Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا ویکسین لگوانے کے مراکز ملک بھر میں کہاں کہاں قائم؟ فہرست جاری

    کرونا ویکسین لگوانے کے مراکز ملک بھر میں کہاں کہاں قائم؟ فہرست جاری

    کرونا ویکسین لگوانے کے مراکز ملک بھر میں کہاں کہاں قائم؟ فہرست جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    حکومت نے ہیلتھ ورکرز کے بعد بزرگ شہریوں کو بھی کرونا کی ویکسی نینشن شروع کروا دی ہے، ملک بھر میں مختلف مراکز بنائے گئے ہیں جہاں رجسٹریشن کے بعد ویکسی نیشن کی جا رہی ہے،60سا سےزائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ،لاہور میں ایک ہفتے میں 29 ہزار 614 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    پاکستان میں ساٹھ سال سے بڑی عمر کے بزرگوں کو کرونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی ہے،پنجاب حکومت کے محکمہ صحت نے ویکسین لگانے کے زبردست انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ کیپٹن(ر) عثمان کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ لوگ آنے پر ایکسپوسنٹر میں رش ہو جاتا ہے اس لئے لاہور میں دو اور سنٹر قائم کرنے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس لگانے کے لئے پنجاب میں 114سینٹرز بنائے گئے ہیں،عمر کے حساب سے شہریوں کو بلارہے ہیں، جیسے جیسے ویکسین بڑھے گی اس کا دائرہ کار بھی بڑھائیں گے

    این سی او سی نے اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور اور راولپنڈی سمیت 15 شہروں میں ماس ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ مختلف شہروں میں کرونا ویکسی نیشن کے مراکز کی لسٹ باغی ٹی وی نے ناظرین کی رہنمائی کے لئے پبلش کی ہے

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 61 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 61 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 61 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید 61 اموات اور 2 ہزار351 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 656 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6لاکھ 12 ہزار315 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کرونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 22ہزار792 ہے۔ 5 لاکھ 75 ہزار867 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب پنجاب میں ہوئی 5 ہزار833 افراد کی اموات ہوئی ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار468، خیبر پختونخوا 2 ہزار179، اسلام آباد میں 529، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 322 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 48 ہزار938، خیبرپختونخوا 76 ہزار819، سندھ 2 لاکھ 61 ہزار 823، پنجاب میں ایک لاکھ 89 ہزار362، بلوچستان 19 ہزار247، آزاد کشمیر 11 ہزار161 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 965 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔

  • کورونا کی تیسری لہر،عدالتوں کے لئے نیا حکمنامہ جاری

    کورونا کی تیسری لہر،عدالتوں کے لئے نیا حکمنامہ جاری

    کورونا کی تیسری لہر،عدالتوں کے لئے نیا حکمنامہ جاری

    پاکستان میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی تیسری لہر شروع ہو چکی ہے، جو کہ خطرناک حد تک تیزی سے پھیل رہی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی جانب سے عدالتوں میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں. اسی سلسلہ میں ضلعی عدلیہ میں ججز، وکلاءاور سائلین کو کورونا وائرس سے بچانے کےلئے ہدایات نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہدایات نامہ کے مطابق ججز، سٹاف، وکلاءاور عدالتوں میں آنے والے ہر فرد کےلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ علاوہ ازیں عدالتی کمروں، پارکنگ، مرکزی گزر گاہوں اور عدالتی احاطوں میں ڈیوٹی پر مامور پولیس سٹاف کے لئے ماسک کی پابندی لازمی ہوگی اور ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے گا۔ تمام مرکزی دروازوں، پارکنگ اور عدالتوں میں ہینڈ سینی ٹائزر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ہدایات نامہ کے مطابق عدالتی احاطوں اور کمروں کو دن میں دو مرتبہ مجوزہ جراثیم کش ادویات سے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔ ایسے ملازمین جن کے خاندان میں سے کوئی فرد کورونا وائرس کا شکار ہوتا ہے تو وہ فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کریں گے۔ تمام ملازمین دفتر پہنچتے ساتھ ہی صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں گے اور ساتھی ملازمین کے ساتھ غیر ضروری میل جول، ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے مکمل اجتناب کریں گے۔ عدالتی کمروں اور دفاتر کو ہوا دار رکھا جائے گا اور تاحکمِ ثانی اے سی بند رکھے جائیں گے. ہدایات نامہ کے مطابق صرف متعلقہ افراد، وکلاءاور فریقین کو ہی عدالتوں میں آنے کی اجازت ہوگی، غیر ضروری افراد، وکلاءکے معاونین اور جونیئرز کو ساتھ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایسے وکلاء، فریقین اور افراد جن کے مقدمات سماعت کے مقرر نہ ہوں وہ عدالتوں اور عدالتی احاطہ میں آنے سے گریز کریں۔مزید برآں عدالتی احاطوں میں کسی بھی سرکاری و غیر سرکاری تقاریب اور اجلاسوں پر پابندی ہوگی، جبکہ صرف کریمینل جسٹس کوآرڈینیشن کمیٹی اور جوڈیشل افسران کی ماہانہ میٹنگ کی اجازت ہوگی، جس کےلئے ویبینر کے استعمال کو ترجیح دی جائے گی.

    ہدایات نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اپنی متعلقہ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ رابطہ رکھیں اور لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں

  • کرونا کیسز میں اضافہ، پاکستان نے کتنی ویکسین خرید لی؟

    کرونا کیسز میں اضافہ، پاکستان نے کتنی ویکسین خرید لی؟

    کرونا کیسز میں اضافہ، پاکستان نے کتنی ویکسین خرید لی؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی نئی لہر آنے کے بعد کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافے کے بعد پاکستان کا چینی کمپنی سائینو فارم سے ویکسین کا معاہدہ طے پاگیا ہے.

    پاکستان نے پہلی بار چین سے کورونا ویکسین خریدی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق چین سے 5 لاکھ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی۔ سائینو فارم پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی۔ سائینو فارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ این آئی ایچ کے پاس ہے۔ پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، بزرگ شہریوں کو سائینو فارم ویکسین دی جا رہی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    پاکستان میں بزرگ شہریوں کے لئے کرونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز

    فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری،اب تک کتنی ویکسین لگی؟

    پاکستان میں ساٹھ سال سے بڑی عمر کے بزرگوں کو کرونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی ہے،پنجاب حکومت کے محکمہ صحت نے ویکسین لگانے کے زبردست انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ این سی او سی نے ملک میں صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے شرح اموات بزرگ افراد میں زیادہ ہے، بزرگ افراد کورونا وائرس ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔70سال سےزائدعمرکے شہریوں کو واک ان ویکسی نیشن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . اجلاس میں‌ فیصلہ کیا گیا کہ 60 تا 70سالہ شہریوں کی کوروناویکسی نیشن معمول کےمطابق جاری رہے گی،

  • پاکستان میں کرونا مریضوں کا اضافہ، اموات کا سلسلہ بھی کم نہ ہو سکا

    پاکستان میں کرونا مریضوں کا اضافہ، اموات کا سلسلہ بھی کم نہ ہو سکا

    پاکستان میں کرونا مریضوں کا اضافہ، اموات کا سلسلہ بھی کم نہ ہو سکا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مزید 58 اموات اور 2 ہزار511 نئے مریض سامنے آئے ہیں،پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 595 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 964 ہو گئی ہے ،پاکستان میں کرونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 22ہزار38 ہے۔ 5 لاکھ 73 ہزار14افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا سے پنجاب میں5 ہزار812افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار461، خیبر پختونخوا 2 ہزار169، اسلام آباد میں 526، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 322 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 48 ہزار495، خیبر پختونخوا 76 ہزار379، سندھ 2 لاکھ 61 ہزار582، پنجاب میں ایک لاکھ 88 ہزار255، بلوچستان 19 ہزار223، آزاد کشمیر 11 ہزار89 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں سب سےزیادہ شرح اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی،پنجاب میں مجموعی طور پر 5ہزار 700 سےزائد افراد کورونا سے انتقال کرگئے ،پنجاب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد لاہورمیں رہی کورونا کے باعث اموات کے اعتبار سے سندھ دوسرے نمبر پر ہے،کورونا کے باعث سندھ میں 4ہزار 450 سے زائد اموات ہو چکی ہیں،

    کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔

  • این سی او سی نے بزرگ شہریوں کے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا

    این سی او سی نے بزرگ شہریوں کے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا

    این سی او سی نے بزرگ شہریوں کے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا

    باغی ٹی وی : این سی او سی نے ملک میں صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے شرح اموات بزرگ افراد میں زیادہ ہے، بزرگ افراد کورونا وائرس ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔70سال سےزائدعمرکےشہریوں کوواک ان ویکسی نیشن سہولت فراہم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے . اجلاس میں‌فیصلہ کیا گیا کہ 60تا 70سالہ شہریوں کی کوروناویکسی نیشن معمول کےمطابق جاری رہے گی،

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے منعقدہ اجلاس میں تمام صوبائی چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے این سی او سی کے اجلاس میں شرکت کی۔

    این سی او سی کے اجلاس کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتی شرح پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔این سی او سی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے داخلے کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مزید 2 ہزار 253 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 29 اموات ہوئی ہیں پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 537 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ7 ہزار453ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد22ہزار38ہے۔ 5 لاکھ 71 ہزار878افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پنجاب میں 5 ہزار769 اموات ہو چکی ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 458، خیبر پختونخوا 2 ہزار159، اسلام آباد میں 526، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 320 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 48 ہزار81، خیبر پختونخوا 76 ہزار104، سندھ 2 لاکھ 61 ہزار 411، پنجاب میں ایک لاکھ 86 ہزار659، بلوچستان 19 ہزار220، آزاد کشمیر 11 ہزار11 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

  • ڈی ایچ اے لاہور میں قائم آئلانو کیفے میں کھلم کھلا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، حکام خاموش

    ڈی ایچ اے لاہور میں قائم آئلانو کیفے میں کھلم کھلا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، حکام خاموش

    کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی تیسری لہر کے تناظر میں حکام نے پنجاب اور ملک کے شمالی حصوں کے کئی متاثرہ علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب اور ملک کے شمالی حصوں میں کرونا (کورونا) وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی تیسری لہر کے تناظر میں صحت اور انتظامی حکام نے متاثرہ علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

    پنجاب میں حکام نے وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد شادی ہالز اور ریستورانوں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ لازمی طور پر ماسک پہنیں اور عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

    عرب نیوز کے مطابق کووڈ 19 کے خلاف حکومتی پالیسی بنانے اور اس پر عمل درآمد کرانے کی مجاز اتھارٹی ’نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر‘ (این سی او سی) نے ملک میں وبا کے بڑھتے ہوئے تناسب پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    این سی او سی نے ہفتے کو ایک خصوصی اجلاس کے دوران کرونا کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ایک بیان میں کہا: ’قومی سطح پر وائرس پھیلنے کے تناسب میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یہ پانچ سے چھ فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ وبا کا بڑھتا ہوا رجحان سنگین تشویش کا باعث ہے۔‘

    جنوری میں پاکستان کی کرونا وائرس کے پھیلنے کی شرح تقریباً تین فیصد تک گر گئی تھی جو اب دوبارہ بڑھ کر تقریباً چھ فیصد تک جا پہنچی ہے۔این سی او سی نے تمام وفاقی یونٹس (صوبوں) پر بھی زور دیا کہ وہ فوری طور پر اقدامات کریں اور وبائی بیماری کو روکنے کے لیے پابندیوں کی پیروی کریں۔

    وزارت صحت نے گزشتہ روز اتوار کو بتایا کہ دو ہزار 266 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جب کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 اموات ہوئیں۔

    این سی او سی نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ اور برازیل سمیت وائرس کے بہت زیادہ پھیلاؤ والے بعض ممالک کے بین الاقوامی سفر پر مزید پابندیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک بیان کے مطابق پاکستان نے ان باؤنڈ پروازوں پر عائد پابندیوں میں مزید توسیع کردی ہے جو 18 مارچ تک برقرار رہے گی۔

    تاہم حکومت کی جانب سے اس لاک‌ ڈاؤن کے نفاذ کے باوجود عوام اور بڑے بڑے ریستورانت اور مارکیٹوں میں کورونا وبا کے پیش نظر قوانین کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے –

    ڈی ایچ اے لاہور میں سرکاری پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج آئلانو کیفے زیڈ بلاک کھلا ہے جس پر عوام رد عمل دیتے ہوئے برہمی کا اظہارکر رہے ہیں-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹر صارف سیدہ یامین علی نے اپنے ٹوئٹ میں اعلی حکام شیریں مزاری، سی سی پی او لاہور اور ایس پی لاہور کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ڈی ایچ اے لاہور میں سرکاری پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج آئلانو کیفے زیڈ بلاک کھلا ہے؟

    پاکستان میں کرونا کے مریض تیزی سے بڑھنے لگے، اموات کا سلسلہ بھی جاری

    کرونا کی نئی لہر، شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ،کیا کیا ہوں گی پابندیاں؟ ویکسی نیشن کا عمل جاری

    ایک سے دس برس کے کتنے بچوں کی پاکستان میں کرونا سے ہوئی موت؟

  • این سی او سی کا اہم اجلاس: کورونا سے متعلق صوبوں کو اہم ہدایات۔

    این سی او سی کا اہم اجلاس: کورونا سے متعلق صوبوں کو اہم ہدایات۔

    اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں تمام چیف سیکر ٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    اس اجلاس میں کورونا کے مریضوں کی بھرتی تعداد پر غور کیا گیا۔ اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث اموات میں بےحد اضافہ ہو رہا ہے۔ پنجاب میں اموات کی تعداد سب سے ذیادہ جو کے کُل اموات کی شرح کے 55% ہے۔

    اجلاس میں تمام صوبوں کو ہدایت دی گی ہے کہ وہ کورونا کی احتیاتی تدابیر کو صوبہ بھر میں یقینی بنائیں۔ اور کورونا سے روکتھام کی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

    این سی او سی نے ہدایت دی کہ سیاحتی مقامات پر بھی ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جاے۔ جو سیاح آزاد کشمیر ، گلگت اور مختلف سیاحتی مقامات کا روخ کر رہے ہیں کورونا کی احتیاتی تدابیر کو یقینی بنائیں۔

    صوبوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ ٹرانسپورٹ اور ہوٹلوں میں کورونا کے ایس او پیز کو یقینی بائیں اگر ایس او پیز میں غفلت برتی گئ تو سیاحتی مقامات کو بند کر دیا جائے گا۔

    اجلاس میں این سی او سی نے زور دیا کہ بزرگ افراد کورونا ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں کیونکہ کورونا سے شرح اموات بزرگ افراد میں زیاد ہے۔

  • ایک سے دس برس کے کتنے بچوں کی پاکستان میں کرونا سے ہوئی موت؟

    ایک سے دس برس کے کتنے بچوں کی پاکستان میں کرونا سے ہوئی موت؟

    ایک سے دس برس کے کتنے بچوں کی پاکستان میں کرونا سے ہوئی موت؟

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مزید 2 ہزار 253 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 29 اموات ہوئی ہیں پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 537 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ7 ہزار453ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار38ہے۔ 5 لاکھ 71 ہزار878 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق 51سے 61سال کے 3ہزار400 سے زائد افراد کورونا سے انتقال کرگئے،71سے 80 سال کے 2 ہزار 400 افراد کورونا سے انتقال کرگئے،کورونا کے باعث سب سے کم اموات ایک سے 10سال کے متاثرہ بچوں کی ہوئیں،1سے10 سال کے 38 بچے کورونا سے انتقال کر گئے،پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات میں 68 فیصد مرد شامل ہیں پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات میں خواتین کی شرح اموات 32 فیصد رہی،پاکستان میں بڑے شہروں میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات کراچی میں ہوئیں،کورونا کے باعث اموات میں دوسرے نمبر پر لاہور، تیسرے پر راولپنڈی چوتھے پر پشاور رہا،

    پاکستان میں سب سےزیادہ شرح اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی،پنجاب میں مجموعی طور پر 5ہزار 700 سےزائد افراد کورونا سے انتقال کرگئے ،پنجاب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد لاہورمیں رہی کورونا کے باعث اموات کے اعتبار سے سندھ دوسرے نمبر پر ہے،کورونا کے باعث سندھ میں 4ہزار 450 سے زائد اموات ہو چکی ہیں،

    کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔

  • ارمینا خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

    ارمینا خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

    پاکستانی شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ ارمینا رانا خان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی ہے۔

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جبکہ پاکستان میں ابھی صرف میڈیکل ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے تاہم اب اداکارہ ارمینا خان نے بھی ویکسین لگوا لی ہے-
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1371155853273882626?s=20
    اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں کورونا کی ویکسین لگائی گئی ہے۔

    اس ویڈیو کے کیپشن میں ارمینا نے بتایا کہ میں نے ویکسین لگوالی ہے اور میں ویکسین لگوانے کے بعد کے تجربے اور اس کے عمل کے بارے میں بات کروں گی۔

    ارمینا خان نے کہا کہ ایک بات ہے جو میں آپ سب سے کہوں گی کہ جس چیز کی آپ کو پیشکش کی گئی ہو اسے اِسی وقت اپنا لیں، اس وقت میں بہت راحت اور شکرگزار محسوس کر رہی ہوں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ریما نے بھی امریکا میں کورونا وائرس کی ویکسین کی دو ڈوز لگوائی تھیں۔