Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ڈاکٹر یاسمین راشد نے بے مثال خدمات سرانجام دیں: کنٹری ہیڈ ڈبلیو ایچ او

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے بے مثال خدمات سرانجام دیں: کنٹری ہیڈ ڈبلیو ایچ او

    کورونا وبا کے دوران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ برائے پاکستان ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالاگنا رتنے نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کے عالمی سطح پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی خدمات کا اعتراف پنجاب حکومت کے لئے باعث فخر ہے اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائن پر رہ کر فرائض سرانجام دیئے۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کے محکمہ صحت کو کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں لیکن گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے 2451 مریض سامنے آئے اور اس وقت پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد20274 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے باعث43 اموات ہوئیں جو کہ قُل تعداد پنجاب میں اب تک 6140 ہو چُکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 17,315 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس کی اب تک کی قُل تعداد 3,719,232 ہے۔ کورونا کی تیسری لہر کے دوران شہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور ہدایت دی کے انسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پھر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے۔ عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کے عوام کی زندگیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ پنجاب میں 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔
    کنٹری ہیڈ ڈبلیو ایچ او کا اس موقع پر کہنا تھا کے کورونا وبا کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے بے مثال خدمات سرانجام دیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائن پر خدما ت سر انجام دیں اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے بہترین کام کیا اور ہزاروں زندگیاں بچائیں۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کے ہم وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سربراہی میں پنجاب میں کورونا وبا کی تیسری لہر سے نمٹنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور ایوارڈ پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور عالمی ادارہ صحت کی شکر گزار ہوں۔

  • نیب گواہ کورونا پازیٹو ہونے کے باوجودعدالت پیش،سب کی دوڑیں لگ گئیں

    نیب گواہ کورونا پازیٹو ہونے کے باوجودعدالت پیش،سب کی دوڑیں لگ گئیں

    نیب گواہ کورونا پازیٹو ہونے کے باوجودعدالت پیش،سب کی دوڑیں لگ گئیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں مضاربہ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت ہوئی

    نیب کا گواہ کورونا پازیٹو ہونے کے باوجود احتساب عدالت میں پیش ہو گیا،نیب کے گواہ کے کورونا پازیٹو ہونے پر کمرہ عدالت خالی کروا دیا گیا، نیب گواہ نے کہا کہ میں بیمار ہوں،مجھے جانے کی اجازت دی جائے، جج احتساب عدالت نے نیب گواہ سے استفسار کیا کہ آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ جس پر نیب گواہ نے جواب دیا کہ میں کورونا مثبت ہوں اور آئیسولیشن سے اٹھ کر آیا ہوں،

    عدالت نے نیب گواہ کو فوری جانے کا حکم دیا، کورونا مثبت مریض عدالت آنے پر عدالت فوری طور پر خالی کروا لی گئی،احتساب عدالت کے جج اٹھ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے، عدالت میں مزید کیسز کی سماعت میں وقفہ کر دیا گیا

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، کرونا کی نئی قسم پاکستان پہنچ چکی ہے، آج نو ماہ کے بعد چار ہزار سے زائد کرونا کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں، این سی او سی نے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، پنجاب کے کئی شہروں میں تعلیمی ادارے بند ہیں، کرونا والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤں لگایا گیا ہے،

  • پاکستان میں کرونا مریضوں کا 9 ماہ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،تیزی سے اضافہ

    پاکستان میں کرونا مریضوں کا 9 ماہ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،تیزی سے اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید 63 اموات اور4 ہزار 368 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ کرونا کے مریضوں میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے، پاکستان میں 9 ماہ بعد کورونا کے ریکار ڈ چار ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 91 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار 356 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کرونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 40 ہزار 120 ہے اور 5 لاکھ 91ہزار145 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کوروناسےمتاثرہ 2 ہزار 558 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    کورونا کے سبب پنجاب میں 6 ہزار 142افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 486، خیبر پختونخوا 2 ہزار 260، اسلام آباد میں 555، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 205 اور آزاد کشمیر میں 340 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 54 ہزار347، خیبرپختونخوا82 ہزار 677، سندھ 2 لاکھ 64 ہزار62، پنجاب 2 لاکھ 7 ہزار767، بلوچستان 19 ہزار427، آزاد کشمیر 12 ہزار95 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار983 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

  • یوم پاکستان مبارک ہو:اپنااوراردگردکاخیال رکھیں،کووڈکے     پیش نظرسفرسےاجتناب کریں:برطانوی ہائی کمشنرکاپیغام

    یوم پاکستان مبارک ہو:اپنااوراردگردکاخیال رکھیں،کووڈکے پیش نظرسفرسےاجتناب کریں:برطانوی ہائی کمشنرکاپیغام

    لندن: یوم پاکستان مبارک ہو:اپنا اورارد گرد کا خیال رکھیں،کووڈ کے پیش نظربرطانیہ سے پاکستان سفرسےاجتناب کریں:برطانوی ہائی کمشنرکا پیغام ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستانیوں سمیت دیگرملکوں کے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ براہ کرم برطانیہ سے پاکستان اورپاکستان سے برطانیہ کا سفر نہ ہی کریں توبہتر ہے

    پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کہتے ہیں کہ برطانیہ سےپاکستان آنےکےخواہش مندغیرضروری سفر سےگریز کریں،برطانوی حکومت مسلسل صورتحال پرنظررکھےہوئےہے۔

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نےکہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے باعث پاکستان میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں

    پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے یہ سراہتے ہوئے کہ کووڈ کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان نے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں اورحالیہ لہر سےنمٹنے کیلئےسخت اقدامات کافیصلہ کیا ہے،عوام کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں۔

    کرسچن ٹرنر نے کہا کہ برطانیہ سے پاکستان آنے کے خواہش مند غیرضروری سفر سے گریز کریں،برطانوی حکام انتہائی ضرورت کے تحت پاکستان آنے کی اجازت دے رہے ہیں،برطانیہ سےباہرسفرکرنے والوں کوسفر سےمتعلق فارم پرکرناہوگا،

     

    برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ کورونا کے پیش نظر برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہو گا، کورونا کے باعث پابندیوں سے لوگ مایوسی کا شکار ہیں، کورونا کی وجہ سے یوم پاکستان کی تقریبات بھی بھرپور طریقے سے نہیں ہو سکتیں

    یاد رہےکہ اس سے پہلے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستانیوں کوکرونا وائرس کے خلاف بہترین حکمت عملی اپنانے پرمبارک بھی دی تھی

    دوسری طرف انہوں نے اپنےتازہ ویڈیو پیغام میں جہاں سفر سے اجتناب کی درخواست کی ہےوہاں آخر میں یوم پاکستان کے حوالے سے اردو زبان میں "یوم پاکستان مبارک ہو” کا پیغام دے کرپاکستانیوں کی خوشیوں میں شریک ہوئے ہیں‌

  • کرونا نے امریکہ کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا،تعلیمی ادارے بند:211 ارب ڈالرزکی امداد کے باوجود مشکلات

    کرونا نے امریکہ کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا،تعلیمی ادارے بند:211 ارب ڈالرزکی امداد کے باوجود مشکلات

    واشنگٹن :کرونا نے امریکہ کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا،تعلیمی ادارے بند:211ارب ڈالرزکی امداد کے باوجود مشکلات،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں کرونا وائرس کی تباہیاں جاری ہیں اوران تباہیوں میں جہاں معیشت ڈوب گئی ہے وہاں امریکی تعلیمی ادارے بھی اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں ،

    امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ کی طرف سےرقم اسکول دوبارہ کھولنےکےلیے81 ارب ڈالرز کی رقم ادا کردی گئی ہے ۔ جبکہ ریسکیوپلان کےتحت ریاستوں کو130ارب ڈالراگلے چند دنوں تک ادا کردیئے جائیں گے

    امریکی عوام کی پریشانیوں کوسنبھالا دیتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اسکولوں کوفنڈجاری کرنابائیڈن انتظامیہ کے100روزہ ایکشن پلان کاحصہ ہے،

    امریکی صدر نے کہا کہ رقم سےاسکولوں کوکوروناحفاظتی سامان اوراضافی طبی عملہ تعینات کرنےمیں مددملےگی، جلدکچھ کرناہوگا،وبابچوں کی ذہنی صحت پرتباہ کن اثرات ڈال سکتی ہے۔

    دوسری طرف امریکہ میں صورت حال اس قدر خراب ہے کہ لوگ بھوک کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں ، امریکی حکام کے مطابق بھوک اورافلاس کی وجہ سے لوگ کھانے پینے کی چیزیں چھین کرلے جاتے ہیں اوراپنے پیٹ کی آگ کو بجھاتے ہیں

  • سینئیراداکارہ سیمی راحیل نے کورونا ویکسین لگوالی

    سینئیراداکارہ سیمی راحیل نے کورونا ویکسین لگوالی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ سیمی راحیل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ ویکسینیشن سینٹر میں موجود ہیں اور کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین لگوا رہی ہیں۔

    اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کورونا ویکسین لگوانا مشکل کام نہیں ہے اس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں-

    اُنہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’لازمی کورونا ویکسین لگوائیں تاکہ ہر ایک محفوظ رہ سکے۔‘

    خیال رہے کہ اس سے قبل بشریٰ انصاری، ثمینہ پیرزادہ اور ارمینا خان، جبکہ جاوید شیخ ، طلعت حسین بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوا چکے ہیں۔

  • سلمان خان اور سنجے دت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

    سلمان خان اور سنجے دت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

    بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان اور سنجے دت نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 24 مارچ بدھ کو سلمان خان کو ممبئی کے اسپتال میں داخل ہوتے دیکھا گیا اس دوران انہوں نے عام سا لباس اور فیس ماسک پہن رکھا تھا۔ جس کے فوراً ہی بعد اداکار کے مداح ان کی صحت سے متعلق پریشان ہونا شروع ہوگئے۔


    بعدازاں سلمان خان نے ٹوئٹر پر پیغام لکھ کر مداحوں کو بتایا کہ آج میں نے ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔

    سلمان خان کی جانب سے اسپتال جانے کا مقصد بتانے کے بعد ان کے مداحوں کی پریشانی دور ہوگئی اور مداحوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس سے قبل 23 مارچ منگل کو اداکار سنجے دت نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی سنجے دت نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ بھارت کے ایک ویکسینیشن سینٹر میں کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں۔


    بالی ووڈ اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُنہوں نے کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوالی ہےاُنہیں یہاں کے تمام ڈاکٹرز اور اسٹاف نے بےانتہا عزت اور پیار دیا جس کے لیے وہ سب کے مشکور ہیں-

    اُنہوں نے کہا کہ ’وہ ڈاکٹر اور اُن کی پوری ٹیم کا اُن کی لاجواب خدمات کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے سنجے دت نے علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا تھا اور طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکا کا ویزا حاصل کرلیا بعدازاں انہوں نے اپنا علاج ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں شروع کروالیا تھا۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر اور اداکارہ ہیما مالنی،سیف علی خان ، ہریتھیک روشن کے والد اور والدہ سمیت دیگر اداکار بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا چکے ہیں۔

  • سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نے ویکسین کی قیمتوں کے جواب  میں کیا لکھا

    سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نے ویکسین کی قیمتوں کے جواب میں کیا لکھا

    سیکرٹری نیشنل ہیلتھ نے ویکسین کی قیمتوں کے جواب میں کیا لکھا

    باغی ٹی وی : سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی وائس چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کو ویکسین کی قیمتوں پر خط لکھ دیا۔

    خط میں سیکٹری نے موقف اپنایا ہے کہ پاکستان کورونا سےنمٹنے کے لئے کوشاں ہے . ،حکومت اس کوکنٹرول کرنےکی کوشش کررہی ہے، ٹیسٹ صلاحیت کو بڑھا کر ویکسین کمزور اور نازک افراد کو ترجیحی بنیادوں پر دے رہی ہے .

    سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نے کہا کہ عدالتوں نے حکومت کے ان اقدام کو سراہا، عالمی برادری بھی روناکے خلاف پاکستان کی کاوشوں کی معترف ہے ویکسینیشن میں نجی شعبےکو شامل کرنے کا مقصد شہریوں کوسہولت دینا اور اس میں شرکت کو بڑھانا ہے . ، تا کہ معاشرےکے دیگرافراد کوبھی کورکیا جاسکےگا۔

    خط میں کہا گیا کہ ابتدائی طورپرحکومت نےکورونا ویکسین کی قیمت مقرر نہیں کی ، فری مارکیٹ ریٹ سےبچنےکیلیےڈرگ پرائس فارمولےسےقیمت کا تعین کیا گیا ہے . حکومت ویکسین کی زیادہ سے زیادہ قیمت متعین کرے گی تاکہ مارکیٹ میں مقابلےکا ماحول بنا رہے .

    سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز کے خط کی کاپی وائس چئیرپرسن ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کو ارسال کر دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ روسی ویکسین ملک میں‌آنے کے بعد اس کو قیمتا بھی شہریوں کو دینے کی تجویز دی گئی ہے . جس پر اعتراضات بھی اٹھے ہیں.

  • عامر خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    عامر خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی کورونا کا شکار ہو گئے –

    باغی ٹی وی : کورونا کی تیسری لہر نے ایک بار پھر دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور وائرس کی شرح میں ایک دم خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-

    وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس لہر نے بالی ووڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور صرف گزشتہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں متعدد اداکار وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں رنبیر کپور، سنجے لیلا بھنسالی ،کارتک آریان اور منوج باجپائی و دیگر شامل ہیں-

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں عامر خان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہعں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر کیا ہے-

    اداکار نے اپنے سٹاف کو کورونا ٹیسٹ کروانے، تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے –

    عامر خان کا کورونا ٹیسٹ آنے کی بعد ان کی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ روک دی ہے اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ شوٹنگ شروع کردیں گے اس فلم میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی اور توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک ریلیز ہوگی-

    رنبیر کپورعالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    سنجے لیلا بھنسالی بھی عالمی وبا کورونا کا شکارہوگئے

  • این سی او سی اجلاس، تعلیمی ادارے کب تک بند کرنے کی تجویز آ گئی؟

    این سی او سی اجلاس، تعلیمی ادارے کب تک بند کرنے کی تجویز آ گئی؟

    این سی او سی اجلاس، تعلیمی ادارے کب تک بند کرنے کی تجویز آ گئی؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کا تعلیمی ادا روں سے متعلق اجلاس ہوا

    اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں این سی او سی اجلاس میں کورونا کیسز کی مثبت شرح کا جائزہ لیا گیا کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند یا کھلے رکھنے سے متعلق صورتحال پر غور کیا گیا،اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت اسلام آباد نے تعلیمی اداروں کو مزید کچھ روز بند رکھنے کی تجویز دی ہے صوبوں کی رائے کے بعد تعلیمی ادارے بند رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا،اجلاس میں امتحانات کے شیڈول،نئے تعلیمی سال اور امتحانات کے نصاب پربھی مشاورت کی جائے گی، اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود میڈیا کو بریفنگ دیں گے اور فیصلوں سے آگاہ کریں گے

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

    تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا