پالنا ضروری ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ ، کاروباری سرگرمیاں متوازی اہم ہیں۔

  • ای چالان ادا نہ کرنے والے بچ کےدکھائیں:جوبھی جہاں بھی ٹرانزکشن ہوگی توہوگی کٹوتی ضرور

    ای چالان ادا نہ کرنے والے بچ کےدکھائیں:جوبھی جہاں بھی ٹرانزکشن ہوگی توہوگی کٹوتی ضرور

    لاہور:ای چالان ادا نہ کرنے والے بچ کےدکھائیں:جوبھی جہاں بھی ٹرانزکشن ہوگی توہوگی کٹوتی ضرور،اطلاعات کے مطابق سیف سٹیزاورایکسائزنے ای چالانزنادہندگان سے جرمانہ وصول کرنے کےلئے لائحہ عمل تیار کرلیا،

    گاڑی ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس ادائیگی سمیت دیگرٹرانزیکشن پرعدم ادا شدہ جرمانے وصول کئے جائیں گے۔ قانون میں ترمیم کے بعد عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔

    ذرائع کےمطابق سیف سٹیز ای چالانز کی کٹوتی کی مدمیں 2فیصد ایکسائزکو ادا کرے گا۔سیف سٹیز کی جانب سے سمری ترامیم کے لئے بھجوائی جائے گی۔

    ایکسایز محکمہ ایف بی آر اور انکم ٹیکس کے مختلف ٹیکسز کی کٹوتی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے دوران وصول کرتا ہے۔دونوں محکموں میں بہتر کوآرڈنیشن سے ای چالاننگ کی وصولی بہتر ہوگی۔شہرمیں 20 کے قریب گاڑی مالکان کی جانب ای چالاننگ کی ادائیگی نہیں کی گئی

  • کوروناکاتیزی سےپھیلاؤ:اپنی قوم کوبچانےکےلیےسخت فیصلےکرنےپڑیں گے:احتیاط،صبراوراستغفارکریں:اسدعمر

    کوروناکاتیزی سےپھیلاؤ:اپنی قوم کوبچانےکےلیےسخت فیصلےکرنےپڑیں گے:احتیاط،صبراوراستغفارکریں:اسدعمر

    اسلام آباد:کوروناکاتیزی سےپھیلاؤ:اپنی قوم کوبچانےکےلیےسخت فیصلےکرنےپڑیں گے:احتیاط،صبراوراستغفارکریں:اسدعمرنے قوم سے اپیل کردی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمر نے قوم سے درخواست کرتے ہوئے اورمعذرت خوانہ اندازمیں کہا ہےکہ دنیا سمیت پاکستان میں جس تیزی سے کرونا پھیل رہا ہے اورتباہیاں پھیلارہا ہے اس سے بچاوکے لیے سخت فیصلے کرنے پڑرہےہیں‌اورقوم اس آزمائش کے موقع پراحتیاط ، صبراوراستغفارکا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے

    جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے این سی او سی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اسپتالوں کی صورتحال اور ایس او پیزپر عملدرآمد پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں متعلقہ وفاقی وصوبائی حکام نے این سی او سی کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ چین سے سائینو فارم ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی۔ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین لے کر آئے گا۔

    2ہزار 811 آکسیجن بیڈز،431 وینٹی لیٹرزاسپتالوں کو فراہم کردیئے گئے ہیں‌، اس کے ساتھ ساتھ ‏اسپتالوں کو ایک ہزار 196آکسیجن سلنڈر بھی فراہم کیے گئے ہیں

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 60سال سے زیادہ عمر کےشہریوں کوواک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینےکافیصلہ،‏آکسیجن سپلائی کی بھی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے

    این سی اوسی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ وار2دن کی پابندی میں17مئی تک توسیع کردی۔

    این سی او سی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے پر لاک ڈاؤن کا نفاذ ناگزیر ہوگا، حالات کی خرابی پرہائی رسک شہروں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔

    لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ فریقین کی مشاورت سے ہو گا، ایس او پیز پر عمل درآمد سے وبا پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے، لاک ڈاؤن سے وبا کا پھیلاؤ کا سد باب کیا جائے گا۔

    مجوزہ پابندیوں میں مارکیٹ، شاپنگ مالز، غیرضروری سروسز کی بندش ، تعلیمی اداروں، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی بندش شامل ہے, پاک فوج، ایف سی اور رینجرز سے بوقت ضرورت تعاون لیا جائے گاصوبوں کی درخواست پر قانون نافذ کرنےوالے ادارے تعاون فراہم کریں گے

  • عوام الناس کی زندگیوں کوبچانے والےخود نہ بچ سکے:لاہور پولیس میں کرونا تیزی سے پھیلنے لگا

    عوام الناس کی زندگیوں کوبچانے والےخود نہ بچ سکے:لاہور پولیس میں کرونا تیزی سے پھیلنے لگا

    لاہور:عوام الناس کی زندگیوں کوبچانے والےخود نہ بچ سکے:لاہور پولیس میں کرونا تیزی سے پھیلنے لگا ،اطلاعات کے مطابق عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت پرمامورپولیس کے اہلکارافسران خود کرونا کی تباہ کاریوں سے نہ بچ سکے

    باغی ٹی وی کے مطابق کرونا کی تباہ کاریاں اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ ماڈل ٹاون ڈویژن کا ایک ڈی ایس پی اور تین ایس ایچ اوز کرونا کا شکار ہو گئے ۔

    لاہورسے ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایس پی ماڈل ٹاون حسن عزیز کرونا کا شکار ہو گئے اس کے ساتھ ساتھ ایس ایچ او ماڈل ٹاون رانا نعیم کرونا کا شکارہو گئے ۔

    پولیس حکام کے مطابق نئی لہر میں ایس ایچ او گارڈن ٹاون حمزہ بھٹی کرونا کا شکار ہو گئے ۔ یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ ایس ایچ او فیصل ٹاون قادر علی بھی کرونا کا شکار ہو گئے ۔

    پولیس حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں ایس ایچ اوز نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کر لیا۔

  • مریم نوازنے کرونا کی تباہ کاریوں کے دوران کراچی نہ جانے کا اچھا فیصلہ کیا ہے :مبشرلقمان

    مریم نوازنے کرونا کی تباہ کاریوں کے دوران کراچی نہ جانے کا اچھا فیصلہ کیا ہے :مبشرلقمان

    لاہور:مریم نوازنے کرونا کی تباہ کاریوں کے دوران کراچی نہ جانے کا اچھا فیصلہ کیا ہے :اطلاعات کے مطابق سنیئرصحافی مبشرلقمان نے ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز کی طرف سے کراچی جانے کے فیصلے کوملتوی کرنے پرسراہا ہے

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ بہت اچھا ہوا کہ مریم نوازکو بھی احساس ہوا کہ کرونا کی تباہ کاریوں کے دوران احتیاط بہتر ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے کوپسند کرتے ہیں‌

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرمریم نواز کے اس فیصلے کوسراہتے ہوئے کہتےہیں کہ کافی دیربعد مریم نوازکی طرف سے کرونا وبا سے احتیاط کرنے کا مثبت فیصلہ آیا ہے اوراگرلیڈرایسا فیصلہ کرے تواس کے اثرات بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ انہیں خوشی ہوئی ہے کہ مریم نوازکو بالآخراحساس ہوگیا ہے اورانہوں نے جہاں کراچی نہ جانے کا فیصلہ کرکے اپنی فکرکی ہے وہاں عوام کی زندگیاں بھی محفوظ رہیں گی

  • کنگنا رناوت بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر پاکستان کی ہمدردی کی معترف

    کنگنا رناوت بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر پاکستان کی ہمدردی کی معترف

    بھارت کی کورونا کے باعث صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے بھارت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے ہر 3 منٹ میں ایک شخص جان کی بازی ہار رہا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 68 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 28 ہزار کے قریب افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں بھارت نے کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ نئے کیسوں کے معاملے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، جب کہ متاثرین کے لیے انتہائی ضروری آکسیجن گیس کی قلت پیدا ہوگئی اور اس ضمن میں بلیک مارکیٹ بھی سرگرم ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمشان گھاٹوں کی بھی کمی ہو گئی ہے.

    بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے اور اس میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے-

    بھارت کی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے گزشتہ روز ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت کو 50 ایمبولنس اور رضاکار بھجوانے کی پیشکش کی تھی جبکہ آج وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پاکستان بھر سے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    پاکستان میں ہیش ٹیگ PakistanStandWithIndia# اور PakistanWithIndia# ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے اور عوام کی جانب سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے کورونا کے جلد مکمل خاتمے کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

    اس ساری صورتحال پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی خاموش نہ رہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی اس ہمدردی کا اعتراف کیا-


    کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر 52000 سے زائد ٹوئٹس کے ساتھ موجود ٹاپ ٹرینڈ پر لکھا کہ پاکستانیوں کی جانب سے PakistanStandWithIndia# کو ٹاپ پر دیکھ پر بہت اچھا لگا۔اس آزمائش کے وقت میں ہم ان کی ہمدردی کا اعتراف کرتے ہیں-

    60 سے زائد ہندؤوں کی آخری رسومات:اپنوں نے کیا انکارتودومسلمانوں نے حق اداکردیا

  • بھارت میں آکسجن کے بعد شمشان گھاٹوں کی بھی کمی

    بھارت میں آکسجن کے بعد شمشان گھاٹوں کی بھی کمی

    بھارت نے کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ نئے کیسوں کے معاملے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، جب کہ متاثرین کے لیے انتہائی ضروری آکسیجن گیس کی قلت پیدا ہوگئی اور اس ضمن میں بلیک مارکیٹ بھی سرگرم ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمشان گھاٹوں کی بھی کمی ہو گئی ہے.

    بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے اور اس میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ ہفتہ کے روز ملک میں تقریباً3 لاکھ 46 ہزار کورونا سے متاثرین کے نئے کیس درج کیے گئے۔ دنیا کے کسی ملک بھی میں ایک دن کے اندر اب تک کا یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔

    جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اس وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک دن کے اندر اتنی بڑی تعداد میں لوگ متاثر نہیں ہوئے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2,624 مزید افراد کی موت بھی ہوگئی۔ یہ اعداد و شمار سرکاری ہیں، جب کہ بعض آزاد ذرائع کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ بھارت میں کووڈ 19 سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ70 لاکھ کے قریب ہے، جب کہ تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

    بھارت میں آکسجن کے بعد اب شمشان گھاٹوں کی بھی کمی ہو گئی ہے.لاشوں کو جلانے کے لئے شمشان گھاٹ میں جگہ نہیں مل رہی.جب کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین میں سے صرف 4 افراد شمشان گھاٹ جا سکتے ہیں. لوگوں کو ایک ہفتہ انتظار کا کہا جا رہا ہےجس سے لاشوں میں بدبو پھیل رہی ہے اور لوگ ان لاشوں کو گندے نالوں میں بہانے پر مجبور ہورہے ہیں.

  • 60 سے زائد ہندؤوں کی آخری رسومات:اپنوں نے کیا انکارتودومسلمانوں نے حق اداکردیا

    60 سے زائد ہندؤوں کی آخری رسومات:اپنوں نے کیا انکارتودومسلمانوں نے حق اداکردیا

    بھوپال: 60 سے زائد ہندؤوں کی آخری رسومات:اپنوں نے کیا انکارتودومسلمانوں نے حق اداکردیا،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ بھارت میں کئی لوگوں نے کورونا کے باعث جان کی بازی ہارنے والے اپنے ہی پیاروں کی آخری رسومات کرنے سے انکار کر دیا۔

    بھوپال سےذرائع کے مطابق اس مشکل صورت حال میں دو مسلمانوں نے انسانیت اور جذبہ خیر سگالی کے تحت ایسے 60 سے زائد ہندؤوں کو شمشان گھاٹ لے جا کر ان کی آخری رسومات ادا کیں جن کے اہل خانہ نے کورونا کے ڈر کی وجہ سے انہیں بے یار و مدد گار چھوڑ دیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دانش صدیقی اور صدام قریشی نامی دونوں مسلمان نوجوان روزے میں ہونے کے باوجود انسانیت کے ناطے یہ کام انجام دیتے رہے۔

    مرنے والوں میں کچھ لوگ ایسے تھے جن کے اہل خانہ نے صرف اس لیے ان کی آخری رسومات ادا نہیں کیں کہ کہیں اُن کو بھی کورونا نہ ہو جائے