Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا کی دوسری لہر، کراچی سے اہم شخصیت کرونا کا شکار

    کرونا کی دوسری لہر، کراچی سے اہم شخصیت کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، اہم شخصیات کرونا کا شکار ہو رہی ہیں

    رہنما ایم کیو ایم عامر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،عامر خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ،عامر خان نے صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے

    کرونا وائرس کے سبب پاکستان میں2 ہزار 152 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار222 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں مزید 85 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اوراموات کی مجموعی تعداد 9ہزار753تک پہنچ گئی ہے کورونا کے 4 لاکھ 18 ہزار958 مریض صحتیاب ہوچکے اور38 ہزار511 زیر علاج ہیں۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کرونا کی شدت میں تیزی،مزید 85 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا کی شدت میں تیزی،مزید 85 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے،اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    کرونا وائرس کے سبب پاکستان میں2 ہزار 152 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار222 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں مزید 85 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اوراموات کی مجموعی تعداد 9ہزار753تک پہنچ گئی ہے کورونا کے 4 لاکھ 18 ہزار958 مریض صحتیاب ہوچکے اور38 ہزار511 زیر علاج ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 831 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار440، خیبر پختونخوا ایک ہزار 585، اسلام آباد402، گلگت بلتستان101، بلوچستان181 اور آزاد کشمیر میں 211 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 36 ہزار844، خیبر پختونخوا56 ہزار544، سندھ 2 لاکھ 8ہزار514، پنجاب ایک لاکھ 34 ہزار345، بلوچستان 18 ہزار28، آزاد کشمیر8 ہزار103 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 844 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 6.78 فیصد ہوگئی ہے۔کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 13.01 فیصد، راولپنڈی میں 5.74، آزاد جموں کشمیر 8.25، بلوچستان میں 4.78، گلگت بلتستان میں 1.07، اسلام آباد 3.5 فیصد ہے۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • امریکہ ،برطانیہ میں کووڈ 19کے مریض اندھے ہونے لگے

    امریکہ ،برطانیہ میں کووڈ 19کے مریض اندھے ہونے لگے

    لاس اینجلس :امریکہ ،برطانیہ میں کووڈ 19کے مریض اندھے ہونے لگے ،کووڈ 19نے مریض کواندھا کردیا،خبرسن کوہرطرف خوف کی فضا،اطلاعات کےمطابق امریکہ سے آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ایک مریض جس کو کووڈ 19 ہوگیا تھا ، جب صبح اٹھا تواس کی نظرکافی حد ختم ہوچکی تھی

    اس حوالے سے امریکی ذرائع ابلاغ نے ایک‌ امریکی خاتون جس نےاپنا نام جینی ڈسٹنس بتایا ہے کہتی ہیں کہ وہ یہ دیکھ کر بہت زیادہ خوف زدہ ہوگئیں کہ ان کے بھائی جب اٹھے توان کونظرنہیں‌آرہا تھا اوران کی آنکھیں‌ایسے دکھائی دے رہی تھیں جیسے ابلی ہوئی ہوں‌

    اس امریکی خاتون کے اس واقعہ کوسن کربرطانیہ سے ایک خاتون لارا نے جینی سے پوچھا کہ ایسے کیسز توبرطانیہ میں نمودار ہوررہےہیں ، کیا یہ واقعہ سچ ہے

    لارا کہتی ہیں کہ اگریہ سچ ہے تو بڑے خطرے کی بات ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ کرونا کے اس وائرس کی وجہ سے مریضوں کےاندھا ہونے کا سسلسہ شروع ہوجائے گا جو کہ انتہائی خطرناک ہے

    دوسری طرف جینی کہتی ہیں‌ کہ وہ اپنے بھائی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گوہیں ، وہ اپنے بھائی کی یہ کیفیت دیکھ کربہت خوفزدہ ہیں لیکن وہ امید بھی کرتی ہیں کہ اس کا بھائی صحت یاب ہوجائے گا

    https://twitter.com/StilettoKitten/status/1340808357867909121

    ادھر دوسری طرف ماہرین طب نے ایسے واقعات کو دیکھتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ کووڈ 19 جہاں اورپچیدگیوں کا سبب بن رہا ہے وہاں اس مرض کے شکارلوگوں کی نظریں بھی کھو رہا ہے اورلوگوں کے اندھے ہونے کی خبروں‌میں‌اضافہ ہورہا ہے

  • کرونا کی دوسری لہر، رکن قومی اسمبلی کی ہوئی موت

    کرونا کی دوسری لہر، رکن قومی اسمبلی کی ہوئی موت

    کرونا کی دوسری لہر، رکن قومی اسمبلی کی ہوئی موت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے،اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد شاہ جیلانی کورنا کے باعث انتقال کرگئے ،رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد شاہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے،پیر نور محمد شاہ جیلانی تھر پارکر سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے, انتخابات 2018 میں شاہ محمود قریشی کو شکست دے کر کامیاب ہوئے تھے

    رکن قومی اسمبلی کی وفات پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری،سمیت دیگر رہنماؤں نےا فسوس کا اظہار کیا ہے

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی فیملی کا کرونا ٹیسٹ، رپورٹ آ گئی

    وزیراعلیٰ پنجاب کی فیملی کا کرونا ٹیسٹ، رپورٹ آ گئی

    وزیراعلیٰ پنجاب کی فیملی کا کرونا ٹیسٹ، رپورٹ آ گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی فیملی کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آ گئی

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی فیملی کے کوروناٹیسٹ نیگٹوآ گئے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے فیملی کے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آگئے،میری طبیعت میں مزیدبہتری آئی ہے،فی الحال قرنطینہ میں ہوں،عوام کورونا سے بچاوَ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں،موجودہ حالات میں عوامی اجتماعات کرنا مناسب نہیں ،ہمیں سب سے پہلے عوام کی زندگیوں کومحفوظ بنانا ہے،

    واضح رہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکوروناوائرس سےمتاثر ہوگئے ہیں. وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی میڈیکل رپورٹ مثبت آگئی ہے . گورنرپنجاب کاوزیراعلیٰ عثمان بزدارکےلیےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے . فوکل پرسن کے مطابق وزیراعلیٰ کوکل رات سےبخارتھا،قرنطینہ میں چلےگئے

    مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

    مساجد میں جانے سے اگر بیماری پھیلتی ہے تو جان کی حفاظت بھی ہمارے دین کا حصہ ہے، مولانا طارق جمیل

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچے والے افراد کی تلاش جاری

    برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچے والے افراد کی تلاش جاری

    برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچے والے افراد کی تلاش جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی نئی قسم ، برطانیہ سے پاکستان پہنچنے والے 66 مسافروں کو ڈھونڈ لیا گیا

    ایک ہفتے کے دوران برطانیہ سے خیبر پختونخوا کے 102 افراد پاکستان پہنچے ہیں،وزارت صحت اور این سی او سی کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لے کر قرنطینہ کیا جائے،مردان، ابیٹ آباد، سوات ،نوشہرہ سمیت 12 اضلاع میں برطانیہ سے لوگ واپس آئے

    محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں پیدا ہونے والا نیاکورونا وائرس کے پھیلاوَ کا زیادہ خدشہ ہے،مسافروں کی نشاندہی کے بعد محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ضلعی افسران کو متحرک کردیا

    برطانیہ سے واپس آنے والے تمام افراد کو قرنطینہ کیا جائے گا اورانکے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کے بھی کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے

    واضح رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے شدید لاک ڈاؤن ہے کورونا وائرس کی نئی قسم سے برطانیہ میں خوف وہراس پھیل گیا، لندن سے نکلنے کے لیے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، بارہ ممالک نے سفری پابندیاں عائد کر دیں،کورونا وائرس کی نئی قسم نے برطانیہ میں افراتفری پھیلا دی، وائرس کی یہ نئی شکل لندن اور جنوب مشرقی برطانیہ میں تیزی سے پھیل گئی ہے۔ اٹلی میں بھی برطانیہ میں سامنے آنے والے نئی شکل کے کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص ہو گئی۔

    برطانی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ نیا وائرس قابو سے باہر ہے، شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد لندن چھوڑ رہی ہے۔ جرمنی، فرانس، آئرلینڈ، اٹلی، نیدرزلینڈ اور بیلجیئم سمیت بارہ ملکوں نے پروازیں معطل کر دیں۔

    برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک کے بعد ایک نئی قسم منظر عام پر آنے لگی، برطانوی وزیر صحت نے ایک ہفتے میں وائرس کی دوسری نئی قسم کی دریافت ہونے کی تصدیق کردی۔میٹ ہنکاک کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا سے لوٹنے والے دو مسافروں میں کورونا وائرس کی دوسری نئی قسم کی تشخیص ہوئی جسکے بعد برطانیہ نے جنوبی افریقا کے ساتھ فضائی رابطہ منقطع کردیا ہے۔برطانوی ہیلتھ سیکرٹری کا کہنا تھا کہ وائرس کی دوسری نئی قسم پہلی قسم ہی کی طرح تیزی سے پھیلتی ہے، انہوں نے چھبیس دسمبر سے انگلینڈ کے مزید علاقوں پر لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان بھی کیا۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بج گئی،برطانیہ میں دریافت نیا کرونا وائرس کراچی میں

    پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بج گئی،برطانیہ میں دریافت نیا کرونا وائرس کراچی میں

    پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بج گئی،برطانیہ میں دریافت نیا کرونا وائرس کراچی میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے چیئرمین کورونا ٹاسک فورس کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاءالرحمان نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کے لیے مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا اورانکشاف کیا ہے کہ کراچی میں بھی ہم نے برطانیہ میں دریافت ہونے والے کورونا وائرس سے ملتا جلتا وائرس دریافت کیا ہے۔

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاءالرحمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سائنسدانوں نے بالخصوص یورپین ممالک میں کورونا وائرس کی نئی لہر میں تغیر کا مشاہدہ کیا ہے۔انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اس وقت 200 سے زائد کمپنیاں نئی شکل میں آنے والے وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں، ویکسین کے مستند ہونے اور اس کے لوگوں کی صحت پر اثرات دیکھنے کے لیے کافی وقت لگے گا، یونیورسٹی میں سائنسدان وائرس کے تغیر کا معائنہ کر رہے ہیں۔

    ڈاکٹر عطاءالرحمان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے پاکستان ویکسین درآمد کرے گا، ملک میں ریسرچ بیسڈ ورک کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے سائنسدان مقامی سطح پر ویکسین تیار کرنے کے قابل ہو سکیں۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے شدید لاک ڈاؤن ہے کورونا وائرس کی نئی قسم سے برطانیہ میں خوف وہراس پھیل گیا، لندن سے نکلنے کے لیے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، بارہ ممالک نے سفری پابندیاں عائد کر دیں،کورونا وائرس کی نئی قسم نے برطانیہ میں افراتفری پھیلا دی، وائرس کی یہ نئی شکل لندن اور جنوب مشرقی برطانیہ میں تیزی سے پھیل گئی ہے۔ اٹلی میں بھی برطانیہ میں سامنے آنے والے نئی شکل کے کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص ہو گئی۔

    برطانی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ نیا وائرس قابو سے باہر ہے، شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد لندن چھوڑ رہی ہے۔ ہزاروں افراد ائیر پورٹس، سڑکوں اور ریلوے اسٹیشنز پر پھنس گئے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ائیرپورٹس اور ریلوے اسٹیشنز پر رش ہے۔ جرمنی، فرانس، آئرلینڈ، اٹلی، نیدرزلینڈ اور بیلجیئم سمیت بارہ ملکوں نے پروازیں معطل کر دیں۔

  • کرونا کی دوسری لہر میں مزید تیزی، ایک روز میں 111 اموات

    کرونا کی دوسری لہر میں مزید تیزی، ایک روز میں 111 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 111 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 2 ہزار 256 نئے مریض سامنے آئے ہیں، این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 9 ہزار 668 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70 ہو گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 17 ہزار 134 مریض صحتیاب ہو چکے اور 38 ہزار 268 زیر علاج ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 783 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 419، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 577، اسلام آباد میں 398، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 181 اور آزاد کشمیر میں 211 افراد کی موت ہوئی ہے

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 36 ہزار 721، خیبر پختونخوا میں 56 ہزار 160، سندھ میں 2 لاکھ 7 ہزار 407، پنجاب میں ایک لاکھ 33 ہزار 874، بلوچستان میں 18 ہزار پانچ، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 65 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 838 افراد کورونا مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 6.78 فیصد ہوگئی ہے۔کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 13.01 فیصد، راولپنڈی میں 5.74، آزاد جموں کشمیر 8.25، بلوچستان میں 4.78، گلگت بلتستان میں 1.07، اسلام آباد 3.5 فیصد ہے

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • ہمیں عمران خان کا یہ کام بہت ہی اچھا لگا:ہم بھی اپنے ملک میں‌ شروع کرنے والے ہیں :امریکہ

    ہمیں عمران خان کا یہ کام بہت ہی اچھا لگا:ہم بھی اپنے ملک میں‌ شروع کرنے والے ہیں :امریکہ

    واشنگٹن:ہمیں عمران خان کا یہ کام بہت ہی اچھا لگا:ہم بھی اپنے ملک میں‌ شروع کرنے والے ہیں :امریکہ نے پاکستانی وزیراعظم کے اندازخدمت کواپنا لیا،

    امریکہ کے وزیر خزانہ سٹیون منوچن نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکی عوام کرونا ریلیف پیکج کے تحت چیک اگلے ہفتے سے موصول ہونا شروع ہو جائیں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں غریب عوام کوریلیف دینے کے حوالے سے امریکہ سمیت کئی دیگرملکوں نے اسے بہت سراہا تھا اورکہا تھا کہ غریب عوام تک ریلیف پہنچانے میں کوئی عمران خان کا ثانی نہیں ہے

    ادھر کانگرس اور وائٹ ہاؤس کے درمیان 900 ارب ڈالرز کے ریلیف پیکج پر اتوار کی شام اتفاق ہوا تھا۔منوچن نے سی این بی سی چینل کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ لوگوں کو براہ راست امدادی رقم کی ادائیگی کی جائے اور ہم اگلے ہفتے یہ رقوم بھیج دیں گے۔”میں سجھتا ہوں کہ ہم اگلے ہفتے کے آغاز میں امدادی رقوم بھیج دیں گے۔”

    اس امدادی پیکج کے تحت بالغ افراد اور بچوں کو 600 ڈالرز کے حساب سے براہ راست دیے جائیں گے۔وزیر خزانہ منوچن نے کہا کہ لوگوں کو امدادی رقوم براہ راست دینا امریکی معیشت میں رقم شامل کرنے کا تیز ترین طریقہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح سرمائے کی گردش ہو گی کیونکہ لوگ رقوم کو خرچ کریں گے جس سے چھوٹے درجے کے کاروبار چلیں گے اور لوگوں کو ملازمتوں کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔کانگرس سے کرونا وائرس کے ریلیف پیکج کا بل منظور ہونے کے بعد صدر ٹرمپ اس پر اپنے دستخط کر کے اس کی منظوری دیں گے۔

  • پاکستان کب تک کورونا ویکسین تیار کر لے گا این سی او سی نے آگاہ کردیا

    پاکستان کب تک کورونا ویکسین تیار کر لے گا این سی او سی نے آگاہ کردیا

    باغی ٹی وی :پاکستان کب تک کرونا ویکسین تیار کر لے گا این سی او سی نے آگاہ کردیا

    این سی او سی نے کرونا ویکسین کے بارے میں اپڈیٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت کوویڈ ۔19 ویکسین کے معروف مینوفیکچررز (جن میں چین کے لوگ بھی شامل ہیں) کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ان کوششوں کی بنا پر پاکستان ویکسین کی جلد فراہمی کا اہل ہو جائے گا.
    ین سی او سی کے مطابق حکومت فیزتھری کےٹرائلز سمیت باقاعدگی سے پیش رفت کاجائزہ لے رہی ہے، اقدامات ویکسین کی پاکستان میں جلد دستیابی کےحتمی فیصلے میں مدد دینگے.
    گذشتہ روز ذرائع وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کرونا وائرس ویکسین مہم کے لیے خصوصی سسٹم تیار کیا جا رہا ہے، کرونا ویکسین مہم کے لیے نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم تیار کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سسٹم کی تیاری کے لیے نادرا تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے، نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم دو طرفہ کمیونیکشن کا نظام ہے۔ سسٹم وزارت داخلہ اور آئی ٹی کے تعاون سے چلایا جائے گا،جدید سسٹم کا مرکزی ڈیٹا بیس نادرا میں قائم ہوگا۔

    ذرائع وزارت صحت کے مطابق نادرا ڈیٹا بیس میں مختلف عمروں کے شہریوں کے گروپوں کا اندراج ہوگا، نادرا سسٹم کے تحت مختلف عمروں کے افراد کی ویکسی نیشن کا شیڈول تیار کرے گا، نادرا سسٹم کے ذریعے شہری کو کوائف پر مبنی ایس ایم ایس بھجوائے گا، شہری بذریعہ ایس ایم ایس نادرا کو کوائف کا تصدیقی پیغام بھجوائے گا۔

    بعد ازاں کوائف کی تصدیق پر نادرا شہری کو متعلقہ ہیلتھ سینٹر کی معلومات دے گا، ویکسی نیشن پر شہری کے کوائف نادرا ریکارڈ کا حصہ بن جائیں گے۔ ویکسی نیشن مہم کے دوران صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 کا استعمال ہوگا۔ صحت تحفظ ہیلپ لائن سے ویکسی نیشن مہم کی آگاہی دی جائے گی