Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • متحدہ عرب امارات میں معمولات زندگی رواں دواں لیکن کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد ،  آخر کیوں ؟

    متحدہ عرب امارات میں معمولات زندگی رواں دواں لیکن کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد ، آخر کیوں ؟

    کاروبار اور معمولات زندگی معمول میں‌ ہونے کے باوجود متحدہ عرب امارات میں کورونا ایس او پیز پر عمل، آخر کیوں ؟

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، متحدہ عرب امارات میں بھی اس وقت کورونا وبا ہے لیکن ان کا معمول ہم سے بالکل مخلتلف ہے . تمام مارکیٹیں کھلی ہیں. اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ بھی جاری ہے .نظام زندگی رواں دواں ہے کرونا کی وجہ سے کہیں لاک ڈاؤن نہیں‌ ہے لیکن تمام لوگ کرونا ایس او پیز کا پابندی کے ساتھ خیال رکھ رہے ہیں. ان ایس او پیز کو فالو کرنے میں عام ٹیکسی ڈرائیورز ، مارکیٹ کے افراد سب کرونا کے ضوبط کو اپنانے میں باقائدگی سے عمل کر رہے ہیں‌. اسی طرح مزدور طبقہ بھی ان پابندیوں کا خیال رکھتے ہوئے کرونا ایس و پیز کو اپنا رہا ہے .

    دیکھا گیا ہے کہ عرب امارات میں‌ جو پاکستان موجود ہیں‌ وہ بھی کرونا کے ایس او پیز پر سختی سے کاربند ہیں‌. حیرانگی کی بات ہے ہمارے ملک میں‌ان کرونا ایس او پیز کو بری طرح نظر انداز کیا جاتا ہے . جبکہ یہی پاکستان جب باہر کے ملک میں‌موجود ہیں‌تو ان اصول ضوابط پر باقاعدگی سے عمل پیرا ہیں.

    ان قوائد و ضوابط کو اپنانے اور اس پر عمل کروانے میں‌ حکومت کا بہت عمل دخل ہے . حکومت جب سنجیدگی اور اخلاص کے ساتھ یہ عزم کر لے کہ اپنے شہریوں سے ان ایس او پیز کو اپنانا ہے تو پھر شہری بھی خیال رکھنے پر مجبور ہوں‌گے پاکستان میں بد قسمتی سے حکومتیں اور انتظامیہ اس سلسلے میں مخلص نظر نہیں‌ آتی . جس وجہ سے عوام اور شہری بھی ان کو پس پشت ڈال رہے ہیں.

  • باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کورونا متاثرین کے لیے اقدامات کی قلعی کھل گئی

    باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کورونا متاثرین کے لیے اقدامات کی قلعی کھل گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کورونا متاثرین کے لے ناکافی اقدامات سامنے آئے ہیں

    انچارج اسسٹنٹ ائیر پورٹ ہیلتھ آفیسر نے چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا،خط میں کہا گیا کہ ائیر پورٹ پر رش کےباعث کورونا ٹیسٹ میں مشکلات کا سامنا ہے،باچا خان ائیر پورٹ میں 4 ڈاکٹرز اور 10 پیرامیڈیکل اسٹاف کی ضرورت ہے، ڈیوٹی پرطبی عملہ کےلوگ پک اینڈ ڈراپ سہولت نہ ہونے کے باعث تاخیر سے پہنچتےہیں،

    خط میں مزید کہا گیا کہ ائیر پورٹ سے کورونا مریضوں کو اسپتال لے جانے کے کوئی ایمولینس کی سروس نہیں،باچا خان ایئرپورٹ پر آمدورفت زیادہ ہے اسلئے ایمبولینس کا انتظام بھی کیا جائے، اور طبی عملے کو وقت کی پابندی کا پابند کیا جائے، انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے این سی او سی کے مطابق پاکسستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 مزید اموات ہوئی ہیں جبکہ 1776 نئے مریض‌ سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی کل تعداد 9 ہزار 992 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد4لاکھ 75 ہزار 85 ہوگئی ہے۔

  • برطانیہ سے بھارت واپس آئے کتنے افراد میں کرونا کی نئی قسم کی ہوئی تصدیق؟

    برطانیہ سے بھارت واپس آئے کتنے افراد میں کرونا کی نئی قسم کی ہوئی تصدیق؟

    برطانیہ سے بھارت واپس آئے کتنے افراد میں کرونا کی نئی قسم کی ہوئی تصدیق؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں سامنے آنے والی کرونا کی نئی قسم دیگر ممالک میں پہنچنا شروع ہو گئی

    برطانیہ میں کرونا کی نئی قسم سامنے آئی ہے جس کے بعد برطانیہ میں خوف کا سماں ہے، اب خبر آئی ہے کہ بھارت میں برطانیہ سے واپس آئے 6 افراد میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے

    برطانیہ سے واپس آنے والے بھارتی شہریوں کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے تووہ کرونا مثبت پائے گئے اور ان میں کرونا کی نئی قسم تھی جس کے بعد محکمہ صحت کے حکام میں کھلبلی مچ گئی،

    حکام نے انکے ساتھ سفر کرنے والے دیگر مسافروں کے بھی کرونا ٹیسٹ کئے ہیں اور انہیں دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا کہا ہے،

    دوسری جانب نجوبی افریقہ میں کورونا کیسز 10 لاکھ سے تجاوز کرگئے،برطانیہ میں سامنے آنےوالی کورونا وائرس کی نئی قسم جنوبی کوریا بھی پہنچ گئی،لندن سےجنوبی کوریا جانے والے 3افراد میں نئی قسم کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

    کورونا وائرس کی نئی قسم نے برطانیہ میں افراتفری پھیلا دی، وائرس کی یہ نئی شکل لندن اور جنوب مشرقی برطانیہ میں تیزی سے پھیل گئی ہے۔ اٹلی میں بھی برطانیہ میں سامنے آنے والے نئی شکل کے کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص ہو گئی۔

    برطانی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ نیا وائرس قابو سے باہر ہے، شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد لندن چھوڑ رہی ہے۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 63 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 63 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکسستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 مزید اموات ہوئی ہیں جبکہ 1776 نئے مریض‌ سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی کل تعداد 9 ہزار 992 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد4لاکھ 75 ہزار 85 ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 25 ہزار 494 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور39 ہزار599 زیر علاج ہیں۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 959 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار502، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 617، اسلام آباد412، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 219 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 37 ہزار390، خیبر پختونخوا57 ہزار746، سندھ 2 لاکھ 12 ہزار93، پنجاب ایک لاکھ 36 ہزار 669، بلوچستان 18 ہزار99، آزاد کشمیر میں 8 ہزار235 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 853 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.13 فیصد ہوگئی ہے۔ ایبٹ آباد کورونا مثبت کیسزمیں سب سے آگے ہے جہاں شرح 15اعشاریہ95فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    کراچی کورونا مثبت کیسزکی شرح 14اعشاریہ18فیصد ہے۔ حیدرآباد 14اعشاریہ47، اسلام آباد 5اعشاریہ 94،پنجاب 4اعشاریہ6 اور سندھ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ61 فیصد ہے

  • کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 11 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر، اموات کی تعداد کہاں‌تک پہنچ گئی

    کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 11 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر، اموات کی تعداد کہاں‌تک پہنچ گئی

    کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 11 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر، اموات کی تعداد کہاں‌تک پہنچ گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 11 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ 71 ہزار 884 اموات ہو چکی ہیں۔

    دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 72 لاکھ 91 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 20 لاکھ 79 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

    امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 41 ہزار 138 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 95 لاکھ 73 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 940 اور ایک کروڑ 20 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار 146 اور 74 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

    روس میں 30 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 54 ہزار 778 ہے۔

    فرانس میں 25 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 62 ہزار 746 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 22 لاکھ 88 ہزار کورونا کیسز اور 70 ہزار 752 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

    ترکی میں 21 لاکھ 47 ہزار 578 افراد متاثر اور 19 ہزار 878 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں بھی 20 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 71 ہزار 925 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

    اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے
    سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 199 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران 11 افراد انتقال کر گئے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 11 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد مملکت میں اس مرض کے باعث انتقال کرجانے والوں کی تعداد 6 ہزار 196 ہوگئی ہے۔

    ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا کے 174 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 2 ہزار 790 ہے۔

  • پاکستان میں کرونا ویکسین سب سے پہلے کس کو دی جائے گی؟ اعلان ہو گیا

    پاکستان میں کرونا ویکسین سب سے پہلے کس کو دی جائے گی؟ اعلان ہو گیا

    پاکستان میں کرونا ویکسین سب سے پہلے کس کو دی جائے گی؟ اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت خدمات ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں تمام شہریوں کو کرونا کی ویکسین مفت فراہم کرے گی

    نجی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے2021 کی دوسری سہ ماہی تک بین الاقوامی مارکیٹ سے کووڈ۔ 19 کی ویکسین خریدنے کے لئے 150 ملین ڈالر کی ابتدائی رقم مختص کی ہے تاکہ 220 ملین کی آبادی کو حفاظتی ٹیکےلگائے جا سکیں۔

    نوشین حامد کا مزید کہنا تھا کہ چینی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ جاری ہے اور بہت جلد ہی لوگوں کو بلا معاوضہ دستیاب ہوجائے گی ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے کورونا و وائرس کے خلاف تحفظ کے لئے نجی شعبے کو ویکسینیں درآمد کرنے کی اجازت دی ہے ۔

    نوشین حامد کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر کارکنان کو لگائی جائے گی ۔ دوسرے مرحلے میں 65 سال کے بزرگ افراد کو یہ ویکسین لگائی جائے گی اوربعد میں باقی لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

  • دنیا بھر میں کرونا کیسز میں اضافہ،صدر بھی کرونا کا شکار،اسرائیل میں تیسری بار لاک ڈاؤن

    دنیا بھر میں کرونا کیسز میں اضافہ،صدر بھی کرونا کا شکار،اسرائیل میں تیسری بار لاک ڈاؤن

    دنیا بھر میں کرونا کیسز میں اضافہ،صدر بھی کرونا کا شکار،اسرائیل میں تیسری بار لاک ڈاؤن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، کئی ممالک میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    جنوبی افریقہ میں کورونا کیسز 10 لاکھ سے تجاوز کرگئے،برطانیہ میں سامنے آنےوالی کورونا وائرس کی نئی قسم جنوبی کوریا بھی پہنچ گئی،لندن سےجنوبی کوریا جانے والے 3افراد میں نئی قسم کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

    پاناما میں کورونا کیسزبڑھنےپر2صوبوں میں لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی،اسرائیل میں کرونا کیسز مسلسل بڑھنے پر اسرائیل میں تیسری بارلاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ،امریکا کی مختلف ریاستوں میں چھٹیوں کےبعد کورونا کیسزمیں اضافہ دیکھنے میں آیا،امریکا میں دسمبرمیں کورونا سے رکارڈ 63 ہزاراموات ہوئیں،

    سب سےزیادہ متاثرریاست کیلی فورنیا میں کورونا کیسز20لاکھ سےبڑھ گئے،اٹلی میں کورونا کیسزکےمثبت آنےکی شرح میں5 دنوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا،برازیل کے نائب صدر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، سڈنی میں نئے سال کے جشن سے قبل بڑے اجتماعات پرپابندی عائد کر دی گئی،سڈنی میں شہریوں کونئے سال کے موقع پرآتش بازی گھربیٹھ کر دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے

    کورونا وائرس کی نئی قسم نے برطانیہ میں افراتفری پھیلا دی، وائرس کی یہ نئی شکل لندن اور جنوب مشرقی برطانیہ میں تیزی سے پھیل گئی ہے۔ اٹلی میں بھی برطانیہ میں سامنے آنے والے نئی شکل کے کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص ہو گئی۔

    برطانی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ نیا وائرس قابو سے باہر ہے، شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد لندن چھوڑ رہی ہے۔

  • کرونا کا پاکستان میں پھیلاؤ جاری، مریضوں اور اموات میں اضافہ

    کرونا کا پاکستان میں پھیلاؤ جاری، مریضوں اور اموات میں اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 55 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1974 مریض سامنے آئے ہیں، این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 9 ہزار 929 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 309 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 23 ہزار 892 مریض صحتیاب ہو چکے اور 39 ہزار 488 زیر علاج ہیں۔ کورونا سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 921 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 491، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 609، اسلام آباد میں 407، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 218 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 37 ہزار 272، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 467، سندھ میں 2 لاکھ 11 ہزار 276، پنجاب میں ایک لاکھ 36 ہزار 147، بلوچستان میں 18 ہزار 82، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 215 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 5.57 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 6.83 فیصد ہو گئی ہے۔کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 13.56 فیصد، راولپنڈی میں 5.74، آزاد جموں کشمیر 11.54، بلوچستان میں 7.69، گلگت بلتستان میں 1.07، اسلام آباد 3.81 فیصد ہے

  • پنجاب کے ایک بڑے وزیرکرونا کا شکارہوگئے

    پنجاب کے ایک بڑے وزیرکرونا کا شکارہوگئے

    لاہور:پنجاب کے ایک بڑے وزیرکرونا کا شکارہوگئے،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کی دوسری لہر نے پھربڑے بڑے لوگوں کاشکارکرنا شروع کردیا ہے ، ادھر ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیر مواصلات و تعمیرات سردار آصف نکئی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

    صوبائی وزیر کے ترجمان نے سردار آصف نکئی کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سردار آصف نکئی نے خود کو 15روز کے لیےقرنطینہ کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ کرونا کی دوسری لہر سے بچاوکے حوالے سے حکومتی اقدامات کے نفاذ کرنے والے خودہی اس کا شکارہورہے ہیں‌، آصف نکئی پہلے اسمبلی ممبر نہیں جنہیں کرونا وائرس ہوا ہے بلکہ اس سے پہلے بڑی تعداد میں ممبران اسمبلی کرونا وائرس کا شکارہوئے ہیں‌

  • اورپھر پی آئی اے کے ساتھ وہی کچھ ہوا جس کا ڈرتھا

    اورپھر پی آئی اے کے ساتھ وہی کچھ ہوا جس کا ڈرتھا

    کراچی: اورپھر پی آئی اے کے ساتھ وہی کچھ ہوا جس کا ڈرتھا ،اطلاعات کے مطابق یورپی یونین سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کو یورپ میں پروازوں کی عارضی اور مشروط بحالی سے معذرت کر لی۔ پی آئی اے نے یورپی یونین سیفٹی ایجنسی سے پروازوں کی عبوری اجازت مانگی تھی۔

    پی آئی اے کو یورپ میں پروازوں کی عارضی اور مشروط بحالی کی اجازت نہ مل سکی۔ یورپی یونین سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کو یورپ میں پروازوں کی عارضی اور مشروط بحالی سے معذرت کر لی۔

    پی آئی اے حکام کے مطابق ایاسا کے خط کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کےسرٹیفیکیشن اور نگرانی کی کارکردگی میں عدم اعتماد کا پہلو پایا جاتا ہے۔ یہی وجوہات یورپی کمیشن کے ذریعہ تحقیقات کے بعد پی آئی اے کے یورپ میں فضائی آپریشن کو معطل کرنے کا باعث بنیں۔ پی آئی اے پروازوں کی بحالی کیلئےسی اے اے پاکستان کا سیفٹی آڈٹ ناگزیر ہے۔

    پی آئی اے ذرائع کے مطابق یورپ اور برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔ حکام نے ایاسا کی جانب سے لیٹر موصول ہونے کی تصدیق کردی۔