Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا کی نئی لہر، شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ،کیا کیا ہوں گی پابندیاں؟ ویکسی نیشن کا عمل جاری

    کرونا کی نئی لہر، شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ،کیا کیا ہوں گی پابندیاں؟ ویکسی نیشن کا عمل جاری

    کرونا کی نئی لہر، شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ،کیا کیا ہوں گی پابندیاں؟ ویکسی نیشن کا عمل جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا کی برطانوی قسم پاکستان آنے میں حکومت کی نا اہلی نہیں،

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جوعلاقے متاثرہوئےہیں وہاں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے دو ہفتوں کیلئے تعلیمی ادارے بند کیے گئے ہیں، پنجاب میں ویکسی نیشن جاری ہے، 18 ہزار افراد ویکسین لگواچکے ہیں،

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انتظامیہ کو کوروناایس اوپیزپرعمل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوروناکی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے،متعلقہ حکام نئےایس اوپیزپرہرصورت عملدرآمد یقینی بنائیں ،عوام کی زندگیوں کےتحفظ پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شہریوں کی زندگیوں کومحفوظ بنانا اولین ترجیح ہے،بزرگ شہریوں کوکورونا ویکسین لگانے کا کام مزیدتیزکیا جائے،پولیس،انتظامیہ مارکیٹوں کی بندش کےمقررہ اوقات کی پابندی کرائیں،تاجربرادری عوام کی زندگیوں کومقدم رکھے،

    کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔

    کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے مزید دو سیکٹرز کو سیل کر دیا۔ جی سکس 2 اور جی ٹین فور کو بھی سیل کر دیا گیا۔ اس سے پہلے سیکٹر ایف الیون ون، آئی ایٹ فور اور آئی ٹین ٹو میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔ وفاقی دارالحکومت میں تجارتی سرگرمیاں جمعے سے اتوار تک بند رہیں گی، تمام تفریحی مقامات، پارکس وغیرہ بھی ان تین ایام میں بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ برطانیہ سے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز اسلام آباد میں سامنے آئے ہیں ، این سی او سی کی ہدایات پر تمام تقریبات کا انعقاد منسوخ کر دیا گیا ہے اور اجتماعات کی اجازت کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، کسی بھی قسم کے انڈور تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں ہو گی، کھلی جگہ پر صرف دو گھنٹے کیلئے 300 سے کم افراد کی تقریب کی اجازت ہوگی،

    راولپنڈی کے 4 علاقوں میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگ گیا ہے۔ صادق آباد گلی نمبر 4، علامہ اقبال کالونی کی گلی نمبر 27، عزیز آباد کی قصر ابو طالب اور ڈھوک پراچہ میں نقل و حرکت محدود کر دی گئی۔‏خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع کیلئے نئے ایس اوپیز وضع کئے گئے۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، سوات، چارسدہ، صوابی میں بازار 8 بجے بند ہوں گے۔ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی لگا دی گئی۔ میڈیسن، بیکری، کریانہ اور دیگر ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کے ہمراہ ایکسپوویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا اور 60سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ،معروف ایڈوکیٹ اعتزازاحسن سمیت نے بھی اہلیہ کے ہمراہ ویکسین لگوائی اور پنجاب حکومت کے انتظامات کو سراہا.

  • پاکستان میں کرونا کے مریض تیزی سے بڑھنے لگے، اموات کا سلسلہ بھی جاری

    پاکستان میں کرونا کے مریض تیزی سے بڑھنے لگے، اموات کا سلسلہ بھی جاری

    پاکستان میں کرونا کے مریض تیزی سے بڑھنے لگے، اموات کا سلسلہ بھی جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مزید 2 ہزار 253 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 29 اموات ہوئی ہیں پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 537 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ7 ہزار453ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد22ہزار38ہے۔ 5 لاکھ 71 ہزار878افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پنجاب میں 5 ہزار769 اموات ہو چکی ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 458، خیبر پختونخوا 2 ہزار159، اسلام آباد میں 526، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 320 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 48 ہزار81، خیبر پختونخوا 76 ہزار104، سندھ 2 لاکھ 61 ہزار 411، پنجاب میں ایک لاکھ 86 ہزار659، بلوچستان 19 ہزار220، آزاد کشمیر 11 ہزار11 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر میں اب تک 95 لاکھ 29 ہزار 763 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 61 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 71 ہزار 878 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 823 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • برطانوی کرونا ویکسن جان کی دشمن: آئرلینڈ نے بھی برطانوی کورونا ویکسین کا استعمال روک دیا

    برطانوی کرونا ویکسن جان کی دشمن: آئرلینڈ نے بھی برطانوی کورونا ویکسین کا استعمال روک دیا

    لندن :برطانوی کرونا ویکسن جان کی دشمن: آئرلینڈ نے بھی برطانوی کورونا ویکسین کا استعمال روک دیا،اطلاعات کے مطابق ناروے میں برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کے استعمال کے نتیجے میں خون کی پھٹکیاں بننے (خون جمنے) کے واقعات کے بعد آئرلینڈ نے بھی ویکیسن کا استعمال عارضی طور پر روک دیا۔

    اس سے قبل ڈنمارک، آئس لینڈ اور اٹلی بھی ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک چکے ہیں۔خون جمنے کے واقعات، کئی ممالک میں برطانوی کورونا ویکسین کا استعمال روک دیا گیا

    دوسری جانب برطانیہ ویکیسن کو محفوظ اور مؤثر قرار دے چکا ہے اور عالمی ادارہ صحت بھی کہہ چکا ہے کہ ویکسین کااستعمال روکنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ یورپی میڈیسن ایجنسی نے کہا ہے کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کے فائدے اس کے ممکنہ نقصان سے زیادہ ہیں۔

    یورپی میڈیسن ایجنسی کے مطابق ویکسین لگنے کے بعد خون جمنے کے کیسز کی تحقیقات جاری ہیں، یورپی ممالک ویکسین کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ خون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات 30 لاکھ میں سے 22 افراد میں سامنے آئے تھے۔

  • اسفندیار ولی خان بھی کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    اسفندیار ولی خان بھی کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    پشاور: اسفندیار ولی خان بھی کرونا وائرس کا شکارہوگئے،اطلاعات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    ایمل ولی نے اہل پاکستان سے دعائے صحت کی درخواست کی ہے

     

     

    اسفند یار ولی کے بیٹے ایمل ولی خان نے ٹوئٹ کرکے والد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ والد کی گزشتہ 4، 5 روز سے طبیعت خراب تھی جس کے باعث ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا ہے۔

    وہیں خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسفندیار ولی خان نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد اسفندیار ولی خان کو اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

  • بالی ووڈ کے متعدد اداکارکورونا وائرس کا شکار

    بالی ووڈ کے متعدد اداکارکورونا وائرس کا شکار

    کورونا کی تیسری لہر نے ایک بار پھر دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور وائرس کی شرح میں ایک دم خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-

    باغی ٹی وی : وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس لہر نے بالی ووڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور صرف گزشتہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں متعدد اداکار وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں رنبیر کپور، سنجے لیلا بھنسالی اور منوج باجپائی شامل ہیں-

    تاہم اب مشہور اداکار آشیش ودیارتھی، تارا سوتاریا اور سدھانت چترویدی بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

    بھارتی فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار آشیش ودیارتھی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے آشیش ودیارتھی نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم جس کسی نے بھی مجھ سے ملاقات کی ہے اپنا ٹیسٹ کرائے۔

    فلم ’اسٹوڈنٹ آف دا ائیر‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے خوبرو اداکارہ تارا سوتاریا بھی وائرس کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلی گئی ہیں تاہم ان کی طبیعت کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آسکی۔

    فلم ’گلی بوائے‘ سے بالی ووڈ میں جگہ بنانے والے سدھانت چترویدی نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ خود کو قرنطینہ کرلیا ہے جب کہ مداحوں کی جانب سے میری صحت کے بارے میں فکرمند ہونے پر شکرگزار ہوں۔

    رنبیر کپورعالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    سنجے لیلا بھنسالی بھی عالمی وبا کورونا کا شکارہوگئے

  • فلمسٹارمعمررانا کی دنیا ہی اجڑگئی:صدمےسےچورہوگئے

    فلمسٹارمعمررانا کی دنیا ہی اجڑگئی:صدمےسےچورہوگئے

    لاہور:فلمسٹارمعمررانا کی دنیا ہی اجڑگئی:صدمےسےچورہوگئے،اطلاعات کے مطابق معروف فلمسٹار معمر رانا کی دنیا ہی اجڑگئی ہےاورصدمے نے ان کی ساری راحتیں اورسکون چھین لیے ہیں ،

    لاہور سے ذرائع کے مطابق معروف فلمسٹارمعمررانا کی والدہ محترمہ جوکہ کچھ عرصہ سے شدید علیل تھیں، ان کا علاج سرجی میڈ ہسپتال میں جاری تھا، آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملیں،

    فلمی حلقے نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، نمازہ جنازہ آج ہی ہوگا، وقت کا اعلان کچھ دیر تک متوقع ہے۔ معمر رانا کی بیٹی ریا نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے مداحوں کو دادی کے انتقال کی اطلاع دی ، ریا نے لکھا ہےکہ میری داد ی اب نہیں رہی، وہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں۔

    واضح رہےکہ معمر رانا نے 1996ء میں فلم ” کڑیوں کو ڈالے دانا“ سے اداکاری کا آغاز کیا، انہوں نے 1997ء میں فلم ”دیوانے تیرے پیار کے “ میں پہلی بار مرکزی کردار ادا کیا۔

    ان کی بلاک بسٹر فلم ”چوڑیاں“ تھی جو 1998ء میں ریلیزکی گئی، ان کی معروف فلمیں ”کوئی تجھ سا کہاں“، ”یہ دل آپ کا ہوا“، ” چنا سچی مچی“ اور ”لو میں گم“ ہیں، اداکار معمر رانا فلم ”مہندی والے ہتھ“، ”نکی جئی ہاں“ سمیت دیگر 4 فلموں میں بہترین اداکاری پر نگاڑ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں

  • دنیا والو!ابھی بہت سی وبائیں تباہی پھیلانےکےلیے پرتول رہی ہیں:اپنے آپ کو بچالیں:ترک ڈاکٹرنے خبردارکردیا

    دنیا والو!ابھی بہت سی وبائیں تباہی پھیلانےکےلیے پرتول رہی ہیں:اپنے آپ کو بچالیں:ترک ڈاکٹرنے خبردارکردیا

    انقرہ :دنیا والو!ابھی بہت سی وبائیں تباہی پھیلانےکےلیے پرتول رہی ہیں:اپنے آپ کو بچالیں:ترک ڈاکٹرنے خبردارکردیا ،اطلاعات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر شاہین نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وبا بدترین وبا نہیں ہے بلکہ اس وبا نے مستقبل کی صورتحال کےلیے تیار کیا ہے۔

    دنیا میں کرونا وائرس کے بعد مزید تباہی پھیلانے والے وائرسز سے متعلق بات کرتے ہوئے ترک پروفیسر ڈاکٹر اعور شاہین کہتے ہیں‌ کہ کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا کو مستقبل میں پیش آنے والی صورتحال کے برخلاف تیار کیا ہے۔

     

     

     

    ویکسین کے موجد ڈاکٹر شاہین نے عالمی ادارہ صحت کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے مستقبل کی عام وبائیں کہیں زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتی ہیں اور اس کے لیے تیار ہونا کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

    ویکسین کے موجد ڈاکٹر شاہین کہتے ہیں کہ پوری دنیا کو تین ماہ کے اندر ویکسین لگانے کی گنجائش کا مالک ہونا لازم و ملزوم ہے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے اب تک ایک کروڑ بیس لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد کو اپنا شکار بنایا ہے جس میں سے 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد کرونا مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 96 لاکھ 59 ہزار 843 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • اٹلی میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز:اطالوی حکام نے نئی پابندیاں نافذ کردیں

    اٹلی میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز:اطالوی حکام نے نئی پابندیاں نافذ کردیں

    اٹلی میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث اطالوی حکام نے نئی پابندیاں نافذ کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر سے اٹلی کے نصف سے زائد علاقوں میں بشمول گنجان آباد شہر روم اور میلان میں دکانیں، ریسٹورانٹس اور اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پابندی کے تحت تمام اسکولز بند ہوں گے جبکہ ماسک کا استعمال بھی لازمی ہوگا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسٹر کے دوران 3 سے 5 اپریل کے دوران پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

    پابندیوں سے متعلق اپنے بیان میں اٹلی کے ماریو ڈراگی نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ نئی پابندیوں کے نتیجے میں آپ کے بچوں کی تعلیم، معیشت اور ہر ایک ایک کی ذہنی صحت پر اثر پڑے گا۔ لیکن کورونا صورتحال مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات ضروری ہیں۔

  • پنجاب میں برطانیہ سے آنے والا  کینٹ نامی کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

    پنجاب میں برطانیہ سے آنے والا کینٹ نامی کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

    پنجاب میں برطانیہ سے آنے والا نیا کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔ کورونا وائرس کی دوسری مختلف اقسام کے مقابلے میں، یہ نئی قسم زیادہ تیزی اور آسانی سے منتقل ہورہی ہے۔

    باغی ٹی وی : پنجاب کے صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں 300 میں سے 200 مریضوں میں برطانیہ میں پائے جانے والے کینٹ نامی کورونا وائرس پایا گیا۔

    حکام کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور لاہور سمیت 5 اضلاع کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔ لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب 12 فیصد سے بھی بڑھ گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے ماطبق برطانوی ماہرین نے اس نئی قسم پر تحقیقات کی ہیں۔، کورونا وائرس وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ساخت میں بھی تبدیلیاں لا رہا ہے۔

  • کورونا کی تیسری لہر ، ملتان میں بڑے اجتماعات پر حکومت کا سخت اقدام

    کورونا کی تیسری لہر ، ملتان میں بڑے اجتماعات پر حکومت کا سخت اقدام

    کورونا کی تیسری لہر ، ملتان میں بڑے اجتماعات پر حکومت کا سخت اقدام

    باغی ٹی وی : کورونا کی تیسری لہر، ملتان میں جشن بہاراں اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ،شہر میں چھوٹے بڑے تمام مزارت بھی مکمل بند کر دیے گئے ہیں ، ،میرج ہالز کے اندر شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ،،ڈپٹی کمشنر ملتان کے مطابق ر.یسٹورنٹس کے اندر بھی ڈائننگ کی اجازت نہیں ہوگی.

    ادھر این سی او سی کے مطابق کورونا سے ملک بھرمیں 24 گھنٹے میں مزید 32 افراد لقمہ اجل بن گئے، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 ہو گئی ہے۔ وائرس سے متاثرایک ہزار 805 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    کورونا کے بڑھتے کیسز، 24 گھنٹےمیں کورونا کے مزید 2 ہزار 664 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 تک پہنچ گئی۔

    ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد21ہزار121ہے۔ 5 لاکھ 70 ہزار571افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار753افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 453، خیبر پختونخوا 2 ہزار153، اسلام آباد میں 524، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 320 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 47 ہزار710، خیبر پختونخوا 75 ہزار725، سندھ 2 لاکھ 61 ہزار179، پنجاب میں ایک لاکھ 85 ہزار468، بلوچستان 19 ہزار206، آزاد کشمیر 10 ہزار952 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں