Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • فیس بک پلیٹ فارم اور انسٹاگرام پر بطورعطیہ جمع کی گئی رقم پانچ ارب ڈالرتک جا پہنچی

    فیس بک پلیٹ فارم اور انسٹاگرام پر بطورعطیہ جمع کی گئی رقم پانچ ارب ڈالرتک جا پہنچی

    سان فرانسسكو: دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ اس کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر کے لوگوں اور تنظیموں نے پانچ ارب ڈالر کا عطیہ جمع کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک نے باضابطہ طور پر اپنےمرکزی پلیٹ فارم، اس کے ٹولز اور انسٹاگرام پر 12 ماہ کے دوران پانچ ارب ڈالر کی رقم عطیہ کرنے کی تصدیق کی ہے بالخصوص فیس بک کی جانب سے کورونا وبا کے دوران لوگوں کی غیرمعمولی مدد کی گئی ہے

    اس ضمن میں فیس بک نے کئی طرح کے ٹولز متعارف کرائے ہیں جو مختلف تنظیموں کو فنڈ جمع کرنے میں مدد دیتے ہیں فیس بک کے مطابق ماحولیاتی اور انسانی عوام کی بنا پر اس نے عطیہ اور عطیہ کنندگان پر خصوصی توجہ رکھی ہے صرف 2020 میں کورونا وبا میں لوگوں کی مدد کرنے کے ضمن میں 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کی گئی ہے۔

  • بچوں کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی ،ایک سے دس برس کے کتنے بچے بنے کرونا کا شکار؟

    بچوں کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی ،ایک سے دس برس کے کتنے بچے بنے کرونا کا شکار؟

    بچوں کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی ،ایک سے دس برس کے کتنے بچے بنے کرونا کا شکار؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا

    اسلام آباد میں ایک دن میں 709 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.7 فیصد ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 6ہزار 601 ٹیسٹ کیے گئے،اسلام آباد میں ایک سے 10 سال کی عمر کے بچوں میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا اسلام آباد میں ایک دن میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد دو گنا کے قریب ہو گئی ہے اسلام آباد میں ایک سے 10 سال کے 92 بچے کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اسلام آباد میں گزشتہ روز 81 سال سے زائد عمر کے 4 افراد کورونا سے متاثر ہیں،اسلام آباد میں کورونا کے مجموعی طورپر 5 ہزار 383 کیس رپوٹ ہو چکے ہیں

    پنجاب میں بھی کورونا سے متاثر ہ بچوں کی تعداد بڑھنے لگی ،کورونا سے متاثرہ افراد میں 5 عشاریہ 9فیصد 15 سال سے کم عمر بچے تھے، اب تک پندرہ سال سے کم عمر کے 12462بچے پنجاب میں کورونا سےمتاثر ہوئے لاہور میں اب تک 5301 بچے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، لاہور میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں 4.79 فیصد بچے تھے،

    دوسری جانب پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے نجی شعبے کو کورونا ویکسین کی درآمد کی اجازت دینے قیمتوں پر عدم کنٹرول اور ویکسی نیشن کے عمل میں سست روی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ پیما نے مطالبہ کیا ہے کہ ویکسی نیشن کا عمل تیز کیا جائے ہیلتھ کئیر ورکرز کو ویکسین کی فراہمی جاری رکھی جائے اور نجی کمپنیوں کی بجائے حکومتی نگرانی میں ویکسین کی درآمد اور عوام کو فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    قبل ازیں وفاقی وزیراسد عمر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،کورونا سے بچاوَ کے لیے شہری ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں،احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا،گزشتہ ہفتے پابندیوں میں اضافہ کیاتھا،آج پھر صورتحال کا جائزہ لیا،جو فیصلے کیے گئے عوام کی طرف سے عمل نہیں کیا گیا کورونا کی موجودہ قسم برطانیہ سے پھیل چکا ہے،بنگلہ دیش اوربھارت میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے،کورونا کے پھیلاوَ سے پورا خطہ متاثرہوا ہے

  • کورونا ایس و اپیز کی خلاف ورزی پرصبور اور سجل علی  سمیت دیگر لوگوں کو تنقید کا سامنا

    کورونا ایس و اپیز کی خلاف ورزی پرصبور اور سجل علی سمیت دیگر لوگوں کو تنقید کا سامنا

    اداکار بہنوں اداکارہ صبورعلی ،سجل علی سمیت دیگر لوگوں کو شادی کی تقریب کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں صبورعلی اور سجل علی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے دوست عمیر قاضی کی مہندی کی تقریب میں بھنگڑے ڈالتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑی تعداد میں شیئر کیا جارہا ہے اور لوگ صبورعلی اور سجل علی کے ڈانس کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

    تاہم سوشل میڈیا صارفین نے جو چیز شدت کے ساتھ نوٹ کی وہ صبور و سجل علی اور تقریب میں موجود دیگر لوگوں کا ماسک نہ پہننا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف وری کرنا ہے اور اسی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    ایک صارف نے صبور و سجل علی سمیت ان تمام فنکاروں پر تنقید کی جو کورونا وبا کی صورتحال میں لوگوں کو ماسک پہننے اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ صارف نے لکھا یہ یہ دیکھنا کتنا مزاحیہ ہے کہ آپ ہی لوگ تھے جو دیگر فنکاروں پر کورونا کی پہلی لہر کے دوران ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے پر تنقید کررہے تھے اور اب آپ کس چیز کی تشہیر کررہے ہیں۔

  • بھارتی اداکار و سیاستدان پریش راول ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا میں مبتلا ہوگئے

    بھارتی اداکار و سیاستدان پریش راول ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا میں مبتلا ہوگئے

    بالی ووڈ کے سینئیر اداکار و سیاستدان پریش راول ویکسین لگوانے کے دو ہفتے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :کورونا کی تیسری لہر نے ایک بار پھر دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور وائرس کی شرح میں ایک دم خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-

    وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس لہر نے بالی ووڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور صرف گزشتہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں متعدد اداکار وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں رنبیر کپور، سنجے لیلا بھنسالی ،کارتک آریان اور منوج باجپائی، عامر خان و دیگر شامل ہیں-

    تاہم اب اداکار و سیاستدان پریش راول ویکسین لگوانے کے دو ہفتے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں-


    مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں پریش راول نے کہا کہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    پریش راول نے کہا کہ حالیہ 10دنوں میں جو بھی لوگ مجھ سے رابطے میں رہے ہیں اُن سے گزارش ہے کہ وہ بھی لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔

    بالی ووڈ اداکار کا سوشل میڈیا پیغام دیکھنے کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی بڑی تعداد اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاگو ہے۔


    یاد رہے کہ دو ہفتے قبل پریش راول نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ کورونا ویکسین لگوا رہے تھے پریش راول نے کورونا ویکسین لگواتے ہوئے تمام ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

  • پنجاب میں کرونا کی تیسیری لہر، بزدار نے سخت احکامات جاری کردیئے

    پنجاب میں کرونا کی تیسیری لہر، بزدار نے سخت احکامات جاری کردیئے

    پنجاب میں کرونا کی تیسیری لہر، بزدار نے سخت احکامات جاری کردیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا کی تیسری لہر، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان سے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس کی صدارت کی

    اجلاس میں پنجاب میں کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ،کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا،وزیر اعلی عثمان بزدارنے انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی – انتظامی و پولیس افسران عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں – عوام کی صحت کے پیش نظر تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں – کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے،عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابوپایا جا سکے گاشہری باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

    پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے2330 نئے مریض سامنے آئے -گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے43 مریضوں کا انتقال ہوا-پنجاب میں اب تک کورونا کے6188 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں -پنجاب میں کورونا کے ایکٹومریضوں کی تعداد 21311 ہو چکی ہے – پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 16473ٹیسٹ کئے گئے پنجاب میں اب تک 3735705کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں -وزیر اعلی عثمان بزدار کو چیف سیکرٹری نے پنجاب میں کورونا کی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی اجلاس میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ومیڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی،وزیر اعلی عثمان بزدار ویڈیولنک کے ذریعے این سی او سی کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے

  • کرونا کا غلط علاج بتانے پر فیس بک کا ایکشن، صدر کا فیس بک پیج فریز کر دیا

    کرونا کا غلط علاج بتانے پر فیس بک کا ایکشن، صدر کا فیس بک پیج فریز کر دیا

    کرونا کا غلط علاج بتانے پر فیس بک کا ایکشن، صدر کا فیس بک پیج فریز کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کا علاج بتانے پر فیس بک نے وینزویلا کے صدر کا پیج فریز کردیا،

    وینزویلا کے صدر کا فیس بک پیج کورونا کی غلط معلومات پرفریزکیا گیا،فیس بک کا کہنا ہے کہ صدروینزویلا نے کورونا کےعلاج کی غلط معلومات شیئرکی تھی،وینزویلا کے‌صدر نے ایک دوا کو کرونا وائرس کا علاج بتایا تھا جس پر ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا کہ یہ کرونا کا علاج نہیں ہے، فیس بک کا کہنا ہے کہ پالیسی کی خلاف ورزی پر اکاؤنٹ فریز کیا گیا

    فیس بک تر جمان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ، "ہم ڈبلیو ایچ او (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کی ہدایت پر عمل کرتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ فی الحال اس وائرس کے علاج کے لئے کوئی دوا نہیں ہے۔ہمارے قوانین کی بار بار خلاف ورزیوں کی وجہ سے ، ہم 30 دن کے لئے صفحہ بھی منجمد کر رہے ہیں ، اس دوران یہ صرف پڑھنے کے قابل ہوگا۔فیس بک کے ترجمان نے بتایا کہ اس صفحے کے منتظمین کو پالیسی کی خلاف ورزی کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔فوٹو شیئرنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ وینزویلا کی وزارت اطلاعات نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

    جمعہ کے روز تک وینزویلا کے سرکاری اعداد و شمارکے مطابق کرونا وائرس کے 154،905مریض اور 1،543 اموات سامنے آئیں ، اگرچہ اپوزیشن کے ناقدین کا کہنا ہے کہ محدود ٹیسٹ ہونے کی وجہ سے اصل تعداد زیادہ ہے

  • بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی کرونا کا شکار

    بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی کرونا کا شکار

    بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے

    بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے خود کو قرنطینہ کرلیا، سچن ٹنڈولکر کے تمام گھر والوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ،بھارتی کھلاڑی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انکا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے انہیں کورونا کی ہلکی علامات ہیں جبکہ خاندان کے باقی افراد کا ٹیسٹ منفی آیا ہے میں نے اپنے آپ کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے او ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں ایک بار پھر تقریباً 59ہزارنئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ ر 257 مریضوں کی موت ہوئی ہے اس سے قبل جمعرات کو 53476 نئے کرونا مریض سامنے آئے تھے. بھارت میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 4,21,066 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے میں مزید257 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1,60,949 ہوگئی ہے

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 67 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 67 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 67 اموات اور 4 ہزار 468 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 158 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 824 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 384 ہے اور 5 لاکھ 93 ہزار 282 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں نو ماہ بعد کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب پنجاب میں 6 ہزار 190 اموات ہوئی ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 487، خیبر پختونخوا 2 ہزار 274، اسلام آباد میں 557، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 205 اور آزاد کشمیر میں 342 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 55 ہزار 56، خیبر پختونخوا 83 ہزار 630، سندھ 2 لاکھ 64 ہزار 355، پنجاب 2 لاکھ 10 ہزار 95، بلوچستان 19 ہزار 453، آزاد کشمیر 12 ہزار 245 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 990 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

  • کورونا ویکسینیشن: 50 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن شروع:کل اہم فیصلے ہوں‌ گے :اسد عمر

    کورونا ویکسینیشن: 50 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن شروع:کل اہم فیصلے ہوں‌ گے :اسد عمر

    اسلام آباد: کورونا ویکسینیشن: 50 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن شروع:کل اہم فیصلے ہوں‌ گے ،اطلاعات کے مطابق کورونا ویکسین کے لئے پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آغاز رواں ماہ کی تیس تاریخ سے ہو گی۔ یہ بات وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے آج ایک ٹویٹ پیغام میں کہی۔

    ساٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن پہلے ہی جاری ہے۔ چیئرمین نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسی نیشن کیلئے پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کے اندراج کی حوصلہ افزائی کریں۔

    خیال رہے کہ اسد عمر کے زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی شرکت کریں گے۔

    این سی او سی اجلاس میں کمشنر اسلام آباد وفاقی دارلحکومت کی نمائندگی کریں گے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں ایس او پیز پر عمل درآمد, ہیلتھ کئیر سہولیات پر بھی تبادلہ خیال ہوگاجبکہ مختلف ہسپتالوں کے کریٹکل کئیر یونٹس میں آکسیجیٹڈ بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

  • کرونا ہسپتال میں آتشزدگی سے 10 ہلاکتیں،70 افراد کو نکال لیا گیا

    کرونا ہسپتال میں آتشزدگی سے 10 ہلاکتیں،70 افراد کو نکال لیا گیا

    کرونا ہسپتال میں آتشزدگی سے 10 ہلاکتیں،70 افراد کو نکال لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں کورونا مریضوں کے لیے قائم اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10افراد ہلاک ہو گئے ہیں

    ممبئی میں کرونا مریضوں کے لئے بنائے گئے ہسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے لیکن آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آگ نے ہسپتال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی سے ہسپتال میں داخل 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق اسپتال سے 70مریضوں کونکال لیاگیا ، آگ کو بجھانے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، آگ کیسے لگی ہے،واقعےکی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

    جس ہسپتال میں آتشزدگی ہوئی وہ ہسپتال ممبئی کے علاقہ بھاندوپ میں واقع ہے،ہسپتال میں موجود دیگر مریضوں کو نکال کر دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے،جہاں انکا علاج جاری ہے، ریسکیو اداروں کے مطابق آگ لگنے کی ابھی تک وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا