Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستانیو!اللہ کا شکرادا کریں:دنیا سے پوچھیں‌ کرونا نے ان کا کیا حال کردیا ہے

    پاکستانیو!اللہ کا شکرادا کریں:دنیا سے پوچھیں‌ کرونا نے ان کا کیا حال کردیا ہے

    اسلام آباد:پاکستانیو!اللہ کا شکرادا کریں:دنیا سے پوچھیں‌ کرونا نے ان کا کیا حال کردیا ہے،اطلاعات کے مطابق دنیا اس وقت کرونا کی تباہ کاریوں سے تباہ ہوکررہ گئی ہے ، دنیا کے معاشی طورپرمضبوط ملک بھی نہ صرف بے بس ہوگئے ہیں بلکہ ان اب وہاں بھوک افلاس کی وجہ سے لوگ بھی مرنے لگے ہیں‌

    اس حال میں جبکہ پاکستان معاشی طورپرایک کمزورملک ہے اوراس کی آبادی اس کے وسائل سے کہیں زیادہ ہے لیکن الحمد للہ اللہ کی ر حمت سے اورحکومتی اقدامات سے صورت حال قابو میں ہے اورپاکستان میں نہ توایسی بے چینی ہے اورنہ ہی لوگ بھوک سے مر رہے ہیں

    صرف یہ ہی نہیں کہ لوگ بھوک افلاس کی وہ سے بے حال ہورہے ہیں بلکہ جن کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں وہ دوسروں سے چھین کر زندہ رہنے کی کوشش کررہے ہیں اس کوشش میں امریکہ میں 47 سے زائد افراد لڑائی کےدوران ہلاک بھی ہوگئے ہیں

    لوگ کھانے پینے کی اشیا لینے کے لیے لمبی لمبی لائنوں میں لگ رہےہیں ، امریکہ سےموصول ہونے والی اطلاعات اورتصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ کئی کئی کلومیٹر یہ قطاریں ہیں جہاں لوگ ایک وقت کے کھانے کے لیے کئی کئی گھنٹے کھڑے ہوکرانتظارکررہے ہیں

    صرف یہ ہی نہیں بلکہ اب تو امریکی حکومت نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے انداز کو اختیارکرتے ہوئے لوگوں کی بد حالی دیکھ کرپیسے تقسیم کرنے شروع کردیئے ہیں‌

    پاکستان ایک غریب ملک ہے جس کے وزیراعظم نے کروڑوں خاندانوں میں "احساس ” پروگروام کے تحت کھربوں‌روپے غریبوں‌ کو پہنچائے ، پاکستان میں فی خاندان 12000 روپے دیئے گئے ، اس کے علاوہ اورکئی صورتوں میں بھی امداد جاری رکھی گئی

    لیکن بہادر امریکہ کی صورت حال ہے کہ امریکی حکومت 6 ہزارڈالراپنے شہریوں‌ کو دے رہی ہے ، یہ بھی یاد رکھیں ہمارے لیے روپے اوران کی کرنسی ڈالراپنے اپنے ملک میں‌ ایک ہی حیثیت رکھتی ہے

    یہ وجہ ہے کہ اکثرامریکی سوشل میڈیا پرٹرمپ کوطنزا کہتے ہیں کہ وہ عمران خان سے سیکھ رہے ہیں‌

    پھران حالات سے پریشان امریکی حکومت نے عوام پرٹیکسز کی بھرمار کرتے ہوئے ان کو اور پریشان کردیا ہے ، امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق کرونا کی وجہ سے امریکہ میں مہنگائی 500 گنا بڑھ گئی ہے اورابھی کنٹرول میں ہونے کا نام بھی نہیں لے رہی

    ایسے ہی برطانیہ جیسے ملک کا حال ہے ، ہر طرف سناٹا ہے لوگوں کو کھانے پینے کےلیے کچھ نہیں مل رہا ، زیادہ ترلوگ اپنے گھرروں میں محصور ہیں ، لوگوں کو کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں مل رہا ، حکومت کے پاس وسائل ختم ہوگئے ہیں ، برطانیہ نے آئی ایم ایف سے قرضے لینے کا پروگرام بنالیا ہے

    دوسری طرف لوگ بھوک اورپیاس سے مدہوش ہیں بازار ،مارکیٹیں بند ہیں‌، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کریں‌، یہی وجہ ہے کہ اس وقت برطانیہ کا 75 فیصد علاقہ لاک ڈاون میں ہے اوریہ لاک ڈاون کرفیو کا سماں پیش کررہاہے

    حکومت نے امریکہ کی طرح عوام پربوجھ ڈالتے ہوئے ٹیکسز میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے،دوسری طرف ان حالات نے مہنگائی اس قدر بڑھا دی ہے کہ کسی کو سمجھ ہی نہیں آرہی

    ایسے ہی شمالی آئرلینڈ میں خوراک سپلائی میں خلل کے با‏عث اسٹورز میں الو بولنے لگے۔شمالی آئرلینڈ میں بریگزٹ کے باعث خوراک سپلائی لائن میں خلل پیدا ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں اسٹورز خالی ہو چکے ہیں۔

    ادھر ڈبلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سی ای او گلین رابرٹس نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ پریشان ہو کر خوراک کی ذخیرہ اندوزی نہ کریں، خوراک کی سپلائی میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے، مسئلہ پر جلد قابو پالیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کی سب سے بڑی وجہ برطانوی سپلایر ہیں، جنہوں نے کاغذات مکمل کرنے پر توجہ نہیں دی۔

    ایسے ہی تیل کی دولت سے مالا مال عرب ممالک کی صورت حال ہے ، ٹیکسز میں اضافہ ، مہنگائی میں 300 سے 400 فیصد تک اضافہ ، غیرمقامی شہریوں پرزیادہ بوجھ ڈال دیا گیا ہے

    یورپی ممالک بھی اسی کیفیت سے گزررہے ہیں کئی ممالک میں تو قحط جیسی صورت حال پیدا ہوگئی ہے ،

    ان حالات میں جب پاکستان کے حالات پرنظرڈالیں توبلا شبہ پوری قوم کا اللہ کا شکرادا کرنا چاہیے پاکستان میں یقینا مہنگائی بڑھی ہے ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن نہ تو کوئی بھوکا ہے اورنہ کوئی پیاسا

    حالات قابو میں ہیں ، حکومت ایک طرف غریب عوام کو نقدی کی صورت میں مدد فراہم کررہی ہے تو دوسری طرف کاروباری طبقے کو مراعات دے کراورٹیکسز میں کمی لاکران کو روزگار کا پہیہ ہر صورت رواں رکھنے کے لیے بجلی اورگیس کے نرخوں میں کمی کردی ہے

    اس بات میں بھی کوئی جھوٹ نہیں کہ ملک میں کچھ بحران ضرور ہیں لیکن یہ بحران قدرت کی وجہ سے نہیں بلکہ ان قوتوں کے پیدا کردہ ہیں جن کی کوشش ہے کہ وہ عمران خان کو ہر صورت نہیں چلنے دیں‌گے ، جس کے لیے یہی طبقہ میڈیا کے ذریعے یہ تاثردینے کی کوشش کررہا ہےکہ عمران خان کے بس کی بات نہیں تودوسری طرف یہی مافیا ذخیرہ اندوزی کرکے لوگوں کوجان بوجھ کرپریشان کررہا ہے

    لیکن یاد رکھیں

    یہ پاکستان مخالف قوتوں کی تدبیریں ہیں ، اللہ کی طرف سے اس قوم پراحسان ہیں جس نے اس مشکل وقت میں بھی صبر اورحوصلے جیسی نعمت سے نوازا ہے

    یہ بھی یاد رکھیں جو لوگ ان سازشوں میں مصروف ہیں خواہ وہ حکمران جماعت سے ہوں یا اپوزیشن سے وہ یاد رکھیں کہ ایک ذات اور بھی ہے جوسب کچھ دیکھ رہی ہے جب پھر اس کی تقدیر غالب آگئی تو پھر یہ سازشی تدبیریں‌ نہ صرف دم توڑ جائیں گی بلکہ ان تدبیروں کو بنانے والے بھی تباہ وبرباد ہوجائیں گے

  • چین کی پاکستانی مسافروں پر عارضی سفری پابندیاں

    چین کی پاکستانی مسافروں پر عارضی سفری پابندیاں

    کراچی : چین کی پاکستانی مسافروں پر عارضی سفری پابندیاں عائد,اطلاعات کے مطابق چین نے پاکستانی مسافروں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کردیں ، کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث پی آئی اے نے چائنہ جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی۔

    تفصیلا ت کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) نے چائینہ جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ۔پروازیں پاکستانی مسافروں میں کروونا ٹیسٹ مثبت آنے پر منسوخ کی گئی۔

    چین نے پاکستانی مسافروں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کردی ہیں ۔ترجمان پی آئی اے نے پروازوں کی منسوخی کی تصدیق کر دی۔

  • چین پھر سے  عالمی ادارہ صحت  کے سامنے ڈٹ گیا

    چین پھر سے عالمی ادارہ صحت کے سامنے ڈٹ گیا

    چین پھر سے عالمی ادارہ صحت کے سامنے ڈٹ گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ :چین نے پھر ڈبلیو ایچ او کے اہلکا روں کو کورونا وائرس کی جانچ اور تحقیق کرنے کے لیے روک دیا ہے . عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کے دو ممبروں کے داخلے سے انکار کردیا۔اہلکار ووہان شہر میں نمونوں کی جانچ کے لیے آنا چاہتے تھے.

    خون پر مبنی سیرولوجی ٹیسٹوں میں اینٹی باڈیز کے لئے مثبت ٹیسٹ لینے کے بعد چینی عہدیداروں نے ڈبلیو ایچ او کے عہداروں کو ووہان سٹی میں جانے سے روک دیا ہے.

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان سے جب اس رپورٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے باقاعدگی سے نیوز بریفنگ میں بتایا ، "وبائی امراض سے متعلق کنٹرول کی ضروریات کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 28 لاکھ 48 ہزار 561 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 19 لاکھ 88 ہزار 483 ہو گئیں۔

    کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 44 لاکھ 54 ہزار 530 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 12 ہزار 166 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 64 لاکھ 5 ہزار 548 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 93 ہزار 928 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 16 ہزار 345 ہو چکی ہے

  • کرونامریضوں کی خدمت کا صلہ یا کچھ اور…کیرولینا کی نرس کی کہانی سن کر ہوجائیں‌ حیران

    کرونامریضوں کی خدمت کا صلہ یا کچھ اور…کیرولینا کی نرس کی کہانی سن کر ہوجائیں‌ حیران

    کرونا مریضوں کی خدمت کا صلہ یا کچھ اور…کیرولینا کی نرس کی کہانی سن کر ہوجائیں‌ حیران

    باغی ٹی وی :ہم سب اس بات پر تو متفق ہیں کہ جو لوگ مریضوں اور نادار لوگ کی خدمت پر معمور ہیں وہ بہت ہی عظیم ہیں اور ان کو اس خدمت کا بہت بڑا بدلہ ملنا چاہیے اسی طرح سب کا یہ بھی ماننا ہے کہ کرونا جیسی مہلک بیماری میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے افراد ہر طرح کی بھلائی اور نعمت کے مستحق ہیں.

    جی ہاں جب یہ یہ نعمت یا بھلائی کسی ایسے ہی شخص کو مل جائے تو ہم کہہ سکتے ہیں‌کہ یہ اس کامستحق تھا اور یہ اہل تھا. ایسے ہی واٹکن نامی ایک نرس جو شمالی کیرولینا میں کرونا مریضوں کی دیکھ بھال کرتی ہے اس نے ایک بھاری رقم لاٹری کےطور پر حاصل کی ہے اور اب وہ اپنی بھری جیب سے اپنے آپ کا اچھی طرح سے خیال رکھ سکے گی . اس نرس نے ایک ملین ڈالر لاٹری جیتی ہے .

    لاٹری جیتنے والی نرس نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "میں‌ خود کبھی کبھی یہ خیال کرتے اور خواہش کرتی تھی کہ مجھے بھی کہیں‌سے کچھ ایسا کچھ ملےجس سے میر زندگی میں‌ بلاؤ آجائے اور ایسا حقیقت میں رونما ہو گیا .

    اب جب میں یہ سب دیکھتی ہوں‌توبہت خوش ہوں ، میں‌لاٹری کا بہت شکریہ ادر کرتی ہوں . میر اخیال ہے کہ میں‌بہت لکی اور خوش نصیب ہوں‌. میرے لیے یہ لمحہ بہت ہی غیر معمولی ہے اور خوابوں کو پورا کردینے والا ہے.

    اس نرس کا کہنا تھا کہ جب لاٹری والوں نے مجھے اس بارے اطلاع دی تو مجھے یکدم لگاکہ مجھ سے مذاق کیا جا رہا ہے. مجھے ایسی اچھی اور پر مسرت خبر کا یقین نہیں تھا.واٹکن کی یہ کال لاٹری والوں‌ نے جو ریکارڈ کر رکھی تھی ریلیز کی تو اس کے جذبات کا سب کو علم ہوگیا .

  • کرونا کا دوسرا سال،عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کرونا کا دوسرا سال،عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کرونا کا دوسرا سال،عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،حکام کے مطابق کرونا وائرس کا دوسرا سال پہلے سے زیادہ سخت ہوسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا کے آغاز کی تحقیقات کے لیے عالمی ادارہ صحت کے زیر قیادت سائنس دانوں کی عالمی ٹیم چین کے شہر ووہان پہنچ گئی جو کورونا کے پھیلاو کی اصل کی تحقیقات کی جائیں گی، ٹیم شہرمیں ایک مہینہ قیام کرے گی،جس میں 2ہفتوں کا قرنطینہ بھی شامل ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے عہدیدار مائیک ریان نے سوشل میڈیا پر ایک پروگرام کے دوران پیش گوئی کی ہے کہ کرونا وائرس کا دوسرا سال پہلے سے زیادہ سخت ہوسکتا ہے،کورونا کا دوسراسال مشکل ترین ہوسکتا ہے کیونکہ گذشتہ ہفتے تقریبا پانچ ملین نئے کیس سامنے آئے، کرسمس اورنئےسال کی چھٹیوں کے بعد ، کچھ ممالک میں صورتحال بہتر ہونے کی بجائے زیادہ خراب ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 9کروڑ 21 لاکھ75 ہزار588 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 19 لاکھ 86ہزار842 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں .

    پاکستان میں بھی کرونا کی دوسری لہر جاری ہے ، اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے.

  • پاکستان میں کرونا کے وار جاری، 46 مزید اموات،3 ہزار سے زائد نئے مریض

    پاکستان میں کرونا کے وار جاری، 46 مزید اموات،3 ہزار سے زائد نئے مریض

    پاکستان میں کرونا کے وار جاری، 46 مزید اموات،3 ہزار سے زائد نئے مریض
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے ، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں سے مزید46 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10ہزار818 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3ہزار97 نئےکیسز سامنےآئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 11ہزار921 تک پہنچ گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا4 لاکھ67 ہزار234 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد33ہزار869 ہے۔اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 39 ہزار624، خیبرپختونخوامیں 62 ہزار377، سندھ 2 لاکھ 30 ہزار718، پنجاب ایک لاکھ 47 ہزار 292، بلوچستان18 ہزار488، آزاد کشمیر 8 ہزار540 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 کرونا مریض سامنے آ چکے ہیں

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار348 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار744، خیبرپختونخوا ایک ہزار752، اسلام آباد449، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 236 اموات ہوئی ہیں

    این سی او سی کے مطابق پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مزید 55 اموات

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مزید 55 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید55 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10ہزار772 ہوگئی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار123نئےکیسز سامنےآئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5لاکھ 8ہزار824 تک پہنچ گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا4 لاکھ64 ہزار950 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد33ہزار سے زائد ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 39 ہزار462، خیبر پختونخوا میں62 ہزار18، سندھ 2 لاکھ 28 ہزار949، پنجاب ایک لاکھ 46 ہزار525، بلوچستان18 ہزار467، آزاد کشمیر 8 ہزار521 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار323 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار730، خیبرپختونخوا ایک ہزار748، اسلام آباد447، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 235 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔

  • پاکستان نے کتنی کرونا ویکسین کا آرڈر دیا،اسد عمر کا بڑا اعلان

    پاکستان نے کتنی کرونا ویکسین کا آرڈر دیا،اسد عمر کا بڑا اعلان

    پاکستان نے کتنی کرونا ویکسین کا آرڈر دیا،اسد عمر کا بڑا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی او سی کے فیصلے عوام کے لیے ہوتے ہیں،

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ساڑھے 5کروڑ لوگ معاوضے عوض کام کرتے ہیں،کورونا سے ہرشعبہ متاثر ہوا،2 کروڑسے زائد لوگوں نے کورونا میں روزگار کے ختم ہونے کی شکایت کی،کورونا کے بعد وزیراعظم نے صحت کے شعبہ کوترجیح دی،وزیراعظم نے کورونا سے متاثرہ بےروزگار افراد پر بھی توجہ دی،

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا نے ترقی یافتہ ممالک کوبھی متاثر کیا،بھارت میں کورونا کی وجہ سے کروڑوں لوگ بے روزگارہوئے،کورونا کے دوران لاک ڈاؤن کرنے کی صدائیں آتی تھیں ،کہا جا رہا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن نہ کیا جائے،حکومت نے تعمیراتی شعبے کو جلد بحال کیا،66 فیصد لوگ ٹرانسپورٹ کے لوگوں کی ملازمت ختم ہوگئی تھی ،کورنا کے باعث چند ہفتوں میں فیصلے ہوئے،پھر بندش ہٹاتے چلے گئے،50فیصد لوگ کہتے ہیں کورونا میں کھانے پینے کی اخراجات میں کمی آئی

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا ویکسین کی 11 لاکھ ڈوز کا آرڈر دیا ہے،بالکل نہ سمجھا جائے کورونا ختم ہوگیا، احتیاط کی جائے، کوشش ہےکہ ویکسین مارچ سے بھی پہلے لوگوں کو لگنا شروع ہوجائے، ایک سے زائد سورس سے ویکسین لینے کی کوشش ہے، کورونا میں بہت سے لوگوں نے جمع پونجی سے اخراجات کیے،ہمیں اندازہ تھا کہ لوگوں کو کورونا نے مشکلات سے دوچارکیا،ہم نے کوروناسے نمٹنے کے لیے سخت فیصلے عوام کی فلاح کے لیے کیے.

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ،امریکا میں کورونا سے جتنی اموات 2021 میں ہورہی ہیں اتنی 2020 میں نہ ہوئیں ،وبا کے ساتھ زندگی گزارنے کی عادت ہوگئی ہے،

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا سے 41 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2408 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 10ہزار717 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 6ہزار701 تک پہنچ گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا4 لاکھ61 ہزار977 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 34ہزار سے زائد ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 39 ہزار340، خیبر پختونخوا میں61 ہزار648، سندھ 2 لاکھ 27 ہزار835، پنجاب ایک لاکھ 46 ہزار16، بلوچستان18 ہزار429، آزاد کشمیر 8 ہزار501 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار299 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار708، خیبرپختونخوا ایک ہزار743، اسلام آباد443، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 235 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔حیدرآباد میں شرح 8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔

  • کرونا ویکسین کہاں سے اور کب وطن پہنچے گی ،  ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا

    کرونا ویکسین کہاں سے اور کب وطن پہنچے گی ، ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا

    کرونا ویکسین کہاں سے اور کب وطن پہنچے گی ، ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا

    باغی ٹی وی : معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ چینی دوا ساز ادارے سائنوفارم کی ویکسین آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچ جائے گی۔

    یہ بات انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ سائنوفارم کی جانب سے بھیجی گئی ویکیسن کی پہلی کھیپ سے تقریباً پچاس ہزار پاکستانی شہری مستفید ہونگے۔

    خیال رہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ حکومت پاکستان کورونا ویکسین کی دستیابی کیلئے چین اور روس سمیت دیگر ممالک سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ کورونا ویکسین کیلئے سب سے پہلے طبی عملے اور بزرگ شہریوں کو ترجیح دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر 10 ہزاد سے زائد پاکستانی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل پارلیمانی سیکرٹری نوشین حامد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا ہے رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں ویکسی نیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

    پاکستان میں کرونا ویکسین کب دستیاب ہو گی ، بڑی خبر آگئی