Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستانیو:بچ جاوبچالو:کرونا سےایک ہی دن میں4ہزارافراد      جانبحق:خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں‌:قبرستان بھرگئے

    پاکستانیو:بچ جاوبچالو:کرونا سےایک ہی دن میں4ہزارافراد جانبحق:خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں‌:قبرستان بھرگئے

    برازیلیا: پاکستانیوں بچ جاو بچالو:کرونا سے ایک ہی دن میں 4000 افرادجانبحق:خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں‌،اطلاعات کے مطابق پاکستانیوں‌ کودنیا بھرمیں کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی تباہی اورہلاکتوں سے خبردارکرتےہوئے پیغام پہنچادیا گیا ہے کہ اگراحتیاط نہ برتی توپھردنیا کا حال اپنے سامنے رکھیں ،

    ادھرپاکستانیوں‌ کوخبردار کرنے کے لیے دنیا بھر نہیں بلکہ صرف ایک ملک کا نقشہ پیش کیا جارہا ہے جہا‌ں سوا تین لاکھ سے زائد شہری کرونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں ،

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس نے برازیل میں24گھنٹوں کے دوران چار ہزار افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔ مجموعی طور پر337000افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق برازیل میں پہلی بار کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 4000سے زائد افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اسپتال میں داخل ہونے کے لئے بڑی تعداد میں مریض پہنچ رہے ہیں اور مسلسل ان کی اموات واقع ہورہی ہیں۔

    گزشتہ روز جاری کی گئی بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی اموات کے اعداد و شماور کے بعد اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 337000 ہوگئی ہے۔

    اس حوالے سے برازیل محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ ملک کے بہت سارے علاقوں میں صحت کا نظام خراب ہونے کے دہانے پر ہے لیکن صدر جیئر بولسنارو کوویڈ19کیسز اور اموات کی تعداد بڑھنے کے باوجود اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن لگانے کے حق میں نہیں ہیں۔

    صدر کا مؤقف ہے کہ لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والا نقصان وائرس کے اثرات سے بھی بدتر ہوگا اور وہ عدالتوں میں مقامی حکام کی عائد کی گئی کچھ پابندیوں کو واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    منگل کے روز صدر کی رہائش گاہ کے باہر حامیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کوارنٹین اقدامات پر تنقید کی انہوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 4195 اموات پر کوئی تبصرہ بھی نہیں کیا۔

    برازیل نے وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 1.3 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مارچ میں ہی کورونا سے ریکارڈ 66570 افراد ہلاک ہوئے تھے

    دوسری طرف حکام کا کہنا ہےکہ قبرستان بھر گئے ہیں اورنئے قبرستانوں کے لیے جگہ نہیں مل رہی فوت ہونے والوں کویا تواجتماعی قبروں میں دفنایا جارہاہے یا پھربڑے بڑے کولڈ اسٹوروں میں میتوں کورکھا جارہاہے تاکہ جب دفنانے کے لیے جگہ ملے گی توان کووہاں سے اٹھا کردفنا دیا جائے گا

  • دنیاختم ہونےجارہی ہے:کروناجیسےہزاروں وائرس انسانوں      میں منتقل ہونےکےلیےتیاربیٹھےہیں:سائنسدانوں کاانتباہ

    دنیاختم ہونےجارہی ہے:کروناجیسےہزاروں وائرس انسانوں میں منتقل ہونےکےلیےتیاربیٹھےہیں:سائنسدانوں کاانتباہ

    واشنگٹن:دنیاختم ہونے جارہی ہے: کورونا جیسے ہزاروں وائرس انسانوں میں منتقل ہونےکےلیے بےچین بیٹھےہیں:سائنسدانوں کا انتباہ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف دنیا کوکرونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے تودوسری طرف سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹیاں بجانا شروع کردی ہیں‌

    دنیا پہلے ہی کرونا کی لپیٹ میں‌ہے اورتمام حفاظتی تدابیر کے باوجود کرونا سے لاکھوں اموات ہوچکی ہیں ، معیشتیں تباہ ہوچکی ہیں ، ملک مقروض ہوچکے ہیں اورواپسی کی امید کے باوجود معاملہ بگڑتا ہی جارہا ہے اس اثنا میں سائنسدانوں‌کے طرف سے تازہ انتباہ نے دنیا کی چیخیں نکلوا دیں ہیں ،

    مستقبل قریب میں کیا ہونے جارہا ہے اوراس حوالے سے ماہرین کیا کہتے ہیں‌ وہ بہت ہی پریشان کن صورت حال ہے، امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں نوول کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سب سے نیا پیتھوجن ہے، لیکن اس جیسے ہزاروں وائرس جانوروں میں چھپے ہیں، جو کسی بھی وقت بنی نوع انسان کو ایک نئی عا لمگیر وبا میں مبتلا کرسکتے ہیں۔

    امریکی محقیقین نے ایک ایسا نیا آن لائن ٹول تیار کیا ہے، جس میں ایسے وائرس کی ان کی ہلاکت خیزی کے لحاظ سے درجہ بندی کی گئی ہے جو ایک ہی جست میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوکر کورونا جیسی تباہی پھیلا سکتے ہیں۔

    امریکی سائنسدانوں کی طرف سے اس آن لائن ٹول کو اسپل اوور کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے ۔ اس ٹول کو ڈیولپ کرنے والی ٹیم کے سربراہ اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے انسٹی ٹیوٹ آف ون ہیلتھ کے محقق زوئے گرینگی بتایا کہ اسپل اوور میں ابتدائی طور پر جانوروں میں موجود ایسے وائرس کی واچ لسٹ تیار کی گئی ہے جن سے انسانی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ یہ ٹول بلامعاوضہ آن لائن دستیاب ہے۔

    انہوں نے بتایاہے کہ اس ٹولز کو سائنسداں، پالیسی میکرز اور ماہرین صحت مزید تحقیق کے لئے ترجیحی بنیادوں پر ایسے وائرس پر ریسرچ کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس ٹولز کی بدولت ممکنہ طور پر وبا کا خطرے بننے والے وائرس کی نگرانی کرتے ہوئے قبل از وقت ویکسین بھی تیار کی جاسکتی ہیں۔

  • اکشے کمار کی ساتھی اداکاراؤں کی کورونا رپورٹ سامنے آگئی

    اکشے کمار کی ساتھی اداکاراؤں کی کورونا رپورٹ سامنے آگئی

    کورونا میں مبتلا اکشے کمار کی فلم کی مرکزی اداکاراؤں ادکارہ جیکولین فرنینڈس اور نصرت بھروچا کی کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آگئی۔

    باغی ٹی وی :چند روز قبل ضخبر سامنے آئی تھی کہ اکشے کمار آنے والی فلم ’رام سیتو‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی مگر ان کے بعد ان کی ٹیم کے تمام یعنی 100 ہی ارکان کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 45 ارکان میں کورونا کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔

    اس کے بعد فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور نشرت بھروچا نے بھی اپنا کووسٹ کروایا۔

    فلم کی پوری ٹیم کے کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد اداکارہ جیکولین اور نصرت نے بھی خود کو قرنطینہ کرلیا تھا تاہم آج ان کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے-

    واضح رہے اکشے کمار ان دنوں فلم ’رام سیتو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں جیکولین فرنینڈس اور نصرت بھروچا مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے فلم کی شوٹنگ کورونا کیسز آنے کے بعد روک دی گئی ہے۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی بھارتی فلم کی شوٹنگ کے دوران اتنی بڑی تعداد میں لوگ ایک ساتھ کورونا کا شکار ہوئے ہیں اس سے قبل بھی اگرچہ متعدد اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی کورونا کا شکار ہوئے تاہم اتنی بڑی تعداد میں لوگ ایک ساتھ شکار نہیں ہوئے تھے۔

    کورونا کا شکار اکشے کمار ہسپتال منتقل

    کشے کمار کے بعد ان کی ٹیم کے 45 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 98 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 98 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 98 اموات ہوئی ہیں اور5ہزار329 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد15 ہزار124تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد7 لاکھ5 ہزار229 ہوگئی ہے۔

    کورونا کے سبب پنجاب میں 6 ہزار793 اموات ہو چکیہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار520، خیبر پختونخوا 2 ہزار519، اسلام آباد 591، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 212 اور آزاد کشمیر میں 386 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد66ہزار994ہےاور6لاکھ 23ہزار399افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد63ہزار499، خیبرپختونخوا94ہزار880، پنجاب 2 لاکھ 40 ہزار584، سندھ 2 لاکھ 67 ہزار612، بلوچستان 19 ہزار999، آزاد کشمیر 13 ہزار873اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار10افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی

  • جان ہے توجہان ہے:صحت وتندرستی سے تعلیم ممکن:یہ وقت ذاتی مفاد کا نہیں قومی بقاکاہے:صوفیہ مرزا

    جان ہے توجہان ہے:صحت وتندرستی سے تعلیم ممکن:یہ وقت ذاتی مفاد کا نہیں قومی بقاکاہے:صوفیہ مرزا

    لاہور:جان ہے توجہان ہے:صحت وتندرستی سے تعلیم ممکن:یہ وقت ذاتی مفاد کا نہیں قومی بقاکاہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ اورقومی ہم آہنگی اورملک وملت سے جان سے زیادہ محبت رکھنے والی پاکستان شوبز کی دنیا کا بڑا نام جنہیں دنیا صوفیہ مرزا کے نام سے یاد کرتے ہیں ، انہوں نے اس موقع پرجب دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اس دوران قومی ہم آہنگی اورحکمت ودانائی کے حوالے سے اہم پیغام پاکستانیوں کے نام کیا ہے

    معروف اداکارہ صوفیہ مرزا نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں جب کہ قوم ایک بہت ہی خطرناک وبائی مرض سے نبرد آزما ہے پوری قوم کو مل کراس وبا کے خلاف احتیاطی تدابیراختیارکرنی چاہیں

    صوفیہ مرزا نے معروف اداکارہ صاحبہ افضل کی طرف سے ایک ویڈیو پیغام کے بارے میں بڑی خوبصورت بات کی ، صاحبہ افضل نے اپنے انسٹا گرام کے ذریعے ایک درد بھری آواز کے ساتھ قوم کوجھجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی تکلیف دہ بات اورکیفیت ہے کہ ایک طرف جہاں میرے ، آپ کے عزیز اس کرونا وبا سے دنیا فانی سے کوچ کررہےہیں قوم صدمے میں مبتلا ہے اس دوران دوسری طرف بے حسی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کوبس اپنی فیسوں کی پڑی ہے

    صوفیہ مرزا کہتی ہیں کہ صاحبہ کی کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ ہمیں اس وقت ذاتی مفاد کی بجائے قومی مفادات کوترجیح دینے چاہیے ، اگرزندگی رہی توپھرتعلیم بھی حاصل ہوجائے گی ، صحت وتندرستی سے ہی انسان بہترانداز سے تعلیم حاصل کرسکتا ہے،

    صوفیہ مرزا نے باغی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگراس نازک موقع پراجتماعیت نہیں اپنائیں گے توپھریہ تعلیمی ادارے یہ معاشرے یہ یہ خوشیاں اوریہ معاملات شاید دوبارہ اس حالت میں ہمیں نہ مل سکیں

    صوفیہ مرزا نے بڑی بات کرتےہوئے کہا کہ یہ تعلیمی ادارے ہمارے ہیں ، ان میں پڑھانے والے اساتذہ ہمارے ہیں ، ان میٰں پڑھنے والے بچے ہمارے ہیں ہمیں‌ ان سب کی جان عزیز ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ماہرین طب ، اپنی حکومت سے اوران تمام افراد اوراداروں سے تعاون کرنا چاہیے جواپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیرہماری جان بچانے کی فکرمیں‌ہیں‌

    صوفیہ مرزا نے کہا کہ یہ وقت حکمت ودانائی ، قومی ہم آہنگی اورانسانیت کی بقا کےلیےمل کرآگے بڑھنے کا ہے ، انہوں نے کہا وہ امید کرتی ہیں‌ کہ پوری قوم اللہ کی رحمت سے احتیاطی تدابیراختیارکرتے ہوئے اس بحران سے نکل جائیں گے پھریہ قوم اوراس قوم کے نونہال حسب سابق اپنی تعلیمی اورمعاشی سرگرمیاں برقراررکھتے ہوئے آگے بڑھیں گے

  • صاحبہ افضل بچوں کی بھاری فیسوں کی ادائیگی سے پریشان والدین کی مدد کے لئے میدان میں آ گئیں

    صاحبہ افضل بچوں کی بھاری فیسوں کی ادائیگی سے پریشان والدین کی مدد کے لئے میدان میں آ گئیں

    پاکستان کے ماضی کے معروف اور مزاحیہ اداکار جان ریمبو کی اہلیہ اور سابق نامور اداکارہ صاحبہ نے سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں میں فیسوں کے حوالے سے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ سال سے دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے تحت لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجی سے ہر طرح کی کاروباری سرگرمی متا ثر ہوئی یہاں تک کہ تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے تاہم کاروبار سے پریشان حال لوگوں کے لئے ایک اور پریشانی تب بنی جب اسکولز کالجز کی جانب سے بچوں کی بھاری فیسز اور دوسرے اخراجات پر مشتمل نوٹسز دیئے گئے-

    نوٹسز میں ہر حال میں بچوں کے تعلیمی اخراجات جمع کرانے کا مطالبہ کیا گیا تاہم اب اس معاملے میں سابق اداکارہ صاحبہ پریشان حال والدین کی مدد کے لئے سامنے آئی ہیں اور معنیخیز پیغام جاریکیا یے جس نے صارفین کے دل جیت لئے ہیں-

    صاحبہ نے اس حوالے سے اسکولز مالکان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کوویڈ کے حوالے سے جو خطرے ہم تک پہنچ رہے ہیں وہ سب سچ ہیں ہم سب لوگ مر بھی سکتے ہیں دنیا ختم بھی ہو سکتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ لیکن میری ان سب والدین سے اپیل ہے جن کے بچے اسکولز، کا لجز اور یونیورسٹیز میں پڑھ رہے ہیں وہ مرنے سے پہلے بچوں کی فیس جمع کروا دیں یہ بہت ضروری ہے-شکریہ،

    صاحبہ کے اس معمی خیز پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت سراہا جا ہا ہے اور کمنٹس سیکشن میں اس کے خلاف آواز اٹھانے پر صارفین مشکور دکھائی دے رہے ہیں کہ کسی نے تو اس حوالے سے آواز بُلند کی ہے-

  • پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار، بلاول ہاؤس میں کھلبلی مچ گئی

    پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار، بلاول ہاؤس میں کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے

    اہم شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہیں، اب خبر آئی ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور زرداری بھی کرونا کا شکار ہو چکی ہین جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کر لیا ہے، بختاور کا کہنا تھا کہ احتیاط کریں، ماسک کوناک سےنیچے رکھنے والوں کو توجہ دلائیں 2اپریل کو میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا،تنہائی اختیار کرلی ہے،کورونا سے بچاؤ کےلئے ویکسی نیشن ضرور کرائیں

    پی پی رہنماؤں نے بختاور کو کرونا ہونے پر صحتیابی کی دعا کی ہے، اس سے قبل بلاول زرداری بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں تا ہم وہ صحتیاب ہو گئے تھے

  • سیاسی اثرو رسوخ سے کورونا ویکسین لگوانے پر عفت عمر نے معافی مانگ لی

    سیاسی اثرو رسوخ سے کورونا ویکسین لگوانے پر عفت عمر نے معافی مانگ لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماڈل اور میزبان عفت عمر نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے کورونا ویکسین لگوائی جس پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اداکارہ نے معافی مانگ لی۔

    باغی ٹی وی: چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں عفت عمر کو پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی رہائش گاہ پر کورونا ویکسین لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے عفت عمر کے علاوہ طارق بشیر چیمہ کے اہلخانہ نے بھی ویکسین لگوائی تھی۔

    یہ ویڈیو کچھ ہی دیر میں پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی تھی اور لوگوں نے ویڈیو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا کیونکہ جس وقت عفت عمر اور طارق بشیر چیمہ کے اہلخانہ نے کورونا ویکسین لگوائی تھی اس وقت صرف 60 سال سے زائد کے عمر کے لوگوں کو اور صحت کے کارکنوں کو ہی ویکسین لگوانے کی اجازت تھی۔

    علاوہ ازیں طارق بشیر چیمہ پر کورونا ویکسین لگوانے کے لیے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے کا بھی الزام لگایا گیا جس کی وجہ سے انہیں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    لوگوں کا کہنا تھا عفت عمر ہمیشہ قانون کی حکمرانی اور دیانتداری کی بات کرتی ہیں اور اب وہی سب سے پہلے ویکسین لگوارہی ہیں۔

    دوسری جانب عوام کی شدید تنقید پر طارق بشیر چیمہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ویکسینیشن کے لیے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کی ٹیم ان کے گھر پر ٹرائل ویکسین کا بوسٹر لگانے آئی تھی۔ اور یہی ٹیم اس سے پہلے بھی ٹرائل ویکسین کا پہلا بوسٹر لگانے آئی تھی۔

    عفت عمر نے طارق بشیر چیمہ کی اس پریس کانفرنس کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے خود کا دفاع کرنے کی کوشش کی تھی۔لیکن ان پر ہونے والی تنقید ختم نہیں ہوئی۔


    بعدازاں گزشتہ روز عفت عمر نے اپنی غلطی مانتے ہوئے کورونا ویکسین لگوانے پر معافی مانگی ہے۔ انہوں نے لکھا مجھے معاف کردیں۔ میں بہت شرمندہ ہوں۔ میں دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتی ہوں اور میں توبہ کروں گی۔

    کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی وائرل ویڈٰیو پر شوبز فنکاروں کا رد عمل

    سندھ حکومت کا کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی مالی معاونت کا اعلان

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 102 اموات،4 ہزار سے زائد نئے مریض

    پاکستان میں کرونا سے مزید 102 اموات،4 ہزار سے زائد نئے مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے پاکستان میں مزید 102اموات ہوئی ہیں اور4 ہزار4 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد15 ہزار26تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد7 لاکھ188 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد64ہزار373ہے، اور6لاکھ 20ہزار789افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا سے پنجاب میں 6 ہزار731 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار516، خیبر پختونخوا 2 ہزار 496، اسلام آباد 588، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 212 اور آزاد کشمیر میں 380 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد62ہزار775، خیبر پختونخوا93ہزار862، پنجاب 2 لاکھ 37 ہزار594، سندھ 2 لاکھ 67 ہزار238، بلوچستان 19 ہزار942، آزاد کشمیر 13 ہزار713اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار64افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

  • کترینہ کیف بھی کورونا میں مبتلا

    کترینہ کیف بھی کورونا میں مبتلا

    بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف بھی عالمی وبا کورونا میں مبتلا ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا۔ اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو فوری طور پر آئسو لیٹ کرلیا ہے۔

    کترینہ کیف نے بتایا کہ انھوں نے گھر پر ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ اپنے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کر رہی ہیں۔

    اس کے علاوہ اداکارہ نے ان تمام لوگوں سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی جو ان کے رابطے میں آئے تھے اور انہیں اپنا خیال رکھنے کی ہدایت کی

    اداکارہ نے مزید کہا کہ براہ کرم تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں۔۔

    اور دعاؤں اور نیک خواہشات کے لئے سب کا شکریہ اداکیا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل اکشے کمار، گووندا ، عالیہ بھٹ اور عامر خان نے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے-

    علاوہ ازیں اداکار منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تاراسوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، رنبیر کپور و دیگر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں-

    اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار

    گووندا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    کورونا کا شکار اکشے کمار ہسپتال منتقل

    کارتک آریان کورونا سے صحتیاب ہو گئے

    اکشے کمار کے بعد ان کی ٹیم کے 45 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا