Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 43 اموات ،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 43 اموات ،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی دوسری لہر پاکستان میں جاری ہے، کرونا کیسز اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے پاکستان میں مزید 43 افراد جان کی بازی ہا رگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 247 ہوگئی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 927 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 تک پہنچ گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 629، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 945، سندھ میں 2 لاکھ 39 ہزار 935، پنجاب میں ایک لاکھ 52 ہزار 925، بلوچستان میں 18 ہزار 715، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 770 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 537 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 875، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 826، اسلام آباد میں 463، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 192 اور آزاد کشمیر میں 252 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    ملک میں کورونا4 لاکھ 84 ہزار 508 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 35 ہزار 63 ہے۔پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی،

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مریضوں اور اموات میں اضافہ

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مریضوں اور اموات میں اضافہ

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مریضوں اور اموات میں اضافہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 47 افراد جان بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 11 ہزار 204 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کے1ہزار745 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5لاکھ 28 ہزار891 تک پہنچ گئی ہے۔

    ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 82 ہزار771 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد34ہزار916 ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار548، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 651، سندھ2 لاکھ 39 ہزار186،

    پنجاب ایک لاکھ 52 ہزار158، بلوچستان18 ہزار 696، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 753 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 523 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار855، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 823، اسلام آباد461، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 192 اور آزاد کشمیر میں 248 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    پہلے 50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی

  • کرونا سے اموات مزید بڑھنے لگیں، 24 گھنٹوں میں 54 اموات

    کرونا سے اموات مزید بڑھنے لگیں، 24 گھنٹوں میں 54 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 54 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 157 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 363 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 ہو گئی ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 47 اموات ہسپتالوں میں ہوئی ہیں جبکہ سات باہر گھرون میں ہوئی ہیں،ملتان،اسلام آباد،لاہور، پشاور کرونا کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہیں،

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 430، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 373، سندھ میں 2 لاکھ 38 ہزار 470، پنجاب میں ایک لاکھ 51 ہزار 603، بلوچستان میں 18 ہزار 670، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 706 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 894 افراد کورونا مریض سامنے آ چکے ہیں

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 501 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 843، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 811، اسلام آباد میں 460، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 192 اور آزاد کشمیر میں 248 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ملک میں کورونا 4 لاکھ 80 ہزار 696 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار 293 ہے۔

    پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 48 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 48 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے،کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 48 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 103 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 772 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 تک پہنچ گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا 4 لاکھ 78 ہزار 517 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار 163 ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 304، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 78، سندھ میں 2 لاکھ 37 ہزار 308، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 889، بلوچستان میں 18 ہزار 640، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 672 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 892 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 476 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 830، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 799، اسلام آباد میں 460، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 245 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

  • پاکستان میں ویکسین لگانے  کا عمل کب تک شروع ہوگا ، اقدامات اٹھا لیے گئے

    پاکستان میں ویکسین لگانے کا عمل کب تک شروع ہوگا ، اقدامات اٹھا لیے گئے

    پاکستان میں ویکسین لگانے کا عمل کب تک شروع ہوگا ، اقدامات اٹھا لیے گئے

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا ویکسین کے حصول کے حوالے سے قائم کابینہ کی کمیٹی کی بریفنگ۔اجلاس میں وزیر برائے صنعت محمد حماد اظہر، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر شریک تھے۔

    کمیٹی ارکان نے وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ گزشتہ چند دنوں میں دو ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مزید ویکسینز کی منظوری کے لیے اقدامات کو فاسٹ ٹریک کیا جا رہا ہے ۔

    وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ منظور شدہ دو ویکسینز کی حصولی کے لئے اقدامات جاری ہیں اور اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ویکسینز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

    وزیراعظم نے منظور شدہ ویکسینز کے حصول اور فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایات دیں۔

  • کرونا مذاق نہیں حقیقت ہے ، ثانیہ مرزا نےایسا کیوں کہا

    کرونا مذاق نہیں حقیقت ہے ، ثانیہ مرزا نےایسا کیوں کہا

    کرونا مذاق نہیں حقیقت ہے ، ثانیہ مرزا نےایسا کیوں کہا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، کروناوائرس کی حقیقت پر بات کرتے ہوئے بھارت کی ٹینس سٹار اور شیعب ملک کی اہلیہ نے اپنے کچھ خیالات عوام سے شیئر کیے ہیںِ قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ کچھ دن قبل کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی تھیں، تاہم وہ اب اس مرض سے صحتیاب ہو چکی ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں ثانیہ مرزا نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا تجربہ اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان میں بظاہر وبائی مرض کی کوئی خاص علامات نہیں تھیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے خود کو سب سے علیحدہ کر لیا تھا۔


    ثانیہ مرزا نے ٹویٹ میں اپنے احساسات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے سب سے مشکل اپنے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد سے دوری اختیار کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا وبائی مرض میں مبتلا ہونے کا تجربہ بہت خوفناک تھا۔ اگلے لمحے کی کیا توقع کی جا سکتی ہے جب مرض کی آئے روز نئی علامات سامنے آ رہی ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے اس تمام صورتحال سے نمٹنا انتہائی مشکل تھا۔ میں خوش قسمت ہوں جس نے اس مرض سے چھٹکارا حاصل کیا اور صحتمند زندگی کی طرف لوٹ آئی لیکن خاندان سے دوری بہت خوفناک تھی۔

    ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے عوام کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں، میں نے اس سے بچنے کیلئے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کیا لیکن پھر بھی اس سے نہ بچ پائی۔

  • پاکستان میں کتنی کرونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی گئی؟

    پاکستان میں کتنی کرونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی گئی؟

    پاکستان میں کتنی کرونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کو قابو کرنے کیلئے آخر کار 2 کورونا ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے

    اسلام آباد میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے چار روز تک جاری رہنے والے مشاورتی اجلاس میں کورونا سے بچاو کے لیے سائنوفارم نامی چینی کمپنی کی ویکسین کی درآمد کی اجازت دے دی۔

    ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چین کی سائنو فارم ویکسین کی افادیت 79 فیصد تک ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی کوالٹی اورسیفٹی کے معیارکو مدِ نظر رکھتے ہوئے اجازت نامے کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔ سائنو فارم سے قبل آسٹرا زینکا نامی برطانوی کمپنی کی ویکسین کی درآمد کے لیے کراچی کی ایک کمپنی کو اجازت دی گئی تھی۔

    ویکسین کی منظوری کے لیے سائینو فارم نے این آئی ایچ کے ذریعے اجازت کے لیے درخواست دی تھی، جس پر ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ 14 سے 18 جنوری تک جاری رہنے والے اجلاس میں سائنوفارم کی ویکسین کے بارے میں مکمل جانچ پڑتال کے بعد پاکستان میں چینی ویکسین کی منظوری دی گئی ہے۔ اجازت ملنے کے بعد اب چینی کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہو سکے گی،

    سائینو فارم نے کورونا ویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کی ہے، اور یہ چینی نیشنل میڈیکل پراڈکٹس ایڈمنسٹریشن سے رجسٹرڈ ہے۔سائینو فارم کی کورونا ویکسین کی کامیابی کا مجموعی تناسب 79 فی صد ہے، پاکستان نے پہلے فیز کے لیے کورونا ویکسین سائینو فارم سے لینے کا اعلان کیا تھا، پاکستان سائینو فارم سے کورونا ویکسین کی 12 لاکھ ڈوز خریدے گا۔

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    واضح رہے کہ چین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکیسن کی لاکھوں خواراکیں تیار کر لیں، شینجن ائیرپورٹ پر ویکیسن کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے بھرپور انتظامات کیے جا رہے ہیں۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ آرڈر ملتے ہی ویکسین روانہ کر دی جائے گی۔ چین کے شینجن ائیرپورٹ پر محفوط انداز میں کورونا وائرس کی ویکیسن کی دیگر ممالک کو ترسیل یقینی بنائی جا رہی ہے۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 58 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 58 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 55 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 800 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 11 تک پہنچ گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا 4 لاکھ 76 ہزار 471 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار 485 ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 177، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 825، سندھ میں 2 لاکھ 36 ہزار 530، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 316، بلوچستان میں 18 ہزار 622، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 654 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 887 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 460 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 813، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 791، اسلام آباد میں 457، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 243 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • اسرائیل میں امریکی ویکسین والے افراد فالج کا شکار:سیکڑوں کی جانیں خطرےمیں

    اسرائیل میں امریکی ویکسین والے افراد فالج کا شکار:سیکڑوں کی جانیں خطرےمیں

    تل ابیب: اسرائیل میں امریکی ویکسین والے افراد فالج کا شکار:سیکڑوں کی جانیں خطرےمیں ،اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں کورونا وائرس کی فائزر ویکسین لگوانے سے 13اسرائیلی شہری فالج کا شکار ہوگئے ہیں ۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں کوویڈ-19 کی فائزر ویکسین لگوانے سے 13اسرائیلی شہریوں کو فالج ہوا ہے جبکہ سینکڑوں افراد کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ویکسین کے مضر اثرات سے مزید لوگ بیمار پڑسکتے ہیں، اس لیے وہ شہریوں کو دوسری ڈوز دینے میں احتیاط کررہے ہیں۔اسرائیلی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اسرائیلی شہریوں کو صرف اسی صورت میں ویکسین کی دوسری خوراک دیںگے جبکہ ان کی حالت میں بہتری آئے گی، بصورت دیگر وہ کسی شہری کو ویکسین کی دوسری ڈوز نہیں دیں گے ۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے امریکی کمپنی فائزر کو تقریباً 80لاکھ حفاظتی ٹیکوں کا آرڈر دیا گیا تھا، جس میں سے اب تک ملک میں 20لاکھ افراد کی ویکسینیشن کردی گئی ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے حفاظتی ٹیکے لگنے سے تقریبا 100افراد کو بدترین سائیڈ ایفیکٹس کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ان میں سے 24افراد معذور ہوچکے ہیں۔ 225 افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرانے کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیل نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز کیا تھا۔ تب سے ڈاکٹروں نے 60سال کی عمر میں 72فیصد کے قریب ٹیکے لگائے ہیں۔

  • کورونا کی ویکسین لگوانے والا اسپتال کا ملازم وفات پا گیا:

    کورونا کی ویکسین لگوانے والا اسپتال کا ملازم وفات پا گیا:

    دہلی : کورونا کی ویکسین لگوانے والا اسپتال کا ملازم وفات پا گیا،اطلاعات کےمطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں مراد آباد میں کورونا کی ویکسین لگوانے والا اسپتال کا 46 سالہ ملازم اتوار کی شام کووفات پا گیا۔

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ مرنے والا شخص اسپتال میں وارڈ بوائے تھا جس نے 24 گھنٹے قبل کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی جس کی تصدیق مراد آباد کے چیف میڈیکل آفیسر کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہےکہ مراد آباد اسپتال کے ملازم مہیپال سنگھ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے جس کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہوئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں جمعے سے شروع ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی کورونا ویکسی نیشن مہم میں ایک روز کے بعد ایک لاکھ 91 ہزار ہیلتھ کیئر اور فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین دی جاچکی ہے۔

    بھارتی دارالحکومت دہلی اور ریاست راجستھان سے اب تک کورونا ویکسین کے معمولی منفی اثرات رپورٹ ہوئے ہیں جہاں دہلی میں 51 ہیلتھ ورکر میں معمولی منفی اثرات دیکھنے میں آئے۔