Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • شیخ رشید نے کرونا ویکسین لگوا کر کن جذبات کا کیا اظہار؟

    شیخ رشید نے کرونا ویکسین لگوا کر کن جذبات کا کیا اظہار؟

    شیخ رشید نے کرونا ویکسین لگوا کر کن جذبات کا کیا اظہار؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کرونا ویکسین لگوا لی

    وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کرونا ویکسین سی ڈی اے اسپتال سے لگوائی ،ویکسین لگوانے کے بعد شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپنا نمبر آنے کے بعد ویکسین لگوائی، پاکستان میں کورونا کا مرض دوبارہ بڑھ رہا ہے کورونا کی صورتحال میں عام آدمی متاثر ہورہا ہے،حکومت نے ویکسین لگوانے کے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں،

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان،وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت متعدد شخصیات نے کورونا ویکسین لگوائی ہیں۔ ملک بھرمیں 60 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا

    قبل ازیں وفاقی کابینہ نے نجی طور پر درآمد کی جانے والی چینی اور روسی کورونا ویکسین کی قیمت کی منظوری دے دی۔چینی ویکسین کنویڈشیا کے فی انجکشن کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ روسی ویکسین سپوتنک فائیو کی قیمت فروخت 8 ہزار 449 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    ہ ویکسینز کی قیمتوں کے تعین کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کا اجلاس 19 مارچ کو ہوا جس کے بعد وفاقی کابینہ سے سرکلر کے ذریعے قیمت فروخت کی منظوری لی گئی۔

    پاکستان میں دو فارما سیوٹیکل کمپنیاں روس اور چین سے کورونا وائرس کی ویکسین نجی طور پر درآمد کر رہی ہیں۔ کراچی کی کمپنی نے روسی کورونا ویکسین سپوتنک فائیو کی 50 ہزار خوراکیں درآمد کی ہیں جبکہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی چینی ویکسین درآمد کر رہی ہے۔ چینی کمپنی کی ویکسین ایک جبکہ روسی ویکسین دو خوراکوں پر مشتمل ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    پاکستان میں ساٹھ سال سے بڑی عمر کے بزرگوں کو کرونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی ہے،پنجاب حکومت کے محکمہ صحت نے ویکسین لگانے کے زبردست انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ کیپٹن(ر) عثمان کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ لوگ آنے پر ایکسپوسنٹر میں رش ہو جاتا ہے اس لئے لاہور میں دو اور سنٹر قائم کرنے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس لگانے کے لئے پنجاب میں 114سینٹرز بنائے گئے ہیں،عمر کے حساب سے شہریوں کو بلارہے ہیں، جیسے جیسے ویکسین بڑھے گی اس کا دائرہ کار بھی بڑھائیں گے

    کرونا ویکسین لگوانے کے مراکز ملک بھر میں کہاں کہاں قائم؟ فہرست جاری

  • پاکستان کی بڑی مذہبی جماعت کے سربراہ کرونا کا شکار

    پاکستان کی بڑی مذہبی جماعت کے سربراہ کرونا کا شکار

    پاکستان کی بڑی مذہبی جماعت کے سربراہ کرونا کا شکار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خود گھر پر قرینطینہ کر لیا ہے مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا ہے کہ احباب اور تنظیمی دوستوں سے دعائے صحت کی پر زور اپیل کرتے ہیں

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان، انکی اہلیہ، ن لیگ کے سیینیٹر عرفان صدیقی، وفاقی وزیر نجکاری میاں محمود سومرو بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید 20اموات اور 3 ہزار 669 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار863تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار471 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد33 ہزار70ہے۔ 5 لاکھ 83ہزار538 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔

  • کورونا کے بڑھتے کیسز پرآج  این سی او سی اہم اجلاس  ہونے جارہا ہے جس میں فیصلے بھی ہوں گے بڑے اہم

    کورونا کے بڑھتے کیسز پرآج این سی او سی اہم اجلاس ہونے جارہا ہے جس میں فیصلے بھی ہوں گے بڑے اہم

    اسلام آباد: کورونا کے بڑھتے کیسز پرآج این سی او سی اہم اجلاس ہونے جارہا ہے جس میں فیصلے بھی ہوں گے بڑے اہم،اطلاعات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث این سی او سی کے آج ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں اضافے کے فیصلے سمیت امتحانات کے لیے کھولے گئے اسکولوں کو بھی بند کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا کیوں کہ جن اسکولوں میں امتحانات جاری ہیں وہاں اکثریت میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہو رہی ہیں۔

    اجلاس میں وفاق اور صوبوں میں کورونا کے پھیلاؤ کے علاقوں کو ریڈ زون میں رکھنے کی تجویز پیش کی جائے گی اور متعلقہ علاقوں میں انتہائی سخت اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کا امکان ہے،اس کے علاوہ اسلام آباد میں دفعہ 188 لگانے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی جس کے تحت کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کیا جا سکے گا۔

  • عرب امارات نے ایسے ملٹی پل ویزے متعارف کروا دیئے کہ ہرکوئی خواہش کرنے لگا

    عرب امارات نے ایسے ملٹی پل ویزے متعارف کروا دیئے کہ ہرکوئی خواہش کرنے لگا

    عرب امارات : متحدہ عرب امارات کی وفاقی کابینہ نے فاصلاتی پیشہ ورانہ کام کے ایک نئے نظام اور کثیرداخلے کے سیاحتی ویزے کی منظوری دی ہے۔اس کے تحت تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد یو اے ای میں داخل ہوسکیں گے۔

    وفاقی کابینہ کے منظورکردہ نئے نظام کے تحت مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے پیشہ ورحضرات یو اے ای میں مقیم رہ کر بیرون ملک کمپنیوں یا فرموں کے لیے فاصلاتی کام کرسکیں گے۔امارت دبئی نے گذشتہ سال اکتوبرمیں ورچوئل ورک ویزا متعارف کرایا تھا۔

    یو اے ای نے کووِڈ-19 کی وبا اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم قیمتوں کے بحران کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے دولت مند اور پیشہ ور غیرملکیوں کو راغب کرنے کے لیے مختلف اقدامات متعارف کرائے ہیں۔اماراتی کابینہ کے نئے فیصلے ان ہی کا تسلسل ہیں۔

    یو اے ای کے نائب صدر اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اتوار کو ایک ٹویٹر پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’نیا ورک ویزا پیشہ ور ورکروں کے لیے ہوگا۔اس کے علاوہ کابینہ نے تمام قومیتوں کے لیے کثیر داخلہ کے سیاحتی ویزے کی بھی منظوری دی ہے۔‘‘

    انھوں نے کہا کہ ’’ہم عالمی سطح پر اپنے اقتصادی درجہ کی ترقی کے لیے واضح مقاصد کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ ہم اپنے شہریوں اور مکینوں کو بہتر معیار زندگی مہیا کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

  • کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظرملک بھر میں مکمل لاک ڈاون:کس نےمشورہ دے دیا

    کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظرملک بھر میں مکمل لاک ڈاون:کس نےمشورہ دے دیا

    لاہور:کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظرملک میں مکمل لاک ڈاون:کس نےمشورہ دے دیا ،اطلاعات کے مطابق ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بڑی تجویز دے دی ہے

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہوراوردیگر نمائندہ تنظیموں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ملک میں مکمل لاک ڈاون نہیں کیا جائے گا وائرس کے پھیلاو پرکنٹرول نہیں کیا جاسکے گا

    پریس کانفرنس سے خطاب میں پروفیسر اشرف نظامی کا کہنا تھاکہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن لگایاجائے اور عوام کوویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    پروفیسر اشرف نظامی نے کہا کہ حکومت فی الفورملک بالخصوص پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ کرے۔پروفیسراشرف نظامی نے الزام عائد کیا کہ حکومت ویکسین کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے تنظیموں اوراداروں کے دباؤپرلاک ڈاؤن پالیسی کو اپنایا جبکہ اس وقت ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔

  • مہوش حیات وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو

    مہوش حیات وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو

    پاکستانی تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے کورونا وائرس کا شکار پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہاں کسی کا بھی مدافعتی نظام اتنا مضبوط نہیں اور کورونا وبا کا ابھی خاتمہ نہیں ہوا۔


    مہوش حیات نے مزید کہا ہم اپنے وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں جب کہ ہمیں بھی چوکس رہنے اور احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

    فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے دی۔

    نور بخاری کی عوام سے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے لئے دعاؤں کی اپیل

  • لوگ بھوک سے مرنے لگے:لندن میں لاک ڈاؤن کے خلاف جاری احتجاج میں 42 افراد گرفتار:

    لوگ بھوک سے مرنے لگے:لندن میں لاک ڈاؤن کے خلاف جاری احتجاج میں 42 افراد گرفتار:

    لندن :لوگ بھوک سے مرنے لگے:لندن میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج 42 افراد گرفتار،اطلاعات کے مطابق ترقی یافتہ ممالک بھی اب کرونا وبا کی وجہ سے تاریخ کے مشکل ترین دورسے گزررہے ییں ، لوگوں کوکھانے پینے کے لیے کچھ نہیں مل رہا ، کہیں فرانس میں کئی کئی کلومیٹرلمبی قطارمیں لوگ کھانا لینے کے لیے کھڑے نظرآتے ہیں توکہیں برطانیہ میں لوگ لاک ڈاون کی وجہ سے بھوک اورافلاس کا شکارہیں

    دوسری طرف برطانوی شہریوں کی طرف سے یہ خبریں بھی موصول ہورہی ہیں کہ آج اتوارکے روز مظاہروں میں شدت آگئی ہے

    ذرائع کے مطابق اس وقت صورت حال بڑی خراب ہے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پولیس نے لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کے دوران کم از کم 42 افراد کو گرفتارکیا ہے۔ پولیس نے ہفتہ کے روز کہا کہ کوڈ 19 کے پروٹوکول کے مطابق گھر سے باہر احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

    برطانوی میڈیا نے لاک ڈاون کی وجہ سے بے بس شہریوں کی حالت زارکے بارے میں کچھ یوں‌ لکھا ہے ،اس کے باوجود لوگ ہائیڈ پارک میں جمع ہوئے اورمارچ کرتے ہوئے وہائٹ ​​ہال اور پارلیمنٹ ہاؤس کی سرکاری عمارتوں کی طرف بڑھنے لگے۔

    برطانوی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ بیشتر لوگوں کو کوڈ قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خیال رہے ریلی سے قبل 60 سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ پریتی پٹیل کو کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے لکھا تھا۔

    دوسری طرف حکام کے مطابق اس وقت ہرطرف بھوک افلاس کی وجہ سے لوگ ایک ایک لقمے کوترس رہے ہیں اورکھانے کے لیے ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں

  • بھارت میں کورونا وائرس  سے صورت حال بہت زیادہ بگڑ گئی ، ریکارڈ کیسز

    بھارت میں کورونا وائرس سے صورت حال بہت زیادہ بگڑ گئی ، ریکارڈ کیسز

    21:02 PM
    بھارت میں کورونا وائرس کی سے صورت حال بہت زیادہ بگڑ گئی ، ریکارڈ کیسز

    باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال.بھارت میں ایک دن میں کورونا کےریکارڈ 43 ہزار846 کیس رپورٹ ہوئے ہیں .

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی حالیہ لہر سے بھارت کی ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ممبئی میں صرف چھ دنوں کے دوران کورونا وائرس کے

    دوسری جانب کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر فرانس، پولینڈ اور یوکرین کے حصوں میں آج سے پابندیوں میں سختی کردی گئی۔بیلجیئم، سوئٹزرلینڈ، اسپین، پرتگال اور انڈونیشیا نے آسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال دوبارہ شروع کردیا.لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے برطانیہ اورفرانس کے وزرائے اعظم نے آسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی۔

    متاثرہ افراد کی کل تعداد 11438734 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 188 مریض فوت ہوچکے ہیں ، جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 159044 ہوگئی ہے۔ حال ہی میں جہاں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر 2 لاکھ ہوگئی تھی ، اب یہ ڈھائی لاکھ کی طرف تیزی سے بڑھتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ اس وقت 2 لاکھ 34 ہزار 406 فعال کیسز ہیں ، جو کہ کیسوں کا 2.05 فیصد ہے۔ملک میں صحت یابی کی شرح 96.56 فیصد ہے۔

    گزشتہ24 گھنٹوں میں جہاں 17 ہزار 741 مریض صحت یابی ہوچکے ہیں ، اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 11045284 ہوگئی ہے۔ جبکہ شرح اموات دو فیصد سے بھی کم ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز اموات کی تعداد 1.39 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

  • کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد نے اٹھایا سخت قدم

    کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد نے اٹھایا سخت قدم

    11:15 AM
    کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد نے اٹھایا سخت قدم

    باغی ٹی وی : کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد کریک ڈاون شروع ہوگیا . خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیا گیا، مارکیز اور دکانیں سیل کر دی گئیں۔

    اسلام آباد انتظامیہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 30 ریسٹورینٹس کو سیل کیا گیا۔ 660 دکانوں کو بھی بند کرا دیا گیا۔اسی طرح ایس او پیز سکی خلاف ورزی پر دو مارکیز کو سیل کیا گیا۔

    کرونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے 52 سکولوں کا معائنہ کیا گیا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے 28 مساجد کا بھی معائنہ کیا۔

    واضح رہے کہ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

    پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,667نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6لاکھ26 ہزار 802 ہوگئی۔
    یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 63ہزار 058 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ97ہزار177افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

    اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں79ہزار245،اسلام آباد میں51ہزار414،بلوچستان میں19ہزار327 ،گلگت بلتستان میں4972اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے11ہزار609کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • کورونا وائرس کی وجہ سے  پاکستان میں اموات بڑھ گئیں

    کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں اموات بڑھ گئیں

    9:42 AM
    کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں اموات بڑھ گئیں

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں مزید 44اموات ہو گئیں‌ جکہ 3 ہزار 667 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

    پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,667نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6لاکھ26 ہزار 802 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 63ہزار 058 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ97ہزار177افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

    اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں79ہزار245،اسلام آباد میں51ہزار414،بلوچستان میں19ہزار327 ،گلگت بلتستان میں4972اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے11ہزار609کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 974 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 208، اسلام آباد میں 543، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 333 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران41ہزار960کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3667افراد میں تشخیص ہوئی۔

    ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 97لاکھ73ہزار993افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔