Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • مولانا فضل الرحمن کیا ہیں اورانکی خوبی کیاہے،اپوزیشن سمیت سب مان گئے

    مولانا فضل الرحمن کیا ہیں اورانکی خوبی کیاہے،اپوزیشن سمیت سب مان گئے

    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمن کیا ہیں اورانکی خوبی کیاہے،اپوزیشن سمیت سب مان گئے،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انتہائی غیر سنجیدہ ردعمل دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے میڈیا پریس کانفرنس میں کہا کہ ویکسین لگا کر کورونا؟یاتو ویکسین فراڈ ہے یا کورونا فراڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں 22مارچ کو طلب کیا ہے اور اُدھر ویکسین لگا کر انہیں کورونا ہو گیا۔

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ وزیراعظم کو ویکسین لگوانے کے بعد کورونا کیسے ہو گیا۔

    میڈیا نمائندے کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے سوال کر دیا کہ وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے اعلان کرنے والے ڈاکٹر کا نام کیا ہے،

    جب انہیں بتایا گیا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس حوالے سے اعلان کیا ہے اور بتایا ہے کہ وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تو انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان ایک سرکاری ڈاکٹر ہیں، اگر کوئی دوسرا ڈاکٹر اِس بات کی تصدیق کرتا ہے، تو بات سمجھ میں آتی ہے۔

  • اسلام آباد:کورونا کیسز میں اضافہ، فیصل مسجد بند:اورکیا کیا بندکردیا گیا اہم خبرآگئی

    اسلام آباد:کورونا کیسز میں اضافہ، فیصل مسجد بند:اورکیا کیا بندکردیا گیا اہم خبرآگئی

    اسلام آباد :اسلام آباد:کورونا کیسز میں اضافہ، فیصل مسجد بند:اورکیا کیا بندکردیا گیا اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث فیصل مسجد بڑے بڑے ادارے بھی بند کردیئے گئے ہیں

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی پی او) اسلام آباد ضعیم ضیا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کے اعداد و شمار جاری کیے۔

    ذرائع کے مطابق کرونا کیسز میں‌ اضافے کے پیش نظرجاری ایس پی اوز کی پابندی نہ کرنے والے 30 ریسٹورینٹ سیل کردیئے گئے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق 2 مارکیٹس بھی بند کردی گئی ہیں‌

    ذرائع کے مطابق ایس پی اوز کی پاسداری نہ کرنے کی وجہ سے 100،000 روپے جرمانے کیئے گئے ہیں‌

    یہ بھی معلوم ہواہے کہ اسلام آباد کے 52 اسکولوں کا معائنہ کیا گیا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد میں 28مساجد کا معائنہ کیا گیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ 200 سے زائد مقامات کا معائنہ کیا گیا تاہم فیصل مسجد کو عارضی طورپربند کردیا گیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے تاہم ان حالات میں پریشان ہونے سے زیادہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

    اس سے پہلے عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر اسلام آباد میں ہفتہ اتوار کو مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ،اتوار کو مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔

  • کرونا ویکسین کی دوخوراکوں کے باوجود چین میں پھرشہری کوکرونا ہوگیا:ماہرین پریشان ہوگئے

    کرونا ویکسین کی دوخوراکوں کے باوجود چین میں پھرشہری کوکرونا ہوگیا:ماہرین پریشان ہوگئے

    شانسی : کرونا ویکسین کی دوخوراکوں کے باوجود چین میں پھرکرونا ہوگیا:ماہرین پریشان ہوگئے،اطلاعات کے مطابق چین میں ایک ماہ سے زائد عرصے بعد مقامی سطح پر کورونا وائرس کی ایک ورکرمیں تصدیق ہوگئی ہے

    چینی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ شہری جس کو کرونا ہوا ہے اس خاتون کو جنوری کے آخر سے فروری کے اوائل میں ایک کووڈ ویکسین کی 2 خوراکیں دی گئی تھیں۔

    چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ شانسی کے شہر شیان کی ایک مریضہ لیو جوشہر کے ایک ہسپتال کے قرنطینہ کے حصے میں کام کرتی تھی اور اس کی ذمہ داری قرنطینہ میں جانے والے افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے نمونے اکٹھے کرنا تھا۔

    چین کی جانب سےاس کیس کو18مارچ کو رپورٹ کیا گیا اوریہ 14 فروری کےبعد مقامی سطح پروائرس کی منتقلی کا پہلا کیس ہے،رپورٹ میں شانسی کے جوائنٹ ایکسپرٹ گروپ نے بتایا کہ لیو میں یہ وائرس ہسپتال کے قرنطینہ کے حصے میں حادثاتی طور پر منتقل ہوا

  • وزیراعظم کے بعد وفاقی وزیر بھی کرونا کا شکار

    وزیراعظم کے بعد وفاقی وزیر بھی کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بعد وفاقی وزرا بھی کرونا کا شکار ہونے لگے

    وفاقی وزیرنجکاری محمدمیاں سومروکاک وروناٹیسٹ مثبت آگیا ،وفاقی وزیر نے کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے،

    اس سے قبل حکومتی ذرائع کا کہ بشریٰ بی بی کابھی ٹیسٹ مثبت آ گیاہے اور انہوں نے بھی خود کو آئیسولیٹ کر لیاہے ، ن لیگ کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے

    ۔دوسری جانب وزیراعطم ہاؤس کے تمام ملازمین و ذمہ داران کے کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم سے پچھلے چند روز میں جن لوگوں نے ملاقاتیں کی تھیں انکے بھی کرونا ٹیسٹ ہوں گے، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان اور وزیر مواصلات مراد سعید بھی کورونا ٹیسٹ کرائیں گے ،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اورملٹری سیکرٹری کے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے

    وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوچکاتھا،وزیراعظم عمران خان کوویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوچکا تھا،وزیراعظم عمران خان خیریت سے ہیں،پہلے سے متاثرہ شخص کو دوسری با ر بھی کورونا ہوسکتاہے،کورونا کی تیسری لہر بنیادی طور پر برطانیہ سے آئے وائرس کے باعث ہے برازیل اورجنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پرپابندی لگا رہے ہیں،

    معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان کا COVID-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے جسکے بعد وہ اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ میں ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق علامات شدید نوعیت کی نہیں ہیں۔ وزیراعظم قرنطینہ میں ہوتے ہوئے بھی اہم سرکاری و دفتری امور کی انجام دہی جاری رکھیں گے۔ پوری قوم وزیراعظم کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہے۔

    ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ کورونا ویکسین لگنے سے پہلے ہوا ہو گا،ویکسین لگنے کے بعد کورونا نہیں ہوتا کورونا مثبت آنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں ویکسین لگنے کے دو سے تین ہفتے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دعا ہے وزیر اعظم جلد صحت یاب ہوجائیں، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

  • وزیراعظم کے بعد خاتون اول بشریٰ بی بی کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آگئی

    وزیراعظم کے بعد خاتون اول بشریٰ بی بی کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آگئی

    وزیراعظم کے بعد خاتون اول بشریٰ بی بی کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آگئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے ۔

    وزیراعظم عمران خان نے کورونا مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیاہے تاہم اب نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہ بشریٰ بی بی کابھی ٹیسٹ مثبت آ گیاہے اور انہوں نے بھی خود کو آئیسولیٹ کر لیاہے ۔

    دوسری جانب وزیراعطم ہاؤس کے تمام ملازمین و ذمہ داران کے کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم سے پچھلے چند روز میں جن لوگوں نے ملاقاتیں کی تھیں انکے بھی کرونا ٹیسٹ ہوں گے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان اور وزیر مواصلات مراد سعید بھی کورونا ٹیسٹ کرائیں گے ،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اورملٹری سیکرٹری کے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے

    وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوچکاتھا،وزیراعظم عمران خان کوویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوچکا تھا،وزیراعظم عمران خان خیریت سے ہیں،پہلے سے متاثرہ شخص کو دوسری با ر بھی کورونا ہوسکتاہے،کورونا کی تیسری لہر بنیادی طور پر برطانیہ سے آئے وائرس کے باعث ہے برازیل اورجنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پرپابندی لگا رہے ہیں،

    معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان کا COVID-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے جسکے بعد وہ اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ میں ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق علامات شدید نوعیت کی نہیں ہیں۔ وزیراعظم قرنطینہ میں ہوتے ہوئے بھی اہم سرکاری و دفتری امور کی انجام دہی جاری رکھیں گے۔ پوری قوم وزیراعظم کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہے۔

    ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ کورونا ویکسین لگنے سے پہلے ہوا ہو گا،ویکسین لگنے کے بعد کورونا نہیں ہوتا کورونا مثبت آنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں ویکسین لگنے کے دو سے تین ہفتے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں

  • ن لیگ کی اہم شخصیت بھی کرونا کا شکار

    ن لیگ کی اہم شخصیت بھی کرونا کا شکار

    ن لیگ کی اہم شخصیت بھی کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بعد ن لیگی اہم شخصیت کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،عرفان صدیقی نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو قرنطینہ کر لیا.

    وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوچکاتھا،وزیراعظم عمران خان کوویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوچکا تھا،وزیراعظم عمران خان خیریت سے ہیں،پہلے سے متاثرہ شخص کو دوسری با ر بھی کورونا ہوسکتاہے،کورونا کی تیسری لہر بنیادی طور پر برطانیہ سے آئے وائرس کے باعث ہے برازیل اورجنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پرپابندی لگا رہے ہیں،

    ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ کورونا ویکسین لگنے سے پہلے ہوا ہو گا،ویکسین لگنے کے بعد کورونا نہیں ہوتا کورونا مثبت آنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں ویکسین لگنے کے دو سے تین ہفتے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں ،

  • کرونا کیسز میں اضافہ،انتظامی کارروائیوں میں کمی،ڈاکٹر فیصل سلطان سے خطرے سے کیا خبردار

    کرونا کیسز میں اضافہ،انتظامی کارروائیوں میں کمی،ڈاکٹر فیصل سلطان سے خطرے سے کیا خبردار

    کرونا کیسز میں اضافہ،انتظامی کارروائیوں میں کمی،ڈاکٹر فیصل سلطان سے خطرے سے کیا خبردار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے‌ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے،

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسپتالوں پر دباوَ بڑھ گیا ہے، پنجاب میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہواہے،انتظامی کارروائیوں میں کمی دکھائی دے رہی ہے ،شہریوں نے ایس او پیز پر عمل کرناچھوڑ دیا ،کورونا کیسز کا دباؤ اسلام آباد، پنجاب اور پشاور میں دکھائی دے رہا ہے، کیسز بڑھنے سے ہیلتھ سسٹم پر دباؤ آجاتا ہے،کورونا کیسز کی شرح 4.5 سے بڑھ کر 9 فیصد پر آگئی ہے،شہری احتیاط کریں ،ماسک کااستعمال کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں انتظامیہ سے اپیل ہے کوروناصورتحال کوسنجیدہ لیاجائے، کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی خطرناک ثابت ہو گی،70 سال کی عمر کے افراد قریبی سینٹر سے ویکسین لگواسکتے ہیں، کچھ ممالک پر سفری پابندیاں بھی ہونگیں،خریدی گئی ویکسین کی اضافی کھیپ اس ماہ کے آخر تک موصول ہوجائے گی،یہ وقت ہے کہ تقریبات کو سادہ رکھا جائے، کم سے کم افراد شریک ہوں،

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ایساصحت کا نظام بناناہےجس سے عوام کی بہتری ہو،کوروناسے بچاؤ کیلیےمیڈیکل ڈیوائسزبنانا ترجیحات میں شامل ہے،مستقبل میں بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں کورونا میں حکومت کے اقدامات سائنسی ڈیٹا پرمشتمل تھے، وزیراعظم کی ترجیح ہمیشہ سےعام پاکستانی فرد رہا ہے،

    کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔

  • کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری، ریسٹورینٹ سیل

    کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری، ریسٹورینٹ سیل

    کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری، ریسٹورینٹ سیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں

    مجموعی طور پر 34 دکانوں و سٹوروں و میرج ہالز کو سیل جبکہ 37 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے 09 دکانوں و سٹوروں اور 03 میرج ہالز کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج جبکہ 37 روپے کا جرمانہ عائد کیا.اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 20 دکانوں و سٹوروں اور 02 ریسٹورنٹس کو سیل کیا.

    تحصیل شالیمار میں ریحان آپٹیکل اینڈ واچ سنٹر بوگیوال روڈ سنگھ پورہ، المدینہ فینسی ٹیلر بوگیوال روڈ، ملک پان شاپ، کونیکا فوٹو، وسیم کوکو پان شاپ، ایم ٹی موبائل شاپ، تھری ڈی نیٹ کیفے اینڈ پرنٹ شاپ، خان میں موبائل اینڈ ریپئیرنگ، فرحان موبائل اینڈ ریپئیرنگ لیب کو سیل جبکہ گولڈ پیلس، موسی پیلس اور میاں پیلس کو چائنہ سکیم میں سیل کر دیا گیا.

    تحصیل سٹی میں بلا گارمنٹس، ٹرمز سیلون، اے ایم گراسری سٹور، قادری ٹریڈرز، باٹا شوز، شہباز پان شاپ، بلیک ہارس پینٹ، داتا علی ہجویری چکن شاپ، ماشاءاللہ چکن شاپ، خادم حسین شاپ، فاروق پان شاپ، عبداللہ سیلون، ماسٹر پیس سیلون، فیشن آرٹ سٹریٹ کلاتھ شاپ، آفتاب شوز، پلے لینڈ فن فلیکس گیم، ایڈن کولیکشن شاپ، چائنہ سیل میلہ، ایچ ایم فٹنس کلب، کیپٹل بریانی اور حافظ ہوٹل کو سیل کیا گیا.ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے.

    کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔

  • پاکستان میں کرونا کے مریض تیزی سے بڑھنے لگے،مزید 42 اموات

    پاکستان میں کرونا کے مریض تیزی سے بڑھنے لگے،مزید 42 اموات

    پاکستان میں کرونا کے مریض تیزی سے بڑھنے لگے،مزید 42 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید 42 اموات اور 3 ہزار 876 نئے مریض سامنے آئے ہیں پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 799 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 135 ہو گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا ایکٹو کیسز کی تعداد 29 ہزار 576 ہے۔ 5 لاکھ 79 ہزار 760 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کے سبب پنجاب میں 5 ہزار 944 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں سندھ میں 4 ہزار 478، خیبر پختونخوا 2 ہزار 202، اسلام آباد میں 539، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 330 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 50 ہزار 843، خیبرپختونخوا میں 78 ہزار 653، سندھ 2 لاکھ 62 ہزار 796، پنجاب میں ایک لاکھ 95 ہزار 87، بلوچستان میں 19 ہزار 306، آزاد کشمیر میں 11 ہزار 483 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 967 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔

  • میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحان کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا گیا

    میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحان کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا گیا

    لاہور: میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحان کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور بورڈ کا ترمیم شدہ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحانی شیڈول جاری کردیا گیا ہے

    ترجمان نے مزید بتایا کہ میٹرک امتحان کا آغاز 27 مئی سے اور انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا امتحان 30 جون اور پارٹ ون کا امتحان 16 جولائی سے شروع ہوگا۔

    نہم جماعت کا امتحان 12 جون سے لیا جائے گا ، لاہور بورڈ کے ذرائع کے مطابق میٹرک کے نتائج 9 اکتوبر اور نہم کے نتائج 23 اکتوبر کو جاری ہونگے

    انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 13 نومبر اور پارٹ ون کا 21 نومبر کو جاری ہوگا،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کورونا کے باعث رواں سال دونوں کلاسوں کا عملی امتحان نہیں لیا جائے گا