Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار کے قریب پہنچ گئی

    پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار کے قریب پہنچ گئی

    پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار کے قریب پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جار ی ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید 30 اموات اور 3 ہزار 301 نئے کرونا مریض سامنے آئے ہیں پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 965 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 42 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کرونا کے ایکٹو مریضون‌ کی تعداد 36 ہزار 849 ہے۔ 5 لاکھ 86 ہزار 228 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا سب سے پنجاب میں 6 ہزار 48 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 482، خیبر پختونخوا 2 ہزار 238، اسلام آباد میں 552، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 339 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 53 ہزار 136، خیبر پختونخوا 81 ہزار 204، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار 664، پنجاب 2 لاکھ 2 ہزار 743، بلوچستان 19 ہزار 374، آزاد کشمیر 11 ہزار 946 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 975 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    پاکستان میں ساٹھ سال سے بڑی عمر کے بزرگوں کو کرونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی ہے،پنجاب حکومت کے محکمہ صحت نے ویکسین لگانے کے زبردست انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ کیپٹن(ر) عثمان کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ لوگ آنے پر ایکسپوسنٹر میں رش ہو جاتا ہے اس لئے لاہور میں دو اور سنٹر قائم کرنے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس لگانے کے لئے پنجاب میں 114سینٹرز بنائے گئے ہیں،عمر کے حساب سے شہریوں کو بلارہے ہیں، جیسے جیسے ویکسین بڑھے گی اس کا دائرہ کار بھی بڑھائیں گے

  • بھارت میں لاک ڈاؤن میں کے دوران مزدوروں کو پیش آنے والی مشکلات پر مبنی دستاویزی فلم

    بھارت میں لاک ڈاؤن میں کے دوران مزدوروں کو پیش آنے والی مشکلات پر مبنی دستاویزی فلم

    بھارتی ہدایت کار ونود کپری نے گزشتہ برس 2020 میں بھارت میں نافذ ہونے والے سخت لاک ڈاؤن کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر دستاویزی فلم بنائی ہے۔

    باغی ٹی وی :برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق ہدایت کار ونود کپری نے گزشتہ برس اپریل میں فلم ‘1232 کلومیٹرز’ کی شوٹنگ کی تھی۔

    یہ فلم، شہروں میں نوکریوں سے فارغ ہونے کے بعد گاؤں میں اپنے گھر جانے والے 7 افراد پر مشتمل ہے، جو ان کی مشکلات، امتیازی سلوک اور ایک ہفتہ طویل سفر کے دوران پیش آنے والے حالات پر مبنی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس مارچ سے جون کے دوران بھارت میں نافذ ہونے والے سخت لاک ڈاؤن سے 10 کروڑ مزدور متاثر ہوئے تھے جو بے روزگاری کے باعث شہروں سے گاؤں واپسی پر مجبور ہوئے تھے۔

    کئی مزدوروں نے شہروں سے گھر تک کا سفر پیدل طے کیا تھا ان کی مشکلات کو ٹی وی پر براہ راست دکھایا گیا تھا جس سے ان کی مدد کی کوششیں تیز ہوگئی تھیں۔

    فلم میں شامل اشیش کمار نے کہا کہ نئی دہلی کے قریب غازی آباد سے مشرقی ریاست بہار میں واقع 1232 کلومیٹر (765 میل) تک کا سفر ناممکن لگ رہا تھا۔

    اشیش کمار نے تھامسن رائٹرز فاؤنڈیشن کو بتایا کہ ‘میں نے جب فلم دیکھی تو ہنسا اور رویا بھی، یہ فلم دیکھ کر میری لاک ڈاؤن کے ان دنوں کی وہ تمام یادیں تازہ ہوگئیں جب کھانا ملنا، مدد اور گھر واپسی تک کا سفر مشکل ہوگیا تھا لیکن مجھے ایک ہیرو کی طرح بھی محسوس ہوا جس نے کچھ حاصل کرلیا تھا اور اس نے مجھے مسکرانے پر مجبور کردیا-

    ہدایت کار ونود کپری نے کہا کہ وہ مہاجر مزدوروں کی مدد کے دوران ان 7 افراد سے ملے اور ان کے سفر کی ریکارڈنگ کا فیصلہ کیا جب وہ 7 افراد گھر واپسی کا سفر کررہے تھے تو انہوں نے گاڑی کے ذریعے ان کا پیچھا کیا اور ریکارڈنگ کی۔

    فلم میں مزدوروں کو گنگا سے گزرتے ہوئے اور ان میں سے ایک کو رات کو سائیکل چلاتے ہوئے تھکن سے بے ہوش ہوتے دکھایا گیا ہے ایک اور منظر میں رشتے داروں کو واپسی کی یقین دہانی کرتے ہوئے فون کالز کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔

    ونود کپری نے کہا کہ میں جانتا تھا کہ تاریخ رقم ہورہی ہے اور فلمبندی کے دوان کچھ لمحات انتہائی دلخراش تھے ان مہاجرین کو اکثر ‘وائرس کیریئرز’ کے طور پر دیکھا جاتا اور ان کی مدد سے انکار کیا جاتا۔

    ونود کپری نے کہا کہ سفر کے دوران انہیں کچھ مہربان لوگ بھی ملے، جیسے ایک ٹرک ڈرائیور بھی ملا جو انہیں لفٹ دینے کو تیار ہوگیا تھا راستے میں ایسے ڈھابے بھی آئے جو ان مزدوروں کو مفت میں کھانا دے دیتے۔

    مزدور اشیش کمار اس دستاویزی فلم میں کہتے ہیں کہ ’اگر ہمیں مرنا ہی ہے، تو سڑک پر مریں گے ان کا خاندان گاؤں واپس جانے کے فیصلے کے خلاف تھا، لیکن وہ ان حالات میں شہر کے بجائے اپنے گاؤں میں خود کو زیادہ محفوظ سمجھتے تھے۔

    یہ فلم ‘1232 کلومیٹر’ اسٹرینمگ سروس ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر 24 مارچ کو ریلیز ہوگی۔

  • کرونا کےبعدطاعون کی وباپھوٹنےکاخدشہ:ہرطرف خوف ہی خوف

    کرونا کےبعدطاعون کی وباپھوٹنےکاخدشہ:ہرطرف خوف ہی خوف

    کینبرا:دنیاماری گئی:لُٹّی گئی:کرونا کےبعد طاعون کی وباپھوٹنےکاخدشہ:ہرطرف خوف ہی خوف،اطلاعات کے مطابق دنیا جہاں ایک طرف کرونا کی تباہ کاریوں سے تباہ ہوتے جارہی ہے وہاں ماہرین طب نے ایک اوربڑے خطرے سے آگاہ کردیا ہے

    تازہ ترین اطلاعات میں یہ انکشاف سامنے آیا ہےکہ دنیا بھر میں کرونا وائرس نے بری طرح پنجے گاڑ رکھے ہیں ایسے میں آسٹریلیا میں طاعون پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، مشرقی آسٹریلیا میں ہزاروں چوہوں نے مقامی افراد کو پریشان کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق مقامی آبادی گھروں میں گھستے اور فصلوں کو تباہ کرتے ہزاروں چوہوں سے پریشان ہے۔یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ ماحول میں ہر طرف پھیلی چوہوں کی بدبو نے جینا مشکل کردیا۔

    ذرائع کے مطابق صورت حال اس قدر خراب ہے کہ اسپتالوں میں مریض بھی چوہوں کے کاٹنے سے محفوظ نہیں، یہاں بھی چوہوں کی خوب افزائش ہو رہی ہے۔

    دوسری طرف آسٹریلیا کی بڑی آبادی پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

    ان حالات کے پیش نظرماہرین طب نے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگرچوہوں کی بیماریوں ، پھیلاو اورجراثیم کوپھیلنے سے نہ روگا گیا توپھرطاعون جیسی خطرناک بیماری سے جان نہیں چھڑائی جا سکے گی

  • دنیامیں610 ہوٹلوں کےمالک کوبھی سکون نہیں:خودکشی کرنےپرکیوں مجبورہوا:انکشافات کا سلسلہ جاری

    دنیامیں610 ہوٹلوں کےمالک کوبھی سکون نہیں:خودکشی کرنےپرکیوں مجبورہوا:انکشافات کا سلسلہ جاری

    ٹیکساس : دنیامیں610 ہوٹلوں کےمالک کوبھی سکون نہیں:خودکشی کرنےپرکیوں مجبورہوا:سن کردنیاکےرونگھٹےکھڑےہوگئے ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں 610 ہوٹلوں کے مالک امریکی کاروباری شخصیت نےتین دن قبل اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا ۔

    دوسری طرف تین دن گزرنے کے بعد ٹیکساس روڈ ہاؤس کے بانی 65 سالہ کینٹ ٹیلرکی موت کے حوالے سے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ، اورپولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اس کی خودکشی کے اسباب کا جائزہ لے رہی ہے اورحتمی رپورٹ چند دن تک پیش کردی جائے گی

    عالمی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیکساس روڈ ہاؤس کے بانی 65 سالہ کینٹ ٹیلر اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں ان کی موت وجہ خودکشی بتائی گئی ہے۔

    ٹیکساس روڈ ہاؤس کے بانی 65 سالہ کینٹ ٹیلر کے اہل خانہ نے کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں خودکشی کے باعث ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کانوں میں سیٹیاں بجنے سے پریشان تھے

    ارب پتی کینٹ ٹیلر کے 10 ممالک میں 610 سے زائد ہوٹلز تھے اور حال ہی میں کرونا سے صحت یاب ہوئے تھے تاہم انہیں طبی مسائل جیسے کانوں میں آوازوں کے گونجنے جیسی شکایات کا سامنا تھا۔

    ان طبی مسائل کے لیے وہ علاج کرا رہے تھے لیکن یہ مسائل حل ہونے کے بجائے بڑھتے گئے جس سے پریشان ہوکر کینٹ ٹیلر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ وہ تنہائی کا بھی شکار تھے۔

    دوسری طرف ٹیکساس روڈ ہاؤس کے بانی 65 سالہ کینٹ ٹیلرکے قریبی ساتھیوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ اتنی زیادہ دولت ہونے کے باوجود بھی ہر وقت بے سکون رہتا تھا ، ہروقت پریشانی نے اس کی صحت کو بہت متاثرکیا

  • اگر عمر 45 سال سے زیادہ ہے تو کرونا ویکیسن لگوانے کے لئے تیار ہو جائیں

    اگر عمر 45 سال سے زیادہ ہے تو کرونا ویکیسن لگوانے کے لئے تیار ہو جائیں

    اگر عمر 45 سال سے زیادہ ہے تو کرونا ویکیسن لگوانے کے لئے تیار ہو جائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، ہر آنیوالے دن کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    بھارت میں بھی کرونا مریضوں میں دوبارہ تیزی آ گئی ہے، کرونا کے بچاؤ کے لئے بھارت میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ، اب بھارت نے اعلان کیا ہے کہ 45 سال کے عمر سے زیادہ والے ہر شہری کو کرونا ویکسین لگوانا پڑے گی یکم اپریل سے مودی سرکار نے ویکیسنیشن کا دائرہ وسیع کر دیا ہے،

    بھارت کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صرف اپنا رجسٹریشن نمبر بتانا ہوگا اور انہیں آسانی سے سرکاری یا پرائیویٹ مراکز سے ویکسین لگوانی ہو گی۔بھارت میں ابھی تک ڈاکٹر،طبی عملے کے علاوہ 60 سال سے زیادہ عمر والے اور 45 سال سے زیادہ ان افراد کو جو مہلک بیماری میں مبتلا ہیں کی ویکسی نیشن کی جا رہی تھی بھارت میں 4.85 کروڑ شہریوں کی کرونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے، دوسری خوراک بھی80 لاکھ شہریوں کو دی گئی ہے بھارتی وزیر نے دعویٰ کیا کہ صرف گزشتہ روز یعنی ایک دن میں ہی 32 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین دی گئی ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، 1000 کی امداد کے بہانے ملزم نے کی پڑوسی خاتون سے زیادتی

    حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی پر عدالت نے بھجوایا جیل

    کرونا سے بیٹے کی موت کے چار روز بعد باپ بھی کرونا سے چل بسا

    مودی سرکار نے بھارتی شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی بجائے رام کے سہارے چھوڑ دیا

    لاک ڈاؤن میں فحش فلمیں دیکھنے میں اضافہ،فحش ویڈیوزدیکھنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،سائبر کرائم کا بڑا الرٹ

    بھارت میں بھی کرونا کی ویکسی نیشن ہو رہی ہے تا ہم اطلاعات کے مطابق بھارت میں کرونا کی ویکسین لگوانے کے بعد 71 افراد کی موت ہو چکی ہے،بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کرونا ویکسین کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکہ لگوانے کے بعد 71 لوگوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 70 نے آکسفورڈ اے زیڈ ویکسین لگوائی تھی، جس کا پروڈکشن سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔

    بھارت میں کرونا ویکسین لگوا کر بھی لوگ خوفزدہ ہیں اور کہ کرونا ویکسین لگوائیں یا نہیں کیونکہ کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی مسلسل اموات ہو رہی ہیں،بھارت کے رکن پارلیمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ اس ایشو پر نیتی آیوگ نے ایک رپورٹ دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ابھی تک ان کی طرف سے رپورٹ نہیں آئی ہے۔ میں پارلیمانی ہیلتھ اسٹینڈنگ کمیٹی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس سلسلے میں اسے ) سمن جاری کیا جائے۔

  • پاکستان میں کرونا سے اموات کی شرح میں اضافہ،مریض بھی بڑھنے لگے

    پاکستان میں کرونا سے اموات کی شرح میں اضافہ،مریض بھی بڑھنے لگے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جار ی ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید 72 اموات ہوئی ہیں جبکہ 3 ہزار 270 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔اکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 935 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 33 ہزار 741 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کرونا کے کیسز کی تعداد 34 ہزار 535 ہے۔ 5 لاکھ 85 ہزار 271 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 39 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 225، اسلام آباد میں 548، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 338 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 52 ہزار 676، خیبر پختونخوا 80 ہزار 519، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار 464، پنجاب 2 لاکھ 99 969، بلوچستان 19 ہزار 347، آزاد کشمیر 11 ہزار 792 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 974 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    پاکستان میں ساٹھ سال سے بڑی عمر کے بزرگوں کو کرونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی ہے،پنجاب حکومت کے محکمہ صحت نے ویکسین لگانے کے زبردست انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ کیپٹن(ر) عثمان کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ لوگ آنے پر ایکسپوسنٹر میں رش ہو جاتا ہے اس لئے لاہور میں دو اور سنٹر قائم کرنے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس لگانے کے لئے پنجاب میں 114سینٹرز بنائے گئے ہیں،عمر کے حساب سے شہریوں کو بلارہے ہیں، جیسے جیسے ویکسین بڑھے گی اس کا دائرہ کار بھی بڑھائیں گے

  • آمنہ الیاس بھی کوروناوائرس کا شکار ہو گئیں

    آمنہ الیاس بھی کوروناوائرس کا شکار ہو گئیں

    پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس بھی کوروناوائرس کا شکار ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر آ چکی ہےاور ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 8.4فیصد رہی ہے۔جن میں معروف اور شوبز و سیاسی سماجی شخصیات بھی وائرس کا شکار ہو رہی ہیں جن میں اداکارہ و ماڈل آمنہ الیس بھی شامل ہیں-

    ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونےکی اطلاع سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری اور پوسٹ پر کے ذریعے دی۔

    انہوں نے اسٹوری میں لکھا کہ ان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔’میں ان تمام لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ جو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملے یا میرے قریب رہے وہ بھی ٹیسٹ کروا لیں۔

    انہوں نے اس حوالے سے ایک ویٰڈیو بھی پوسٹ کی اور کہاکہ میں ان تمام لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ جو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملے یا میرے قریب رہے وہ بھی ٹیسٹ کروا لیں خاص طور پر داور محمود اپنا ٹیسٹ ضرور کروا لیں-

    اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں سے بھی کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے اور ماسک پہننے کی اپیل کی-

    آمنہ الیاس کے لیے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے-

  • بھارتی اداکار کارتک آریان بھی کورونا وائرس کا شکار

    بھارتی اداکار کارتک آریان بھی کورونا وائرس کا شکار

    کورونا کی تیسری لہر نے ایک بار پھر دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور وائرس کی شرح میں ایک دم خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم اب بالی وڈ اداکار کارتک آریان بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس لہر نے بالی ووڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور صرف گزشتہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں متعدد اداکار وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں رنبیر کپور، سنجے لیلا بھنسالی اور منوج باجپائی و دیگر شامل ہیں-

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کارتک آریان نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور مداحوں سے کہا ہے کہ وہ ان کی کورونا سے صحت یاب ہونے کی دعا کریں۔

    کارتک نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوزیٹیو کی علامت کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ کورونامثبت ہو گیا ہوں، دعا کرو۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں کارتک کو لکمے فیشن ویک کے دوران ڈیزائنر منیش ملہوترا کے لیے ریمپ پر واک کرتے دیکھا گیا تھا۔


    کارتک ان دنوں فلم ‘بھول بھلیاں 2’ کی شوٹنگ کر رہے تھے اور اب قوی امکان ہے کہ فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہو گی کارتک آریان کے آئندہ بالی وڈ پروجیکٹس میں دھماکا، بھول بھلیاں 2 ، دوستانہ 2 اور سونو کے ٹیٹو کی سویٹی 2 جیسی فلمیں ہیں۔

    رنبیر کپورعالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    سنجے لیلا بھنسالی بھی عالمی وبا کورونا کا شکارہوگئے

  • ساٹھ سال سے زائد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگانے کا عمل جاری ہے۔

    ساٹھ سال سے زائد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگانے کا عمل جاری ہے۔

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کے مطابق کل 7892 مرد و خواتین کو ویکسینیشن لگائی گئی اور گیارہ روز میں 56 ہزار 839 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگا دی گئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کے شہری کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے خاصےمطمئن ہیں اور انتظامات پر تسلی بخش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے بتایا تمام محکمے ایکسپو سنٹر میں ساٹھ سال سے زائد سینئر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ سہولیات میں پارکنگ سے فیلڈ ہسپتال تک لانے کے لیے الیکٹریکل وہیکل، وہیل چیر، رجسٹریشن کے عمل تک کی بہترین سہولیات دی گئی ہیں۔

  • کرونا ویکیسن شرعی طور پر لگوانا جائز ہے یا نہیں ؟ پاکستانی مفتیوں کا فتویٰ آ گیا

    کرونا ویکیسن شرعی طور پر لگوانا جائز ہے یا نہیں ؟ پاکستانی مفتیوں کا فتویٰ آ گیا

    کرونا ویکیسن شرعی طور پر لگوانا جائز ہے یا نہیں ؟ پاکستانی مفتیوں کا فتویٰ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا ویکیسین لگوانا شرعی طور پر جائز ہے یا نہیں فتویٰ آ گیا

    وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ شریعت اسلامیہ نے خود کوتکلیف سے بچنے اوردوسروں کوبچانے کا حکم دیا ہے،کورونا ویکسین لگوانا شرعی طور پر جائز ہے،فتوے کے مطابق روزے کی حالت میں بھی کورونا ویکسین لگوائی جاسکتی ہے مخیرحضرات سے اپیل ہے کوروناویکسین خرید کرمستحق افراد کوسہولت فراہم کریں،تمام علما کا اس بات پراتفاق ہے کہ ہرشخص کوروناویکسین لگوائے،زکوٰۃ مستحقین کو کروناویکسین لگوائی جاسکتی ہے احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل ہونا چاہیے،

    قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کرونا ویکسین سی ڈی اے اسپتال سے لگوائی ،ویکسین لگوانے کے بعد شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپنا نمبر آنے کے بعد ویکسین لگوائی، پاکستان میں کورونا کا مرض دوبارہ بڑھ رہا ہے کورونا کی صورتحال میں عام آدمی متاثر ہورہا ہے،حکومت نے ویکسین لگوانے کے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں،

    سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، پی پی کے رہنما سلیم مانڈوی والا ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان،وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت متعدد شخصیات نے کورونا ویکسین لگوائی ہیں۔ ملک بھرمیں 60 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا

    قبل ازیں وفاقی کابینہ نے نجی طور پر درآمد کی جانے والی چینی اور روسی کورونا ویکسین کی قیمت کی منظوری دے دی۔چینی ویکسین کنویڈشیا کے فی انجکشن کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ روسی ویکسین سپوتنک فائیو کی قیمت فروخت 8 ہزار 449 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    ہ ویکسینز کی قیمتوں کے تعین کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کا اجلاس 19 مارچ کو ہوا جس کے بعد وفاقی کابینہ سے سرکلر کے ذریعے قیمت فروخت کی منظوری لی گئی۔

    پاکستان میں دو فارما سیوٹیکل کمپنیاں روس اور چین سے کورونا وائرس کی ویکسین نجی طور پر درآمد کر رہی ہیں۔ کراچی کی کمپنی نے روسی کورونا ویکسین سپوتنک فائیو کی 50 ہزار خوراکیں درآمد کی ہیں جبکہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی چینی ویکسین درآمد کر رہی ہے۔ چینی کمپنی کی ویکسین ایک جبکہ روسی ویکسین دو خوراکوں پر مشتمل ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    کرونا ویکسین لگوانے کے مراکز ملک بھر میں کہاں کہاں قائم؟ فہرست جاری

    پاکستان میں ساٹھ سال سے بڑی عمر کے بزرگوں کو کرونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی ہے،پنجاب حکومت کے محکمہ صحت نے ویکسین لگانے کے زبردست انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ کیپٹن(ر) عثمان کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ لوگ آنے پر ایکسپوسنٹر میں رش ہو جاتا ہے اس لئے لاہور میں دو اور سنٹر قائم کرنے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس لگانے کے لئے پنجاب میں 114سینٹرز بنائے گئے ہیں،عمر کے حساب سے شہریوں کو بلارہے ہیں، جیسے جیسے ویکسین بڑھے گی اس کا دائرہ کار بھی بڑھائیں گے

    شیخ رشید نے کرونا ویکسین لگوا کر کن جذبات کا کیا اظہار؟