Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • لاہور کی  ضلعی انتظامیہ ان ایکشن: بھاری جرمانے عائد کر دئیے

    لاہور کی ضلعی انتظامیہ ان ایکشن: بھاری جرمانے عائد کر دئیے

    لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے افسران متحرک ہو گئے ہیں۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کے مطابق اس وقت شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 48 دکانوں و سٹوروں و میرج ہالز سیل کئے گئے ہیں اور 10 ہزار روپے تک کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 12 ہوٹلز و ریسٹورنٹس اور 12 دکانوں و سٹوروں کو سیل کیا جب کہ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے 9 دکانوں و سٹوروں کو سیل کیا اور 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے بھی 11 دکانوں و سٹوروں اور 4 میرج ہالز کو سیل کیا۔

    تحصیل سٹی میں امجد ہوٹل، حمزہ ہوٹل، وی آئی پی چکن پلاؤ، ضیاء سندھی بریانی، کراچی بریانی، بسم اللہ ہوٹل، حیدر ریسٹورنٹ، مکہ ریسٹورنٹ، ظہور شہید ہوٹل، باقر ہوٹل، حاجی سلطان حلیم، الکشمیر ہوٹل، بھورجن شوز، ہاپسکاچ گارمنٹس، مغل الیکٹرک، عائشہ ٹریڈ فوم، مغل ہارڈویئر، ایکس مین گارمنٹس، آئیز آپٹیکل شاپ، طارق موبائل سنٹر اقبال، بسم اللہ کولڈ کارنر، وسیم ٹک شاپ اور عظیم ٹائر شاپ کو سیل کیا گیا۔ تحصیل کینٹ میں جیدی شاپ، خرم اینڈ گائیز ہئیر سیلون، سٹون ورلڈ، مومو آٹو مارٹ، جردان کافی، کراچی نصیب بریانی، ماسٹر موبائلز اینڈ کمپیوٹر، یونائیٹڈ موبائل اور تمباکو ہب کو سیل کیا گیا.

    تحصیل شالیمار میں فرنیچر شاپ جی ٹی روڈ اپوزیٹ شالیمار گارڈن، استاد جی پام شاپ، سحر پان شاپ، اعظم فوٹو سٹوڈیو، نثار ڈیجیٹیل سٹوڈیو، حسیب سٹوڈیو، یاسر بروسٹ ضرار شہید، کمال شنواری فتح گڑھ، ریحان پان شاپ، سنوکر کلب لعل پل، بلال میرج ہال چائنہ سکیم، مہک مارکی جی ٹی روڈ، مہر پیلس کنال روڈ سنگھ پورہ اور گولڈ پیلس چائنہ سکیم کو سیل کیا گیا۔ یہ تمام کاروائیاں ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں۔

  • خبردار ، باز آ جائیں، ورنہ پابندیاں سخت ہو سکتی ہیں،حکومت کا عوام کو مشورہ

    خبردار ، باز آ جائیں، ورنہ پابندیاں سخت ہو سکتی ہیں،حکومت کا عوام کو مشورہ

    خبردار ، باز آ جائیں، ورنہ پابندیاں سخت ہو سکتی ہیں،حکومت کا عوام کو مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کرونا کی نئی لہر پاکستان میں آ چکی ہے

    وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی مثبت شرح میں اضافہ ہواہے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث اسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا،عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ،صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پابندیاں مزید سخت کی جاسکتی ہیں،کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور خطرناک ہے ،

    واضح رہے کہ کورونا وائرس سے مزید 61 افراد لقمہ اجل گئے، اس طرح اموات کی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار592 ہے۔ 5 لاکھ 77 ہزار501 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔

    پاکستان میں ساٹھ سال سے بڑی عمر کے بزرگوں کو کرونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی ہے،پنجاب حکومت کے محکمہ صحت نے ویکسین لگانے کے زبردست انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ کیپٹن(ر) عثمان کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ لوگ آنے پر ایکسپوسنٹر میں رش ہو جاتا ہے اس لئے لاہور میں دو اور سنٹر قائم کرنے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس لگانے کے لئے پنجاب میں 114سینٹرز بنائے گئے ہیں،عمر کے حساب سے شہریوں کو بلارہے ہیں، جیسے جیسے ویکسین بڑھے گی اس کا دائرہ کار بھی بڑھائیں گے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کے ہمراہ ایکسپوویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا اور 60سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ،معروف ایڈوکیٹ اعتزازاحسن سمیت نے بھی اہلیہ کے ہمراہ ویکسین لگوائی اور پنجاب حکومت کے انتظامات کو سراہا.

    کرونا ویکسین لگوانے کے مراکز ملک بھر میں کہاں کہاں قائم؟ فہرست جاری

  • روسی ویکسین کراچی پہنچ گئی ، پہلے کن افراد کو لگائی جائے گی

    روسی ویکسین کراچی پہنچ گئی ، پہلے کن افراد کو لگائی جائے گی

    روسی ویکسین کراچی پہنچ گئی ، پہلے کن افراد کو لگائی جائے گی

    باغی ٹی وی : روسی ویکسین پاکستان پہنچ گئی اسپوٹنک کی 50 ہزار ڈوز نجی کمپنی نے کراچی میں درآمد کر لی ہیں.

    ذرائع کے مطابق اس ہفتے کے آخر تک اسپوٹنک ویکسین کی مزید ڈیڑھ لاکھ خوراکیں کراچی پہنچ جائیں گی، یہ ویکسین سندھ کے بڑے اسپتالوں اور انسٹی ٹیوشنز کو فراہم کی جائیں گی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک حکومت پاکستان نے روسی ویکسین کی پاکستان میں قیمت فروخت کا تعین نہیں کیا، روسی ویکسین ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی اجازت کے بعد ہی فروخت کی جائے گی

    روسی ساختہ کرونا ویکسین کی کمرشل بنیادوں پرتیاری میں عرب امارت کی کچھ شخصیات بھی شامل ہیں ، اس وقت پاکستان سمیت دیگردنیا کو فراہم ہونا شروع ہوگئی ہیں

    پاکستانی کمپنی چغتائی لیب کے مطابق ان کو آئندہ ہفتے کے دوران روس کی تیار کردہ اسپُٹنِک فائیو نامی کووڈ ویکسین کی خوراکیں کمرشل فروخت کے لیے فراہم کی جائیں گی

    چند روز پہلے روسی سفارتخانے کی جانب سےکرونا ویکسین کی پیشکش موصول ہوئی تھی ۔ پاکستان کو روسی ویکسین کلینکل ریسرج اور ٹرائلز کا ڈیٹا رپورٹ بھی بھیجی گئی تھی جسے منظوری کے بعد پاکستان نے درآمد کر لیا ۔

    ۔اسپٹنک فائیو کی کلینکل ریسرچ رپورٹ عالمی ادارے کی تیارکردہ ہے۔

    وزارت خارجہ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اسپٹنک فائیو کروناویکسین 95فیصد موثر ہے۔روس کی اسپٹنک فائیوویکسین کو اگست 2020میں رجسٹر کیا گیا تھا

  • کورونا سے اموات کا سلسلہ رک نہ سکا، مجوعی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی

    کورونا سے اموات کا سلسلہ رک نہ سکا، مجوعی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی

    کورونا سے اموات کا سلسلہ رک نہ سکا، مجوعی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس سے مزید 61 افراد لقمہ اجل گئے، اس طرح اموات کی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی۔

    ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد24ہزار592 ہے۔ 5 لاکھ 77 ہزار501 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار896افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار469، خیبر پختونخوا 2 ہزار188، اسلام آباد میں 531، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 328 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 49 ہزار476، خیبرپختونخوا 77 ہزار433، سندھ 2 لاکھ 62 ہزار307، پنجاب میں ایک لاکھ 91 ہزار186، بلوچستان 19 ہزار269، آزاد کشمیر 11 ہزار264 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 965 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

    ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

  • روسی کرونا ویکسین کی 50 ہزارخوراکیں بھی پاکستان پہنچا دی گئیں‌

    روسی کرونا ویکسین کی 50 ہزارخوراکیں بھی پاکستان پہنچا دی گئیں‌

    لاہور:روسی کرونا ویکسین کی 50 ہزارخوراکیں بھی پاکستان پہنچا دی گئیں‌،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں روسی کرونا ویکسین کی 50 ہزارخوراکیں آج پہنچا دی گئی ہیں ، اس حوالے سے عالمی ادارے بلومزبرگ نے بھی تصدیق کردی ہے

    روسی ساختہ کرونا ویکسین کی کمرشل بنیادوں پرتیاری میں عرب امارت کی کچھ شخصیات بھی شامل ہیں ، اس وقت پاکستان سمیت دیگردنیا کو فراہم ہونا شروع ہوگئی ہیں

    پاکستانی کمپنی چغتائی لیب کے مطابق ان کو آئندہ ہفتے کے دوران روس کی تیار کردہ اسپُٹنِک فائیو نامی کووڈ ویکسین کی خوراکیں کمرشل فروخت کے لیے فراہم کی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق اس سے قبل پاکستان میں ایک پرائیویٹ لیب کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ان کو روسی ویکسین اسپٹنک فائیو کمرشل سیل کے لیے آئندہ ہفتے کے دوران موصول ہوجائیں گی اور اس طرح پاکستان کووڈ ویکسین کو نجی سطح پر مارکیٹ میں فروخت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

    اسلام آباد حکومت کی جانب سے کووڈ ویکسین کی منصفانہ تقسیم اور قیمت مقرر کیے بغیر ہی درآمد اور خریدوفروخت کی اجازت دی گئی ہے۔ دنیا بھر میں بیشتر ممالک اس کے برعکس ویکسین کی درآمد، تقسیم اور ٹیکے لگانے کا نظام سرکاری سطح پر سنبھال رہے ہیں۔

    پاکستان حکومت کے اس فیصلے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ سابق وزیر صحت ظفر مرزا نے ویکسین کی مفت خریداری اور تقسیم کے لیے حکومتی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نجی سطح پر ویکسین کی فروخت کے لیے قیمت مقرر کرنے کے عمل کو نظر انداز کرنے سے معاشرے میں عدم مساوات کو مزید تقویت پہنچے گی کیونکہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر ضرورت ہے۔

  • نعرہ ’کرونا سے ڈرنا نہیں‘ ختم، نیا سلوگن جاری:حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کے آگے سرتسلیم خم کرلیا

    نعرہ ’کرونا سے ڈرنا نہیں‘ ختم، نیا سلوگن جاری:حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کے آگے سرتسلیم خم کرلیا

    اسلام آباد:نعرہ ’کرونا سے ڈرنا نہیں‘ ختم، نیا سلوگن جاری:حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کے آگے سرتسلیم خم کرلیا،اطلاعات کے مطابق حکومت نے کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کا نعرہ تبدیل کر دیا، اس سلوگن کو ختم کرتے ہوئے نیا سلوگن جاری کر دیا گیا۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے بعد وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ اب حکومت کا نیا نعرہ یہ ہوگا ’کرنا وبا ہے، احتیاط جس کی شفا ہے۔‘

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سلوگن ’کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے‘ کے استعمال کی ممانعت ہوگی، آئندہ سے آگاہی کے لیے’کرونا وبا ہے، احتیاط جس کی شفا ہے‘ استعمال کیا جائے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش پر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

    یاد رہے کہ 9 مارچ کو وفاقی کابینہ نے کرونا وبا آگاہی مہم کے لیے سلوگن تبدیل کرنے کی رائے دی تھی، کابینہ اجلاس میں یہ تجویز لاہور ہائی کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن کے بعد سامنے آئی تھی۔

  • شیرجان آغا کےعرس پرپابندی عائد:جوکرےگا خلاف ورزی اس کےساتھ کیا سلوک کیا جائےگا یہ بھی بتادیا

    شیرجان آغا کےعرس پرپابندی عائد:جوکرےگا خلاف ورزی اس کےساتھ کیا سلوک کیا جائےگا یہ بھی بتادیا

    نوشکی : شیرجان آغا کےعرس پرپابندی عائد:جوکرےگا خلاف ورزی اس کےساتھ کیا سلوک کیا جائےگا یہ بھی بتادیا ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے عظیم صوفی بزرگ سید شیرجان آغا کے عرس پر پابندی کردی گئی ہے۔

    حکام کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع نوشکی میں شیرجان اغا کے سالانہ عرس اس مرتبہ نہیں منایا جائے گا۔

     

     

    اس حوالے سے ضلعی حکام کی طرف سے روحانی شخصیت شیرجان اغا کے عرس پر پابندی کے احکامات ضلعی انتظامیہ نے جاری کی ہے۔

    یاد رہےکہ سید شیر جان آغا کا عرس ہر سال جشن نوروز کے موقع پر اکیس مارچ کو منایا جاتا ہے۔جشن منانے کا سلسلہ ساٹھ سال سے جاری ہے اور ملک بھر سے ہزاروں زائرین نوشکی کا رخ کرتے ہیں۔

    اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے ایک اور مشہور صوفی بزرگ حضرت رکھیل شاہ صوفی القادری کا سالانہ عرس بھی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

    ضلع جھل مگسی کی درگاہ فتح پور شریف میں عرس آج سے شروع ہونا تھا۔انتظامیہ کا کہنا ہے عرس ملتوی کیے جانے کی وجہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہے۔

    حکام کی طرف سے وارننگ دی گئی ہے کہ جولوگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی

  • دوقلب یک جان،چین اورپاکستان:چین کی جانب سےعطیہ کی گئی 5 لاکھ ویکسین کی ڈوز پاکستان پہنچ گئیں

    دوقلب یک جان،چین اورپاکستان:چین کی جانب سےعطیہ کی گئی 5 لاکھ ویکسین کی ڈوز پاکستان پہنچ گئیں

    اسلام آباد:دوقلب یک جان،چین اورپاکستان:چین کی جانب سےعطیہ کی گئی 5 لاکھ ویکسین کی ڈوزپاکستان پہنچ گئیں،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نورخان ائیربیس پر سائنو فارم ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں وصول کیں ۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سےگفتگو میں کہاکہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، چین کی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کہ کینسائنو بائیو ویکیسن خریدنے کے لیے بھی ایک چینی کمپنی سے بات چل رہی ہے ۔

    وزرات قومی صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ یہ ویکسین چک شہزاد اسلام آباد کے ویئر ہاوس میں رکھی جائے گی پھر صوبوں کو پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق دی جائے گی ۔

    ترجمان وزرات قومی صحت کے مطابق چین اب تک پاکستان کو سائنو فارم ویکسین کی15 لاکھ ڈوز زبطور تحفظ دے چکا ہے ، اس میں 5 لاکھ ڈوزز پاک آرمی کے لیے تھیں تاہم عسکری قیادت نے اس ویکسین کو بھی عام شہریوں کے لیے وقف کر دیا تھا۔

  • کورونا ویکسین ختم ہوگئی :لاہورکے3 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں صورتحال انتہائی پچیدہ

    کورونا ویکسین ختم ہوگئی :لاہورکے3 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں صورتحال انتہائی پچیدہ

    لاہور:کورونا ویکسین ختم ہوگئی :لاہور کے3 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں صورتحال انتہائی پچیدہ،اطلاعات کےمطابق لاہورمیں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا جس کے باعث 3 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا ویکسین ختم ہو گئی۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق لاہور کے میوہسپتال، جناح اور سروسز ہسپتال میں کورونا ویکسین کا اسٹاک ختم ہوگیا اور ان ہسپتالوں کے کورونا ویکسین سینٹرز کو تالے لگ گئے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن کیلئے آنے والے ہیلتھ پروفیشنلز بھی واپس چلے گئے۔

    حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام ( ای پی آئی) حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے سوا کسی ضلع میں ویکسین کی کمی نہیں جبکہ 4 ہزار کورونا ویکسین روزانہ ایکسپو سینٹر بھجوائی جا رہی ہیں۔

    محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 60 سال اور زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری ہے۔

  • کورونا رپورٹ منفی آنے کے باوجود  گوہر خان پر دو ماہ کی پابندی عائد

    کورونا رپورٹ منفی آنے کے باوجود گوہر خان پر دو ماہ کی پابندی عائد

    کورونا وائرس رپورٹ منفی آنے کے باوجود بھی بھارتی ماڈل اور اداکارہ گوہر خان پر 60 دن کی پابندی عائد کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز (ایف ڈبلیو ای سی) نے گزشتہ روز گوہر خان کے خلاف نوٹس جاری کیاتھا۔

    ایف ڈبلیو ای سی نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گوہر خان پر اگلے دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی یعنی اس عرصے کے دوران اداکارہ کسی قسم کی کوئی شوٹنگ وغیرہ نہیں کریں گی۔

    دوسری جانب اس سارے واقعے پر خاموش رہنے والی گوہر خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    گوہر خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں قرآن پاک کی آیت بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سچ ہمیشہ سامنے آکر ہی رہتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود شوٹنگ پر جانے کی وجہ سے گوہر خان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

    دوسری جانب گوہرخان کی ٹیم نے ان کے خلاف درج ایف آئی آر پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کردی تھی، رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے تھے۔

    ٹیم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اداکارہ قانون کی پابندی کرنے والی شہری ہیں اور کورونا وائرس سے متعلق تمام ایس او پیزپرعمل بھی کررہی ہیں۔

    قرنطینہ توڑنے پر مقدمہ درج:گوہر خان کی ٹیم کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

    کورونا وائرس کے قوانین کی خلاف ورزی: بھارتی اداکارہ گوہر خان پر مقدمہ درج

    کچھ لکھنے سے پہلے اپنے حقائق درست کریں گوہر خان بھارتی میڈیا پر برہم