Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا سے مزید اموات ، تیسری لہر تیزی سے بڑھنے لگی

    کورونا سے مزید اموات ، تیسری لہر تیزی سے بڑھنے لگی

    کورونا سے مزید اموات ، تیسری لہر تیزی سے بڑھنے لگی

    باغی ٹی وی : کورونا سے ملک بھرمیں 24 گھنٹے میں مزید 32 افراد لقمہ اجل بن گئے، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 ہو گئی ہے۔ وائرس سے متاثرایک ہزار 805 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    کورونا کے بڑھتے کیسز، 24 گھنٹےمیں کورونا کے مزید 2 ہزار 664 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 تک پہنچ گئی۔

    ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد21ہزار121ہے۔ 5 لاکھ 70 ہزار571افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار753افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 453، خیبر پختونخوا 2 ہزار153، اسلام آباد میں 524، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 320 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 47 ہزار710، خیبر پختونخوا 75 ہزار725، سندھ 2 لاکھ 61 ہزار179، پنجاب میں ایک لاکھ 85 ہزار468، بلوچستان 19 ہزار206، آزاد کشمیر 10 ہزار952 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

  • کورونا وائرس کی تیسری لہر،سفری پابندیاں عائد ہونے کاامکان

    کورونا وائرس کی تیسری لہر،سفری پابندیاں عائد ہونے کاامکان

    اسلام آباد:کورونا وائرس کی تیسری لہر،سفری پابندیاں عائد ہونے کاامکان ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہرنے بہت زیادہ نقصان کرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے حکومت نے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں‌۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے دوبارہ خطرناک حد تک پھیلاو کے بعد حکومت نے سخت اقدامات اٹھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

    دوسری طرف ذرائع کےمطابق وفاقی وزیراسد عمر کی گفتگو سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ حکومت وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر ہی ہے۔

    جنوبی افریقہ، برازیل سمیت کئی ممالک سے پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اس حوالے سے حکومت کی جانب سے جلد اعلان متوقع ہے

  • ہسپتال میں آکسیجن کی بندش سے6 کورونا مریض ہلاک، وزیر صحت مستعفی

    ہسپتال میں آکسیجن کی بندش سے6 کورونا مریض ہلاک، وزیر صحت مستعفی

    عمان : ہسپتال میں آکسیجن کی بندش سے6 کورونا مریض ہلاک، وزیر صحت مستعفی ،اطلاعات کے مطابق اردن کے ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے کے باعث کورونا کے زیر علاج 6 مریضوں کی ہلاکت کے بعد وزیر صحت مستعفی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق دارالحکومت عَمان کے مغرب میں سرکاری الحسین السلط نیو ہسپتال میں آکسیجن کی بندش سے انتہائی نگہداشت، زچگی اور کورونا وارڈز متاثر ہوئے۔

    واقعے پر عوام کا شدید غم و غصہ سامنے آیا جبکہ متاثرہ مریضوں کے لواحقین کو کنٹرول کرنے کے لیے ہسپتال کے باہر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔

    حکومت کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم بِشر الخساونیہ نے وزیر صحت ناطہیر عبیدات کو ہدایت کرنے کی ہدایت کی تھی۔ناطہیر عبیدات پہلے ہی واقعے کی اخلاقی ذمہ داری قبول کر چکے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق وارڈز میں ایک گھنٹے تک آکسیجن کی بندش سے 6 مریض ہلاک ہوئے، جبکہ پراسیکیوٹرز معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

    اردن میں جمعرات کو وبا کے 8 ہزار 300 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ملک میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد کیسز اور 5 ہزار 224 اموات ہو چکی ہیں۔

  • عراقی مسلمان سخت پریشان ہیں جلد امداد بھیجی جائے:وزیراعظم عمران خان جذباتی ہوگئے

    عراقی مسلمان سخت پریشان ہیں جلد امداد بھیجی جائے:وزیراعظم عمران خان جذباتی ہوگئے

    اسلام آباد:عراقی مسلمان سخت پریشان ہیں جلد امداد بھیجی جائے:وزیراعظم عمران خان نے برادراسلامی ملک عراق کے لیے جلد امداد بھیجنے کا حکم دے دیا

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پربرادراسلامی ملک عراق کے لئے کوویڈ سے متعلق امدادی سامان کے تین طیاروں سے بھری امداد بھجوا رہا ہے۔

    پہلا طیارہ آج نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین ، وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں اور پاکستان میں عراق کے سفیر کی موجودگی میں روانہ کیا گیا۔ اگلی دو کھیپ آئندہ ہفتے میں بھیج دی جائے گی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ اعتقاد اور اقدار ہیں۔

    وزیراعظم عمران خا ن نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات ہیں ، جس میں باقاعدگی سے مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ CoVID-19 وبائی مرض ایک عالمی چیلنج ہے ، جس میں صرف بین الاقوامی یکجہتی اور تعاون ہوسکتا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام اس مشکل وقت میں اپنے عراقی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

  • پی ٹی آئی کی اہم شخصیت بچوں سمیت کرونا کا شکار

    پی ٹی آئی کی اہم شخصیت بچوں سمیت کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری کے بعد تیسری لہر جاری ہے

    کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تحریک انصاف کی اہم شخصیت بچوں سمیت کرونا کا شکار ہو گئی ہے،تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب اور ان کے تین بچوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کنول شوذب کا کہناتھا کہ پیارے دوستو میرا اور میرے تینوں بچوں حسین شاویز ، محمد حمزہ علی اور زہرہ شوزب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ، اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ میرے اور میرے بچوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں ۔

    کرونا کی نئی لہر آنے کے بعد شہریوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے کہ شہری ماسک پہنیں اورسماجی فاصلہ برقرارکھیں،شہری غیر ضروری سفرسے گریزکریں اورہاتھوں کوصابن سے دھوتے رہیں،

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی لہر آ چکی ہے، اگر احتیاط نہ برتی گئی تو یہ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی اقسام داخل ہو چکی ہیں اور یہ نئی اقسام بہت تیزی سے پھیلتی ہیں اگر ہم نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا تو یہ لہر پورے پاکستان میں بری طرح پھیل سکتی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

    کورونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب میں نافذ پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،محکمہ صحت کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا اور 29 مارچ تک نافذ العمل رہے گا،نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں کاروباری مراکز شام 6 بجے بند جب کہ ہفتہ اور اتوار کو کام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، صوبے کے تمام سرکاری ونجی دفاتر 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی پالیسی پرکاربند ہوں گے۔

  • کرونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،آکسیجن بیڈز بھر گئے

    کرونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،آکسیجن بیڈز بھر گئے

    کرونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،آکسیجن بیڈز بھر گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی نئی لہر آ چکی ہے، کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافے کے بعد سے پنجاب کے کچھ شہروں میں جزوی لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے

    گوجرانوالہ میں کورونا کی تیسری لہر ،میرج ہالز دو ہفتے کے لیے بند کر دیئے گئے،گوجرانوالہ کےہوٹلوں میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائیننگ پر پابندی عائد کر دی گئی،گوجرانوالہ میں تمام کاروباری مراکز شام 5 بجے بند کر دیئے جائیں گے،تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ سے 28 مارچ تک بند رہیں گے،

    گجرات میں کورونامریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے،گجرات میں آکسیجن بیڈزسو فیصد بھرے ہوئےہیں،گجرات کے 17 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ گجرات میں کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں،گجرات کےعزیز بھٹی اسپتال میں 110 بیڈز مختص کئے گئے ہیں، جلالپور جٹاں میں بھی جزوی لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے،گجرات میں جمعہ تا اتوار مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی ،

    پاکپتن میں کوروناکیسز میں اضافہ کے بعد دربار بابا فرید زائرین کے لیے بند کر دیا گیا،اوقاف حکام نے دربار کے داخلی راستوں کو بھی زائرین کےلیے بند کردیا،15اپریل تک دربار پر زائرین کو حاضری دینے کی اجازت نہیں ہو گی،دربار بابا فرید کی مسجد میں ایس او پیز کے تحت پانچ وقت کی نماز ادا کی جائے گی،

    کرونا کی نئی لہر آنے کے بعد شہریوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے کہ شہری ماسک پہنیں اورسماجی فاصلہ برقرارکھیں،شہری غیر ضروری سفرسے گریزکریں اورہاتھوں کوصابن سے دھوتے رہیں،

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی لہر آ چکی ہے، اگر احتیاط نہ برتی گئی تو یہ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی اقسام داخل ہو چکی ہیں اور یہ نئی اقسام بہت تیزی سے پھیلتی ہیں اگر ہم نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا تو یہ لہر پورے پاکستان میں بری طرح پھیل سکتی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

    کورونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب میں نافذ پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،محکمہ صحت کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا اور 29 مارچ تک نافذ العمل رہے گا،نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں کاروباری مراکز شام 6 بجے بند جب کہ ہفتہ اور اتوار کو کام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، صوبے کے تمام سرکاری ونجی دفاتر 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی پالیسی پرکاربند ہوں گے۔

  • کرونا کی نئی لہر، لاہور کے کون کونسے علاقوں میں ہے لاک ڈاؤن ؟

    کرونا کی نئی لہر، لاہور کے کون کونسے علاقوں میں ہے لاک ڈاؤن ؟

    کرونا کی نئی لہر، لاہور کے کون کونسے علاقوں میں ہے لاک ڈاؤن ؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے مختلف شہرون میں دو ہفتے کے لئے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، ان شہروں میں تعلیمی ادارے، شادی ہالز، مزار، پارکس بند رہیں گے جبکہ مارکیٹس شام چھ بجے بند ہوں گی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کرونا کیسز میں اضافے کے بعد لاک ڈاؤں نافذ کیا گیا ہے لاہور کے کن علاقوں میں لاک ڈاؤں ہو گا باغی ٹی وی کو لسٹ موصول ہوئی ہے، اطلاعات کے مطابق لاہور کے سیل ہونے والے علاقوں میں شہریوں کو بغیر کی ضروری کام کے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی

    سیل ہونے والے علاقوں کی فہرست نیچے دی گئی ہے

    راوی ٹاؤن

    بیگم کورٹ، بارہ دری روڈ، راوی کلفٹن شاہدرہ، حنیف پارک بادامی باغ ، ملک پارک بادامی باغ، سید مٹھا بازار

    علامہ اقبال ٹاؤن

    ستلج بلاک، جہازیب بلاک، راوی بلاک, کشمیر بلاک, نرگس بلاک, ہما بلاک, رچنا بلاک, رضا بلاک، کامران بلاک، عمر بلاک، کریم بلاک، مہران بلاک، نشتر بلاک اور سکندر بلاک

    کینٹ ٹاون
    ڈی ایچ اے فیز ,1,2,3,4,5,8 سمیت صدر، سرور روڈ، کیولری گراؤنڈ، آفیسرز کالونی، عسکری 8، عسکری 9، عسکری 10، علاؤالدین روڈ سیل ہوں گے

    داتا گنج بخش ٹاؤن

    ساندہ، گوالمنڈی، راجگڑھ، چمن باغ، پیر مکی، جیل روڈ، جی او آر، قلعہ گجر سنگھ سیل

    جوہر ٹاون

    بلاک A, B1,E,F2,G,H,J اور R، مصطفی ٹاون، کنال ویو سوسائٹی، ای ایم ای سوسائٹی، واپڈا ٹاون، پی سی ایس آئی آر فیز 2 سیل ہوں گے

    بحریہ ٹاون

    جاسمین، گلبہار اور ایگزیکٹو بلاک سیل ہوں گے

    واہگہ ٹاون

    مناواں، محلہ شاہ نور داروغہ والا، بسمہ اللہ ہاوسنگ سکیم مناواں

    ،
    گلبرگ ٹاون

    گارڈن ٹاؤن احمد بلاک، ٹیپو بلاک، بابر بلاک، اورنگزیب بلاک، طارق بلاک شیر شاہ بلاک, گلبرگ 1 اور گلبرگ 3 ، قصوری روڈ، ایم ایم عالم روڈ، گرومانڈ روڈ اے 1 بلاک، B1 بلاک کبوتر پورہ، نبی پورہ, گلبرگ 3، ظفر علی روڈ، ظہور الہی روڈ، صدر اقبال روڈ، مین مارکیٹ، سینٹ میری کالونی

    شالامار ٹاون

    گجرپورہ، رحمت پورہ، بیگم پورہ، چاہ میراں، بلال پارک، مکہ پورہ، کوٹ خواجہ سعید، شاد باغ، وسن پورہ، فیض باغ، کراون پارک
    مادھو لال حسین، محمدن کالونی، باغبان پورہ، انگوری باغ اور مجاہدہ باغ

    عزیز بھٹی

    کنال بینک ہاوسنگ سکیم، نبی پورہ، نصرت کالونی، مدینہ سٹریٹ نمبر 35، گلستان کالونی، نور کالونی غازی آباد بعد شاہ عالم کالونی نظام آباد تاجپورہ کے علاقے سیل ہوں گے

  • کرونا سے سب سے زیادہ اموات کس صوبے میں ؟

    کرونا سے سب سے زیادہ اموات کس صوبے میں ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا سے پاکستان میں مزید 46 اموات اور 2 ہزار 338 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 476 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 2 ہزار 536 ہو گئی ہے۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 19 ہزار 764 ہے۔ 5 لاکھ 69 ہزار 296 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا سے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 732 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 453، خیبر پختونخوا 2 ہزار 147، اسلام آباد میں 522، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 317 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 47 ہزار 365، خیبر پختونخوا 75 ہزار 357، سندھ 2 لاکھ 60 ہزار 959، پنجاب میں ایک لاکھ 83 ہزار 815، بلوچستان 19 ہزار 188، آزاد کشمیر 10 ہزار 892 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

  • ٹیکسز کی بھرمار:15 مارچ کو اسلام آباد میں ایک بڑے ادارے نے پریس کانفرنس کا اعلان کردیا

    ٹیکسز کی بھرمار:15 مارچ کو اسلام آباد میں ایک بڑے ادارے نے پریس کانفرنس کا اعلان کردیا

    اسلام آباد:ٹیکسز کی بھرمار:15 مارچ کو اسلام آباد میں ایک بڑے ادارے نے پریس کانفرنس کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ٹیکسز کی بھرمارنے بڑی بڑی کمپنیوں کو احتجاج پرمجبورکردیا ہے

    ذرائع کے مطابق پاکستان سوفٹ ویرہاوسز ایسوسی ایشن کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں جس طرح ٹیکس کا نظام وضع کیا گیا ہے اس سے کاروبارپربڑا اثرپڑا ہے

    اس ادارے کی طرف سے اعلان کیا گیا ہےکہ 15 مارچ بروزسوموارکو اسلام آباد پریس کلب میں اس حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس کی جارہی ہے

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ٹیکس کی وصولی اورپھراس ٹیکس سے آئی ٹی کی صنعت کو کیا فائدہ ہوا یا نقصان کی طرف جارہے ہیں سوموارکو پریس کانفرنس کے ذریعے ساری صورت حال بتا دی جائے گی

  • پے درپےلاک ڈاون سےگھرکےچولہے بند ہوگئے:ریسٹورنٹس انڈسٹری میدان میں آگئی

    پے درپےلاک ڈاون سےگھرکےچولہے بند ہوگئے:ریسٹورنٹس انڈسٹری میدان میں آگئی

    لاہور:پے درپےلاک ڈاون سےگھرکےچولہے بند ہوگئے:ریسٹورنٹس انڈسٹری میدان میں آگئی،اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ کے سمارٹ لاک ڈاؤن آرڈر سے ریسٹورنٹس انڈسٹری ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہے اوراس کاروبارسے وابستہ افراد کہتے ہیں کہ اب تو ان کے اپنے گھروں کے چولہے بند ہوگئے ہیں‌

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس چیئرمین عامر رفیق قریشی کی صدارت میں ہیڈ آفس گلبرگ میں ہوا

    اجلاس میں رضا احمد (بمبو یونین)، عمر الہی ( دی کچن) ، جاوید صدیق (النخل)، ساجد شیخ (فیسٹا ڈیفنس) اور دیگر نے شرکت کی

    اس موقع پر چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی عمران قریشی نے کہا ہے کہ ریسٹورنٹس کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے،

    دوسری طرف ممبران نے کہا ہے کہ اگر یہی حالات رہے تو پوری انڈسٹری بند ہوجائے گی،عامر رفیق قریشی نے کہا کہ حکومت کو فیصلوں میں شامل کرنا چاہئے،

    اس موقع پر ممبران کی طرف سے کہا گیا کہ کرونا صرف ریسٹورنٹس میں ہی کیوں آتا ہے؟ پبلک ٹرانسپورٹ اور بازاروں میں کیوں نہیں؟ ، ممبران انڈور ڈائننگ والے ریسٹورنٹس کا معاشی قتل آخر کب بند ہوگا؟ ،

    عامررفیق قریشی کہتے ہیں کہ حکومت کو معلوم نہیں ہے کہ ریسٹورنٹ انڈسٹری کتنی بڑی انڈسٹری ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر احتجاج کرنا پڑا تو پرُزور احتجاج بھی کریں گے