Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 46 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 46 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 46 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک ہزار 644 نئے مریض سامنے آئے ہیں پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 560 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار31 ہو گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار176، خیبرپختونخوا میں 66 ہزار451، سندھ میں 2 لاکھ 44 ہزار340، پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار404، بلوچستان میں 18 ہزار 798، آزاد کشمیر میں 8 ہزار953 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 کرونا مریض سامنے آ چکے ہیں

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 681 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار969، خیبر پختونخوا ایک ہزار879، اسلام آباد476، گلگت بلتستان102، بلوچستان میں 194 اور آزاد کشمیر میں259افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 96 ہزار745 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 726 ہے

    این سی او سی کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

    کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی۔

  • کورونا کے باعث بھارت میں پھنسے 152پاکستانی اور 101 کشمیری واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے

    کورونا کے باعث بھارت میں پھنسے 152پاکستانی اور 101 کشمیری واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے

    پاکستان کو خیرباد کہہ کر بھارت جاکر بھارتی شہریت حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی ہندو شہریوں کی بڑی تعداد بھارتی حکومت کے رویہ سے دل برداشتہ ہو کر واپس پاکستان کا رخ کر رہی ہے۔

    گزشتہ روز 152پاکستانی ہندو واہگہ بارڈر کے راستے واپس پاکستان پہنچ گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ 101 کشمیری طلبا و طلبات بھی گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے ہیں۔ اس سلسلے میں واہگہ بارڈر خصوصی طور کھولا گیاجو کہ کورونا کے باعث گزشتہ سال مارچ میں بند کر دیا گیا تھا۔

    پاکستان سے بھارت جانے والے ان پاکستانی ہندو شہریوں کو بھارتی حکومت نے سبز باغ دکھائے تھے اورانہیں اکسایاتھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ مبینہ طور پر ناروا سلوک کیا جاتا ہے اس لئے وہ نقل مکانی کر کے بھارت پہنچ جائیں جہاں ان کونہ صرف بھارتی شہریت دی جائے گی بلکہ ان کے لئے رہائش، روزگار اورنوکریوں کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ تاہم کئی سال بھارت رہنے کے باوجودان پاکستانی ہندو شہریوں کے ساتھ انتہائی نامناسب سلوک کیا گیا۔

    انہیں بھارتی شہریت بھی نہیں دی گئی اور نہ ہی ان کی رہائش کا کوئی مناسب انتظام کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ چند ماہ قبل 11 پاکستانی ہندو شہریوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیااس سے بھی یہ پاکستانی دلبرداشتہ ہو گئے۔ جس کے بعد پاکستان سےنقل مکانی کرنے والے ہندووں کی اکثریت نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان واپسی پر ان ہندو خاندانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انہیں واہگہ پہنچنے پر مشروبات بھی پیش کئے گئے۔

    اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان نے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان پہنچنے والے ہندوگیسو مل ولد رادھو کچی اوررانو ولد رام جی کا کہنا تھا کہ بھارت ہجرت کرنے والے ہندو وہاں بہتر مستقبل کے لئے گئے تھے مگر انہیں وہاں قتل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت صرف برہمن ہندوؤں کا ملک ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ بھارت میں 11 ہندو شہریوں کے قتل کے بارے میں بھارت سے نہ صرف احتجاج کرے بلکہ اس حوالے سے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے مداخلت کرنے کی بھی اپیل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت میں مقیم دیگر پاکستانی ہندوؤں سے بھی التجا کرتے ہیں کہ وہ بھی پاکستان واپس آکرعزت کی زندگی بسر کریں۔

    دریں اثنا پاکستان میں زیر تعلیم مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبا وطالبات جوبھارت میں کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد پاک بھارت سرحدیں بند ہونے کے باعث بھارت میں پھنس گئے تھے اب پاکستان میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے کے بعد ان میں سے 101 گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر کی شہریت رکھنے والے یہ طلبا وطالبات پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔ 

  • کرونا سے تحفظ کی  ویکسین کب ملک میں‌ پہنچے گی ، اعلان ہوگیا

    کرونا سے تحفظ کی ویکسین کب ملک میں‌ پہنچے گی ، اعلان ہوگیا

    کرونا سے تحفظ کی ویکسین کب ملک میں‌ پہنچے گی ، اعلان ہوگیا

    باغی ٹی وی :مہک بیماری کی وجہ سے انتظار کی گھڑیاں ختم، عالمی وباء سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو اسلام آباد پہنچے گی۔ قومی ایئر لائن ویکسین وطن لانے کیلئے مفت خدمات فراہم کرے گی۔

    وزارت خارجہ، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اور چینی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو ویکسین پاکستان لانے کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا گیا۔ قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ جمعہ کو ویکسین لینے بیجنگ روانہ ہوگا۔

    حکومتی عہدیداروں کے مطابق چین کی جانب سے پاکستان کو انسداد کورونا ویکسین کی 11 لاکھ خوراکیں عطیہ کی گئی ہیں، جنہیں پاکستان پہنچانے کیلئے خصوصی کنٹینر بھی دوست ملک نے پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔ قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے انسداد کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ میں 5 لاکھ خوراکیں لائے گا، قومی ایئر لائن کا بوئنگ 777 طیارہ ہفتے کو بیجنگ سے ویکسین لے کر نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔

    اس سے قبل پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی جعل سازی ممکن نہیں ہے ، فروری کے وسط میں عالمی وبا سے بچاؤ کی ویکیسن پاکستان میں دستیاب ہوگی ، درآمد کی جانے والی تینوں ویکیسینز کے نتائج حوصلہ افزا ہیں ، کیوں کہ یہ ویکیسنز 80 فیصد تک موثر ہیں ، اس کے علاوہ کینسینو بائیو کے پاکستان میں ٹرائلز کیے گئے تھے ، جس کے نتائج کینیڈا میں مرتب کئے جا رہے ہیں ، جلد ہی یہ ویکسین بھی پاکستان میں درآمد کرنا شروع کر دی جائے گی۔

    پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ سائنو فرم ملک میں سب سے پہلے آ جائے گی ، سائنو فرم کے کلینیکل تجربے کے نتائج 85 فیصد سے زیادہ ہیں ، حکومت کی جانب سے سائنوفرم کی 11 لاکھ خوراکیں منگوائی جارہی ہیں ، چین کی طرف سے یہ ویکسین پاکستان کو مفت فراہم کی جا رہی ہے ، طبی عملے کو آنے والے دنوں میں یہ ویکسین لگنا شروع ہو جائے گی ، اس سلسلے میں کورونا وارڈذ میں کام کرنے والے عملے کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔

  • کورونا وائرس سے 64 افراد جاں بحق ہوگئے، کیسز میں‌بھی اضافہ

    کورونا وائرس سے 64 افراد جاں بحق ہوگئے، کیسز میں‌بھی اضافہ

    کورونا وائرس سے 64 افراد جاں بحق ہوگئے، کیسز میں‌بھی اضافہ

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس سے 64 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 514 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 387 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 910 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 55 ہزار 805، سندھ میں 2 لاکھ 43 ہزار 683، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 198 بلوچستان میں 18 ہزار 788، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 906، اسلام آباد میں 41 ہزار 76 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 931 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 78 لاکھ 4 ہزار 935 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 821 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 94 ہزار 578 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 147 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 64 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 514 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 661، سندھ میں 3 ہزار 957، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 870، اسلام آباد میں 472، بلوچستان میں 193، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 259 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

    آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔پاکستان میں کوروناکاپہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

  • ریسٹورنٹ مالکان کیلئے خوشی کی خبرآگئی:رات کب تک کھانے کھلائے جاسکتے ہیں بتادیا گیا

    ریسٹورنٹ مالکان کیلئے خوشی کی خبرآگئی:رات کب تک کھانے کھلائے جاسکتے ہیں بتادیا گیا

    اسلام آباد : ریسٹورنٹ مالکان کیلئے خوشی کی خبرآگئی:رات کب تک کھانے کھلائے جاسکتے ہیں بتادیا گیا،اطلاعات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی تناہ کاریوں کے پیش نظر رات دس بجے تک ہوٹلوں کے باہر بیٹھ کر کھانا کھانے پر لگائی جانے والی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

    اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں رات10 بجے تک ہوٹلوں کی بندش اور باہر کھانا کھانے کی پابندی اٹھالی گئی ہے۔

     

    این سی او سی کی طرف سے آج جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکشن میں کورونا وائرس کے حوالے سے لاگو دیگر ایس او پیز میں28 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔ این سی او سی کے ہونے والے اجلاس میں ہر شہری کے ماسک پہننے کی سخت پابندی کو اسی طریقے سے برقرار رکھا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ملک بھر میں مذکورہ پابندی تین نومبر2020 سے نافذالعمل ہے۔ اسی طرح سے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں آدھے اسٹاف کے گھر سے کام کرنے کے فیصلے کو بھی اس اجلاس میں بحال رکھا گیا ہے۔

    این سی او سی کے مطابق جن علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن لگائے گئے ہیں وہ بھی اسی طرح برقرار رہیں گے۔کمرشل مارکیٹوں کو رات دس بجے تک جبکہ اسی شق میں صرف ریستورانوں کے باہر بیٹھ کر دس بجے تک کھانا کھانے کی پابندی ختم کی گئی ہے۔

    این سی او سی نے اپنے فیصلے میں تفریحی پارکس کو شام چھ بجے بند کرنے کی پابندی کو بھی برقرار رکھا ہے۔اسی طرح شادی ہالز کے اندر تقریبات کرنے، بڑے پیمانے پر اجتماع کرنے اور ریستورانوں کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

  • پاکستان میں کس عمرکے افراد کو ویکسین نہیں لگے گی:واضح کردیا گیا

    پاکستان میں کس عمرکے افراد کو ویکسین نہیں لگے گی:واضح کردیا گیا

    لاہور: پاکستان میں کس عمرکے افراد کو ویکسین نہیں لگے گی:واضح کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے سے ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی، پاکستان میں 600 ویکسی نیشن سنٹر بن چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گلوبل الائنس میں کویکس میں دستخط کیے، پچھلے ساتھ مئی میں کویکس کے حصہ بن گئے تھے، وہ پاکستان کو ویکسین دیں گے، ساڑھے 4 کروڑ افراد کیلئے ویکسین منگوائی جائے گی۔

    اسد عمر نے اس موقع پر واضح کیا کہ پاکستان میں 18سال سے کم عمر افراد کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔ اسی طرح زبردستی ویکیسن نہیں لگا سکتے، بہت سارے لوگ سمجھتے ہیں ویکسین نہیں لگنی چاہیے۔ اس طرح پاکستان میں تقریباً 8 کروڑ لوگ بنتے ہیں، جن کو ویکیسن کی ضرورت ہے، کراچی، پشاور، لاہور اور حیدرآباد میں کورونا کا زور زیادہ ہے۔

    سندھ حکومت کو ویکسین خریدنے سے نہیں روکا، مخیر حضرات کو بھی اجازت دی ہے، کورونا وباء کے دوران صوبوں نے بہترین کام کیا، ویکسین کیلئے چین سے معاہدہ ہوگیا ہے، فروری کے پہلے ہفتے سے ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی۔

    اجلاس میں دوسری لہر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا کی پہلی لہر کی طرح عوام کو اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ چین نے حکومت کو 5 لاکھ کورونا ویکسین ڈوزعطیہ کی ہیں۔ سرکاری ذرائع سے حاصل ویکسین مفت دی جائے گی۔ 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرزڈیٹا بیس میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ چند روز میں کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی۔

    اہم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھاکہ کوشش ہے 70 فیصد آبادی کو رواں سال ویکسین لگائی جائے۔ اسی طرح شہری شناختی کارڈ اور پن کوڈ کے ساتھ مقررہ وقت پر ویکسین سنٹر پہنچیں گے۔ ویکسین سنٹر پر انتظامیہ شہری کے شناختی کارڈ اور پن کوڈ کی تصدیق کرے گی۔

    انہوں نے یہ بھی واضح کیاکہ رجسٹریشن کی تصدیق کے بعد شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ وفاقی ، صوبائی اور ضلعی محکمہ صحت کی سطح پر ڈیش بورڈ خود کار طریقے سے تیار ہوگا۔

  • بختاوربھٹو کی شادی کی مبارک باد دینے والوں کاتہہ دل سے مشکورہیں :بلاول بھٹو زرداری

    بختاوربھٹو کی شادی کی مبارک باد دینے والوں کاتہہ دل سے مشکورہیں :بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : بختاوربھٹو کی شادی کی مبارک باد دینے والوں کاتہہ دل سے مشکورہیں :بلاول بھٹو زرداری،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بی بی بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر مبارک باد کے پیغامات دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے اورکہا کہ وہ تہہ دل سے ان کے مشکور ہیں

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ کرونا وائرس کی ایس او پیز کے پیش نظر بی بی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات میں کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہاکہ ہمیں افسوس ہے کہ کرونا وائرس کی ایس او پیز کی وجہ سے شادی کی تقریبات میں بہت سے معزز افراد کو دعوت نہیں دے سکے ہیں

    بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ کرونا ایس پی اوز کے تحت اسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں بھی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اور معززین، دوست اور پی پی پی فیملی کے افراد خوشیوں میں شریک ہوسکیں گے

  • کورونا ویکسین کسی بھی میڈیکل اسٹور پر دستیاب نہیں ہوگی:حکومت کا اعلان

    کورونا ویکسین کسی بھی میڈیکل اسٹور پر دستیاب نہیں ہوگی:حکومت کا اعلان

    اسلام آباد : کورونا ویکسین کسی بھی میڈیکل اسٹور پر دستیاب نہیں ہوگی:حکومت کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ڈریپ نے 3 کمپنیوں کو کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے دی ، ان میں چینی ویکسین سائنو فرم اور آکسفورڈ کی ایسٹرزونیکا بھی شامل ہیں جبکہ روس کی سپوتنک فائیو بھی درآمد کی جائے گی ، تاہم کورونا ویکیسین کسی بھی میڈیکل سٹور پر دستیاب نہیں ہوگی۔

    پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی جعل سازی ممکن نہیں ہے ، فروری کے وسط میں عالمی وبا سے بچاؤ کی ویکیسن پاکستان میں دستیاب ہوگی ، درآمد کی جانے والی تینوں ویکیسینز کے نتائج حوصلہ افزا ہیں ، کیوں کہ یہ ویکیسنز 80 فیصد تک موثر ہیں ، اس کے علاوہ کینسینو بائیو کے پاکستان میں ٹرائلز کیے گئے تھے ، جس کے نتائج کینیڈا میں مرتب کئے جا رہے ہیں ، جلد ہی یہ ویکسین بھی پاکستان میں درآمد کرنا شروع کر دی جائے گی۔

    پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ سائنو فرم ملک میں سب سے پہلے آ جائے گی ، سائنو فرم کے کلینیکل تجربے کے نتائج 85 فیصد سے زیادہ ہیں ، حکومت کی جانب سے سائنوفرم کی 11 لاکھ خوراکیں منگوائی جارہی ہیں ، چین کی طرف سے یہ ویکسین پاکستان کو مفت فراہم کی جا رہی ہے ، طبی عملے کو آنے والے دنوں میں یہ ویکسین لگنا شروع ہو جائے گی ، اس سلسلے میں کورونا وارڈذ میں کام کرنے والے عملے کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔

  • این سی اوسی نے گرین سگنل دے دیا:یونیورسٹیزکب کھلیں گی یہ بھی بتادیا

    این سی اوسی نے گرین سگنل دے دیا:یونیورسٹیزکب کھلیں گی یہ بھی بتادیا

    اسلام آباد :این سی اوسی نے گرین سگنل دے دیا:یونیورسٹیزکب کھلیں گی یہ بھی بتادیا،اطلاعات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں جامعات یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور اسٹیک ہولڈرز سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے مشاورتاین سی اوسی نے گرین سگنل دے دیا:

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، ڈاکٹر فیصل سلطان، وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس میں شریک ہوئے۔

    اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز، ایس او پیزپر عملدرآمد صورتحال پربریفنگ دی گئی اور اسٹیک ہولڈرز سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

  • کورونا ویکسین کیسے لگوانی ،  شہریوں کے لیے حمکت عملی تیار

    کورونا ویکسین کیسے لگوانی ، شہریوں کے لیے حمکت عملی تیار

    کورونا ویکسین کیسے لگوانی ، شہریوں کے لیے حمکت عملی تیار

    باغی ٹی وی : حکومت پاکستان نے ویکسین لگانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے ، اس سلسلےمیں‌ شہریوں کو ہیلپ لائن فراہم کردی گئی ہے . جس پر شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کر کے سہولت حاصل کر سکتے ہیں. اس سلسلےمیں حکومت کی جانب سے ویب پورٹل بھی جاری کردیا گیا ہے ، جس پر شہری اور فرنٹ لائن پر کورونا سے لڑنے والے ورکرز اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں. .

    محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے 6 اضلاع میں 9 ویکسین سینٹر قائم کردئیے ہیں۔ضلع شرقی میں 2 ،ضلع وسطی میں 2 ،ضلع جنوبی میں 2 ،کورنگی کیماڑی اور ملیر میں ایک ایک ویکسین سینٹر قائم کردئیے گئے ہیں۔ ضروری عملہ اور سازوسامان بھی سینٹرز میں پہنچا دیا گیا ہے۔

    ادھرحیدرآباد ،سکھر ،لاڑکانہ، نواب شاہ اورمیرپور خاص میں ایک ایک سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ این سی او سی کےمطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں کرونا وائرس سے 25 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں