Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کینیڈا،جاپان اوردیگرملکوں میں ریڈ الرٹ:لوگ  گھروں میں محصور

    کینیڈا،جاپان اوردیگرملکوں میں ریڈ الرٹ:لوگ گھروں میں محصور

    ٹؤکیو: کینیڈا،جاپان اوردیگرملکوں میں ریڈ الرٹ:لوگ گھروں میں محصور،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم یورپی ممالک کے علاوہ کینیڈا اور جاپان پہنچ گئی۔

    برطانیہ میں سامنے والا نیا وائرس مہلک ثابت ہو رہا ہے جس کی موجودگی کی تصدیق مختلف یورپی ممالک کے علاوہ جاپان اور کینیڈا میں بھی ہوئی ہے۔ برطانیہ سے اسپین، سوئٹزر لینڈ، سویڈن اور فرانس آنے والے افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    کینیڈا میں بھی چند افراد وائرس کی اس نئی قسم میں مبتلا پائے گئے، ادھر جاپان نے ایک ماہ کے لیے ایسےغیر ملکیوں کی ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے جو جاپان کے رہائشی نہیں ہیں۔

    نیویارک میں حکام نے غیر ملکی مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط رکھ دی ہے۔ وائرس کی نئی قسم سے جاپان میں دو، اسپین میں چار، سوئٹزرلینڈ میں تین اور کینیڈا میں دو افراد متاثر ہوئے۔

    برطانیہ میں مزید 34 ہزار 700 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، 210 لوگ دم توڑ گئے، اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 70 ہزار 400 سے تجاوز کر چکی ہے۔ جبکہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 64 ہزار 563 سے تجاوز کر چکی ہے۔

  • سبحان تیری قدرت:جن گھروں کوبڑی محنت سے بنایا،برطانوی یہ گھرچھوڑکربھاگ رہے ہیں‌

    سبحان تیری قدرت:جن گھروں کوبڑی محنت سے بنایا،برطانوی یہ گھرچھوڑکربھاگ رہے ہیں‌

    لندن : سبحان تیری قدرت:جن گھروں کوبڑی محنت سے بنایا،برطانوی یہ گھرچھوڑکربھاگ رہے ہیں‌‌،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے بعد وہاں کے شہری اب دہری اذیت کا شکار ہوگئے، انتہائی اونچے درجے کے سیلاب سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔

    اس حوالے سے غیر ملکی ذرائع ابلاغ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بیڈ فورڈ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جس کے سبب وہاں کے مکین اپنی جانیں بچانے کیلئے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کرتے ہوئے محفوظ مقامات کا رخ کررہے ہیں۔

    بیڈ فورڈ انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ دریائے گریٹ ہوز کے1300گھروں کو فوری طور پر خالی کیا جائے۔ دوسری جانب میٹ آفس نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ20سال میں یہ سب سے زیادہ اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

    واضح رہے کہ کرسمس سے قبل ہونے والی تیز بارش کی پیش گوئی سے قبل انگلینڈ اور ویلز میں فلڈ الرٹس جاری کردیئے گئے تھے کیونکہ میٹ آفس نے ہفتے کے آخر میں بارش کے بعد خراب موسم کی وارننگ جاری کی تھی۔

    وسط اور ساؤتھ ویلز کے ساتھ ساتھ جنوبی انگلینڈ میں بھی بارش میں بہت تیزی دیکھی گئی جس کے بعد محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ ممکنہ سیلاب کے لئے تیار رہیں۔

  • کرونا وبا کے دوران ارب پتی بننے والے 50 افراد کون:پاکستانی کتنے؟

    کرونا وبا کے دوران ارب پتی بننے والے 50 افراد کون:پاکستانی کتنے؟

    لاہور:کرونا وبا کے دوران ارب پتی بننے والے 50 افراد کون:پاکستانی کتنے؟،اطلاعات کے مطابق جہاں ایک طرف کرونا وبا نے دنیا کی جان لے لی ہے اورشہر نہیں بلکہ ملکوں‌کے ملک اجاڑدیئے ہیں وہاں‌ اس وبا کے دوران کچھ ایسے بھی خوشقسمت افراد ہیں جو کروڑپتی نہیں بلکہ ارب پتی بن گئے

    چین کے شہر ووہان میں دسمبر 2019 میں کوویڈ ۔19 کے پہلے کیس کی اطلاع ملنے کے قریب ایک سال بعد اب تک جس میں 17 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    اس وبا سے نمٹنے کے لیے ریاستہائے متحدہ اور برطانیہ میں کوویڈ ۔19 کو قطرے پلانے کا عمل جاری ہے

    اس دوران ایسے بھی لوگ ملیں گے جوپہلے انتہائی غریب تھے مگراب ان کے پاس اتنی دولت ہے کہ وہ دنیا ان کی دولت کا حساب لگانے سے بھی قاصر ہے

    نئے ارب پتی افراد کی تعداد میں جو 2020 میں ابھرے ہیں دنیا کی اسٹاک مارکیٹیں ان کی وجہ سے ہی چل رہی ہیں‌،

    یہ ارب پتی وہ ہیں جنہوں نے ویکسین ، علاج معالجے ، طبی آلات اور ان کے متعلقات دیگرچیزوں میں سرمایہ کاری کی

    اس حوالے سے مشہورتحقیقاتی میگزین فوربز نے 2020 میں صحت کے شعبے میں 50 نئے ارب پتی افراد کا پتہ لگایا ہے ، اس سال کے سب سے قابل ذکر نئے آنے والے کورونا وائرس کے لئے دو کامیاب ترین ویکسینوں کے پیچھے سائنسدان ہیں۔جن کو دنیا یوورساہن اور اسٹیفن بینسل کے نام سے جانتی ہے

    2020 کے آغاز میں عملی طور پر نامعلوم ، دونوں ہی افراد اب کئی بار ارب پتی ہیں۔ بائیو ٹیک کے سی ای اوساہن ، جس کی اہلیہ ایزل ٹریسی اس فرم کی چیف میڈیکل آفیسر ، – جس کا کمپنی میں کوئی حصص نہیں ہے اب ایک ارب پتی شخص کے طورپرسامنے آرہے ہیں‌ ، اب اس کی مالیت؛ 4.2 بلین ڈالر ہے؛

    موڈرنہ میں ان کے فرانسیسی ہم منصب ، اسٹافین بینسل کے پاس 1 4.1 بلین ڈالر ، ہارورڈ کے پروفیسر ٹموتھی اسپرنگر اور ایم آئی ٹی کے سائنسدان رابرٹ لانجر بھی دو ارب ڈالرزکے مالک بن گئے ہیں‌۔

    ایک نیا ارب پتی اٹلی کے اسٹیوانوٹو گروپ میں اکثریتی حصہ دار اٹلی کے سرجیو اسٹیوانٹو جو کرونا ویکسین کی شیشیاں بنارہا ہے

    یہ ارب پتی کون ہیں‌ ؟ ان میں سے زیادہ تعداد چینیوں کی ہے جن کی آمدنی دیکھتے ہی دیکھتے اربوں تک جاپہنچی

    ان تمام افراد کا تعلق میڈیکل شعبے سے ہے جس کی ضرورت کرونا مریضوں ،کرونا کا علاج کرنے والے ماہرین طب ،اداروں اورحکومتوں کو بہت زیادہ ہے

    ان کی طلب نے ان افراد کے کاروبارکواس قدروسعت دی ہے کہ وہ راتوں رات امیرترین ہوگئے

    یہ بھی یاد رہےکہ ان میں‌ پاکستان کا کوئی بھی ایسا شخص شامل نہیں

  • صنم جنگ بیٹی سمیت کورونا سے صحتیاب

    صنم جنگ بیٹی سمیت کورونا سے صحتیاب

    معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ بیٹی سمیت کورونا سے صحتیاب ہو گئیں ہیں-۔

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کی دوسری کی لہر کا شکار ہونے والی اداکارہ صنم جنگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ دو نوں جھولے سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    صنم جنگ نے مذکورہ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ الحمد اللہ میں اور میری بیٹی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ میں اُن تمام لوگوں کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے میری بیٹی اور میری جلد صحتیابی کے لیے دُعائیں کیں میں اس پوسٹ کے ذریعے آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ اب ہم مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    صنم جنگ نے لکھا کہ قرنطینہ کے دوران مجھے بہت سارے پیغامات اور فون آئے جس کے لیے ایک بار آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جس طرح آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں بالکل اُسی طرح میں بھی اپنے چاہنے والوں سے بہت محبت کرتی ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صنم جنگ نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی تھی۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ میں اپنے تمام خیر خواہوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے میں اور میری بیٹی مکمل طور پر قرنطینہ ہوگئے ہیں اور شکر گزار ہوں کہ کوئی شدید علامات موجود نہیں ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لوگوں کو بتایا تھا کہ وہ کورونا کی وبا کو مذاق نہ سمجھیں اور اس سے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں وہ فیس ماسک کا استعمال کریں بھیڑ میں جانے سے گریز کریں اور گھر تک ہی محدود رہیں تو اچھا ہے۔

    واضح رہے کہ کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں مزاح نگار انور مقصود اداکارہ ماہرہ خان ،نیلم منیر، بہروز سبز واری،مریم نفیس،عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبی عامر ،اداکار امیر گیلانی ،گلوکارجواد احمد ،عثمان مختار ، فروا علی کاظمی ،ماڈل صحیفہ جبار ، روبینہ اشرف ، اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ،واسع چوہدری اور دیگر شامل ہیں-

    صنم جنگ بیٹی سمیت کورونا وائرس کا شکار

  • پاکستان میں کرونا کا خطرہ بدستور برقرار،مزید 63 اموات

    پاکستان میں کرونا کا خطرہ بدستور برقرار،مزید 63 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے،اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان مین کرونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 63 اموات ہوئی ہیں جببکہ 2 ہزار 260 نئے مریض سامنے آئے ہیں،پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 9 ہزار 816 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 482 ہو گئی ہے

    پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 20 ہزار 489 مریض صحتیاب ہو چکے اور 39 ہزار 177 زیر علاج ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 858 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 462، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 596، اسلام آباد میں 404، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 181 اور آزاد کشمیر میں 214 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 36 ہزار 981، خیبر پختونخوا میں 56 ہزار 875، سندھ میں 2 لاکھ 9 ہزار 429، پنجاب میں ایک لاکھ 35 ہزار 141، بلوچستان میں 18 ہزار 61، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 148 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 847 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 6.78 فیصد ہوگئی ہے۔کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 13.01 فیصد، راولپنڈی میں 5.74، آزاد جموں کشمیر 8.25، بلوچستان میں 4.78، گلگت بلتستان میں 1.07، اسلام آباد 3.5 فیصد ہے۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو کورونا ویکسین لگادی گئی

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو کورونا ویکسین لگادی گئی

    ریاض :سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو کورونا ویکسین لگادی گئی،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد و نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کورونا ویکسین کے قومی منصوبے کے تحت پہلی ڈوز لگوالی۔

    سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘میں شہریوں اور رہائشیوں کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے ان کی خواہش اور مستقل پیروی کرنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتا ہوں’۔

    وزیر صحت ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیہ نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

     

    وزیر صحت ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیہ کا کہنا تھا کہ ‘بین الاقوامی سطح پر کورونا کی منظور کردہ ویکسین کا ریکارڈ وقت میں حصول اور عوام کو اس کی فراہمی سعودی عرب کو کورونا کی وبا کا بہترین طریقے سے مقابلہ کرنے والے ممالک میں شامل کرتی ہے’۔

    واضح رہے کہ مشرق وسطی کے ممالک سعودی عرب اور بحرین نے 18 دسمبر سے کورونا ویکسین عام افراد کو لگانا شروع کردی تھی، اس طرح دونوں ممالک اسلامی دنیا کے پہلے ممالک بن گئے تھے جہاں ویکسینیشن کا آغاز ہوا۔

  • کرونا کی تباہ کاریوں کے باوجود عمران خان حکومت کی معاشی کارکردگی کے دنیا بھرمیں چرچے

    کرونا کی تباہ کاریوں کے باوجود عمران خان حکومت کی معاشی کارکردگی کے دنیا بھرمیں چرچے

    اسلام آباد:کرونا کی تباہ کاریوں کے باوجود عمران خان حکومت کی معاشی کارکردگی کے دنیا بھرمیں چرچے،اطلاعات کےمطابق عمران خان کی حکومت نے معاشی کارکردگی میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ تجارتی خسارہ بھی سرپلس میں تبدیل ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی معاشی پالیسیوں کے باعث ملک کے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، دوسری طرف تجارتی خسارے میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ لگاتار پانچویں مہینے بھی سرپلس رہا، نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 447 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا، جب کہ جولائی تا نومبر کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کا حجم ایک ارب 64 کروڑ ڈالر سے زائد رہا، گزشتہ مالی سال تقریباً پونے 2 ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا۔پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر بھی 3 سال کی بلند ترین سطح پر آ گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ سال 2020 جہاں کرونا وبا کے باعث دنیا بھر کے لیے غیر یقینی ثابت ہوا وہیں پاکستان کے لیے معاشی سست روی کے باوجود کئی خوش خبریاں لایا، ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، اور غیر ملکی سرمایہ کاری 9 فیصد بڑھ گئی، جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ 17 سال بعد سرپلس میں آگیا۔

    تجارتی خسارہ بھی سرپلس میں تبدیل ہو گیا ہے، معاشی اعتبار سے ہر جانب سے حکومتی اقدامات کے بہترین نتائج سامنے آئے، کرونا کی پہلی لہر پر قابو پاتے ہی معیشت میں بحالی آئی، صنعتوں، برآمدی سیکٹر کے لیے حکومتی مراعات سے بڑے پیمانے پر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا۔

    بڑے پیمانے پر برآمدی آرڈر کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر مکمل استعداد پر کام کر رہا ہے، سیمنٹ سیکٹر میں 20 فی صد اضافہ ہوا، بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار ساڑھے 4 فی صد بڑھ گئی۔

    موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم قرار دیا، عالمی بینک کے ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں بھی پاکستان کی رینکنگ 147 سے بڑھ کر 108 پر آ گئی۔

  • لندن: پریانکا چوپڑا اور آفتاب نرغے میں آگئے

    لندن: پریانکا چوپڑا اور آفتاب نرغے میں آگئے

    لندن: پریانکا چوپڑا اور آفتاب نرغے میں آگئے،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور آفتاب شیودسانی لندن میں پھنس گئے۔

    کورونا وائرس کی نئی قسم کے سامنے آنے کے بعد لندن اور دیگر مقامات پرسخت پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں جبکہ متعدد ممالک نے برطانیہ پر سفری پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔ایسے میں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اداکار آفتاب شیودسانی بھی لندن میں پھنس گئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی ہالی وڈ فلم ’ٹیکسٹ فار یو‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں لندن میں تھیں اور اب کورونا لاک ڈاؤن کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے جبکہ اداکارہ اور دیگر عملہ بھی پھنس گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے باعث اداکارہ اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ کوشش کی جارہی ہے خصوصی اجازت لے کر عملےکو امریکا منتقل کیا جائے تاہم سخت قوانین کے باعث یہ اجازت جلد ملنے کا امکان نہیں۔

    دوسری جانب بالی وڈ اداکار آفتاب شیودسانی بھی کورونا لاک ڈاؤن کے باعث فیملی کے ہمراہ لندن میں پھنس گئے ہیں۔انہیں بھارت واپس آکرفلم کی شوٹنگ میں حصہ لینا تھا تاہم اب وہ بھی لندن میں موجود ہیں۔

  • ڈیل یا کچھ اور۔ ن لیگی اہم شخصیت بیرون ملک اڑان بھرنے کو تیار

    ڈیل یا کچھ اور۔ ن لیگی اہم شخصیت بیرون ملک اڑان بھرنے کو تیار

    اسلام آباد:ڈیل یا کچھ اور۔ ن لیگی اہم شخصیت بیرون ملک اڑان بھرنے کو تیار،اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ کی طرف سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے بعد اب ان کی امریکہ روانگی کی اطلاعات آرہی ہیں‌

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بہت جلد امریکہ روانہ ہوجائیں گے۔ وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کو 15 دنوں کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی منظوری دی تھی۔ شاہد خاقان عباسی نے امریکا جانے کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی ۔کابینہ کی ای سی ایل کی کمیٹی نے نام نکالنے کی سفارش کی تھی۔

    وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ امریکا جانے کی اجازت ون ٹائم اور 15 دن کیلئے ہوگی جس کا اطلاق اطلاق روانگی کے دن سے ہوگا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ان کی ہمشیرہ اور بہنوئی کو کورونا ہے اور وہ علیل ہیں۔ ان کی عیادت کیلئے امریکا جانا ہے۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بعض حلقے اسے حکومت کی طرف سے ڈیل اورڈھیل قراردے رہے ہیں‌، ان کا دعویٰ ہےکہ اب نوازشریف کے ساتھیوں‌ کو علم ہوگیا ہےکہ نوازشریف اب سسٹم سے آؤٹ ہیں لٰہذا اب ان کواپنی سیاست کوبچانا چاہیے

  • کرونا سے صحتیابی کے بعد مولانا طارق جمیل کا ویڈیو پیغام، بڑی اپیل کر دی

    کرونا سے صحتیابی کے بعد مولانا طارق جمیل کا ویڈیو پیغام، بڑی اپیل کر دی

    کرونا سے صحتیابی کے بعد مولانا طارق جمیل کا ویڈیو پیغام، بڑی اپیل کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا سے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    پاکستان کے معروف عالم دین اور تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا طارق جمیل نے کرونا وائرس سے صحتیابی کے بعد پاکستانی قوم کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے

    مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران میں نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کروائی تھی،لیکن مجھے پتہ نہیں تھا کہ کورونا ہوتا کیا ہے؟ لیکن اس بار میں خود اس کی لپیٹ میں آیا ہوں اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے صحت، عافیت بخشی ہے۔ مجھے دس دن اسپتال میں رہنا پڑا اور منگل کے دن میں گھر واپس آیا ہوں، کورونا وائرس اللہ کی طرف سے ایک امتحان ہے، اس دوران کوئی بھی بغیر ماسک کے نہ نکلے، 6فٹ کا فاصلہ رکھیں، یہ بڑی عمر کے افراد کو جلدی اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔

    مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ کہ میں جب ہسپتال میں تھا تو کئی جنازے اُٹھ رہے تھے، اور کئی افراد ٹھیک بھی ہورہے تھے، مولانا طارق جمیل نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جان کی حفاظت فرض ہے۔اس لئے ضرور احتیاط کریں۔

    واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا،

    مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

    مساجد میں جانے سے اگر بیماری پھیلتی ہے تو جان کی حفاظت بھی ہمارے دین کا حصہ ہے، مولانا طارق جمیل

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں