Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا عدالتوں میں بھی پہنچ گیا، کتنے ججز کرونا کا شکار ہو گئےِ؟

    کرونا عدالتوں میں بھی پہنچ گیا، کتنے ججز کرونا کا شکار ہو گئےِ؟

    کرونا عدالتوں میں بھی پہنچ گیا، کتنے ججز کرونا کا شکار ہو گئےِ؟

    ضلعی عدالتوں میں کرونا کے وار تیزی سے جاری, مزید دو ججز کرونا کا شکار ہو گئے ہیں

    ایڈیشنل سیشن جج کاشف قیوم بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری کاشان محمد علی کو بھی کرونا ہو گیا ہے،ضلعی عدالتوں میں کرونا کا شکار ہونے والے ججز کی تعداد 51 ہو گٸی واحد نابینا سول جج یوسف سلیم بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں،ایڈییشنل سیشن جج زاہد غزنوی اور سول جج عبدالماجد بھی کرونا واٸرس کا شکار ہو گئے ہیں ایڈیشنل سیشن جج مزمل موسی ,محمود ہارون بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں

    ضلعی عدالتوں کے 21 ججز تاحال کرونا واٸرس میں مبتلا ہیں،ضلعی عدالتوں کے 30 ججز کرونا واٸرس سے صحتیاب ہو چکے ہی،ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان ابرار سید کرونا واٸرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں،سیشن عدالت ,ماڈل ٹاون کچہری ,ضلع اور کینٹ کچہری کے مجموعی طور پر 51 ججز کرونا کا شکار ہوٸے

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی

  • کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تدفین کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا لازم قرار۔

    کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تدفین کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا لازم قرار۔

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے ہدایات جاری کی کے کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تدفین کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور حصہ لے گی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے شہر کے 18 ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو خط لکھ دیا ہے جس میں جناح ہسپتال، لاہور جنرل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، میو ہسپتال، سروسز ہسپتال، ایکسپو سنٹر، گنگا رام ہسپتال، شیخ زید ہسپتال، اتفاق ہسپتال، عادل ہسپتال، بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال، ڈاکٹر ہسپتال، نیشنل ہسپتال، حمید لطیف ہسپتال، فاطمہ میموریل ہسپتال، فاروق ہسپتال ٹھوکر نیاز بیگ، فاروق ہسپتال علامہ اقبال روڈ، پی کے ایل آئی ہسپتال اور یونیورسٹی آف لاہور ہسپتال شامل ہیں۔ کورونا کے باعث ہلاک ہونے والے مریضوں کی تدفین کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ خط لکھنے کی وجہ کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تدفین ایس او پیز کے مطابق نہ ہونا ہے۔ مدثر ریاض نے ہدایت دی کے پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے جو ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ایم ایس صاحبان کو ہدایت میں واضیح لکھا گیا ہے کے کورونا سے اگر کوئی مریض ہلاک ہوتا ہے تو ڈی سی آفس لاہور میں قائم کنٹرول روم پر فوری پر اطلاع دی جائے۔
    کنٹرول روم کا واٹس ایپ نمبر 2345 000_0307 اور آفس نمبر 99210630_042 ہے۔ ریسکیو 1122 کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے مریض کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریں گے اور ایس او پیز پر عملدرآمد بھی یقینی بنائیں گے۔

  • کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، بغیر ماسک گھومنے پر لاہور میں 1000 سے زائد مقدمے درج

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، بغیر ماسک گھومنے پر لاہور میں 1000 سے زائد مقدمے درج

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، بغیر ماسک گھومنے پر لاہور میں 1000 سے زائد مقدمے درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں بغیر ماسک 484 مقدمات جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 517 مقدمات درج کئے گئے ہیں، مجموعی طور پر 1001 مقدمات درج کئے گئے، سٹی ڈویژن میں بغیر ماسک 21 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 95 مقدمات درج کئے گئے، کینٹ ڈویژن میں بغیر ماسک 108 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 31 مقدمات درج کئے گئے، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بغیر ماسک 159 جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 242 مقدمات درج کروائے گئے، اقبال ٹاؤن میں بغیر ماسک 64 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 66 مقدمات درج کئے گئے، سول لائنز ڈویژن میں بغیر ماسک 52 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 44 مقدمات درج کئے گئے، صدر ڈویژن میں بغیر ماسک 42 اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 140 مقدمات درج کئے گئے،

    سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے، پولیس، ضلعی حکومت اور محکمہ ہیلتھ کی مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں، کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کےلیے مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، بغیر ماسک اور سماجی فاصلوں کو یقینی نہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، حکومتی اوقات کار کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی، کورونا وباء میں تشویشناک حد تک اضافہ، احتیاط برتنا ہوگی، ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ناکہ بندی بھی کی جائے گی، شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں،

  • کرونا وائرس نے بڑی شخصیت کوشکارکرلیا

    کرونا وائرس نے بڑی شخصیت کوشکارکرلیا

    اسلام آباد :کرونا وائرس نے بڑی شخصیت کوشکارکرلیا ،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے اہم رہنما و رکن اسمبلی کورونا میں مبتلاہوگئے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں صداقت علی عباسی نے لکھا کہ کورونا کی شدید علامات ہیں ڈاکٹرز نے ‏آرام کا کہا ہے، تمام متاثرین کورونا پراللہ پاک اپنا کرم فرمائیں۔

     

    صداقت علی عباسی نے اپیل کی کہ کوروناسےمتعلق ایس اوپیزپرعملدرآمدکویقینی بنایا جائے۔

    ملک میں کرونا وبا اس قدر تیزی سے حملہ آورہورہی ہے کہ چند دن پہلے وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی سمیت دیگر اہم شخصیات کرونا میں مبتلا ہوئے، وزیراعظم عمران خان تو کرونا وبا کو شکست دے چکے تاہم صدرپاکستان ان دنوں قرنطینہ میں ہیں تاہم وہ مکمل طور پر تندرست ہیں۔

    کروناوبا کی نئی لہر کے باعث آج وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان بھی کرونا وبا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بابر اعوان نے بتایا کہ کرونا کی ہلکی علامت ہیں، ٹیسٹ مثبت آنےکےبعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، گھر سےہی کام جاری رکھوں گا

    دوسری طرف این سی او سی کی طرف سے تمام پاکستانیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں اورحکومت اورماہرین طب کی طرف سے جاری ہدایات پرعمل کریں

  • پاکستان میں کرونا سے کتنے بچے جاں بحق ہوچکے:خطرناک حقائق سے والدین پریشان ہوگئے

    پاکستان میں کرونا سے کتنے بچے جاں بحق ہوچکے:خطرناک حقائق سے والدین پریشان ہوگئے

    اسلام آباد:پاکستان میں کرونا سے کتنے بچے جاں بحق ہوچکے:خطرناک حقائق سے ہرکوئی پریشان ہوگیا،اطلاعات کے مطابق این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے باعث اب تک مجموعی طور پر ایک سے 10 سال تک کے 40 بچے اموات کا شکار ہو چکے جب کہ 11سے 20 سال تک کی عمر تک انتقال کرنے والوں کی تعداد 136 ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 21 سے 30 سال تک کے 359 افراد کورونا سے فوت ہو چکے اور 31 سے 41 سال کی عمر کے 769 افراد، 41 سے 50سال کی عمر کے 1853 افراد جب کہ 51 سے 60 سال کی عمر کے 3ہزار 666 افراد کورونا سے فوت ہو چکے۔

    رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات 61 سے 70 سال کی عمر کے افراد میں ہوئیں جس میں 4 ہزار 131 افراد جان کی بازی ہار گے جب کہ 71 سے 80 سال کی عمر کے 2 ہزار 604 افراد اور 81 سے 90 سال کی عمر کے 856 افراد کورونا