Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا وائرس سے بچاؤ: مسافر طیاروں میں روبوٹس جراثیم اور وائرسز کا خاتمہ کریں گے

    کورونا وائرس سے بچاؤ: مسافر طیاروں میں روبوٹس جراثیم اور وائرسز کا خاتمہ کریں گے

    الٹراوائیلٹ شعاعیں پھینکنے والے آلات سے لیس روبوٹ سوئس ہوائی جہازوں کو جراثیم اور وائرسز سے پاک کریں گے۔

    باغی ٹی وی : کورونا نے دنیا بھر میں بہت سی صنعتوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جن میں سیاحت اور ہوا بازی کی صنعت سرفہرست ہے ہوائی جہازوں میں جراثیم/ وائرس کش روبوٹس کی آزمائش کا مقصد کورونا کے بعد زبوں حالی کی شکار، فضائی سفر کی صنعت کو بحال کرتے ہوئے مسافروں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔

    یہی بات مدنظر رکھتے ہوئے سوئٹزر لینڈ کی اسٹارٹ اپ کمپنی ’یوویا‘ (UVeya) نے جہازوں کو جراثیم سے پاک کرنے کےلیے جراثیم/ وائرس کش الٹراوائلٹ شعاعوں سے لیس روبوٹ تیار کیے ہیں۔

    صلیب کی شکل والے یہ روبوٹ اپنے بازؤوں پر نصب آلات سے نکلنے والی بالائے بنفشی شعاعوں آگے کی طرف ہر سمت میں پھیلاتے ہوئے جہاز کی نشستوں کے درمیان حرکت کرتے ہیں۔

    یوویا کے مطابق، ایسا ایک روبوٹ صرف 13 منٹ میں ایک درمیانے مسافر بردار جہاز کو جس میں لگ بھگ 200 مسافروں کی گنجائش ہو جراثیم اور وائرسوں سے پاک کرسکتا ہے۔

    اس حوالے سے یوویا کے شریک بانی ہودوک ایلمیگر کا کہنا ہے کہ ’الٹراوائیلٹ سی‘‘ شعاعوں کی ٹیکنالوجی گزشتہ 50 سال سے اسپتالوں اور تجربہ گاہوں (لیباریٹریز) میں استعمال کی جا رہی ہے۔ لیکن بداحتیاطی پر یہ شعاعیں انسانوں کےلیے مہلک ہوسکتی ہیں، ’اسی وجہ سے ہم نے یہ کام سرانجام دینے کےلیے خود مختار روبوٹس کی جانب دیکھ رہے ہیں۔‘

    ایلیمگر کا تخمینہ ہے کہ وہ 15،000 سوئس فرانک ($ 15،930) میں فروخت کریں گے – کیونکہ حکومتوں کو یہ یقینی بنانے کے لئے نئے اقدامات کی ضرورت ہے کہ ہوائی مسافر بیمار نہ ہوں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم تجرباتی بنیادوں پر تین روبوٹ تیار کرچکی ہے جن میں ایک کامظاہرہ گزشتہ ہفتے ہی زیورخ کے ہوائی اڈے پر ہلویٹک ایئرویز کے جہازوں میں کیا جاچکا ہے۔

    اگلے مرحلے پر ان کی مزید آزمائشیں دبئی ایئرپورٹ پر ہواباز کمپنیوں کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ’’دناتا‘‘ کے ذریعے جاری رکھی جائیں گی تاکہ اس ٹیکنالوجی کو محفوظ ثابت کیا جاسکے۔

  • والد محترم کرونا ویکسین نہیں لگوانا چاہتےتھے:پھرکیسے وہ قابو آئے بلاول نے بتادیا

    والد محترم کرونا ویکسین نہیں لگوانا چاہتےتھے:پھرکیسے وہ قابو آئے بلاول نے بتادیا

    کراچی :والد محترم کرونا ویکسین نہیں لگوانا چاہتےتھے:پھرکیسے وہ قابو آئے بلاول نے بتادیا،اطلاعات کےمطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 50سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لازمی لگوانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے بھی والد صدر آصف زرداری کو ویکسین لگوانے کے لیے بڑی مشکل سے منایا تھا۔

    نوڈیرو میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے 50سال سے زائد عمر کے تمام افراد سے درخواست کی کہ وہ خود کو رجسٹر کرا کے ویکسین لگوائیں۔

    بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ والد محترم نہیں مان رہے تھے پھربڑی مشکل سے ان کوسمجھایا اوران کوکرونا ویکسین لگوانےپرتیارکیا،بلاول کہتے ہیں‌ کہ میں نے والد آصف زرداری کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے لیے بہت مشکل سے منایا تھا، انہوں نے پہلا شاٹ لگوا لیا ہے اور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ہر کارکن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے بزرگوں کو لازمی کورونا وائرس کی ویکسین لگوائیں۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 50سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لازمی لگوانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے بھی والد صدر آصف زرداری کو ویکسین لگوانے کے لیے بڑی مشکل سے منایا تھا۔

  • کرونا سے جوکچھ مرضی ہوجائے:سکول بند نہیں کریں گے:پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن ڈٹ گئی

    کرونا سے جوکچھ مرضی ہوجائے:سکول بند نہیں کریں گے:پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن ڈٹ گئی

    لاہور:کرونا سے جوکچھ مرضی ہوجائے:سکول بند نہیں کریں گے:پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن ڈٹ گئی،اطلاعات کے مطابق پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے سندھ میں تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کو مسترد ‏کردیا۔

    پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل لاک ‏ڈاون سے پہلے اسکولز بند نہیں کیے جائیں گے آن لائن کلاسز سے دنیا بھر میں مطلوبہ نتائج ‏حاصل نہیں ہوئے۔

    پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ تعلیمی سال کے آخری دنوں میں 15روز یا زیادہ ‏کےلئے ادارے بند نہیں کیے جاسکتے اسکول بند ہونے سے 10 لاکھ بچے اسکول واپس نہیں آ ‏سکے۔ ‏

    ان کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی اختیار کی جائے، سیاسی اور سماجی تقاریب پر ‏پابندی عائد کی جائے، پہلے ہی دو کروڑ بچے اسکولز سے باہر ہیں تعلیمی اداروں کی طویل بندش ‏سے نالج گیپ پیدا ہو گیا ہے لاکھوں اساتذہ بےروزگار ہو چکے ہیں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے کرونا کے حوالے سے تمام ایس او پیز کومسترد کردیا ہے اورکہا ہے کہ انہیں بس اسی چیز سے غرض ہے کہ بچوں‌کی تعلیم کا سلسلہ منقطع نہیں ہونا چاہیے

  • گووندا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    گووندا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    بھارتی معروف اداکار گووندا بھی کورونا وائرس میں مبتلاہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اکشے کمار کے بعد اداکار گووندا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو فوری طور پر آئسو لیٹ کرلیا ہے۔

    گووندا نے بتایا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام ضروری طبی امداد بھی لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ان تمام لوگوں سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی جو ان کے رابطے میں آئے تھے اور انہیں اپنا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ "میں خود جانچ کر رہا ہوں اور کورونا وائرس کو دور رکھنے کے لئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہوں۔ تاہم ، میں نے ہلکی علامات کے بعد آج مثبت ٹیسٹ کیا۔

    جبکہ گھر میں موجود دیگر تمام افرادکا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ سنیتا کچھ ہفتے پہلے ہی کوویڈ ۔19 سے صحت یاب ہوئی ہیں۔

    اداکار نے مزید کہا کہ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ براہ کرم تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے عالیہ بھٹ کے علاوہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں اور اپنے گھر میں آئسولیٹ ہیں

    علاوہ ازیں اداکار منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تاراسوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، رنبیر کپور و دیگر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں-

    اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار

  • پہلے تولوپھربولو:سعید غنی کوفیصلہ تبدیل کرنا پڑگیا:سندھ میں 8 ویں جماعت تک سکول بند

    پہلے تولوپھربولو:سعید غنی کوفیصلہ تبدیل کرنا پڑگیا:سندھ میں 8 ویں جماعت تک سکول بند

    کراچی :پہلے تولوپھربولو:سعید غنی کوفیصلہ تبدیل کرنا پڑگیا:سندھ میں 8 ویں جماعت تک سکول بند،اطلاعات کے مطابق سندھ بھر میں 8 ویں جماعت تک تدریس کا عمل آئندہ 15 روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

     

     

    سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولز میں 8 ویں جماعت تک تدریس کا عمل آئندہ 15 روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے نئی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ تمام نجی اور سرکاری اسکولز میں فزیکل کلاسز معطل رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ جب ملک بھرمیں‌کرونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے وفاقی حکومت کی طرف سے احتیاط برتنے اورتعلیمی اداروں کوبند کرنے کی باتیں ہورہی تھیں تواس دوران وزیرتعلیم سندھ سعید غنی سیاست سیاست کھیل رہے تھے اورکہہ رہے تھے کہ سندھ میں سکول بند نہیں کیے جائیں گے اوروفاق کوغلط قسم کا پیغام پہنچا رہے تھے

    لیکن اب جب صورت حال کنٹرول سے باہر چلی گئی ہے اب اسی زبان کے ساتھ سکول بند کرنے کا حکم دے رہے ہیں

  • کون سی ویکسین کی ایک ہی ڈوز کافی ، نئی تحقیق آگئی

    کون سی ویکسین کی ایک ہی ڈوز کافی ، نئی تحقیق آگئی

    باغی ٹی وی : کون سی ویکسین کی ایک ہی ڈوز کافی ، نئی تحقیق آگئی
    کورونا مریضوں کے لیے ویکسین کی زیادہ ڈوزیں دینے کی اب ضرورت نہیں رہی . اس حوالے سے امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فائزر اور موڈرنا ویکسین کی ایک  ہی ڈوز کافی ہے لیکن یہ صحت مند افراد کے لیے کفایت کرے گی .

    امریکا کے مہرے میڈیکل کالج کےسربراہ اور  فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ایڈوائزری کمیٹی میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر جیمز ہلڈریتھ کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق کے مطابق  وہ لوگ جوپہلے ہی کورونا سےصحتیاب ہو چکےہیں ان کے لیے فائزر اور موڈرنا ویکسین کی ایک ہی ڈوز کافی ہے۔

    ڈاکٹر جیمز ہلڈریتھ کے مطابق یہ ایک ڈوز  بھی ایسے افراد میں آئندہ کے لیے بہتر قوت مدافعت پیدا کر دیتی ہے اس لیے انہیں دوسری ڈوز دینا ویکسین کو ضائع کرنےکے برابر ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کیونکہ کروڑوں افراد کورونا سے ازخود صحتیاب ہو چکے لہٰذا انہیں 2 ڈوز لگوانے سے بہتر ہے کہ ویکسین انہیں دی جائےجو اس کے زیادہ مستحق ہیں

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    ادھر ویکسین لینے کے بعد ری ایکش سے اموات ہوئی ہیں . ا برطانوی میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسٹرا زینیکا کی ویکسین لینے کے بعد 30 افراد میں خون جمنے کی شکایت سامنے آئی تھی۔ جس میں سے سات ہلاک ہو گئے ہیں۔

    دوسری طرف برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق ہیماٹالوجی پینل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین کے فوائد اس کے نقصانات سے کہیں زیادہ ہیں۔

    ایم ایچ آر اے کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر جون رینے کا کہنا ہے کہ ایجنسی رپورٹس کا تفصیل سے جائزہ لے رہی ہے، لیکن ویکسین لگانے کا عمل جاری رہے گا

  • کورونا کی وبا شروع سے  اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، اسد عمر نے خطرناک صورت حال سے آگاہ کردیا

    کورونا کی وبا شروع سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، اسد عمر نے خطرناک صورت حال سے آگاہ کردیا

    کورونا کی وبا شروع سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، اسد عمر نے خطرناک صورت حال سے آگاہ کردیا

    باغی ٹی وی : این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کورونا وائرس کی شدت اور خطرناک صورت حال کا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تشویشناک حالت کا شکار کورونا مریضوں کی تعداد وبا کی شروعات سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، کورونا سے بچاو کے لیے ایس اوپیز کےسخت ضرورت ہے . اس کے نفاذ کے لیے سخت اقدام اٹھائے جانے چاہیے.

    اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 568 مریضوں کی حالت تشویشناک تھی جو کہ کوروناشروع ہونے سے اب تک بلند ترین سطح پر ہے، اسد عمر نے شہریوں سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے

    ادھر کورونا کا پھیلاو جاری ہے جس وجہ سے ملک بھر میں مزید 81 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں یوں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 778 ہو گئی۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 5 ہزار 20 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار778تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار 908ہو گئی ہے۔

    ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار72ہے اور 6لاکھ 13ہزار 58 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار572افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 509، خیبر پختونخوا 2 ہزار 440، اسلام آباد 579، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 364 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 60 ہزار911، خیبر پختونخوا 91ہزار439، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار378، پنجاب 2 لاکھ 31 ہزار71، بلوچستان 19 ہزار734، آزاد کشمیر 13 ہزار321 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 52 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں

  • اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار

    اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار

    بالی ووڈ سُپر اسٹار اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔


    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں آج صبح میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جس کے بعد تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو فوری طور پر آئسو لیٹ کرلیا ہے۔

    اکشے کمار نے بتایا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام ضروری طبی امداد بھی لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ان تمام لوگوں سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی جو ان کے رابطے میں آئے تھے اور انہیں اپنا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ اکشے کمار نے بتایا کہ وہ جلد ایکشن میں واپس آئیں گے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے عالیہ بھٹ کے علاوہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں اور اپنے گھر میں آئسولیٹ ہیں

    علاوہ ازیں اداکار منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تاراسوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، رنبیر کپور و دیگر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں-

  • کورونا کی تیسری لہر پاکستان میں5ہزار20 نئےکیسز رپورٹ، اموات میں بھی اضافہ

    کورونا کی تیسری لہر پاکستان میں5ہزار20 نئےکیسز رپورٹ، اموات میں بھی اضافہ

    کورونا کی تیسری لہر پاکستان میں5ہزار20 نئےکیسز رپورٹ، اموات میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی : کورونا کا پھیلاو جاری ہے جس وجہ سے ملک بھر میں مزید 81 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں یوں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 778 ہو گئی۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 5 ہزار 20 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار778تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار 908ہو گئی ہے۔

    ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار72ہے اور 6لاکھ 13ہزار 58 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار572افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 509، خیبر پختونخوا 2 ہزار 440، اسلام آباد 579، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 364 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 60 ہزار911، خیبر پختونخوا 91ہزار439، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار378، پنجاب 2 لاکھ 31 ہزار71، بلوچستان 19 ہزار734، آزاد کشمیر 13 ہزار321 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 52 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

  • دکھی انسانیت کی خدمت میں ڈاکٹرزہراول دستہ:ہمیں بھی ان کا خیال رکھنا چاہیے:

    دکھی انسانیت کی خدمت میں ڈاکٹرزہراول دستہ:ہمیں بھی ان کا خیال رکھنا چاہیے:

    کوئٹہ: دکھی انسانیت کی خدمت میں ڈاکٹرزہراول دستہ:ہمیں بھی ان کا خیال رکھنا چاہیے،اطلاعات کے مطابق گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ڈاکٹر حضرات ہر اولین دستہ کا کردار ادا کر رہے ہیں.

    ذرائع کے مطابق گورنر یاسین زئی نے کہا کہ جان لیوا عالمی وباء میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 27ویں نیشنل نیورولوجی کانفرنس 2021 کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے کئی.

    واضح رہےکہ یہ قومی نیورولوجی کانفرنس دو روز جاری رہیگی جسمیں ملک بھر سے کئی نیورولوجیسٹس اور محققین اپنے پرمغز مقالے پیش کرینگے. اس موقع پر گورنر بلوچستان نےکہاکہ صوبے کی بیشتر آبادی اب بھی دیہی علاقوں میں رہتی ہے. دورافتادہ علاقوں میں شہروں کی نسبت صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات بہت کم ہیں. ہمیں سب کو بلاامتیاز برابر کی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی.

    انہوں نے کہا کہ جان لیوا عالمی وبا کوویڈ-نائنٹین سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال میں دو روزہ قومی کانفرنس کا کوئٹہ میں کامیاب انعقاد قابل تحسین ہے اور مجھے ذاتی طور پر ڈاکٹر حضرات کے ساتھ شرکت میں دلی خوشی محسوس ہوتی ہے. اس علمی اور تحقیقی پروگراموں میں ینگ ڈاکٹرز کو بھی سیکھنے کے کئی مواقع مل جاتے ہیں.

    ذرائع کے مطابق قومی کانفرنس سے پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سلیم بڑیچ, اسلام آباد کے نامور نیورولوجی ڈاکٹر میمونہ صدیقی، کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد واسیع اور پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے بھی خطاب کیا. بعدازاں گورنربلوچستان نے ماہرین، منتظمین اور محققین میں بیسٹ ایوارڈز اور یادگاری شیلڈز تقسیم کئے اور لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا گیا۔#