Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • عالمی شہرت یافتہ مزاح نگار انور مقصود بھی کورونا وائرس کا شکار

    عالمی شہرت یافتہ مزاح نگار انور مقصود بھی کورونا وائرس کا شکار

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ معروف مزاح نگار،ڈرامہ نگار اور شاعر انور مقصود کورونا وائرس کا شکار ہو گئے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے انور مقصود کے چاہنے والوں سے اپیل کی تھی کہ ملک کے معروف دانشور انور مقصود کی صحت یابی کے لئے دعا کی جائے۔

    اپنے ایک بیان میں محمد احمد شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کے لیجنڈ مزاح نگار و دانش ور انور مقصود شدید علیل ہیں، تمام اہل وطن ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انور مقصود ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبران ان کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کریں۔

    تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ انور مقصود گزشتہ ہفتے عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے اب ان کی طبیعت شدید ناساز ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انور مقصود نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے تاہم اس حوالے سے ان کے گھر والوں کی جانب سے ابھی اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا-

    واضح رہے کہ انور مقصود کو آخری بار رواں ماہ دسمبر کے آغاز میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں ہونے والی 13 ویں عالمی اردو کانفرنس میں دیکھا گیا تھا۔

    بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاح نگار انورمقصود شدید علیل ہو گئے

  • کورونا وائرس کی نئی قسم سے برطانیہ میں خوف وہراس ، سینکڑوں میل گاڑیوں‌ کی لائنیں لگ گئیں

    کورونا وائرس کی نئی قسم سے برطانیہ میں خوف وہراس ، سینکڑوں میل گاڑیوں‌ کی لائنیں لگ گئیں

    کورونا وائرس کی نئی قسم سے برطانیہ میں خوف وہراس ، سینکڑوں میل گاڑیوں‌ کی لائنیں لگ گئیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، برطانیہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے شدید لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے برطانیہ کی سرحد پر پندرہ سو کلومیٹر تک لاریوں اور سامان رسد کی گاڑیوں کی لائنیں‌لگ گئی ہیں.

    کورونا وائرس کی نئی قسم سے برطانیہ میں خوف وہراس پھیل گیا، لندن سے نکلنے کے لیے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، بارہ ممالک نے سفری پابندیاں عائد کر دیں، صورتحال پر غور کیلئے برطانیہ اور یورپی یونین کے اہم اجلاس آج ہوں گے۔

    کورونا وائرس کی نئی قسم نے برطانیہ میں افراتفری پھیلا دی، وائرس کی یہ نئی شکل لندن اور جنوب مشرقی برطانیہ میں تیزی سے پھیل گئی ہے۔ اٹلی میں بھی برطانیہ میں سامنے آنے والے نئی شکل کے کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص ہو گئی۔

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1341638077123600389?s=20
    برطانی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ نیا وائرس قابو سے باہر ہے، شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد لندن چھوڑ رہی ہے۔ ہزاروں افراد ائیر پورٹس، سڑکوں اور ریلوے اسٹیشنز پر پھنس گئے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ائیرپورٹس اور ریلوے اسٹیشنز پر رش ہے۔ جرمنی، فرانس، آئرلینڈ، اٹلی، نیدرزلینڈ اور بیلجیئم سمیت بارہ ملکوں نے پروازیں معطل کر دیں۔

    زیادہ تر ممالک کی طرف سے یہ پابندیاں ابتدائی طور پر قلیل مدتی ہیں،فرانس نے برطانیہ کے لیے خوراک کی سپلائی بھی معطل کردی۔ آج یورپی یونین کے ہونے والے اجلاس میں مزید مربوط اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ صورتحال پر برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے بھی ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں پابندیاں نرم کی تھیں جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

  • ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک. 83 افراد جان کی بازی ہار گئے

    ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک. 83 افراد جان کی بازی ہار گئے

    ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک. 83 افراد جان کی بازی ہار گئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 2 ہزار 142 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 9 ہزار 557 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 814 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 15 ہزار 352 مریض صحتیاب ہو چکے اور 37 ہزار 905 زیر علاج ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 732 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 379، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 563، اسلام آباد میں 394، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 211 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 36 ہزار 483، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 811، سندھ میں 2 لاکھ 6 ہزار 489، پنجاب میں ایک لاکھ 33 ہزار 179، بلوچستان میں 17 ہزار 980، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 40 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 832 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
    ملک بھر میں اب تک 64 لاکھ 6 ہزار 281 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 621 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 15 ہزار 352 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 419 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 84 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 557 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 732، سندھ میں 3 ہزار 379، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 563، اسلام آباد میں 394، بلوچستان میں 179، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 211 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • انسداد کرونا ٹیم دھماکے کا شکارہوگئی:ڈاکٹروں سمیت کئی ارکان جاں بحق

    انسداد کرونا ٹیم دھماکے کا شکارہوگئی:ڈاکٹروں سمیت کئی ارکان جاں بحق

    کابل: انسداد کرونا ٹیم دھماکے کا شکارہوگئی:ڈاکٹروں سمیت کئی ارکان جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین ڈاکٹرز سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے، طبی ماہرین کی یہ ٹیم کرونا کی روک تھام کے حوالے سے سرگرم تھی۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح کابل میں ہونے والے دھماکے میں طبی عملے کی گاڑی کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب ڈاکٹرز ڈیوٹی پر جارہے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر پل چرکی جیل میں قیدیوں کا علاج کرتے تھے، وہ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر جیل جارہے تھے کہ اسی دوران دھماکا ہوا۔

    افغانستان کے وزارت صحت کی ترجمان معصومہ جعفری نے بتایا کہ ’دھماکے کے نتیجے میں تین ڈاکٹرز جاں بحق ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں علاوہ ازیں دو نرسنگ کے شعبے سے وابستہ تھے، طبی ماہرین کی یہ ٹیم جیل میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے کام کررہی تھی‘۔

    انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اب دشمنوں نے طبی عملے کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے جبکہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو تو امن قائم کرنے والوں میں شمار کیا جاتا ہے‘۔

    کابل پولیس کے مطابق دھماکے کی زد میں آنے والی گاڑی سفید رنگ کی تھی جس پر طبی عملے کی پہچان کا کوئی نشان موجود نہیں تھا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

    کابل پولیس کے سربراہ فردوس فرامرز کے مطابق اس حملے میں طبی عملے کے دو رضاکار بھی زخمی ہوئے۔ جیل انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں جیل کی قائم مقام ہیلتھ ڈائریکٹر ناذیفہ ابراہیمی بھی شامل تھیں۔

  • کرونا کی نئی شکل سعودی عرب میں‌ کتنے افراد کو متاثر کر چکی ، اطلاعات آگئیں

    کرونا کی نئی شکل سعودی عرب میں‌ کتنے افراد کو متاثر کر چکی ، اطلاعات آگئیں

    کرونا کی نئی شکل سعودی عرب میں‌ کتنے افراد کو متاثر کر چکی ، اطلاعات آگئیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کووِڈ-19 کی تبدیل شدہ نئی شکل سے متاثرہ کسی مریض کی ابھی تک تشخیص نہیں ہوئی ہے۔اس نئے وائرس کا حال ہی میں برطانیہ میں سراغ لگایا گیا ہے اور یہ وہاں سے دوسرے یورپی ممالک میں پھیلا ہے۔

    سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمدالعبدالعالی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’مملکت میں تبدیل شدہ کرونا وائرس کے نئے کیسوں سے متعلق اڑائی جانے والی افواہوں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔اب تک اس وائرس کی سعودی عرب میں موجودگی کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔جاری مطالعات میں اس نئے وائرس کے جینیاتی سلسلہ کا سراغ لگایا جارہا ہے۔‘‘

    برطانیہ اور دوسرے ملکوں میں اس نئے وائرس کے پھیلنے سے متعلق خبریں منظرعام پر آنے کے بعد سعودی عرب نے حفظ ماتقدم کے طورپر تمام تجارتی پروازیں معطل کردی ہیں،اپنے تمام برّی اور بحری راستے بند کر دیے ہیں،بندرگاہوں اور زمینی گذرگاہوں سے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔العربیہ کے مطابق سعودی دارالحکومت الریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سوموار کی شب نیدرلینڈز سے آنے والے 34 مسافر اترے تھے۔ آمد کے بعد ان کے وہاں کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان کا نتیجہ منفی رہا ہے۔اس کے بعد انھیں 14 روز تک قرنطین میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس نئے وائرس کا ستمبر میں برطانیہ میں پہلی مرتبہ سراغ لگایا گیا تھا۔اس کے بعد نیدرلینڈز ، اٹلی اور آسٹریلیا میں دسمبر کے اوائل اور وسط میں کیسوں کا پتا چلا ہے۔

    وائرس کی اس نئی شکل کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پہلی شکل کے مقابلے میں 70 فی صد زیادہ تیزی پھیل سکتا ہے اور یہ اسپتالوں میں مریضوں کی زیادہ تعداد کی موجودگی کی وجہ سے پھیلا ہے

  • کورونا کی نئی قسم نے مزید دہشت پھیلا دی خصوصا بچوں  کے لیے تشویش ناک صورت حال کی وارننگ

    کورونا کی نئی قسم نے مزید دہشت پھیلا دی خصوصا بچوں کے لیے تشویش ناک صورت حال کی وارننگ

    کورونا کی نئی قسم نے مزید دہشت پھیلا دی خصوصا بچوں کے لیے تشویش ناک صورت حال کی وارننگ

    باغی ٹی وی : کرونا وائرس کی نئی قسم نے جہاں‌ اپنا بھیس بدلہ ہے وہاں اس کی دہشت بھی زیادہ ہے. سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بچوں کو پرانی اقسام کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے متاثر کرسکتی ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب تک کے ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بچوں میں دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہے جبکہ برطانیہ میں 5 سے 6 ہفتوں کے دوران 15 سال سے کم عمر بچوں میں نئی قسم کے وائرس کو زیادہ دیکھا گیا ہے۔

    ماہرین کی جانب سے وائرس کی نئی قسم کے بارے میں جاننے کے لیے تیزرفتاری سے کام کیا جارہا ہے تاکہ مریضوں اور ویکسینز پر اس کے اثرات کا تعین کیا جاسکے۔

    برطانیہ کے امپرئیل کالج لندن کے پروفیسر نیل فرگوسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ ایسٹ لندن میں اس نئی قسم کے کیسز کا ڈیٹا دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دیگر اقسام کے مقابلے میں یہ بچوں کو زیادہ بیمار کررہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایسا اشارہ ملتا ہے کہ وائرس کی یہ نئی قسم بچوں کو زیادہ متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس حوالے سے وضاحت کرنا تو ابھی ممکن نہیں مگر موصول ہونے والے ڈیٹا میں ہم نے ایسا دیکھا۔

    ان کا کہنا تھا برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ہم نے بچوں میں وائرس کے حوالے سے عمر کی تقسیم کو دیکھا تھا۔ یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بالغ افراد کی سرگرمیاں محدود کی گئی ہیں مگر تعلیمی ادارے ابھی کھلے ہیں اور ہم نے 5 یا 6 ہفتوں کے دوران 15 سال سے کم عمر بچوں میں اس نئی قسم کے تسلسل کو دیکھا ہے۔

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

  • کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی: کرکٹر سریش رائینا سمیت معروف شخصیات گرفتار

    کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی: کرکٹر سریش رائینا سمیت معروف شخصیات گرفتار

    ممبئی پولیس نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی گلوکار گرو رندھاوا اور کرکٹر سریش رائینا کو گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی :انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی گلوکار گرو رندھاوا اور کرکٹر سریش رائینا کو گرفتار کرلیا تاہم انہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق زید خان کی بہن اور ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کو بھی نوٹسز جاری کئے گئےتاہم انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔

    ممبئی پولیس کے سینیئر انسپکٹر ساہر پولیس اسٹیشن ایس مانے نے کہا کہ ایک کلب پر رات کو ڈھائی بجے چھاپہ مارا گیا چھاپے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ کلب کو چلانے والے اور اس میں آئے مہمانوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انہوں نے چہرے پر ماسک نہیں لگائے تھے جبکہ سماجی فاصلے کو بھی برقرار نہیں رکھا جبکہ اس سلسلے میں 7 اسٹاف ممبران سمیت 34 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    نہیا ککڑ کو گانے کی تشہیر کرنے کا منفرد انداز مہنگا پڑ گیا

    انہوں نے بتایا کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ان میں کرکٹر سریش رائینا اور گلوکار گرو رندھاوا بھی شامل ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس دوران کچھ خواتین سیلیبریٹیز بھی شامل تھیں تاہم انھیں گرفتار نہیں کیا گیا اور نوٹس دے کر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سال سے قبل ، مہاراشٹرا حکومت نے احتیاطی اقدام کے طور پر ریاست اور خاص طور پر ممبئی میں 22 دسمبر سے 5 جنوری تک عوامی سرگرمیوں پر کئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    بھارتی عوام نےآسٹریلیا سے شرمناک شکست کا ذمہ دار ویرات کی اہلیہ انوشکا کو قرار دیا

  • بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    بھارتی معروف اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی :اس ضمن میں بھارتی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پربتایا کہ میں سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    راکول پریت سنگھ نے کہا کہ میں بہتر محسوس کررہی ہوں تاہم آرام کی ضرورت ہے تاکہ واپس آسکوں جب کہ وہ تمام افراد جنہوں نے گزشتہ دنوں مجھ سے ملاقات کی برائے مہربانی اپنا کوویڈ ٹیسٹ کروالیں۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث متعدد پاکستانی اور بھارتی اداکار وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، پاکستان میں نیلم منیر ، ماہرہ خان، سینئیر اداکارہ سنگیتا ، بہروز سبز واری،مریم نفیس،عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبی عامر ،اداکار امیر گیلانی ،گلوکارجواد احمد ،عثمان مختار ، فروا علی کاظمی ،ماڈل صحیفہ جبار ، روبینہ اشرف ، اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ،واسع چوہدری اور دیگر شامل ہیں-

    جب کہ بھارت میں اداکار ورون دھون، نیتو سنگھ، منیش پول اور ہریتھک روشن کی والدہ،امیتابھ بچن ،ایشوریہ بچن ،ابھیشیک بچن ، کریتی سینن،ملائکہ اروڑا ،ارجن کپور سمیت دیگر اداکار کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

    اداکارہ نیلم منیر کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

    کریتی سینن کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئیں

  • "برطانوی کرونا”کاخوف : ہوکاعلم چھاگیا:اشیائے خوردو نوش میں قلت کا خدشہ

    "برطانوی کرونا”کاخوف : ہوکاعلم چھاگیا:اشیائے خوردو نوش میں قلت کا خدشہ

    لندن:”برطانوی کرونا”کاخوف "ہوکاعلم چھاگیا:اشیائے خوردو نوش میں قلت کا خدشہ ،اطلاعات کے اس وقت برطانیہ ہی میں‌ "برطانوی کرونا”کاخوف "ہوکاعلم چھاگیا:پورے ملک میں اشیائے خوردو نوش میں قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے

    ادھر اس خطرناک وائرس کی تباہ کاریوں‌ سے خوفزدہ بوریس جانسن نے برطانوی عوام کو پرسکون رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں خوراک و ادویات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں اشیاء خورد و نوش میں قلت سے متعلق خدشات دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام معمول کے مطابق شاپنگ کریں، خوراک، ادویات کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔

    کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر بورس جانسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بندرگاہ ڈوور پر بحران کے حل کیلئے فرانسیسی حکام سے گفتگو جاری ہے۔

    بورس جانسن نے کہا کہ نئے وائرس سے متعلق مختلف ممالک کے تحفظات سے آگاہ ہیں، 5 لاکھ افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹرک ڈرائیورز کے ذریعے وائرس پھیلنے کا امکان انتہائی کم ہے، بندرگاہ ڈوور سے آنے والی اشیاء، مجموعی مقدار کا صرف 20 فیصد ہیں۔

    بورس جانسن نے کہا کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے بات ہوئی ہے اور مسئلے کا حل چند گھنٹوں میں سامنے آ سکتا ہے۔

    ادھر بتایا جاتا ہے کہ شہریوں کو لندن سے باہر جانے سے روکنے کیلئے ریلوے اسٹیشن پر اضافی پولیس دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

    فرانس، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، جرمنی، بیلجیم، آسٹریا، بلغاریہ، ترکی، اٹلی، کینیڈا سمیت ایشیائی ملکوں نے برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کردیں ہیں۔ ہزاروں برطانوی شہری مختلف ممالک میں پھنس کر رہ گئے۔

  • دنیا والو : خبردارہوشیار ! ’کورونا‘ کے بعد اب "برطانوی کورونا”بے قابوہوگیا:برطانوی سیکرٹری ہیلتھ کا اعلان

    دنیا والو : خبردارہوشیار ! ’کورونا‘ کے بعد اب "برطانوی کورونا”بے قابوہوگیا:برطانوی سیکرٹری ہیلتھ کا اعلان

    لندن :دنیا والو : خبردارہوشیار ! ’کورونا‘ کے بعد اب "برطانوی کورونا”بے قابوہوگیا:برطانوی سیکرٹری ہیلتھ کا اعلان،اطلاعات کے مطابق برطانوی ہیلتھ سیکریٹری میٹ ہینکوک نے نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بے قابو ہو جانے کا اعتراف کیا ہے۔

    ادھر اس خطرناک ترین برطانوی کرونا کے متعلق عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو بے قابو نہیں کہنا چاہیے اس سے دنیا میں بے چینی پھیل جائے گی، جبکہ برطانوی ہیلتھ سیکریٹری میٹ ہینکوک اعلان کرچکے ہیں کہ نئے کورونا وائرس کا پھیلاؤ بے قابو ہو چکا ہے۔

    برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ اور لندن میں پائی جانے والی سراسیمگی کے تعلق سے عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ کورونا کی یہ نئی لہر کہ جس سے اس وقت برطانیہ دوچار ہے فی الحال زیر کنٹرول ہے،

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ مائیکل ریان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا کی نئی لہر پر پہلے کی طرح احتیاطی تدابیر سے قابو پایا جا سکتا ہے۔

    ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ خود برطانوی ہیلتھ سیکریٹری میٹ ہینکوک نے کہا تھا کہ نئے کورونا وائرس کا پھیلاؤ بے قابو ہوچکا ہے۔

    عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ ماضی کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہونگی بلکہ اس سے کچھ زیادہ چوکنا رہنا ہوگا۔

    تقریبا 30 ممالک نے برطانوی شہریوں کے لئے اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں، بتایا جاتا ہے کہ جنوبی افریقہ میں بھی کورونا کی نئی قسم پھیلنا شروع ہو گئی ہے۔