Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا سے ن لیگی اہم شخصیت کی موت،صدر مملکت ،وزیر خارجہ، چیئرمین سینیٹ کا اظہار افسوس

    کرونا سے ن لیگی اہم شخصیت کی موت،صدر مملکت ،وزیر خارجہ، چیئرمین سینیٹ کا اظہار افسوس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے،مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    ن لیگ کی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئی ہیں وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے زیر علاج تھیں۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مرحومہ کے اہلخانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اظہار تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال سے ایوان بالا ایک انتہائی فعال رکن اور ملک تعمیری سوچ رکھنے والی مدبر، مخلص اور محنتی سیاستدان سے محروم ہوگیا۔ انہوں نے نہ صرف بلوچستان میں پسماندہ طبقات کی بھر پور نمائندگی کی بلکہ ملکی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

    صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ ایوان بالا میں سینیٹر کلثوم پروین کے مثبت کردار اور عوام کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ایوان بالا غمزدہ خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کا شریک ہے۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اورسینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے بھی کلثوم پروین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔راجہ ظفر الحق نے کہا کلثوم پروین دلیر خاتون تھیں، سینیٹ میں انہوں نے جاندار خدمات انجام دیں، الله تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کلثوم پروین کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

    قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کا انتقال بھی کورونا وائرس کے سبب ہوا تھا۔ جام مدد علی پھیپھڑوں اور دل کے عارضے میں بھی مبتلا تھے۔وزیر زراعت گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما حاجی جانباز خان کا انتقال بھی کورونا کے باعث ہوا تھا۔

    وفاقی وزیر خوراک فخر امام کورونا میں مبتلا ہوگئے ،وفاقی وزیر فخر امام نے خود کو قرنطینہ کر لیا،فخر امام نے دو روز قبل کبیروالا میں گندم اگاؤ مہم کے پروگرام میں شرکت کی تھی

    قبل ازیں جماعت اسلامی کےنائب امیر ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی، جنوبی پنجاب کےامیر راؤ محمد ظفر اور آزادکشمیر کےسابق امیر سرداراعجازافضل کےکورونا کا شکار ہو گئے ہیں، رہنماپی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں

    ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، رانا عبدالشکور خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل رانا عبدالشکور خان وفاقی حکومت کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ اب کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ گھر میں ہیں‌ ہیں، انہوں نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد ملک کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔محمد ارشد ملک کا تعلق پی پی 198 ساہیوال سے یے۔10 نومبر کو محمد ارشد ملک نے پنجاب اسمبلی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

    سندھ کے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    کراچی سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں جسکے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، فاروق ستار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے دعائے صحت کی بھی اپیل کی ہے

    اس سے قبل ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر،  سمیت اہم شخصیات کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی کرونا سے موت بھی ہو چکی ہے، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کورونا ایس او پیز کے ساتھ حج مہنگا ہوگا:دعا کریں اللہ اس وبا سے نجات دے:نورالحق قادری

    کورونا ایس او پیز کے ساتھ حج مہنگا ہوگا:دعا کریں اللہ اس وبا سے نجات دے:نورالحق قادری

    اسلام آباد:کورونا ایس او پیز کے ساتھ حج مہنگا ہوگا:دعا کریں اللہ اس وبا سے نجات دے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا ضابطہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ حج مہنگا ہوگا۔

    کراچی حاجی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے جلدی الیکشن کرانا چاہتے ہیں اور آج مہنگائی گزشتہ ادوار میں ہونے والی لوٹ مار کی وجہ سے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آنے والا حج کورونا ایس او پیز کے تحت ہوا تو مہنگا ہوگا اور ویکسین میں حاجیوں کو ترجیحی دی جائے گی تاہم سعودی عرب کا حج پالیسی وضع کرنے میں ابھی کچھ وقت ہے۔

  • کورونا کی نئی قسم کا خوف کئی ممالک نے برطانیہ کی پروازوں پرپابندی لگادی

    کورونا کی نئی قسم کا خوف کئی ممالک نے برطانیہ کی پروازوں پرپابندی لگادی

    لندن :کورونا کی نئی قسم کا خوف کئی ممالک نے برطانیہ کی پروازوں پرپابندی لگادی ،اطلاعات کے مطابق یورپ میں کرونا وائرس کی نئی خطرناک قسم دریافت ہونے کے بعد ہلچل مچی ہوئی ہے ، ادھر کورونا کی نئی قسم کا خوف کئی ممالک نے برطانیہ کی پراوزوں پراپنے ملک میں داخل ہونے پرپابندی لگادی

    برطانوی ایئرلائنزکے جن مزید ملکوں نے داخلے پرپابندی لگائی ہے ان میں جرمنی ، آئرلینڈ اورفرانس شامل ہیں‌

    ذرائع کے مطابق برطانیہ اس وقت سخت مشکل میں ہے ادھر برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد اٹلی ، نیدر لینڈ اور بیلجیئم نے وہاں سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کردیں جب کہ دیگر یورپی ممالک بھی پابندیوں پر غور کر رہے ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈ میں بھی ایک مریض میں کورونا وائرس کی ایسی نئی قسم پائی گئی ہے جو کہ برطانیہ میں بھی دریافت ہوچکی ہے جس کے بعد نیدر لینڈ نے برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کو بند کردیا ہے۔

    دوسری جانب بیلجیئم کی حکومت نے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے برطانیہ سے آنے اور جانے والی پروازیں اور ٹرین سروسز کو معطل کردیا ہے۔ یہ پابندی بھی برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم دریافت ہونے پر کیا گیا ہے۔

    اٹلی سے ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا خدشہ ہے کہ کہیں برطانیہ میں دریافت ہونےوالے اس نئے کرونا وائرس کے پھیلاو کے ڈرسے پابندی لگا دی ہے

    دونوں ممالک کی جانب سے پروازوں اور ٹرینوں پر پابندی یکم جنوری تک برقرار رہیں گی تاہم اس کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے جو ستر فیصد تک پھیلتا ہے اور یہ نوجوانوں کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

  • کریتی سینن کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئیں

    کریتی سینن کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئیں

    بالی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ کریتی سینن کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ سب کو یہ خبر دیتے ہوئے خوشی ہور ہی ہے کہ آخر کار میرا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔


    اداکارہ کہا کہ میں اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔

    اُنہوں نے اپنی اس فتح پر تمام ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور اُن تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے تھے۔

    بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن بھی کورونا وائرس کا شکار

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا رپورٹس کے مطابق کریتی سینن کے قریبی ذرائع نے اُن کے وبائی مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

    کریتی سینن چندی گڑھ میں راج کمار راؤ کے ساتھ اپنے نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہیں، وہاں سے واپسی پر فلائٹ کی ایک تصویر پر کریتی سینن نے لکھا تھا کہ چندی گڑھ میں اپنا کام ختم کرنے کے بعد گھر لوٹ رہی ہوں۔

    کریتی سینن سے قبل چندی گڑھ میں ہی اپنی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ورون دھون، نیتو کپور، منیش پال اور ہدایتکار راج مہتا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

    نیتو کپور کورونا سے صحتیاب

    نیتو کپور کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئی ہیں جبکہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون اور راج مہتا کی طبیعت بھی کافی بہتر ہے اور وہ دوبارہ فلم کی شوٹنگ پر جانے کے لیے تیار ہیں تاہم وہ ڈاکٹرز کی تجاویز اور منفی ٹیسٹ آنے کے منتظر ہیں۔

    ساتھی اداکار کورونا وائرس کا شکار،انیل کپور شوٹنگ چھوڑ کر ممبئی واپس آگئے

  • ایک بڑے یورپی ملک نے برطانوی پروازوں پر پابندی عائد کردی

    ایک بڑے یورپی ملک نے برطانوی پروازوں پر پابندی عائد کردی

    لندن :ایک بڑے یورپی ملک نے برطانوی پروازوں پر پابندی عائد کردی ،اطلاعات کے مطابق ایک بڑے یورپی ملک نے اپنے ملک میں برطانوی پروازوں کواترنے سے منع کردیا ہے ،

    نیدرلینڈ نے برطانیہ سے آنے والی مسافر پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ روئٹرز کے مطابق اتوار کو نیدرلینڈ کی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی لہر کے باعث وہاں سے آنے والی مسافر پروازوں پر یکم جنوری تک پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کرسمس کی آمد سے قبل کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سخت پابندیاں لگانے کا اعلان کیا۔

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس سے قبل حکومت کی جانب سے کرسمس پر پابندیاں نرم کرنے کا کہا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کی وجہ سے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 67 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • فائز  ویکسین بھی ناکام، سائیڈ افیکٹ سامنے آنے لگے، ماہرین نے سر پکڑ لیے

    فائز ویکسین بھی ناکام، سائیڈ افیکٹ سامنے آنے لگے، ماہرین نے سر پکڑ لیے

    کرونا کا مبینہ طور پر واحد علاج فائز کمپنی کی ویکسین کے سائیڈ افیکٹ سامنے آنے لگے، ماہرین نے سر پکڑ لیے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کرونا کا علاج سمجھی جانے فائزرکمپنی کی ویکسین کا سائیڈ افیکٹ سامنے آگیا اس سلسلے میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) فائزر کورونا وائرس ویکسین کے بارے میں الرجی جیسے سائیڈ افیکٹ یا ردعمل کی تحقیقات کر رہی ہے ، یہ رد عمل فائزر ویکسین کے استعمال کے ایک ہفتے کے اندر امریکہ کی متعدد ریاستوں میں رپورٹ ہوا تھا .

    ایف ڈی اے کے مرکز برائے تشخیص حیاتیات اور تحقیق کے ڈائریکٹر پیٹر مارکس نے جمعہ کے روز دیر گئے صحافیوں کو بتایا کہ الاسکا کے علاوہ ایک سے زیادہ ریاستوں میں بھی اس کے بارے میں ایسا رد عمل ظاہر ہوا ہے اور ایف ڈی اے پانچ رد عمل کی تحقیقات کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ "ہم بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی) کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ، اور ہم واقعتا اپنے برطانیہ کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ، جنھوں نے یقینا الرجی کے رد عمل کی اطلاع دی۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم ان رد عمل میں سے ہر ایک سے حاصل ہونے والے تمام اعداد و شمار کو تلاش کرینگے جو واقعی ہوا تھا ، اور ہم یہ بھی سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ ویکسین کا کون سا جزو ان کی تیاری میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔اسی طرح شکاگو کے ہسپتال کرونا ویکسین کے رد عمل کی وجہ سے مریضوں کو لگانا ترک کردیا ہے جب اس کے چار افراد کو پر منفی رد عمل واضح ہونا شروع ہوا .

    انہوں نے مزید کہا ، "مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس صحیح الرجک رد عمل کے علاج معالجے کی دستیابی کے ساتھ صحیح حکمت عملی موجود ہے ، اور ہم اس کی بہت قریب سے نگرانی کرتے رہیں گے.

    مارکس نے کہا کہ ایف ڈی اے کو اس بات کا یقین نہیں تھا کہ ان کی وجہ سے کیا رد عمل ہوا ہے لیکن انہوں نے پولیٹین گلیکول نامی کیمیکل کا اشارہ کیا ، جو فائزر اور بائیو ٹیک کے ساتھ ساتھ موڈرنہ کے ذریعہ تیار کردہ ویکسینوں میں موجود ہے جو کہ اس سائیڈ افیکٹ کی وجہ بن سکتا ہے

  • زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم دریافت  :   برطانوی ماہرین طب کاانکشاف

    زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم دریافت : برطانوی ماہرین طب کاانکشاف

    لندن : زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم دریافت:برطانوی ماہرین طب کاانکشاف ،اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وائٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے۔

    اپنے بیان میں چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم آئی ہے جو بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے اور اس پر ہمیں تیزی سے کام کرنا ہوگا تاکہ یہ زیادہ اموات کا سبب نہ بن سکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق یہ نئی قسم جنوب مشرق میں پھیل رہی ہے جبکہ ایڈوائزری گروپ نے بھی نئی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    دوسری جانب کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن کے چوتھے درجے کی پابندیاں متعارف کرادی ہیں۔

    بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ٹیئر فور کا اطلاق لندن سمیت ساؤتھ ایسٹ کے علاقوں میں اتوار سے ہوگا جبکہ کرسمس پر 5 روز کیلئے نرم کی جانے والی پابندیاں اب صرف ایک روز نرم کی جائیں گی۔

  • آئی سی یو میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے کورونا کے 9 مریض ہلاک ،متعدد زخمی

    آئی سی یو میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے کورونا کے 9 مریض ہلاک ،متعدد زخمی

    انقرہ : آئی سی یو میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے کورونا کے 9 مریض ہلاک،طلاعات کے مطابق ترکی کےاسپتال میں آئی سی یو میں آکسیجن سلنڈر پھٹنےسےآگ بھڑک اٹھی، آگ سےجھلس کر آئی سی یومیں داخل کورونا کے 9مریض ہلاک ہوگئے۔

    خبرایجنسی کےمطابق واقعہ ترکی کے شمال مشرقی علاقے کے اسپتال میں پیش آیا جہاں آئی سی یو میں موجو دگیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔

    آگ سے جھلس کر 9 مریض ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونےوالےتمام مریض کورونامیں مبتلا تھے۔دیگر زخمی مریضوں کو دوسرےاسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    یاد رہےکہ کرونا وائرس کی تباہ کاریوں نے ترکی کو بھی بہت متاثرکیا ہےاوراس وقت توصورت حال بگڑتی جارہی ہے

  • مولانا طارق جمیل کا کرونا کا دوسرا ٹیسٹ، کیا رپورٹ آئی؟

    مولانا طارق جمیل کا کرونا کا دوسرا ٹیسٹ، کیا رپورٹ آئی؟

    مولانا طارق جمیل کا کرونا کا دوسرا ٹیسٹ، کیا رپورٹ آئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہے

    پاکستان کے معروف عالم دین اور تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ،مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپ سب کی دعا سے کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے،اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں، آمین

    واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا،

    مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

    مساجد میں جانے سے اگر بیماری پھیلتی ہے تو جان کی حفاظت بھی ہمارے دین کا حصہ ہے، مولانا طارق جمیل

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • امریکہ میں کرونا کی ایک اور ویکسین ، ٹرمپ کا بڑا اعلان

    امریکہ میں کرونا کی ایک اور ویکسین ، ٹرمپ کا بڑا اعلان

    امریکہ میں کرونا کی ایک اور ویکسین ، ٹرمپ کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے، امریکہ میں کرونا کی ایک اور ویکسین سامنے آئی ہے

    امریکہ میں کوروناکے علاج کے لیے فائزر کے بعد اب ایک اور ویکسین ماڈرنا کے استعمال کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ نے ماڈرنا کی 200 ملین خوراکیں خریدنے پر اتفاق کیا ہے اور60 لاکھ جہاز خوراک کی ترسیل کیلئے تیار ہیں ۔

    امریکہ میں پیر کے روزسے فائزر کی ویکسین کا استعمال پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ یہ پہلی ویکسین ہے جس کی امریکہ میں منظوری دی گئی ہے جو کہ کورونا وائرس سے بچاؤ میں 95 فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری اعلان سے چند گھنٹے قبل ایک ٹویٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماڈرنا ویکسین کو منظور کرلیا گیا اور اس کی تقسیم فورا شروع ہوجائے گی ۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے منعقدہ ایک لائیو پروگرام میں امریکی نائب صدر مائیک پینیس ، ان کی اہلیہ اور سرجن جنرل جیرم ایڈمز نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی۔ اس موقع پر امریکی نائب صدر نے ڈاکٹرز اور ناظرین سے مخاطب ہو کرکہا کہ مجھے کچھ بھی محسوس نہیں ہوا۔

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    وائٹ ہاؤس کے مطابق اس اقدام کا مقصد اس ویکسین کے محفوظ اور کارآمد ہونے کی ترویج کرنا اور امریکی عوام میں اس کے لیے اعتماد پیدا کرنا ہے۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال کافی تشویش ناک ہے اور متاثرہ ممالک میں امریکہ سرفہرست ہے ، امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے اعدوشمار کے مطابق امریکہ میں اموات کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 529 تک جا پہنچی ہے

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟