Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا سے اموات میں مزید تیزی، 24 گھنٹوں میں 87 اموات

    کرونا سے اموات میں مزید تیزی، 24 گھنٹوں میں 87 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 87 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی کل 9 ہزار 250 تک پہنچ چکی ہے، 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہو گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 4 ہزار 501 مریض صحتیاب ہو چکے اور 40 ہزار 922 زیر علاج ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 558 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 302، خیبر پختونخوا ایک ہزار 521، اسلام آباد میں 388، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 203 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 35 ہزار 905، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 448، سندھ میں 2 لاکھ 2 ہزار 983، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 706، بلوچستان میں 17 ہزار 880، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 937 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 814 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 24.59فیصد ہوگئی ہے۔کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 17.71فیصد، راولپنڈی17.21، آزاد جموں کشمیر9.30، بلوچستان7.59، گلگت بلتستان1.63، اسلام آباد3.6 فیصد ہے۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے گدھی کا دودھ اکسیر:9 ہزارروپے فی لیٹرفروخت ہونے لگا

    کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے گدھی کا دودھ اکسیر:9 ہزارروپے فی لیٹرفروخت ہونے لگا

    پیپر:کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے گدھی کا دودھ اکسیر:9 ہزارفی لیٹرفروخت ہونے لگا ،اطلاعات کے مطابق یورپ سمیت کئی دیگرملکوں میں کرونا وائرس کے خلاف اکیسر کے طورپرگدھی کا دودھ بطورعلاج استعمال ہونے لگا،

    جہاں ایک طرف دنیا عالمی وبا کرونا وائرس کے دنوں میں صحت کے بارے میں حساس ہے اور توانائی سے بھرپور غذا ان کی ترجیح ہے۔ ایسے میں البانیہ میں گدھی کے دودھ کی طلب میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔

    خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق گدھی کے دودھ کے حصول کے لیے باڑوں پر شہریوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ کیوں کہ مقامی افراد اس دودھ کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ یہ وٹامنز سے بھرپور ہے اور انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔

    ایک فارم پر گدھوں کی افزائش کی جا رہی ہے۔ جب کہ گدھی کے دودھ کے خریداروں کا ایک ہجوم ایک بوتل کے حصول کے لیے اس فارم کے باہر موجود ہوتا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق البانیہ میں بہت سے لوگ اپنی صحت کو بہتر رکھنے کے جتن کرتے نظر آتے ہیں۔

    پیپر نامی گاؤں کے ایک چھوٹے سے فارم میں درجنوں چوپائے موجود ہیں۔ فارم کے 37 سالہ مینیجر ایلٹن ککیا کا کہنا ہے کہ گدھی کے دودھ کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

    دودھ کی طلب میں اضافہ گدھوں کی افزائش کرنے والوں کے لیے اچھی خبر ثابت ہوئی ہے۔ جب کہ گدھوں کو بھی اب آرام دہ ماحول میں باڑوں میں رکھا جا رہا ہے۔ جب کہ بوجھ اٹھانے اور بار برداری جیسا روایتی مشکل کام ان سے نہیں لیا جا رہا۔

    البانیہ میں گدھے سے عام طور پر پہاڑی راستوں پر بھاری بھر کم گدھا گاڑیاں کھینچنے کا کام لیا جاتا ہے۔

    ایلٹن ککیا کا کہنا ہے کہ اس سخت کام کے باوجود گدھا ایک نفیس جانور ہے۔ جب کہ گدھی سے دودھ کے حصول کے لیے اس کو محبت اور نرمی کی ضرورت رہتی ہے۔

    ایلٹن ککیا نے دو سال قبل صحافت کو خیرباد کہا تھا اور خاندانی باڑہ سنبھال لیا تھا۔ دودھ کے حصول کے مقصد سے البانیہ میں گدھوں کی افزائش کے صرف دو باڑے ہیں جن میں سے ایک ایلٹن ککیا کی ملکیت ہے۔

    البانیہ میں گدھے کے دودھ کی فی لیٹر قیمت 50 یورو (لگ بھگ ساڑھے نو ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

    ایک ایسے ملک میں جہاں میں اوسط آمدن 400 یوروز ہو۔ وہاں یہ قیمت بہت زیادہ ہے۔ لیکن کرونا کے خوف کے سبب گدھی کے دودھ کی طلب میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

    اگرچہ کوئی بھی شخص گدھی کے دودھ کو کرونا وائرس کا علاج ہونے کا دعویٰ نہیں کر رہا۔ لیکن کئی لوگ اس دودھ میں موجود غذائیت کے قائل ہیں۔

    کلیا یامیری ایگرو انوائرمنٹل انجینئرنگ کی طالبہ ہیں۔ وہ پیپر گاؤں آئیں تاکہ کرونا وائرس سے متاثرہ والدین کے لیے گدھی کے دودھ کی دو بوتلیں خرید سکیں۔

    کلیا یامیری نے خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ سے گفتگو میں کہا کہ ادویات کے ساتھ ساتھ گدھی کا دودھ نظام تنفس کے لیے فطری دوا ہے۔

  • امریکن ایئرلائن نئے عزم کےساتھ پھرلوٹ آئی:160 پائلٹ بھرتی کرنے کا اعلان

    امریکن ایئرلائن نئے عزم کےساتھ پھرلوٹ آئی:160 پائلٹ بھرتی کرنے کا اعلان

    واشنگٹن :امریکن ایئرلائن نئے عزم کےساتھ پھرلوٹ آئی:160 پائلٹ بھرتی کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق امریکی ائیرلائن نے کرونا وبا سے سخت متاثرہونے کے بعد پھر سے نئے عزم کے ساتھ دنیا بھر میں اپنی فضائی سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے

    ذرائع کے مطابق امریکن ائیرلائن نے بوئنگ 737 میکس کی بحالی کے موقع پرمزید 160 پائلٹ بھرتی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی قرار دی جارہی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ ایئرلائن اس سلسلے ماہرپائلٹوں کی تلاش میں تاکہ وہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اپنی فضآئی سروس کا اعلان کردیں‌

    ذرائع کے مطابق اس دوران پائلٹوں کو 35 دن کی اسائنمنٹ دی جائے گی جس کے لیے ان کوسالانہ کے حساب سے ایک لاکھ 48 ہزاربرطانوی پاونڈ تنخواہ دی جائے گی

    ذرائع کا کہنا کہ امکان یہی ہےکہ یہ ایئر لائنز 2021 کے ابتدائی مہینوں میں 737 بوئنگ کے ساتھ اپنے سفرکو شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ امریکن ایئر لائنز اپنی پہلی تجارتی پروازیں 29 دسمبر کو شروع کرے گی۔

    بوئنگ 737 کی بھرپورواپسی کو خوش آئند قراردیا جارہاہے ، یہ وہی بوئنگ کمپنی ہے جس کے ایک طیارے کو 2019 مین ایک حادثے کے بعد مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا ،اس حادثے میں 346 افراد ہلاک ہوگئےتھے

    اس حادثے نے اس امریکی ایئرلائنز کوتباہی کے دہانے پرپہنچا دیا تھا ،اس حادثے کی وجہ سے ہی چیف ایگزیکٹو ڈینس مائلن برگ کواستعفیٰ دینے پرمجبورکردیا گیا تھا جبکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کو معاوضے کے طور پر 20 بلین ڈالر سے زیادہ کی رقم ادا کرنا پڑی تھی

    ٰیاد رہےکہ کرونا وبا کی تباہ کاریوں نے بوئنگ کمپنی کواس قدرنقصان پہنچایا تھا کہ اس بوئنگ نے اکتوبر میں کہا تھا کہ وہ 2021 کے آخر تک اپنے 160،000 کارکنوں میں سے 30،000 کوملازمت سے فارغ کردے گی ، تاہم نئے فیصلے سے ان ملازمین کوحوصلہ ملا ہے جواس ڈاون سائزنگ کا شکارہوسکتے تھے

    اس امریکی ائیرلائن نے پائلٹوں کی بھرتی کا اشتہاردیا ہے جس میں لکھا ہے کہ پائلٹوں کے پاس ایئر لائنز کے لئے 1،000 گھنٹے سے زیادہ طیارہ اڑانے کا تجربہ ہونا ضروری ہے ، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی شرط عائد کی گئی ہے کہ درخواست دینے والا پائلٹ کسی حادثے کا ذمہ داربھی نہین ہونا چاہیے

  • امریکہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3700 جاں بحق

    امریکہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3700 جاں بحق

    واشنگٹن :امریکہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3700 جاں بحق،اطلاعا ت کے مطابق دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں اور اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ادھر امریکہ سے آنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3700 جاں بحق ہوگئے ہیں

    کورونا وائرس کے وار دنیا بھر میں جاری ہیں جس کے باعث اموات اور عالمی وبا کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے تاہم امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ امریکہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث ریکارڈ 3700 اموات ہوئیں جبکہ ڈھائی لاکھ مریض رپورٹ ہوئےہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 52 لاکھ 82 ہزار 798 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 68 ہزار 356 ہو گئیں۔

    کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 7 لاکھ 61 ہزار 840 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک لاکھ 7 ہزار 205 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 28 لاکھ 52 ہزار 602 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔

    ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک ہندوستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے اورکورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے ۔

  • کرو نا سے ایک اور ڈاکٹر کی موت

    کرو نا سے ایک اور ڈاکٹر کی موت

    کرو نا سے ایک اور ڈاکٹر کی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے اور کرونا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    کرونا سے ایک اور ڈاکٹر کی موت ہوئی ہے،خیبر پختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر انتقا ل کر گئے ڈاکٹر مظفرسید سیدو ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج تھے،ڈاکٹرمظفرسول اسپتال بری کوٹ میں تعینات تھے

    خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 37 ہوگئی،

    خیبر پختونخواہ کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 25 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں ایل آرایچ میں 8 ٹی ایم اووز، 2 اسسٹنٹ پروفیسر اور پیرا میڈیکس سمیت ایڈمنسٹریشن سٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

    اندھیر نگری، چوپٹ راج،بزدار کی نگری میں جعلی ڈاکٹروں کا گروہ بے نقاب

    پشاور کے دوسرے بڑے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں اور ڈاکٹروں سمیت دیگر عملے کے 50 اہلکار متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے جہاں ڈاکٹروں میں تشویش پائی جا رہی ہیں وہیں ہسپتال میں مریضوں اور شہریوں میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کرونا سے مزید 84 اموات، مریضوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے لگا

    کرونا سے مزید 84 اموات، مریضوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے لگا

    کرونا سے مزید 84 اموات، مریضوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے لگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا سے اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 84 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی کل 9 ہزار164تک پہنچ چکی ہے۔ ملک میں 2 ہزار972 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494ہو گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 99 ہزار852مریض صحتیاب ہو چکے اور 42 ہزار 478 زیر علاج ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 522 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 270، خیبر پختونخوا ایک ہزار 511، اسلام آباد385، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 177 اور آزاد کشمیر میں 200 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 35 ہزار700، خیبر پختونخوا52 ہزار41، سندھ2 لاکھ 1 ہزار80، پنجاب ایک لاکھ 30 ہزار122، بلوچستان17 ہزار 868، آزاد کشمیر7 ہزار 893 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 810 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح7.59 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 24.59فیصد ہوگئی ہے۔کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 17.71فیصد، راولپنڈی17.21، آزاد جموں کشمیر9.30، بلوچستان7.59، گلگت بلتستان1.63، اسلام آباد3.6 فیصد ہے.

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • انقرہ :پاکستان ایمبیسی اسکول ڈائریکٹرکے لیےشاندارخدمات پرترکی کا اعلیٰ ایوارڈ

    انقرہ :پاکستان ایمبیسی اسکول ڈائریکٹرکے لیےشاندارخدمات پرترکی کا اعلیٰ ایوارڈ

    انقرہ :انقرہ :پاکستان ایمبیسی اسکول ڈائریکٹرکوشاندارخدمات پراعلیٰ ایوارڈ ،اطلاعات کے مطابق ترکی کی معروف او ایس ٹی ایم ٹیکنیکل یونیورسٹی نے بدھ کے روز انقرہ میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں پاکستان سفارت خانہ اسکول انقرہ کے ڈائریکٹر سید غالب رضا گیلانی کو پہلا "انٹرنیشنل ایجوکیشن انٹرپرینیور ایکیلنس ایوارڈ” سے نوازا۔

    انقرہ میں ہونے وال اس تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر امراللہ ایلر ، چیئر مین نیشنل ایجوکیشن ، کلچر ، یوتھ اینڈ اسپورٹ کمیشن آف گرینڈ نیشنل اسمبلی کے چیئرمین ، مہمان خصوصی تھے جبکہ سفیر پاکستان محمد سائرس سجاد قاضی۔ او ایس ٹی ایم بورڈ آف ٹرسٹی کے چیئرمین ، مسٹر اورہان آڈن .آسٹم ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ریکٹر ، پروفیسر ڈاکٹرمورات اور ایوسٹیم ٹیکنیکل یونیورسٹی اور پاکستان ایمبیسی اسکول کے فیکلٹی ممبران نے ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔

    اس اعزازی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر امراللہ آئلر نے اپنے خطاب میں‌ کہا کہ پاکستان ہمارا برادر ملک ہے اور ترک "جیوے پاکستان” کہتے ہوئے بڑے خوش ہوتے ہیں ۔ انہوں نے تعلیم کے میدان میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون اور ترقی کی اہمیت پربھی سیرحاصل گفتگو کی

    سفیر سائرس قاضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ او ایس ٹی ایم ٹیکنیکل یونیورسٹی کی جانب سے اس افتتاحی ایوارڈ کا تحفہ نہ صرف غالب گیلانی کے لئے اعزاز ہے بلکہ یہ پاکستانی سفارت خانہ اور پاکستانی اکیڈمیہ کے لئے اعزاز بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایمبیسی اسکول پاکستان کا ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے جس میں پاکستان ، ترکی اور 50 سے زائد غیر ملکی شہریوں کے طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔

    مسٹر اورہان ایدن نے اپنے خطاب میں پاک ترکی کے درمیان خصوصی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعلیم کے میدان میں‌ ان دونوں برادرملکوں کے درمیان تعلقات بہترکرنے میں مدد کرے گا

    او ایس ٹی ایم ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مراد یلیک نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ او ایس ٹی ایم ٹیکنیکل یونیورسٹی ترکی کی پہلی انڈسٹری یونیورسٹی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مرات نے ایوارڈ کے انتخاب کے معیار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انقرہ میں مختلف سفارت خانوں سے وابستہ ایک بڑی تعداد میں اسکول موجود ہیں ، تاہم جوتعلیم وتربیت کے میدان میں غالب رضا گیلانی کے کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں وہ قابل قدر ہیں‌، انہوں نے غالب گیلانی کی خدمات پرایک طائرانہ نظردوڑاتے ہوئے کہا کہ غالب گیلانی ایک قابل تعلیم ماہر ہیں جنہوں نے پاکستان ، چین ، کینیڈا ، مصر ، ایران اور ترکی میں خدمات انجام دیں

    اس اہم تقریب میں سید غالب رضا گیلانی نے ریکٹر اور او ایس ٹی ایم ٹیکنیکل یونیورسٹی کا ایوارڈ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ یقینی طور پر پاکستانیوں ایک خوشی کا پیغام اورمقام ے اس سے دونوں ملکوں کے درمیان قائم محبت کے بندھن کو مستحکم کرے گا جو پاکستان اور ترکی کو متحد کرتا ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے اپنے والدین اور اساتذہ کی خدمات کوسراہتے ہوئے اس اعزاز کو انہوں نے اسکول کے طلباء اور ساتھیوں کے ساتھ کے نام کردیا۔

  • سعودی عرب جیسے طاقتورملک کا کرونا نے  معاشی دیوالیہ نکال دیا :پاکستان کس باغ کی مولی

    سعودی عرب جیسے طاقتورملک کا کرونا نے معاشی دیوالیہ نکال دیا :پاکستان کس باغ کی مولی

    ریاض:سعودی عرب جیسے طاقتورملک کا کرونا نے معاشی دیوالیہ نکال دیا :پاکستان کس باغ کی مولی ،اطلاعات کے مطابق کرونا وبا نے دنیا کے معاشی طورپرطاقتورملکوں کا ستیا ناس کردیا ہے ، غریب ملکوں‌ کا کیا بنا ہوگا،

    اس وقت دنیا پرحکمرانی کرنے والا امریکہ ، ایسے ہی دیگر ترقی یافتہ کہلانے والے معاشی طورپراس قدر تباہ ہوگئے ہیں کہ ان کی کمرٹوٹ گئی ہے اوران ملکوں کے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگراس سال کے آخرتک کرونا وبا ختم بھی ہوجائے تو اگلے 20 سالوں تک معیشت کوسنھبالنے میں لگیں گے

    لیکن کرونا وبا ابھی تو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ، ادھرعرب دنیا میں معاشی طور پرمضبوط قراردیے جانے والے ملک سعودی عرب کا بھی معاشی دیوالیہ نکل گیا ہے،

    عالمی معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ سال 2020دُنیا بھر کی معیشتوں کے لیے بربادی کا پیغام لے کر آیا ہے۔ سعودی عرب بھی اس وبا سے معاشی طور پر بُری طرح متاثر ہوا ہے جس کا نتیجہ سال 2021ء کے بجٹ پر بھی پڑا ہے۔

    دُنیا کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن اور صنعتوں کا پہیہ جام رہنے سے سعودی تیل کی آمدنی بھی رواں سال بہت کم رہی ہے جو کہ سعودی عرب کی کمائی کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔

    جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سعودی عرب کا مالی خسارہ1 کھرب 41 ارب ریال تک جا پہنچا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودیہ کے مالیاتی بجٹ میں اہم شاریے سامنے آئے ہیں۔ ان میں تیل کے شعبے میں 412 ارب ریال کی آمدن بھی شامل ہے۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس سال 2020ء میں مجموعی آمدنی میں تیل کی آمدن کا حصہ 53.5% رہا۔ اسی عرصے میں نان آئل ریونیو کا حجم 358 ارب ریال رہا۔یہ مملکت کی مجموعی آمدنی 770 ارب ریال کے 46.5% کے برابر ہے۔

    نئے مالی سال کے لیے بجٹ میں 9 کھرب، 90 ارب ریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔ سال 2021 کے بجٹ کے اعداد و شمار کیمطابق 990ارب ریال کے خرچ کے مقابلے میں 849 ارب ریال کی آمدن ہوئی ہے۔

    سعودی ماہرین معاشیات نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ متوقع خسارہ اگلے سال ریکارڈ کیا جائے گا جو 141 ارب ریال تک ہوسکتا ہے۔ خسارے سے جی ڈی پی کا تناسب 4.9 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں 2021 میں متوقع کل عوامی قرض 937 ارب ریال ہو گا۔

  • دُبئی میں کارکن کو ماں کے جنازے میں شرکت کے لیے چھُٹی نہ ملی:شرمناک وجہ سامنے آگئی

    دُبئی میں کارکن کو ماں کے جنازے میں شرکت کے لیے چھُٹی نہ ملی:شرمناک وجہ سامنے آگئی

    دبئی : دُبئی میں کارکن کو ماں کے جنازے میں شرکت کے لیے چھُٹی نہ ملی:کیونکہ وہ عجمی تھا ،اطلاعات کے مطابق ایک بھارتی کارکن کو اپنی والدہ کی بیماری اور وفات پر فوری وطن واپس جانے کی اجازت نہ ملی تو اس نے غصے میں کارکنان کی واپسی کی فہرست تیار کرنے والے ساتھی ملازم کو شدید زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق 38 سالہ بھارتی ملزم ایک کنسٹرکشن کمپنی میں ملازم ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران اس کی والدہ کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی۔ کمپنی کی جانب سے اس دوران ملازمین کو خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس بھجوایا جا رہا تھا۔

    تاہم بھارتی کارکن کو والدہ کی وفات کے موقع پر واپس جانے کی اجازت نہ ملی، بلکہ اس کی جگہ دیگر 22 ملازمین کو وطن بھیج دیا گیا۔

    اس بات پر طیش میں آ کر بھارتی کارکن نے اپنے ساتھی ملازم کو شدید زخمی کر دیا، کیونکہ اسے شک تھا کہ کارکنان کی فہرست اسی نے تیار کی تھی اور جان بوجھ کر اس کا نام شامل نہیں کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اس بھارتی نوجوان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے

  • مدارس فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ

    مدارس فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے اور مریضوں او اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہ ہے

    سندھ حکومت نے صوبے میں مدارس فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    محکمہ داخلہ سندھ نے مدارس کی فوری بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،مدارس کی بندش کا فیصلہ کورونا کے پھیلاوَ کےخدشہ کے پیش نظر کیاگیا

    راچی کے ضلع جنوبی میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں، کلفٹن اور گارڈن میں 7 دکانیں اور 6 ریسٹورنٹس سیل کر دیئے گئے۔ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کی ہدایات پر گارڈن، لیاری، سول لائنز میں ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران کلفٹن بلاک 2 میں 7 دکانیں سیل کر دیں۔ سسٹنٹ کمشنر گارڈن نے 6 ریسٹورنٹس کو سیل کیا۔ لیاری میں 18 افراد کو ماسک نہ پہننے پر 500 روپے فی کس جرمانہ کیا گیا۔ ریسٹورنٹس اور دکانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کیا گیا۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 71 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 80 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہوگئی۔