Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،پولیس نے گولیاں چلا دیں، متعدد زخمی

    کرونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،پولیس نے گولیاں چلا دیں، متعدد زخمی

    کرونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،پولیس نے گولیاں چلا دیں، متعدد زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، کرونا کی وجہ سے کئی ممالک نے لاک ڈاؤن لگا رکھے ہیں

    بنگلہ دیش میں بھی کرونا کی وجہ سے لاک ڈاون نافذ ہے اور حکومت نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جس پر شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کیا، کرونا ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جس پر پولیس حرکت میں آئی اور پولیس نے لاک ڈاؤں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کر دی

    اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے ضلع فرید پور میں لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرین سڑکوں پر نکلے ،پولیس نے فائرنگ کی تو پولیس فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے اور تھانے پر حملہ کر دیا،مظاہرین نے ایک مکان اور دو گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے ایک گروہ نے پولیس اسٹیشن پر اینٹیں پھینک دیں اور قصبے میں سرکاری دفاتر میں توڑ پھوڑ کی ، جس سے ایک افسر کے گھر اور دو کاروں کو نقصان پہنچا، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے تھانے پر حملہ کرنے کے بعد اپنے دفاع میں فائرنگ کی پولیس نے کسی جانی نقصان کے اعدادوشمار نہیں بتائے لیکن سرکاری سطح پر چلنے والے فرید پور میڈیکل کالج اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے ایک ڈاکٹر عبدالمتین نے بتایا کہ فائرنگ کے گولیوں سے تین افراد تشویشناک حالت میں تھے۔ زخمیوں میں سے ایک کو اس کے کولہوں میں ، دوسرے کے سینے میں اور تیسرے شخص کو دونوں ٹانگوں میں گولی لگی تھی۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے باعث حکومت نے گزشتہ روز سے ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس سے 9155 ہلاکتیں، جبکہ 6 لاکھ 24 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

  • تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟  طلباء کو حکومت کے فیصلے کا بے صبری سے انتظار، امتحانات کینسل ہوگا اور شفقت محمود ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ طلباء کو حکومت کے فیصلے کا بے صبری سے انتظار، امتحانات کینسل ہوگا اور شفقت محمود ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    رواں ماہ 4 اپریل کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں منگل کوکیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ تعلیم اور صحت کے وزراء کی منگل کو این سی او سی میں میٹنگ ہو گی، اجلاس میں تعلیمی ادارے بند رکھنے یا کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    اپنے بیان میں شفقت محمود نے مزید کہا تھا کہ منگل کی میٹنگ میں امتحانات کی صورتحال پر بھی بات ہو گی، فیصلہ تعلیم اور صحت کے وزراء اور این سی ای او سی حکام مل کر کریں گے۔

    تاہم آج 6 اپریل یعنی منگل کو وزراء اور این سی ای او سی حکام کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں فیصلہ کیا جائے گا تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ دوسری جانب تعلیمی اداروں کے کُھلنے اور بند ہونے کی وجہ سے طالبعلموں کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے طالبعلم گزشتہ ایک برس سے اسکولز بند ہونے اور کھلنے کی وجہ سے اپنی تعلیم صحیح طرح سے جاری نہیں رکھ سکے ہیں اور شفقت محمود اور دیگر حکام کے فیصلے کے منتظر ہیں اور امتحانات کینسل ہونے کی آس رکھے ہوئے ہیں یہاں تک کہ ایگزامز کینسل ہوگا اور شفقت محمود ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر ہے ہیں –

    جس میں طلباء اور سوشل میڈیا صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں جس میں بعض صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ کورونا کی تیسری خطرناک وبا میں امتحانات جاری رکھنا اور تعلیمی ادارے کھلے رکھنا بہت بڑا رسک ہے جبکہ بعض کی جانب سے سکولز بندنہ کرنے اور مطالبہ کیا جارہا ہے اور بعض صارفین وفاقی وزیر تعلم شفقت محمود پر مزاحیہ میمز بھی شئیر کرہے ہیں –


    ایک صارف نے لکھا کہامتحان نہ لیں یہ ایک بہت بڑا خطرہ ہے!طلباء کو قتل مت کرو-
    https://twitter.com/AhmadTaha619/status/1379269676706971652?s=20
    احمد طہ نامی صارف نے لکھا کہ تمام اسٹوڈنٹس وزراء کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں-


    https://twitter.com/abdulmueed23/status/1379270925951062019?s=20


    https://twitter.com/PkAhnaf/status/1379238977870381060?s=20
    احنف نامی صارف نے مطالبہ کیا کہ کورونا کے دن بہ دن بڑھتے کیسز کی وجہ سے یونیورسٹیز بند کی جائیں-https://twitter.com/Malik___U/status/1379291105276133379?s=20


    https://twitter.com/Malik___U/status/1379287518663835651?s=20

    خیال رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر پاکستان میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کے باعث اسپتالوں پر بھی دباؤ آ رہا ہے جبکہ زیادہ کیسز آنے کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بغیر امتحان پاس نہیں کیا جائے گا اور طلبہ کو بغیر امتحان لیے اگلی کلاس میں نہیں بھیجیں گے، امتحانات آگے بڑھانا پڑے تو بڑھائیں گے لیکن امتحان ضرور ہوگا اور نا ہی طلبہ کو پروموٹ کیا جائے گا۔

    وزیر تعلیم نے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں اسکولوں کی بندش پر بات ہوئی تھی جس میں اسٹیرنگ کمیٹی کی اکثریت نے اسکول بند کرنے کی رائے دی۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسکول بند ہونے سے بچوں کی تعلیم اور ایجوکیشن سیکٹر پر اثر پڑے گا، کورونا کی صورتحال میں بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوا ہے، امید ہے پرائیویٹ اسکولز مینیجمنٹ حکومتِ سندھ کی مجبوری کو سمجھیں گے۔

    امتحانات آگے بڑھانا پڑے تو بڑھائیں گے لیکن طلبہ کو پروموٹ نہیں کریں گے

    تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا نہیں اہم اجلاس آج ہوگا

  • کرونا کی لہر میں تیزی، ایک روزمیں 103 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا کی لہر میں تیزی، ایک روزمیں 103 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا کی لہر میں تیزی، ایک روزمیں 103 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 103 اموات ہوئی ہیں اور3 ہزار 953 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار924تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 96 ہزار184 ہو گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد63 ہزار102 ہے، اور6 لاکھ 18ہزار158 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کے سبب پنجاب میں 6 ہزار675 اموات جبکہ سندھ میں 4 ہزار510، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 469، اسلام آباد میں 584، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 372 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 62ہ زار211، خیبر پختونخوا 93 ہزار 033،  پنجاب 2 لاکھ 35 ہزار569، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار926، بلوچستان 19 ہزار855، آزاد کشمیر 13 ہزار529اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار61افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی

  • کورونا ویکسین کے متعلق حکومت کا بزرگ شہریوں کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ

    کورونا ویکسین کے متعلق حکومت کا بزرگ شہریوں کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ

    کورونا ویکسین کے متعلق حکومت کا بزرگ شہریوں کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ سامنہ آگیا جس میں بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن گھر پر ہی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سہولت سے 80 سال سے زائد عمر کے شہری فائدہ اُٹھا سکیں گے۔ گھر پر کورونا ویکسی نیشن کی سہولت چاروں صوبوں کو میسر ہوگی اور صوبوں کو گھر سے ویکسی نیشن کا عمل جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گھر پر ویکسی نیشن کے لیے شہری مقامی محکمہ صحت سے رابطہ کریں گے۔ مُلک بھر میں اب تک ساڑھے نو لاکھ سے زائد شہری ویکسی نیشن کروا چُکے ہیں۔

  • اکشے کمار کے بعد ان کی ٹیم کے 45 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    اکشے کمار کے بعد ان کی ٹیم کے 45 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار میں گزشتہ روز کو کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد انہیں آج یعنی 5 اپریل کو احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کے 45 ارکان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

    اکشے کمار نے گزشتہ روز کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا تھا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا۔

    اداکار نے بتایا تھا کہ ان میں کورونا کی زیادہ علامات نہیں ہیں اور انہوں نے ماہرین صحت کے مشورے پر کچھ ادویات بھی لی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

    تاہم آج اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر انہوں نے ڈاکٹرز کے مشورے پر خود کو ہسپتال منتقل کردیا ہے-

    دوسری جانب انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اکشے کمار میں کورونا کی تشخیص کے بعد ان کے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کے دیگر 45 ارکان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اکشے کمار آنے والی فلم ’رام سیتو‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی مگر ان کے بعد ان کی ٹیم کے تمام یعنی 100 ہی ارکان کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 45 ارکان میں کورونا کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔

    ’رام سیتو‘ کی کاسٹ میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور نصرت بروچا بھی شامل ہیں جب کہ دیگر معروف اداکار بھی اس فلم کا حصہ ہیں تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جیکولین فرنینڈس میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے یا نہیں؟

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی بھارتی فلم کی شوٹنگ کے دوران اتنی بڑی تعداد میں لوگ ایک ساتھ کورونا کا شکار ہوئے ہیں اس سے قبل بھی اگرچہ متعدد اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی کورونا کا شکار ہوئے تاہم اتنی بڑی تعداد میں لوگ ایک ساتھ شکار نہیں ہوئے تھے۔

    کورونا کا شکار اکشے کمار ہسپتال منتقل

    اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار

    گووندا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

  • کارتک آریان کورونا سے صحتیاب ہو گئے

    کارتک آریان کورونا سے صحتیاب ہو گئے

    گزشتہ ماہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کارونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں-

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی خوشخبری سنادی ہے کارتک نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے۔

    کارتک آریان نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، 14 دن کا قرنطینہ ختم اور بس اب کام پر واپسی۔‘

    واضح رہے کہ اداکار کارتک آریان نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور مداحوں سے کہا تھا کہ وہ ان کی کورونا سے صحت یاب ہونے کی دعا کریں کارتک نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوزیٹیو کی علامت کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ کورونامثبت ہو گیا ہوں، دعا کرو۔

    خیال رہے کہ متعدد بالی ووڈ اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں اکشے کمار گووندا، عالیہ بھٹ، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تاراسوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں جبکہ رنبیر کپور بھی کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں-

    بھارتی اداکار کارتک آریان بھی کورونا وائرس کا شکار

    کارتک آریان نے 10 دن کی شوٹنگ کا بھاری معاوضہ وصول کرکے اپنے ہمعصر اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

  • کرونا کی تیسری لہر، ایک اور ڈاکٹر کرونا سے چل بسے

    کرونا کی تیسری لہر، ایک اور ڈاکٹر کرونا سے چل بسے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    کرونا کی تیسری لہر میں ایک اور ڈاکٹر کرونا سے شہید ہو گیا خیبر پختونخواہ میں کرونا سے شہید ڈاکٹرز کی تعداد 51 ہو گئی. ڈاکٹر محمد توفیق ڈینٹل سرجن گریڈ 19 پولیس سروسیسز ہسپتال پشاور کرونا سے لڑتے لڑتے خود کرونا کا شکار ہو کر شہید ہو گئے. پراونشل ڈاکٹرز اسوسی اییشن کے مطابق ڈاکٹر محمد توفیق کرونا کے خلاف فرنٹ لاین پر ڈیوٹی کرتے ہوئے کرونا کا شکار ہوئے اور گھر پر آئی سولیٹ تھے. ڈاکٹر محمدتوفیق کا تعلق ضلع چارسدہ کے تحصیل تنگی گاوں مرزا دیار سے تھا. ڈاکٹر محمد توفیق کا نماز جنازہ آج شام 5.30 مسجد ابوزر نزد نواب مارکیٹ فیز6 حیات اباد میں ادا کی جائے گی

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    پراونشل ڈاکٹرز اسوسی اییشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے تا حال ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو شہدا پیکیج نہیں دیا. کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے جہاں ڈاکٹروں میں تشویش پائی جا رہی ہیں وہیں ہسپتال میں مریضوں اور شہریوں میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

  • کورونا کا شکار اکشے کمار ہسپتال منتقل

    کورونا کا شکار اکشے کمار ہسپتال منتقل

    کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بھارتی اداکار اکشے کمار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز بھارتی اداکار اکشے کمار نے سماجی رابطے کی سائٹ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام ضروری طبی امداد بھی لے رہاہوں تاہم آج انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


    بالی ووڈ اداکار نے ٹوئٹر پر کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ، میں ٹھیک ہوں تاہم احتیاطی طور پر میں اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں، میں بہت جلد واپس آؤں گا، آپ سب اپنا خیال رکھیے گا۔

    واضح رہے کہ متعدد بالی ووڈ اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں گووندا، عالیہ بھٹ، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تاراسوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں-

    گووندا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار

  • پاکستان میں ایک روز میں کرونا سے مزید 43 اموات، چار ہزار سے زائد نئے مریض

    پاکستان میں ایک روز میں کرونا سے مزید 43 اموات، چار ہزار سے زائد نئے مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 43 اموات ہوئی ہیں اور4 ہزار 323 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار821تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار231ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد61 ہزار650 ہے، اور6 لاکھ 15ہزار960 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب پنجاب میں 6 ہزار587 اموات ، سندھ میں 4 ہزار509، خیبر پختونخوا 2 ہزار 457، اسلام آباد 583، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 371 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد61ہزار552، خیبر پختونخوا92ہزار423، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار618، پنجاب 2 لاکھ 33 ہزار348، بلوچستان 19 ہزار785، آزاد کشمیر 13 ہزار446اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار59افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی

  • لاہوریوں نے کرونا وائرس کے سامنے بھی زندہ دلی دکھانی شروع کردی:کرونا وائرس بھی ششدر:پولیس بھی مستعد

    لاہوریوں نے کرونا وائرس کے سامنے بھی زندہ دلی دکھانی شروع کردی:کرونا وائرس بھی ششدر:پولیس بھی مستعد

    لاہور:لاہوریوں نے کرونا وائرس کے سامنے بھی زندہ دلی دکھانی شروع کردی:کرونا وائرس بھی ششدر:پولیس بھی مستعد،اطلاعات کے مطابق لاہوریوں کی طرف سے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اوربے احتیاطی پرکرونا وائرس بھی شرما گیا،

    اس بے احتیاطی اورغیرذمہ داری کی وجہ سے کرونا کیسز میں اضافے کےخطرے کے پیش نظرپولیس نے قانون کوحرکت میں لاکربغیر ماسک 525 مقدمات جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 548 مقدمات درج کئے ہیں‌

    پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی 548 جبکہ مجموعی طور پر 1073 مقدمات درج کئے گئے، سٹی ڈویژن میں بغیر ماسک 25 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 101 مقدمات درج کئے گئے،

    پولیس حکام کے مطابق کینٹ ڈویژن میں بغیر ماسک 125 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 33 مقدمات درج کئے گئے، جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بغیر ماسک 168 جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 252 مقدمات درج کروائے گئے،

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اقبال ٹاؤن میں بغیر ماسک 66 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 69 مقدمات درج کئے گئے، جبکہ سول لائنز ڈویژن میں بغیر ماسک 59 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 46 مقدمات درج کئے گئے،

    سی سی پی او کے مطابق صدر ڈویژن میں بغیر ماسک 62 اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 148 مقدمات درج کئے گئے، جبکہ شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے،

    ان حالات کے تناظرمیں پولیس، ضلعی حکومت اور محکمہ ہیلتھ کی مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں،جبکہ کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کےلیے مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے ہیں

    سی سی پی او لاہور نے کہاہے کہ بغیر ماسک اور سماجی فاصلوں کو یقینی نہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، حکومتی اوقات کار کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی

    غلام محمود ڈوگر کہتے ہیں‌کہ کورونا وباء میں تشویشناک حد تک اضافہ، احتیاط برتنا ہوگی، ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ناکہ بندی بھی کی جائے گی، شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں،