Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • امید سے ناامید:کرونا ویکسین بے وفائی کرگئی:امریکی رکن کانگریس کو ویکسین پینے کے بعد کرونا ہوگیا

    امید سے ناامید:کرونا ویکسین بے وفائی کرگئی:امریکی رکن کانگریس کو ویکسین پینے کے بعد کرونا ہوگیا

    واشنگٹن :امید سے ناامید:کرونا ویکسین بے وفائی کرگئی:امریکی رکن کانگریس کو ویکسین پینے کے بعد کرونا ہوگیا،اطلاعات کے مطابق جمہوریہ میسیچوسیٹس کے ڈیموکریٹک رکن کاگنریس اسٹیفن لنچ کو کرونا ویکسین کے قطرے پلائے گئے مگراس کے باوجود طبعیت خراب ہوگئی

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے امریکی رکن کانگریس اسٹیفن لنچ کا کرونا ٹیسٹ کیا تو پتہ چلا کہ ان کو کرونا ہوگیا ہے اورٹیسٹ مثبت آیا ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق اس وقت رکن کانگریس قرنطینہ میں ہیں اورکسی سے نہیں مل رہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگلے ہفتے انہیں ووٹ بھی کاسٹ کرنا ہے ،

    ذرائع کے مطابق رکن گانگریس کو 20 جنوری کو صدر جو بائیڈن کے افتتاحی تقریب میں شرکت سے قبل فائزر ویکسین کی دوسری خوراک پلائی گئی تھی

    دوسری طرف فائزر کمپنی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لازمی نہیں کہ ویکسین پلانے کے بعد بھی کسی کو کرونا ہوجائے ہاں کچھ علامات ضرور ہوسکتی ہیں لیکن حتمی نہیں کہہ سکے

    دوسری طرف ماہرین طب نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگریہ صورت حال ہے تو پھر اس کا مطلب واضح ہےکہ کرونا وائرس کے لیے ابھی تک کوئی موثر ذریعہ علاج دریافت نہیں ہوسکا اوریہ ٰخطرے سے خالی نہیں ہے

  • ایک کروڑ70لاکھ کوروناویکسین ڈوزفراہم کرنیکاخط موصول ہواہے:خط کس نےبھیجااسد عمرنےبتادیا

    ایک کروڑ70لاکھ کوروناویکسین ڈوزفراہم کرنیکاخط موصول ہواہے:خط کس نےبھیجااسد عمرنےبتادیا

    لاہور:ایک کروڑ70لاکھ کورونا ویکسین ڈوزفراہم کرنیکا خط موصول ہوا ہے:خط کس نےبھیجا اسد عمرنےبتادیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہوا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے قوم کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہوا ہے۔

     

     

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کہا کہ کورونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہونگی، 60 لاکھ ویکسین مارچ تک مل جائے گی۔ تمام 17 ملین ڈوزز 2021 کی پہلی ششماہی میں موصول ہو جائیں گی۔ کوویکس سے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ آٹھ ماہ پہلے کیا۔

    اس سے قبل چین سے 5 لاکھ ویکسین پاکستان لانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، کورونا ویکسین لانے کا پلان تبدیل کر لیا گیا ہے، ویکسین پاکستان لانے کیلئے پی آئی اے کی جگہ ائیر فورس کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹینر، کولڈ باکسز، ڈرائی آئس ای پی آئی، این ڈی ایم اے فراہم کرے گی، کورونا ویکسین ای پی آئی کے مرکزی کولڈ سٹور میں زخیرہ ہو گی، ای پی آئی سے کورونا ویکسین صوبوں کو روانہ کی جائے گی

  • کورونا ویکسین لانے کیلئے پی آئی اے کے بجائے پاک فضائیہ کا طیارہ کیوں جارہا ہے ، اہم خبرآگئی

    کورونا ویکسین لانے کیلئے پی آئی اے کے بجائے پاک فضائیہ کا طیارہ کیوں جارہا ہے ، اہم خبرآگئی

    اسلام آباد:کورونا ویکسین لانے کیلئے پی آئی اے کے بجائے پاک فضائیہ کا طیارہ کیوں جارہا ہے ، اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق کورونا ویکسین کی پاکستان منتقلی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ویکسین پاکستان لانے کے لیے پی آئی اے کی جگہ ایئر فورس کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے پاکستان کو 5 لاکھ ویکسین مفت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد بیجنگ سے ویکسین پاکستان لانے کے لیے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں، کورونا ویکسین لانے کا پلان تبدیل کر لیا گیا ہے، ویکسین پاکستان لانے کیلئے پی آئی اے کی جگہ ائیر فورس کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین یکم فروری بروز پیر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں آئیں گی، پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین پاکستان لائے گا، پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ ویکسین لانے کیلئے چین جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ 31 فروری کو چین روانہ ہو گا، خصوصی طیارہ بیجنگ سے کورونا ویکسین اسلام آباد لائے گا، چین کیلئے پاک فضائی کا طیارہ نور خان ایئربیس سے روانہ ہو گا، چین سے کورونا ویکسین خصوصی کنٹینر میں پاکستان لائی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹینر، کولڈ باکسز، ڈرائی آئس ای پی آئی، این ڈی ایم اے فراہم کرے گی، کورونا ویکسین ای پی آئی کے مرکزی کولڈ سٹور میں زخیرہ ہو گی، ای پی آئی سے کورونا ویکسین صوبوں کو روانہ کی جائے گی۔

  • یورپ کی زندگی خطرے میں دیگرملکوں میں بحران ، قحط اورسانحات کے بعد جرمنی بھی مجبورہوگیا،اہم فیصلے

    یورپ کی زندگی خطرے میں دیگرملکوں میں بحران ، قحط اورسانحات کے بعد جرمنی بھی مجبورہوگیا،اہم فیصلے

    برلن :یورپ کی زندگی خطرے میں دیگرملکوں میں بحران ، قحط اورسانحات کے بعد جرمنی بھی مجبورہوگیا،اہم فیصلے ،اطلاعات کے مطابق نئے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے پیش نظر جرمن حکومت نے متعدد ممالک کے مسافروں کی ملک میں آمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے تبدیل شدہ اور زیادہ تیزی سے پھیلنے والے نئے وائرس کے سبب جرمنی اپنی سرحدوں میں مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

    کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم کے پھیلنے کے تناظر میں جرمنی ایسے ممالک کے مسافروں کے جرمنی آنے پر پابندی عائد کرنے جا رہا ہے جن کا شمار’ بہت زیادہ خطرات سے دوچار ممالک کی فہرست میں ہوتا ہے۔ ان میں برطانیہ، برازیل اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

    برطانیہ سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم جرمنی کے لیے ایک بڑا خطرہ تصور کی جا رہی ہے۔ اس کے پھیلاؤ کو ممکنہ حد تک روکنے کے لیے جرمن حکام نے چند ممالک کے مسافروں پر جرمنی کے سفر کی پابندی عائد کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

    جرمنی کے وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے اس بارے میں کہا کہ فی الوقت ہم حکومتی سطح پر ہائی رسک ممالک کے مسافروں کے جرمنی کے سفر پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں مشاورت کر رہے ہیں۔ ان میں وہ ممالک شامل ہیں جہاں کورونا کا تبدیل شدہ وائرس پھیلا ہے۔

    زیہوفر نے مزید کہا کہ فی الحال ہم برطانیہ، پرتگال، جنوبی افریقہ اور برازیل کے باشندوں پر سفری پابندی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

    رواں ہفتے کے اوائل میں جرمن وزیر نے میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اس منصوبہ بندی میں مذکورہ ممالک کی تمام فلائٹس پر مکمل پابندی شامل ہوگی۔

    زیہوفر کے مطابق جرمن حکومت پہلے ہی تمام سمندری سرحدوں پر نگرانی مزید سخت کر چُکی ہے۔ اب نئے اقدامات کے لیے جرمنی کے سفر کے امکانات مزید کم کر کے صفر کر دیئے جائیں گے جیسے کہ اسرائیل ان دنوں کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ جرمنی نے گزشتہ برس موسم بہار میں کورونا وبا کی پہلی لہر سے بخوبی نمٹا تھا اور اس پر بہت منظم طریقے سے قابو پایا تھا تاہم اس برس کورونا کی دوسری لہر نے جرمنی کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے

  • این سی او سی اجلاس، کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ کس ملک سے کب آئیگی؟ فیصلہ ہو گیا

    این سی او سی اجلاس، کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ کس ملک سے کب آئیگی؟ فیصلہ ہو گیا

    این سی او سی اجلاس، کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ کس ملک سے کب آئیگی؟ فیصلہ ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا

    کورونا سے بچاوَ ویکسین لگانے کے انتظامات کی حکمت عملی پر غورکیا گیا،کورونا سے بچاوَ ویکسین کی پہلی کھیپ لینے طیارہ کل چین روانہ ہوگا،ویکسین کی سٹوریج کیلئے اسلام آباد میں انتظامات مکمل کر لیے گئے

    اسلام آباد سے کوروناسے بچاوَ ویکسین صوبوں تک پہنچائے جائے گی،سندھ اور بلوچستان کو بذریعہ جہاز ویکسین پہنچائی جائے گی ،ویکسین کی اسٹوریج اور عوام کو فراہمی کے اقدامات کو حتمی شکل دی گئی،

    کورونا سے بچاوَ کی ویکسین اسلام آباد میں اسٹور کی جائے گی، ویکسین سینٹر اسلام آباد میں قائم کردیا گیا ہے،صوبائی دارلحکومتوں اور اضلاع میں بھی ویکسین اسٹوریج سینٹر بنا دیئے گئے ہیں

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    واضح رہے کہ چین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکیسن کی لاکھوں خواراکیں تیار کر لیں، شینجن ائیرپورٹ پر ویکیسن کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے بھرپور انتظامات کیے جا رہے ہیں۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ آرڈر ملتے ہی ویکسین روانہ کر دی جائے گی۔ چین کے شینجن ائیرپورٹ پر محفوط انداز میں کورونا وائرس کی ویکیسن کی دیگر ممالک کو ترسیل یقینی بنائی جا رہی ہے۔

    حکومتی عہدیداروں کے مطابق چین کی جانب سے پاکستان کو انسداد کورونا ویکسین کی 11 لاکھ خوراکیں عطیہ کی گئی ہیں، جنہیں پاکستان پہنچانے کیلئے خصوصی کنٹینر بھی دوست ملک نے پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔ قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے انسداد کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ میں 5 لاکھ خوراکیں لائے گا، قومی ایئر لائن کا بوئنگ 777 طیارہ ہفتے کو بیجنگ سے ویکسین لے کر نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔

    اس سے قبل پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی جعل سازی ممکن نہیں ہے ، فروری کے وسط میں عالمی وبا سے بچاؤ کی ویکیسن پاکستان میں دستیاب ہوگی ، درآمد کی جانے والی تینوں ویکیسینز کے نتائج حوصلہ افزا ہیں ، کیوں کہ یہ ویکیسنز 80 فیصد تک موثر ہیں ، اس کے علاوہ کینسینو بائیو کے پاکستان میں ٹرائلز کیے گئے تھے ، جس کے نتائج کینیڈا میں مرتب کئے جا رہے ہیں ، جلد ہی یہ ویکسین بھی پاکستان میں درآمد کرنا شروع کر دی جائے گی۔

    پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ سائنو فرم ملک میں سب سے پہلے آ جائے گی ، سائنو فرم کے کلینیکل تجربے کے نتائج 85 فیصد سے زیادہ ہیں ، حکومت کی جانب سے سائنوفرم کی 11 لاکھ خوراکیں منگوائی جارہی ہیں ، چین کی طرف سے یہ ویکسین پاکستان کو مفت فراہم کی جا رہی ہے ، طبی عملے کو آنے والے دنوں میں یہ ویکسین لگنا شروع ہو جائے گی ، اس سلسلے میں کورونا وارڈذ میں کام کرنے والے عملے کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی

  • کرونا کا پھیلاؤ، فرانس کا سرحد بند کرنے کا اعلان، تیسرے لاک ڈاؤن بارے کیا کہا؟

    کرونا کا پھیلاؤ، فرانس کا سرحد بند کرنے کا اعلان، تیسرے لاک ڈاؤن بارے کیا کہا؟

    کرونا کا پھیلاؤ، فرانس کا سرحد بند کرنے کا اعلان، تیسرے لاک ڈاؤن بارے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرانس نے اپنی سرحدوں کو برطانیہ سمیت تمام غیر یورپی یونین کے ممالک کو ، تمام ضروری سفر کے لئے بند کر دیا ہے ،فرانس نے تیسرے قومی لاک ڈاؤن کو بھی مسترد کردیا ہے۔

    فرانسیسی وزیر اعظم نے یہ اعلان جمعہ کے روز یہ کہتے ہوئے کیا ہے کہ سفری پابندی اتوار سے نافذ العمل ہوگی تاکہ بیرون ملک سے کورونا وائرس کے نئے مختلف واقعات کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی کوشش کی جاسکے۔

    فرانسیسی وزیر اعظم نے ملک کی دفاعی کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی کسی نئے قومی لاک ڈاؤن کا اعلان نہیں کررہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی نئی پابندیوں کے معاملے میں ‘اگلے چند دن فیصلہ کن ہوں گے’۔

    فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے مزید کہا: ‘لاک ڈاؤن ایک جائز سوال ہے … (لیکن) ہم سب جانتے ہیں کہ اس کا بھاری اثر تمام امور پر پڑتا ہے۔

    برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس نے جمعہ کو بتایا کہ یورپی یونین سے باہر کے ممالک تک اپنی سرحدوں کو بند کرنے کے فیصلے کا اطلاق برطانیہ اور فرانس کے درمیان سفر کرنے والے راہداری پر نہیں ہے۔

    فرانسیسی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ فرانس اتوار سے یورپی یونین سے باہر تمام ممالک کے لئے اپنی سرحدیں بند کردے گا۔ صرف غیر ضروری یوروپی یونین کے ممالک کو جانے کی اجازت ہوگی اور سرحد پار کارکنان کو چھوڑ کر بلاک کے اندر سے فرانس آنے والے تمام افراد کو پی سی آر کے ٹیسٹ کا منفی ہونا ضروری ہو گاپی سی آر ٹیسٹ پہلے فضائی سفر کے لئے لازمی تھا اب زمینی سفر کے لئے بھی لازمی قرار دیا گیا ہے

    اسکول اور دکانیں اب بھی کھلی ہوئی ہیں لیکن ریستوراں اور باریں بند ہونے کی وجہ سے فرانس میں کچھ یورپی ہمسایہ ممالک کے مقابلہ میں کم پابندیاں عائد ہیں۔تاہم ، حکومت عوام میں بڑھتی ہوئی تھکن سے آگاہ ہے

    فرانس میں دنیا کے سب سے زیادہ وائرس سے اموات کی تعداد 75،620 بتائی ہے ، اور اس کی انتہائی نگہداشت کے 60 فیصد بیڈ پر وائرس کے مریض ہیں،

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 63 اموات،مریضوں میں بھی مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 63 اموات،مریضوں میں بھی مسلسل اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ،کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 63 افراد جاں بحق ہوئے اور 2 ہزار 183 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 623 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 214 ہو گئی ہے۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار 255، خیبرپختونخوا میں 66 ہزار 679، سندھ 2 لاکھ 45 ہزار 663، پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار 928، بلوچستان میں 18 ہزار 809، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 972 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 908 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 716 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 986، خیبر پختونخوا ایک ہزار 890، اسلام آباد میں 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 195 اور آزاد کشمیر میں 259 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 98 ہزار 152 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 439 ہے۔

    کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

  • سکول ابھی نہیں کھلیں گے،صوبائی حکومت کااعلان:    ہرکوئی پریشان

    سکول ابھی نہیں کھلیں گے،صوبائی حکومت کااعلان: ہرکوئی پریشان

    پشاور: سکول ابھی نہیں کھلیں گے،صوبائی حکومت کااعلان:ہرکوئی پریشان ،اطلاعات کے مطابق صوبائی حکومت نے اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے کہ اسکول ابھی نہیں کھلیں گے ،الٹا تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے

    ادھر پشاور سے حکومتی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ کی حکومت نے سردی کی شدید لہر کی وجہ سے صوبے کے بیشتر علاقوں کے تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ موخر کر دیا۔

    خیبرپختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے صوبے کے سرد علاقوں میں واقع تعلیمی ادارے 15 فروری تک بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

    اس نوٹیفکیشن کے مطابق سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔

    جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اب یکم کی بجائے 15 فروری سے کھلیں گے۔ اس سے قبل محکمہ تعلیم نے ان علاقوں کے تعلیمی اداروں میں 31 جنوری تک تعطیلات دی تھیں۔

    دوسری جانب خیبرپختونخواہ کے کچھ علاقوں، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں یکم فروری سے پرائمری اور مڈل اسکول کھول دیے جائیں گے۔

  • مرد بڑی تیزی سے نامرد کیوں ہورہےہیں:امریکی ماہرین طب نے بانجھ پن پرتشویش ظاہرکردی

    مرد بڑی تیزی سے نامرد کیوں ہورہےہیں:امریکی ماہرین طب نے بانجھ پن پرتشویش ظاہرکردی

    نیو یارک: مرد بڑی تیزی سے نامرد کیوں ہورہےہیں:امریکی ماہرین طب نے بانجھ پن پرتشویش ظاہرکردی ،اطلاعات کے مطابق معروف امریکی تولیدی ماہر شانا سوان خبردارکرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بڑے پیمانے پرمصنوعی کیمیائی مرکبات کے استعمال سے مردانہ بانجھ پن میں تشویشناک اضافہ ہوچکا ہے

    شانا سوان جولائی 2017 میں اس حوالے سے پہلے ہی ایک تحقیقاتی مقالہ پیش کرچکے ہیں‌ جس میں 1973 سے 2011 کے دوران مغربی ممالک میں تولیدی صحت سے متعلق کیے گئے 185 مطالعات کا ازسرِنو تجزیہ (میٹا اینالیسس) کیا گیا تھا۔

    امریکی ماہر طب کی طرف سے پیش اس تجزیئے سے انکشاف ہوا کہ 48 سال کے اس عرصے میں مردانہ نطفوں کی تعداد (اسپرم کاؤنٹ) میں 59 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ کمی یہ سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ عورت کے حمل ٹھہرنے میں مردانہ نطفوں کی تعداد خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ اسی لیے صحت مند نطفوں میں کمی کو ’مردانہ بانجھ پن‘ (male infertility) کے اہم اسباب میں شمار کیا جاتا ہے۔

    شانا سوان کا کہنا ہے کہ ’تھالیٹس‘ (phthalates) اور ’بسفینول اے‘ (Bisphenol A) کہلانے والے کیمیائی مرکبات کا مردانہ بانجھ پن سے واضح تعلق سامنے آیا ہے تاہم اس بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

    بتاتے چلیں کہ ’تھالیٹس‘ اور ’بسفینول اے‘ قسم کے مصنوعی مرکبات کو پلاسٹک کی ان گنت مصنوعات کے علاوہ صابن، شیمپو، نیل پالش، مختلف کاسمیٹکس، فوڈ پیکیجنگ اور دیگر عام مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

    تاہم مصنوعی مرکبات کے مضر اثرات صرف مردانہ قوتِ تولید تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ لڑکیوں اور خواتین کے بانجھ پن میں بھی اضافے کی ممکنہ وجہ بن رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں ’تھالیٹس‘ اور ’بسفینول اے‘ سے ماں کے پیٹ میں بچے کی نشوونما بھی متاثر ہوسکتی ہے جس سے بچوں میں پیدائشی نقائص بڑھنے کا امکان شدید تر ہوجاتا ہے۔

    شانا سوان نے خدشہ ظاہر کیا کہ جب کبھی کم تر نطفے بنانے والے مرد، باپ بنتے ہیں تو ان کی یہ خرابی اگلی نسل کو بھی منتقل ہوجاتی ہے۔

  • اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے لگوائی کرونا ویکسین، ساتھ خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی

    اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے لگوائی کرونا ویکسین، ساتھ خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی

    اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے لگوائی کرونا ویکسین، ساتھ خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔

    گوٹریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور اطلاع دی کہ انہوں نے کرونا ویکیسن کا ٹیکہ لگوا لیا ہے

    انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا آج میں نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد بہت خوش قسمت محسوس کیا اور اس کے لئے سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ہر ایک کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ دنیا کے ہر فرد کو کورونا ویکسین دستیاب ہو۔

    انہوں نے کہا کی وبا کے اس مرحلے میں ہم میں سے کوئی بھی اس وقت تک محفوظ نہیں ہے جب تک کہ سب محفوظ نہیں ہوجاتے

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    واضح رہے کہ چین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکیسن کی لاکھوں خواراکیں تیار کر لیں، شینجن ائیرپورٹ پر ویکیسن کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے بھرپور انتظامات کیے جا رہے ہیں۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ آرڈر ملتے ہی ویکسین روانہ کر دی جائے گی۔ چین کے شینجن ائیرپورٹ پر محفوط انداز میں کورونا وائرس کی ویکیسن کی دیگر ممالک کو ترسیل یقینی بنائی جا رہی ہے۔

    حکومتی عہدیداروں کے مطابق چین کی جانب سے پاکستان کو انسداد کورونا ویکسین کی 11 لاکھ خوراکیں عطیہ کی گئی ہیں، جنہیں پاکستان پہنچانے کیلئے خصوصی کنٹینر بھی دوست ملک نے پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔ قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے انسداد کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ میں 5 لاکھ خوراکیں لائے گا، قومی ایئر لائن کا بوئنگ 777 طیارہ ہفتے کو بیجنگ سے ویکسین لے کر نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔

    اس سے قبل پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی جعل سازی ممکن نہیں ہے ، فروری کے وسط میں عالمی وبا سے بچاؤ کی ویکیسن پاکستان میں دستیاب ہوگی ، درآمد کی جانے والی تینوں ویکیسینز کے نتائج حوصلہ افزا ہیں ، کیوں کہ یہ ویکیسنز 80 فیصد تک موثر ہیں ، اس کے علاوہ کینسینو بائیو کے پاکستان میں ٹرائلز کیے گئے تھے ، جس کے نتائج کینیڈا میں مرتب کئے جا رہے ہیں ، جلد ہی یہ ویکسین بھی پاکستان میں درآمد کرنا شروع کر دی جائے گی۔

    پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ سائنو فرم ملک میں سب سے پہلے آ جائے گی ، سائنو فرم کے کلینیکل تجربے کے نتائج 85 فیصد سے زیادہ ہیں ، حکومت کی جانب سے سائنوفرم کی 11 لاکھ خوراکیں منگوائی جارہی ہیں ، چین کی طرف سے یہ ویکسین پاکستان کو مفت فراہم کی جا رہی ہے ، طبی عملے کو آنے والے دنوں میں یہ ویکسین لگنا شروع ہو جائے گی ، اس سلسلے میں کورونا وارڈذ میں کام کرنے والے عملے کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔