Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس کی ایک اور نئی قسم سامنے آ گئی

    کرونا وائرس کی ایک اور نئی قسم سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی کئی ممالک میں دوسری لہر جاری ہے تا ہم کرونا کی نئی قسمیں بھی سامنے آ رہی ہیں

    جاپان میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی تبدیل شدہ شکل کی تشخیص ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ برازیل کی ریاست ایمازونا سے آنے والے چار مسافروں میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی شکل کی تشخیص ہوئی ہے۔

    جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی شکل کا مطالعہ کیا جا رہا ہے اور اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش جا ری ہے کہ موجودہ ویکیسن اس کے خلاف کتنی کارآمد ثابت ہوگی کورونا وائرس کی جاپان آنے والے مسافروں میں تشخیص ہونے والی شکل تیزی سے پھیلے والے برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے کورونا وائرس کی قسموں سے مختلف ہے۔

    جاپان کے قومی ادارہ برائے متعدی امراض کے سربراہ تاکاجی واکیتا کا کہنا ہے کہ تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ برازیل سے آنے والوں میں تشخیص کی گئی وائرس کی یہ نئی شکل پھیلاؤ کے اعتبار سے وائرس کی دیگر شکلوں سے زیادہ خطرناک ہے یا نہیں۔

    برازیل کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ انہوں نے جاپانی حکام کو آگاہ کر دیا ہے کہ 12 میوٹیشنز کے ساتھ ایک نئی شکل کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور اس میں سے ایک برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے مماثلت رکھنے والی میوٹیشن بھی ہے۔ اس لئے امکان ہے کہ یہ بھی تیز پھیلاؤ کی صلاحیت رکھتا ہو۔

    پاکستان میں کرونا ویکسین سب سے پہلے کس کو دی جائے گی؟ اعلان ہو گیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    برازیل سے آنے والے چاروں مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سے دو افراد کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے، 30 سالہ خاتون کو سر درد اور گلے میں درد کی شکایت ہے جب کہ نوجوان لڑکی میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔

    جاپان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 4061 اموات ہوچکی ہیں۔

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    برطانیہ سے سامنے آنے والی کرونا کی نئی قسم چین بھی پہنچ گئی

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مزید 32 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مزید 32 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے،کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے پاکستان میں مزید32 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10ہزار676 ہوگئی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا کے 1ہزار877نئےکیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5 لاکھ 42ہزار293 تک پہنچ گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا4 لاکھ50 ہزار515 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد35ہزار246 ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار272 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار699، خیبرپختونخوا ایک ہزار740، اسلام آباد441، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 235 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 39 ہزار242، خیبر پختونخوا میں61 ہزار424، سندھ 2 لاکھ 26 ہزار338، پنجاب ایک لاکھ 45 ہزار508، بلوچستان18 ہزار412، آزاد کشمیر 8 ہزار489 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 880 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔حیدرآباد میں شرح 8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95 ،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔

  • پاکستان میں پھنسے ہوئے114 بھارتی شہری کل بھارت روانہ ہوں گے

    پاکستان میں پھنسے ہوئے114 بھارتی شہری کل بھارت روانہ ہوں گے

    گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے پاک بھارت سرحدیں بند ہونے اورفضائی و ریل سروس بند ہونے کے باعث پاکستان میں پھنسے ہوئے مزید114 بھارتی شہری پیرکے روز واپس اپنے ملک لوٹ جائیں گے۔ بھارتی شہری گزشتہ سال مارچ میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے پاکستان آئے تھے اور اب تک واپسی کے منتظر تھے۔ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے 114 شہریوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جو پیر11جنوری کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس اپنے ملک انڈیا جائیں گے۔ اس سلسلے میں واہگہ بارڈر خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔ فہرست کے مطابق واپس جانے والے تمام بھارتی شہری مسلمان ہیں اوران میں کئی ایسے ہیں جن کی شادی انڈیا میں ہوئی ہے۔ بھارتی شہریوں کی واپسی کے حوالے سے واہگہ بارڈرپر حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔2021 میں یہ پہلا گروپ ہوگا جو واہگہ بارڈرکراس کرےگا۔

  • برطانیہ ڈوب رہا ہے :سائنسدانوں نے بچانے کے لیے ہاتھ جوڑدیئے

    برطانیہ ڈوب رہا ہے :سائنسدانوں نے بچانے کے لیے ہاتھ جوڑدیئے

    لندن: برطانیہ ڈوب رہا ہے :سائنسدانوں نے بچانے کے لیے ہاتھ جوڑدیئے،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم سے مریضوں میں بے تحاشا اضافے اور اموات کے بعد برطانوی سائنس دانوں نے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں مزید سختی لانے کی اپیل کر دی ہے۔

    برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی کی جائے، موجودہ لاک ڈاؤن سے کرونا کی نئی قسم کا پھیلاؤ روکنا مشکل ہے۔

    ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 90 فی صد لوگ قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہیں، برطانوی حکومت اب تمام مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی پر غور کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے برطانیہ اس وقت دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے، اب تک 29 لاکھ 57 ہزار کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 79,833 ہے۔

  • شاہ سلمان،ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ کے بارے میں اہم خبرآگئی

    شاہ سلمان،ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ کے بارے میں اہم خبرآگئی

    لندن: شاہ سلمان،ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ کے بارے میں اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق آج کا دن دنیا کے بادشاہوں کے لیے ایک یادگاردن کے طورپرسامنے آیا ہے ، ادھر ذرائع کے مطابق شاہ سلمان ، ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔

    سعودی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق آج شاہ سلمان نے کرونا کی ویکسین لگوا کردیگرسعودی شہریوں کے لیے مثال قائم کردی ، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ شاہ سلمان نے یہ عمل قومی ٹی وی پرآکرکیا ، جس کامقصد عوام الناس میں ترغیب پیدا کرنا تھا

    ادھر ذرائع کے مطابق ملکہ برطانیہ اور شہزاد ہ فلپ نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی، انہیں شاہی خاندان کے معالج نے ونڈزر کاسل میں ویکسین لگائی۔

    ملکہ برطانیہ نے ویکسین لگوانے کی خبر کی اجازت دی، ملکہ نے افواہوں کے خاتمے کے لیے خبر کی اشاعت کی اجازت دی۔ رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ او رشہزادہ فلپ سمیت 1.5 ملین افراد ایسے ہیں جنہیں اب تک کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں 80 سال سے زائد عمر کے افراد اعلیٰ ترجیحی گروپوں میں شامل ہیں جنہیں پہلے یہ ویکسین دی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے برطانیہ اس وقت دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے، اب تک 29 لاکھ 57 ہزار کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 79,833 ہے۔

  • سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری  میں کورونا وائرس کی علامات

    سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری میں کورونا وائرس کی علامات

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں-

    باغی ٹی وی : اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر سٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    سارہ چوہدری نے اپنی انسٹا سٹوری میں کہا کہ میرے شوہر کو کورونا وائرس کی چند علامات ظاہر ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج مثبت آئے۔

    سابقہ اداکارہ نے کہا کہ الحمداللہ اب میرے شوہر کی طبیعت کافی بہتر ہے اور ایک یا دو دن بعد ان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

    انہوں نے صارفین سے دعاوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم ہمیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں کیونکہ مجھے بھی کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔

    سارہ چوہدری نے مزید کہا کہ ’اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔

    واضح رہے کہ سارہ چوہدری ماضی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور پھر انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ جیو انٹرٹینمنٹ پر ان کا مقبول ترین ڈراما ’تیرے پہلو میں‘ تھا۔

    یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں اداکارہ روبینہ اشرف، ماہرہ خان، صنم جنگ، گلوکار جواد احمد، بہروز سبزواری، عثمان مختار، علی رحمٰن خان، ندا یاسر، ماڈل علیزے گبول، صحیفہ جبار، امیر گیلانی، مریم نفیس اور واسع چوہدری سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔

  • ملک بھر میں 24 گھنٹوں مزید 40 افراد کورونا کا شکار ، متاثرین میں‌ بھی اضافہ

    ملک بھر میں 24 گھنٹوں مزید 40 افراد کورونا کا شکار ، متاثرین میں‌ بھی اضافہ

    ملک بھر میں 24 گھنٹوں مزید 40 افراد کورونا کا شکار ، متاثرین میں‌ بھی اضافہ

    باغی ٹی وی رپورٹ :نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کوروناسے مزید40افراد جاں بحق ہوگئے، کوروناکے 2ہزار7نئےکیسز سامنےآئےملک میں کوروناکےفعال کیسز کی تعداد 33ہزار474 ہے. کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد10ہزار598ہوگئی.ملک بھر میں کورونا کے 4لاکھ 99ہزار 598کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھرمیں 4لاکھ 55ہزار445کورونامتاثرین صحت یاب ہوئے

    سندھ میں کوروناسے اموات کی تعداد 3ہزار 679ہوگئی.پنجاب میں کوروناسے اموات کی تعداد 4ہزار 242ہوگئی،خیبرپختونخوا میں کوروناسے اموات کی تعداد ایک ہزار 718ریکارڈ ہوئی .اسلام آباد میں کوروناسے اموات کی تعداد 436،بلوچستان میں کوروناسے اموات کی تعداد 187ہوگئی،گلگت بلتستان میں کوروناسے اموات کی تعداد101ہوگئی،آزادکشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد235ریکارڈ کی گئی .

    سندھ میں کوروناسے سب سے زیادہ 2لاکھ24ہزار4 متاثرہوچکے ہیں پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ44ہزار111رپورٹ ہوئے. خیبرپختونخوا میں کورونا کے 60ہزار751کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں کورونا کے 38ہزار970کیسز رپورٹ ہوئے.آزاد کشمیرمیں کورونا سے 8ہزار 451کیسز سامنے آئے،

  • کورونا سے پاکستان میں مزید50 افراد جان کی بازی ہار گئے

    کورونا سے پاکستان میں مزید50 افراد جان کی بازی ہار گئے

    کورونا سے پاکستان میں مزید50 افراد جان کی بازی ہار گئے

    باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید50 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 10ہزار511 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار482نئےکیسز سامنےآئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 92ہزار 594 تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا4 لاکھ50 ہزار515 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد34ہزار49 ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار203 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 653، خیبر پختونخوا ایک ہزار702، اسلام آباد 434، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 232 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار687، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار229، سندھ 2 لاکھ 21 ہزار734، پنجاب ایک لاکھ 42 ہزار835، بلوچستان18 ہزار300، آزاد کشمیر 8 ہزار416 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔

    وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔

    حیدرآباد میں شرح 8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔

  • 2020 میں لاک ڈاؤن :ایکسیڈنٹ تو کم ہوئے مگراموات زیادہ:وجہ سامنے آگئی

    2020 میں لاک ڈاؤن :ایکسیڈنٹ تو کم ہوئے مگراموات زیادہ:وجہ سامنے آگئی

    فخر امام: 2020 میں لاک ڈاؤن :ایکسیڈنٹ تو کم ہوئے مگراموات زیادہ:وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق پچھلے سال 2020 میں لاہور شہر میں لاک ڈاؤن کیوجہ سے ایکسیڈنٹ کم ہوئے مگر اموات زیادہ ہوئیں، صوبائی دارالحکومت میں 2020 میں سب سے زیادہ 66319 روڈ ایکسیڈنٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں 2020 میں 2019 کی نسبت ایکسیڈنٹ کم مگر اموات زیادہ ہوئیں، صوبائی دارالحکومت میں 2020 میں 268 اموات جبکہ 2019 میں 208 اموات ہوئیں، 27733 شدید زخمی افراد کو صرف لاہور میں ریسکیو سروسز فراہم کی۔

    ڈی جی ریسکیو کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 2 سالوں میں 470 افراد ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوئے، قانون کی پاسداری، اساتذہ اور والدین کی تربیت اور ذمہ داری کے احساس سے حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے، محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے ہم سب کو مل کے بھرپور جدو جہد کرنا ہوگی۔

    دوسری جانب فیس بک پر دوستی کی ریکویسٹ بھیج کر پاکستانیوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا، نائجیریا سے تعلق رکھنے والے ملزمان فیس بک پر خوبرو خواتین کی تصاویر ڈی پی لگا کر کڑوڑوں روپے مالی امداد کا جھانسہ دے کر لوگوں کو ہی لوٹ لیا کرتے تھے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق انہیں شہری کی جانب سے درخواست ملی کہ ایک خاتون جو اپنے اپ کو امریکی فوج کی افسر ظاہر کرتی تھی اس نے فرینڈ ریکویسٹ بھیجی اور جب بات چیت ہونے لگی تو اس خاتون نے امریکی ڈالر امداد کرنے کا کہا جس کے لیے اس سے انیس لاکھ پاکستانی روپے بھی اپنے اکاونٹ میں منگوا لیے ۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا تھا کہ گروہ میں پانچ غیر ملکی جبکہ ایک پاکستانی شامل ہیں ، گرفتار ملزمان میں 5نائیجرین جبکہ ایک پاکستانی ہے، گروہ اب تک متعدد لوگوں کے ساتھ فراڈ کرچکاہے جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 2 ہزار 118 افراد متاثر

    کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 2 ہزار 118 افراد متاثر

    کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 2 ہزار 118 افراد متاثر

    باغی ٹی وی :عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 2 ہزار 118 افراد متاثر ہو گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ 92 ہزار 594 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 52 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار 409 تک پہنچ گئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 44ہزار360مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 35ہزار707 زیرعلاج ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 160 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 623، خیبر پختونخوا ایک ہزار 683، اسلام آباد 428، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 185 اور آزاد کشمیر میں 229 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار395، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار729، سندھ میں 2 لاکھ 19 ہزار452، پنجاب میں ایک لاکھ 41 ہزار393، بلوچستان18 ہزار254، آزاد کشمیر 8 ہزار 383 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 870 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔

    وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔

    حیدرآباد میں شرح 8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔