Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں‌کرونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ، تعداد  4 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ ہوگئی

    پاکستان میں‌کرونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ، تعداد 4 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ ہوگئی

    پاکستان میں‌کرونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ، تعداد 4 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ ہوگئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید ایک ہزار 497 افراد متاثر ہو گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ 90 ہزار 476 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 59 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار 409 تک پہنچ گئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 44ہزار360مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 35ہزار707 زیرعلاج ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 160 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 623، خیبر پختونخوا ایک ہزار 683، اسلام آباد 428، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 185 اور آزاد کشمیر میں 229 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار395، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار729، سندھ میں 2 لاکھ 19 ہزار452، پنجاب میں ایک لاکھ 41 ہزار393، بلوچستان18 ہزار254، آزاد کشمیر 8 ہزار 383 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 870 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔

    وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی محققین نے بھی کورونا کی نئی قسم سے بچاؤکے لیےسر جوڑ لیے ہیں۔ کورونا کی نئی قسم ہر تحقیق کی ذمہ داری محققین کو سونپ دی گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔

    حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔

  • وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کورونا سے شہید ہونے والے طبی عملے کے خاندانوں کوامدادی پیکج دینے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کورونا سے شہید ہونے والے طبی عملے کے خاندانوں کوامدادی پیکج دینے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا وباءمیں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کورونا مریضوں کی جانیں بچانے کی کوشش میں اپنی جانیں قربان کرنے والے طبی عملے کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہاکہ صوبائی حکومت کورونا سے شہید ہونے والے طبی عملے کے خاندانوں کوامدادی پیکج دینے پر کام کر رہی ہے اور عنقریب ان شہداءکے ورثاکو امدادی پیکج کے تحت چیکس دیئے جائیں گے ۔

    ان خیالات کااظہار اُنہوں نے پیر کے روز انصاف ڈاکٹر فورم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے تنظیم کے صوبائی صدر ڈاکٹر سجاد کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اور صحت کے شعبے میں اصلاحات، ڈاکٹروں کے مسائل اور دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا ، ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سمیرا شمس ، رابعہ بصری اور آسیہ اسد کے علاوہ محکمہ صحت کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وفد نے صوبے کی سو فیصد آبادی تک صحت کارڈ اسکیم کی توسیع اور پشاور انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کے افتتاح جیسی اہم کامیابیوں پر وزیراعلیٰ اورصوبائی حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے ان اقدامات کونہ صرف صوبائی بلکہ قومی سطح پر بھی پذیرائی مل رہی ہے ۔

    وفد نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی عدم دستیابی سے مریضوں کی ہلاکت کے واقعے کی بروقت تحقیقات مکمل کرکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے سلسلے میں بھی صوبائی حکومت کے کردار کی تعریف کی ۔

    وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں صحت کے مجموی نظام کو مستحکم کرنا اُن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے محکمہ صحت میں اہم نوعیت کے اصلاحات متعارف کرائے جارہے ہیں ۔

    اُنہوں نے مزید کہاکہ صحت کے شعبے میں متعارف کروائے جانے والے تمام اصلاحات کے حوالے سے ڈاکٹر کمیونٹی اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کی بھر پور مشاورت کی جائے گی تاکہ ان اصلاحات کو تمام شراکت داروں کی بھر پورمشاورت سے کی جائے گی تاکہ ان اصلاحات کو تمام شراکت داروں کا اعتماد حاصل ہو۔

    ضم شدہ اضلاع میں محکمہ صحت کے پہلے سے قائم عمارتوں کے بہتر استعمال کیلئے اقدامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہاکہ محکمہ صحت کو ان عمارتوں کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اوربہت جلد ان عمارتوں کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

    وفد کی طرف سے صوبے میں میڈیکل افسران کی ترقیوں میں تاخیر کے مسئلے کی طرف نشاندہی پر وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ میڈیکل افسران کی ترقیوں کے تمام زیر التواءکیسز کوجلد نمٹانے کے سلسلے میں پراونشل سلیکشن بورڈ کے اجلاس کیلئے پیشگی لوازمات اورہوم ورک جلد مکمل کی جائیں ۔

    وفد نے صحت کے شعبے میں صوبائی حکومت کی اصلاحات اور دیگر اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

  • خطرہ:  امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ بںدکردیاگیا

    خطرہ: امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ بںدکردیاگیا

    واشنگٹن :خطرہ: امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ بںدکردیاگیا ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے امریکا میں موجود پاکستانی سفارتخانے کو بند کردیا گیا۔

    واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری اعلامیے کے مطابق سفارتخانے کے ممکنہ طور پر وائرس کی زد میں آنے کے پیش نظر سفارتخانے سمیت قونصلر حصے کو بھی 4 سے 6 جنوری تک 3 دن کے لیے بند کردیا گیا۔

    اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس دوران سفارتخانے کے احاطے کو وائرس و جراثیم سے پاک کیا جائے گا اور عملے کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    اعلامیے کے مطابق اس دوران قونصلر سروسز دستیاب نہیں ہوں گی البتہ ویزا اور پاسپورٹ کی تجدید اور میل ان ویزا سروسز آن لائن دستیاب ہوں گی۔

    واضح رہے کہ امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک 2 کروڑ 6 لاکھ 39 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 51 ہزار 580 ہلاک ہو چکے ہیں۔

    ابتدائی طور پر کیسز تیزی سے رپورٹ ہونے کے بعد کچھ عرصے کے لیے صورتحال میں بہتری آئی لیکن پھر کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد دوبارہ سے بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہونے لگے اور ایک دن میں ڈھائی ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

    برطانیہ سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد مختلف ممالک کے ساتھ ساتھ امریکا نے بھی برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی تھی۔

    خیال رہے کہ عالمی وبا سے اب تک دنیا بھر میں 8 کروڑ 51 لاکھ افراد متاثر جبکہ 18 لاکھ 43 ہزار ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • مانچسٹر سے اسلام آباد جہاز میں‌کتنے مسافروں نے سفر کیا جان کر ہوجائیں حیران

    مانچسٹر سے اسلام آباد جہاز میں‌کتنے مسافروں نے سفر کیا جان کر ہوجائیں حیران

    مانچسٹر سے اسلام آباد جہاز میں‌کتنے مسافروں نے سفر کیا جان کر ہوجائیں حیران

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :کرونا وائرس نے زندگی کے طور اطوار بدل دیے اور مصروف ترین زندگی کو کس قدر غیر اہم بنا دیا ہے. یہ حسن اتفاق کہیں‌یا سوئے اتفاق مانچسٹر سے اسلام آباد کی فلائیٹ جارہی ہے اور اس میں صرف ایک ہی مسافر سوار ہے . جبکہ اس جہاز میں 371 مسافروں کے ایک ساتھ سفر کرنے کی گنجائش ہے .
    لیکن ایک کے سوا کوئی مسافر نہیں ہیں. صرف ایک مسافر سفر کررہا ہے. کرونا نے دنیا بھر کی مصروفیات اور چہل پہل کو تہہ و بالا کردیا ہے. ایئر کمپنیاں بند ہو چکی ہیں اور چند جنہوں نے اپنی سروسز شروع کی ہیں ان کا حال یہ ہے کہ ایک مسافر اس میں سوار ہے اوربرطانیہ سے پاکستان کا اتناطویل سفر ہے .

    واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے ردوبدل کے بعد جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بزنس، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسٹڈی، فیملی، ورک اور سیٹلمنٹ ویزا رکھنے والے ایسے پاکستانی جن کا ویزا آئندہ تیس روز میں ختم ہورہا ہے کو بھی وطن واپس آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    ایئر لائنز میں کام کرنے والا عملہ بھی پاکستان آسکے گا لیکن برطانیہ سے پاکستان آنے والے ہر شخص کے لیے 72 گھنٹے پرانی منفی کورونا رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔

    پاکستان پہنچنے پر برطانیہ سے آنے والوں کو قرنطینہ بھی کرنا پڑے گا۔

    دو روز قبل پاکستان نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 22 دسمبر رات 12 بجے سے 29 دسمبر تک کیا گیا تھا تاہم ٹرانزٹ پروازوں سے آنے والوں پر پابندی کا اطلاق نہیں کیا گیا تھا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق برطانیہ سے 7 روز میں پاکستان پہنچنے والے مسافروں سے رابطہ کا فیصلہ کیا گیا تھا جن کے کورونا ٹیسٹ کیے جانے تھے۔

  • نئے کورونا وائرس کے کتنے مریض پاکستان میں سامنے آگئے ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

    نئے کورونا وائرس کے کتنے مریض پاکستان میں سامنے آگئے ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

    نئے کورونا وائرس کے کتنے مریض پاکستان میں سامنے آگئے ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

    باغی ٹی وی : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (قومی ادارہ صحت) نے نئے کورونا وائرس B.1.1.7 کے پاکستان میں دو کیسز کی تصدیق کی ہے، یہ کیسز ان افراد میں سامنے آئے ہیں جوحال ہی میں برطانیہ کا دورہ کرکے آئے ہیں۔

    برطانیہ میں پہلی بار کورونا وائرس کی یہ نئی قسم دسمبر 2020 میں رپورٹ ہوئی تھی۔ نیا کورونا وائرس آنے کے بعد وزارت صحت نے برطانیہ سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کیلئے کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازم قرار دے دیا ہے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے اب تک 31 ممالک میں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اب تک کی ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ B.1.1.7 پہلے کورونا وائرس سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتا ہے، لیکن اس بات کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے کہ یہ کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے

    کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید ایک ہزار 895 افراد متاثر ہو گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 529 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 39 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار 350 تک پہنچ گئی ہے۔

  • تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں‌ ، شفقت محمود کی زیر صدارت آج ہوگا فیصلہ

    تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں‌ ، شفقت محمود کی زیر صدارت آج ہوگا فیصلہ

    تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں‌ ، شفقت محمود کی زیر صدارت آج ہوگا فیصلہ
    باغی ٹی وی : ملک بھر میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے، فیصلہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت آج ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔

    اجلاس میں 25 جنوری سے پرائمری اور 4 فروری سے مڈل سکولز کھولنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔ بورڈز کے امتحانات مئی کے آخر یا جون کے شروع میں کرانے کی تجویز پر بھی بات ہوگی۔ وزارت تعلیم کے مطابق کورونا کی صورتحال دیکھنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 350 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 529 ہوگئی۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 895 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 40 ہزار 714، سندھ میں 2 لاکھ 18 ہزار 597، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 484، بلوچستان میں 18 ہزار 247، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 867، اسلام آباد میں 38 ہزار 263 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 357 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 68 لاکھ 49 ہزار 867 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 139 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 38 ہزار 974 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 242 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 350 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 124، سندھ میں 3 ہزار 611، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 675، اسلام آباد میں 428، بلوچستان میں 185، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 226 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

  • کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید ایک ہزار 895 افراد متاثر

    کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید ایک ہزار 895 افراد متاثر

    کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید ایک ہزار 895 افراد متاثر

    باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید ایک ہزار 895 افراد متاثر ہو گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 529 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 39 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار 350 تک پہنچ گئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 42 ہزار 457 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 35 ہزار 722 زیرعلاج ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 124 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 611، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 675، اسلام آباد میں 428، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 185 اور آزاد کشمیر میں 226 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار 263، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 484، سندھ میں 2 لاکھ 18 ہزار 597، پنجاب میں ایک لاکھ 40 ہزار 714، بلوچستان میں 18 ہزار 247، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 357 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 867 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔

    حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔

  • خبردار:کورونا ویکسین لگوانے والی میکسیکن ڈاکٹر کو دورے پڑنے لگے

    خبردار:کورونا ویکسین لگوانے والی میکسیکن ڈاکٹر کو دورے پڑنے لگے

    الاسکا:خبردار:کورونا ویکسین لگوانے والی میکسیکن ڈاکٹر کو دورے پڑنے لگے،اطلاعات کے مطابق ویکسین لگوانے کے بعد میکسیکو کی خاتون ڈاکٹر کو دورے پڑنے، سانس لینے میں تکلیف اور جلد پر سرخ نشانات ظاہر ہونے لگے۔

    برطانوی نشریاتی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی 32 سالہ خاتون ڈاکٹر نے کورونا ویکسین لگوائی جس کے بعد ان دورے پڑنے لگے، جب کہ انہیں سانس لینے میں تکلیف اور جلد پر سرخ نشانات ظاہر ہوگئے، جس کے بعد فوری بعد ہی انہیں شمالی ریاست نیوو لیون کے ایک سرکاری اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کردیا گیا۔

    میکسیکن وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدائی تشخیص کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو (اینسیفیلومائلائٹس) دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی سوزش ہے،

    متاثرہ ڈاکٹر الرجی کی مریضہ بھی ہیں، اور ابھی تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ویکسینیشن کے بعد کسی اور شخص کے دماغ میں اس طرح کی سوزش پیدا ہوئی ہو، تاہم کیس کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی خوراک لگانے کے بعد مریضہ کو اسپتال کیوں جانا پڑا۔

    واضح رہے کہ میکسیکو میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جب کہ میکسیکو میں 24 دسمبر 2020 سے طبی عملے کو کورونا ویکسین لگانے کا پہلا مرحلہ شروع کیا گیا تھا۔

  • چھپ چھپا کر شادی کی تقریب کرنے والوں کے ساتھ  برطانوی پولیس نے کیا سلوک کیا

    چھپ چھپا کر شادی کی تقریب کرنے والوں کے ساتھ برطانوی پولیس نے کیا سلوک کیا

    چھپ چھپا کر شادی کی تقریب کرنے والوں کے ساتھ برطانوی پولیس نے کیا سلوک کیا
    باغی ٹی وی : برطانیہ میں نئے سال کے دن سرے میں ہونے والی شادی کے میزبانوں کو پولیس نے کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 10،000 ڈالر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ کنگ ووڈ میں گشت پر مامور افسران نے 2 جنوری کے اوائل میں کھیتوں کے قریب کھڑی 30 سے ​​زیادہ گاڑیاں دیکھیں۔ اسٹوبس لین کے کسی شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ شادی کی پارٹی کی پروموشن کے لئے ویڈیو شوٹ کرا رہے ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے جب چھاپہ مارا تو وہ وہاں لوگ شادی میں شرکت کے لئے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے مرکز کنٹرول کے ضابطے کے مطابق ، شادیوں میں صرف چھ افراد تک کی اجازت ہے اور یہ اجازت غیر معمولی حالات میں ہے جیسے کہ اگر ایک شخص شدید بیمار ہے اور اس کی صحتیابی کی توقع نہیں ہے۔

    اس کے بعد پولیس نے کوویڈ 19 کے ضوابط کی خلاف ورزی پر اس پارٹی کے انعقاد کے لئے 10،000 ڈالر کا مقررہ جرمانہ کا نوٹس جاری کیا۔دسمبر کے آخری ہفتے میں ہر 100،000 افراد پر 592 واقعات ہوئے۔ انگلینڈ میں اوسط 307 ہے۔

    برطانیہ میں‌کورونا ویکسین کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے . علاج کی تقریبا 530،000 خوراکیں پیر سے برطانیہ بھر میں رول آؤٹ کے لئے دستیاب ہوں گی ،وییکسین کی دستیابی ان کمزور لوگوں اور گروہوں‌ کو ہو گی جن کو پہلے ہی حفاظتی طور پر شناخت کیا گیا ہے
    یہ ویکسین برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی دیو آسٹرا زینیکا نے تیار کی ہے۔

    یہ رول آؤٹ انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وائٹی کے انتباہ کے بعد شروع ہوگا جب ویکسین کی کمی سے "کئی مہینوں” تک پریشانی پیدا ہوجاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو فوری طور پر ویکسین پلانے والے افراد کی تعداد کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی ضرورت ہے ، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سامان کی کمی کی وجہ سے 2021 کے پہلے حصے میں قوم کی حفاظت کے لئے کی جانے والی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔

    پبلک ہیلتھ انگلینڈ (پی ایچ ای) نے کہا ہے کہ وہ ممکنہ قلت کے خدشات کے درمیان مختلف سپلائرز سے کوروناوائرس ویکسین کو آپس میں ملا دینے کی سفارش نہیں کی جائے گی

  • ملک بھر  میں کورونا سے مزید 2 ہزار 272 افراد متاثر

    ملک بھر میں کورونا سے مزید 2 ہزار 272 افراد متاثر

    ملک بھر میں کورونا سے مزید 2 ہزار 272 افراد متاثر

    باغی ٹی وی عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 2 ہزار 272 افراد متاثر ہو گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد4 لاکھ 86 ہزار 634 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 53 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار 311 تک پہنچ گئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 40 ہزار 660 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 35 ہزار 663 زیرعلاج ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 109 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 594، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 672، اسلام آباد میں 424، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 185 اور آزاد کشمیر میں 226 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار 146، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 255، سندھ میں 2 لاکھ 17 ہزار 636، پنجاب میں ایک لاکھ 40 ہزار 188، بلوچستان میں 18 ہزار 218، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 325 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 866 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں
    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔

    حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔