Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • برطانیہ نے 30  مملک کے شہریوں کے لیے انتہائی قدم اٹھالیا

    برطانیہ نے 30 مملک کے شہریوں کے لیے انتہائی قدم اٹھالیا

    برطانیہ نے 30 مملک کے شہریوں کے لیے انتہائی قدم اٹھالیا

    باغی ٹی وی : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن آفیشل سے میٹنگ کر کے ایک اہم قدم اٹھانے جارہے ہیں. برطانیہ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کرونا کیس کیوجہ سے اب ملک میں داخل ہونے والے تیس ممالک کے شہریوں کو قرنطینہ کیا جائے گا. ان تیس ممالک میں افریقی ، جنوبی امریکا کے ممالک سمیت یورپ کے ممالک بھی شامل ہیں. ان شہریوں کو دس دن کے لیے ہوٹل میں‌ بطور قرنطینہ گزارنا ہوں گے .

    ان ممالک میں میں پرتگال ، کینیا، ایتھوپیا ، نائجیریا ، یو اے ای سمیت دیگر ممالک شامل ہیں . برطانیہ میں کووڈ 19 کی وجہ سے ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔پچھلے سات دن سے، مرنے والوں کی تعداد کی اوسط، روزانہ ایک ہزار سےزیادہ ہوگئی ہے۔

    وزیراعظم بورس جانسن نے کہاکہ وہ سرکاری کارروائیوں کیلئےپوری طرح ذمہ داری لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ وہ کرسکتے تھے، اُنہوں نے صحیح معنوں میں کیاہے۔اُنہوں نے کہاکہ ہرایک جان کے ضائع ہونے پر اُنہیں گہرا افسوس ہے۔

    برطانیہ میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 162 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔برطانیہ ایسا پانچواں ملک ہے جہاں ایک لاکھ سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔اس سےپہلے امریکہ، برازیل، بھارت اور میکسیکو کا نمبر ہے۔اسکول بند ہیں اور ان کا کام کاج آن لائن چل رہا ہے،جس سے طلبہ اور اُن کے کام کرنے والے والدین کی زندگی کے معمولات میں رکاوٹ آئی ہے۔ صرف لازمی اشیاء کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں۔انگلینڈ میں اپنے گھروں سے باہر لوگوں کے ملنے جلنے پرپابندی ہے۔البتہ یہ لوگ محض دو کی تعداد میں ورزش کیلئےجاسکتے ہیں۔

  • اداکار علی عباس کورونا وائرس کا شکار

    اداکار علی عباس کورونا وائرس کا شکار

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار وسیم عباس کے بیٹے اور معروف اداکار علی عباس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :ڈراما سیریل ’فطرت‘، ’گھسی پٹی محبت‘ اور’مہرپوش‘ جیسے ڈراموں کے اداکار علی عباس بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ علی عباس پاکستان ٹی وی کے نامور اداکار وسیم عباس کے بیٹے ہیں۔

    علی عباس نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سوشمل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹااسٹوری پر دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی۔

    علی عباس کی جانب سے یہ خبر شیئر کرتے ہی ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں اور صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    واضح رہے کہ علی عباس سے قبل متعدد پاکستانی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں نیلم منیر،ندا یاسر، یاسر نواز،ماہرہ خان، روبینہ اشرف، عثمان مختار، صحیفہ جبار،امیر گیلانی و دیگر شامل ہیں۔

  • کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کی تیاریاں کہاں‌تک پہنچ گئیں، این سی اوسی  کو  رپورٹ جاری

    کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کی تیاریاں کہاں‌تک پہنچ گئیں، این سی اوسی کو رپورٹ جاری

    کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کی تیاریاں کہاں‌تک پہنچ گئیں، این سی اوسی کو رپورٹ جاری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : این سی او سی نے بتایا کے مطابق صوبے کوویڈ 19 کی حفاظتی ویکسین دینے والوں کی تربیت مکمل کر رہے ہیں

    پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کو آگاہ کیا گیا کہ صوبوں نے ویکسین کے لئے کوویڈ 19 ویکسینیشن سے متعلق ٹیچنگ ہسپتالوں ، تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے عملے کی تربیت تقریبا مکمل کرلی ہے۔

    قومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں صوبوں میں ویکسین ٹیکے لگانے کی تیاری بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویکسین کی حکمت عملی بھی زیر بحث آئی.

    این سی او کو اپنی بریفنگ میں ، صوبائی چیف اور صحت کے سیکرٹریوں سمیت جی بی اور آزاد کشمیر کے صحت کے سیکٹریز نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے پہلے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    چیف سیکرٹریوں نے فورم کو معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) اور این پی آئی کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

    فورم کو بتایا گیا کہ بڑی تعداد میں جرمانے عائد کردیئے گئے ہیں جبکہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ریستوران ، دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

    فورم نے کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ فورم کو بتایا گیا کہ تمام غیر ملکی مسافروں خصوصا برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے ہوائی اڈوں پر جانچ کی جارہی ہے۔ وہ لوگ جنہوں کا کورونا وائرس مثبت آیا تھا ، انھیں قرنطین کیا جارہا تھا۔

    فورم نے ویکسینیشن کے مکمل طریقہ کار ، اس کی دستیابی کا وقت ، تقسیم کے عمل اور علاقوں میں جہاں اسے جلد سے جلد استعمال کیا جاسکتا ہے ایسے ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

  • پاکستان میں 66 روزبعد کرونا سے کم ترین اموات

    پاکستان میں 66 روزبعد کرونا سے کم ترین اموات

    پاکستان میں 66 روزبعد کورونا سے کم ترین اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی دوسری لہر پاکستان میں جاری ہے، کرونا کیسز اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    پاکستان میں 66 روزبعد کورونا سے کم ترین اموات ہوئی ہیں۔ کرونا سے ملک میں مزید23 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار318ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 629 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار41تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 88ہزار903افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار 628 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار815، خیبرپختونخوا میں 65 ہزار532، سندھ 2 لاکھ 41 ہزار200، پنجاب ایک لاکھ 54 ہزار17، بلوچستان18 ہزار750، آزاد کشمیر8 ہزار825اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 568 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 892، خیبر پختونخوا ایک ہزار 839، اسلام آباد468، گلگت بلتستان102، بلوچستان میں 193 اور آزاد کشمیر میں 256 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

  • 5 ماہ میں 31 بار کورونا کا شکار ہونے کے باوجود خاتون صحت مند؟کیوں اورکیسے

    5 ماہ میں 31 بار کورونا کا شکار ہونے کے باوجود خاتون صحت مند؟کیوں اورکیسے

    نئی دہلی: 5 ماہ میں 31 بار کورونا کا شکار ہونے کے باوجود خاتون صحت مند؟کیوں اورکیسے،اطلاعات کے مطابق بھارت میں 5 ماہ کے عرصے کے دوران 31 بار کورونا وائرس کا شکار ہونے والی خاتون عالمی وباء کے باوجود صحت مند زندگی گزارنے لگی ، ماہرین بھی حیران رہ گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے علاقے راجستھان سے تعلق رکھنے والی خاتون کا 5 ماہ میں 31 بار کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ، 32 سالہ خاتون کا گزشتہ سال اگست سے مسلسل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آرہا تھا ،

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس دوران ان کے 14 بار آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 17 بار اینٹی جن ٹیسٹ بھی کروائے گئے جن سب میں کورونا وائرس مثبت آیا تاہم مسلسل کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باجوود اس خاتون میں موجود وائرس دوسروں کو متاثر نہیں کرسکا۔

    بتایا گیا ہے کہ خاتون میں 24 اگست 2020 کو کورونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد وقفے وقفے سے کچھ عرصے کے بعد 31 بار ہونے والے اس کے کورونا وائرس کے ٹیسٹوں کے نتائج بھی مثبت آئے ، تاہم اب اس میں کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی جاتی۔

    خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کپتان سنگھ نے کہا ہے کہ خاتون میں علامات نہ ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ٹیسٹ میں خاتون کی آنتوں اور جسم میں موجود غیر فعال وائرس کی شناخت ہورہی ہے۔

  • نیوزی لینڈ میں 2 ماہ بعد کووڈ 19 کا پہلا کیس آگیا

    نیوزی لینڈ میں 2 ماہ بعد کووڈ 19 کا پہلا کیس آگیا

    نیوزی لینڈ:کووڈ سے پاک نیوزی لینڈ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اطلاعات کے مطابق آج نیوزی لینڈ میں 2 ماہ بعد کووڈ 19 کا پہلا کیس آگیا ہے جس نے حکومت اورعوام میں تشویش کی نئی لہر پیدا کردی ہے

    ادھر نیوزی لینڈ حکام نے تصدیق کی ہے کہ کوویڈ ۔19 کا پہلا معاملہ دو مہینوں کے بعد سامنے آیا ہے جس نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے

     

     

    ادھر اس حوالے سے صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ ایک 56 سالہ خاتون جو حال ہی میں یورپ سے واپس آئی تھی نے طبعیت کے خراب ہونے کی شکایت کی تھی تو چیک کرنے پرمعلوم ہوا کہ اسے کرونا ہوگیا ہے

    دوسری طرف نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کہتی ہیں کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں اس واقعہ کے حقائق معلوم کیے جارہے ہیں اورکووڈ سے نمٹنے کےلیے مزید اقدامات کیئے جارہے ہیں‌

  • پاکستان اور روس کی قربت،  ویکسین کی اجازت بھی دے دی گئی

    پاکستان اور روس کی قربت، ویکسین کی اجازت بھی دے دی گئی

    پاکستان اور روس کی قربت، ویکسین کی اجازت بھی دے دی گئی

    باغی ٹی وی : پاکستان نے کورونا کی تیسری ویکسین کے استعمال کی بھی منظوری دیدی، چینی اور برطانوی کے بعد روسی ویکسین بھی استعمال کی جاسکے گی۔

    روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے دی گئی جونجی فارما سیوٹیکل کمپنی کو دی گئی ہے۔روسی ویکسین 2 ہفتوں تک پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔ حکام کے مطابق روسی ویکسین کورونا وبا کے خلاف 92فیصد موثر ہےجس کی پہلی کھیپ رواں مہینے کے آخر میں پاکستان پہنچے گی، پہلی کھیپ پچاس ہزار خوراکوں پر مشتمل ہوگی۔

    روسی ویکسین کو منفی18 ڈگری پر اسٹور کرنا لازمی ہے، خدشہ ہے کہ روسی ویکسین بھارت کے مقابلے پاکستان میں دگنی قیمت پر مہیا کی جائے گی۔

    کمپنی سائنو فارم نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکوں کی پیشکش کی تھی، پاکستان پہلے ہی سائنو فارم کو 12 لاکھ خوراکوں کا آرڈر دے چکا ہے، پاکستان کو چینی ویکسین کی فراہمی31 جنوری سے شروع ہو جائے گی۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق چینی ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربات کے نتائج کچھ دنوں میں متوقع ہیں۔

    ویکسین کی فراہمی اور قیمت کے حوالے سے پاکستان کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔ پاکستان پہلے ہی چینی کمپنی سائنو فارم کو 12 لاکھ کورونا ویکسن کے آرڈر دے چکا ہے۔ سائنو فارم کی پاکستان کو ویکسین کی فراہمی 31 جنوری سے شروع ہو جائے گی، ویکسین صرف ایک بار لگائی جائے گی، پاکستان ویکسین کیلئے کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔

  • ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں شروع

    ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں شروع

    ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں شروع

    باغی ٹی وی : ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک. کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں شروع کردیں

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض کے مطابق مجموعی طور پر 14 دکانوں و سٹوروں و ریسٹورنٹس اور 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا.

    اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 11 دکانوں و سٹوروں اور 03 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا جبکہ اوورچارجنگ پر 15 ہزار اور کورونا ایس او پیز پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا.

    تحصیل کینٹ میں مجید سینیٹری سٹور، یاسر کریانہ سٹور، بھولا پان شاپ، یار اسسریز شاپ، کراکری شاپ، شیزان بیکری، صدر ویجیٹیبل اینڈ فروٹ شاپ، ڈیفنس آپٹیکل، بیسٹ ٹیلرز، ایلیون فارمیسی ، آئس لینڈ جوس کارنر، نوابی فوڈز اور نفیس ہوٹل کو سیل کیا گیا.

    کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے.

    ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے سختی سے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے.

  • کرونا کی وجہ سے مزید 48 جانیں‌ لقمہ اجل، نئے مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا کی وجہ سے مزید 48 جانیں‌ لقمہ اجل، نئے مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا کی وجہ سے مزید 48 جانیں‌ لقمہ اجل، نئے مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 48 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 295 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 594 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 412 تک پہنچ گئی ہے۔

    ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 86 ہزار 489 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار 628 ہے۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 713، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 287، سندھ میں 2 لاکھ 40 ہزار 570، پنجاب میں ایک لاکھ 53 ہزار 410، بلوچستان میں 18 ہزار 736، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 795 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 901 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 561 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 888، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 832، اسلام آباد میں 465، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 193 اور آزاد کشمیر میں 254 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

    قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔

    وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔

  • چینی کمپنی سائنو فارم کی پاکستان کو کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکوں کی پیشکش

    چینی کمپنی سائنو فارم کی پاکستان کو کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکوں کی پیشکش

    اسلام آباد: چینی کمپنی سائنو فارم نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکوں کی پیشکش کردی، پاکستان پہلے ہی سائنو فارم کو 12 لاکھ خوراکوں کا آرڈر دے چکا ہے، پاکستان کو چینی ویکسین کی فراہمی31 جنوری سے شروع ہو جائے گی۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق چینی ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربات کے نتائج کچھ دنوں میں متوقع ہیں۔

    ویکسین کی فراہمی اور قیمت کے حوالے سے پاکستان کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔ پاکستان پہلے ہی چینی کمپنی سائنو فارم کو 12 لاکھ کورونا ویکسن کے آرڈر دے چکا ہے۔ سائنو فارم کی پاکستان کو ویکسین کی فراہمی 31 جنوری سے شروع ہو جائے گی، ویکسین صرف ایک بار لگائی جائے گی، پاکستان ویکسین کیلئے کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔

    اسی طرح وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین 31 جنوری تک کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا، پاکستان کی قوم نے ہمت اور کامیابی کے ساتھ کورونا وباء کا مقابلہ کیا۔

    چین نے کورونا ویکسین دینے کا وعدہ کیا ہے، چین نے پاکستان کو ویکسین کا جہاز بھیجنے کا کہا ہے، چین پاکستان کو 31 جنوری تک کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا، چین ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں جذبہ خیرسگالی کے طور پرمفت دے رہا ہے،چین سے حاصل ہونے والی پہلی کھیپ خیرسگالی کے طور پر ہوگی۔