Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ،اموات بھی بڑھنے لگیں

    پاکستان میں کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ،اموات بھی بڑھنے لگیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے اور کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 1650 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 9 اموات ہوئی ہیں، پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد3 لاکھ 44 ہزار839 ہوگئی ہے جبکہ کرونا سے اموات کی تعداد 6 ہزا ر 977 تک ہو گئی ہے،پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ18 ہزار881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 18 ہزار981 زیرعلاج ہیں،

    این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 50ہزار169 اور پنجاب میں ایک لاکھ 6 ہزار922 ہے۔ خیبرپختونخوا40 ہزار657، اسلام آباد21ہزار861، بلوچستان16ہزار106، آزاد کشمیر4 ہزار 758 اورگلگت میں4ہزار366 مریض سامنے آ چکے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار408 ، سندھ میں 2 ہزار 684، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار288، اسلام آباد241، بلوچستان154، ‏گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں109 اموات ہو چکی ہیں

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کرونا بارے غلط خبر نشر کرنے پر صحافی کو عدالت نے سزا سنا دی

    کرونا بارے غلط خبر نشر کرنے پر صحافی کو عدالت نے سزا سنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے حوالہ سے غلط خبر شائع کرنے پر عدالت نے صحافی کو 2 برس کی سزا سنا دی

    واقعہ ابوظہبی میں پیش آیا جہاں فیڈرل عدالت نے کرونا کے حوالہ سے غلط خبر نشر کرنے پر مقامی ٹی وی کے رپورٹر کو دو برس قید کی سزا سنائی ہے

    مقامی ٹی وی کے ایک رپورٹر نے کورونا وائرس سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی ہلاکت کی خبر نشرکی تھی جس کی معاونت ایک عرب ملک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی نے کی تھی۔ غلط خبرکی وجہ سے معاشرے میں کافی خوف ہراس پھیل گیا تھا۔ خبرنشرہونے کے بعد اس کی تردید وزارت صحت کی جانب سے بھی کی گئی تھی اور اس حوالے سے رپورٹر اور غیر ملکی کے خلاف مقدمہ بھی قائم کیا گیا تھا

    عدالت نے غلط خبر پر دونوں کو2 برس قید کی سزا کے ساتھ غیر ملکی کے لیے ملک بدری کے احکامات بھی جاری کئے ہیں ۔ ابتدائی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائرکی گئی جس پر فیڈرل اپیل کورٹ نے حالات و شواہد کاجائزہ لیتے ہوئے سابق عدالت کے فیصلے کو برقراررکھتے ہوئے سزاکی توثیق کردی۔

    واضح رہے کہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سدباب کیلئے جہاں سخت اقدامات کئے جارہے ہیں وہیں عوام کو کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کررہے ان پر جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے

  • کرونا سے پاکستان میں مزید 20 اموات ،مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا سے پاکستان میں مزید 20 اموات ،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 20 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1502 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 943 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 753 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور 16 ہزار 912 زیرعلاج ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 21 ہزار 302 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 6 ہزار 208، سندھ میں ایک لاکھ 48 ہزار 922، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 285، بلوچستان میں 16 ہزار 41، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 343 اور آزاد کشمیرمیں 4 ہزار 652 مریض سامنے آئے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 399، سندھ میں 2 ہزار 667، خیبر پختونخوا میں ، ایک ہزار 288، اسلام آباد میں 236، بلوچستان میں 153، ‏گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 107 اموات ہو چکی ہیں

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

    این سی اوسی کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طورپر31 جنوری 2021 تک ان اقدامات کو لے کرجاناچاہتے ہیں ، اس اہم اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ وائرس کا پھیلاو تیزی سے بڑھ رہا ہے،

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، ملتان ، حیدرآباد) ، گلگت ، مظفرآباد ، میر پور ، پشاور ، کوئٹہ ، گوجرانوالہ ، گجرات ، فیصل آباد ، بہاولپور ، ایبٹ آباد میں مندرجہ ذیل اقدامات اٹھانے ہوں گے

    اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ماسک پہننے کےحوالے سے جی بی ماڈل کا نفاذ یعنی 100 روپے جرمانہ اور 3 ماسک موقع پر جاری کیئے جائیں‌ گے انڈور شادیوں پر پابندی ، صرف بیرونی شادیوں کی اجازت 1000 افراد کی بالائی حد (20 نومبر 2020 سے لاگو ہوگی)۔

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • ملک میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، این سی اوسی کےہنگامی اقدامات ،گھروں سے کام کا منصوبہ

    ملک میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، این سی اوسی کےہنگامی اقدامات ،گھروں سے کام کا منصوبہ

    اسلام آباد:ملک میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، این سی اوسی کےہنگامی اقدامات کااعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پھرسخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان اقدامات کا مقصد شہریوں کوہرصورت کرونا وائرس کے حملوں سے محفوظ رکھنا ہے

    این سی اوسی کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طورپر31 جنوری 2021 تک ان اقدامات کو لے کرجاناچاہتے ہیں ، اس اہم اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ وائرس کا پھیلاو تیزی سے بڑھ رہا ہے،

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، ملتان ، حیدرآباد) ، گلگت ، مظفرآباد ، میر پور ، پشاور ، کوئٹہ ، گوجرانوالہ ، گجرات ، فیصل آباد ، بہاولپور ، ایبٹ آباد میں مندرجہ ذیل اقدامات اٹھانے ہوں گے

    اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ماسک پہننے کےحوالے سے جی بی ماڈل کا نفاذ یعنی 100 روپے جرمانہ اور 3 ماسک موقع پر جاری کیئے جائیں‌ گے
    انڈور شادیوں پر پابندی ، صرف بیرونی شادیوں کی اجازت 1000 افراد کی بالائی حد (20 نومبر 2020 سے لاگو ہوگی)۔ اضافی تفصیلات الگ سے جاری کی جارہی ہیں۔

    تمام سرکاری / نجی دفاتر میں 50٪ عملے کے لئے "ہوم فار ورک” کی پالیسی۔

    ہاٹ اسپاٹ علاقوں پر مبنی نسبتا وسیع تر اسمارٹ لاک ڈاؤن (ایس ایل ڈی)۔

    اگلے نوٹس تک 7 نومبر 2020 (صرف بیرونی شادیوں کے لئے 20 نومبر 2020) سے عملدرآمد کے لئے تمام فیڈریٹنگ یونٹوں کو اجراء کے لئے ارسال کیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 30 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 30 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 30 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے،سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ شروع ہوگیا ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے پاکستان میں 30 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1376 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار923 ہوگئی ہے جبکہ کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد
    3 لاکھ 40 ہزار251تک پہنچ گئی ہے،پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 17ہزار86 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور16ہزار242 زیرعلاج ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد20 ہزار967 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 5 ہزار856، سندھ میں ایک لاکھ 48 ہزار343، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار148، بلوچستان میں 16 ہزار33، گلگت بلتستان میں 4 ہزار332 اور آزاد کشمیرمیں 4ہزار572 مریض سامنے آئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 390 ، سندھ میں 2 ہزار664 ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار287، اسلام آباد میں 231، بلوچستان میں 152، ‏گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 107 اموات ہو چکی ہیں

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔ صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

  • چین میں کرونا نے پھرحملے تیزکردیئے،صورتحال خطرناک ہونا شروع ہوگئی،پابندیاں ہی پابندیاں

    چین میں کرونا نے پھرحملے تیزکردیئے،صورتحال خطرناک ہونا شروع ہوگئی،پابندیاں ہی پابندیاں

    بیجنگ:چین میں کرونا نے پھرحملے تیزکردیئے،صورتحال خطرناک ہونا شروع ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق کرونا نے دنیا بھرمیں پھربے چینی پیدا کردی ہے اوراطلاعات یہ ہیں کہ کرونا وائرس بڑی تیزی سے چین میں پھیلنا شروع ہوگیا ہے،

    ادھر چینی وزارت خارجہ کی طرف سے کچھ پابندیاں عائد کی گئی ہیں جس کی وجہ سے کئی ممالک کے شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے ،

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد اپنے ملک میں سختیاں بڑھادی ہیں اور کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے وائرس سے بری طرح متاثرہ ملک برطانیہ، بیلجیئم اور فلپائن کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    اس کے علاوہ چین نے امریکا، فرانس اور جرمنی کے شہریوں سے چین آمد پر صحت سے متعلق اضافی ٹیسٹ کے نتائج دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ چین نے برطانیہ سے آنے والے ایسے غیر چینی شہریوں کے بھی ملک میں داخلے کو عارضی معطل کردیا ہے جن کے پاس چین میں رہائش کا اجازت نامہ موجود ہے جب کہ فلپائن اور بیلجیئم میں موجود چینی سفارتخانوں کی جانب سے بھی ان کے شہریوں کے چین میں داخلے کو روکنے کے لیے اسی طرح کا بیان جاری کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ سے غیر چینی باشندوں کے چین آنے پر پابندی کا فیصلہ برطانیہ میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد لگنے والے لاک ڈاؤن کے بعد کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے آغاز کے بعد سے بیلجیئم اور یورپ میں روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جب کہ فلپائن کا دوسرا نمبر ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 نومبر سے امریکا، فرانس، جرمنی اور تھائی لینڈ سے چین آنے والے افراد کو لازمی طور پر اینٹی باڈیز اور دیگر ٹیسٹ کے نتائج دکھانا ہوں گے جب کہ یہ نتائج بورڈنگ سے 48 گھنٹے قبل کے ہونا ضروری ہیں۔

    اس کے علاوہ اگر کسی مسافر کو بذریعہ چین کسی ملک کا سفر کرنا ہے تو اس کے لیے بھی ٹرانزٹ ملک میں یہ ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا اور اس کے نتائج دکھانا ہوں گے۔

    دوسری طرف پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی ہے جس کی وجہ سے حکومت اگلے چند دنوں تک بڑے فیصلے لینے کا سوچ رہی ہے

  • کرونا نےپھرپاکستان میں پنجے گاڑلیے:سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے27 افراد کورونا کا شکار ہوگئے

    کرونا نےپھرپاکستان میں پنجے گاڑلیے:سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے27 افراد کورونا کا شکار ہوگئے

    کراچی :کرونا نےپھرپاکستان میں پنجے گاڑلیے:سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے27 افراد کورونا کا شکار ہوگئے،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس نے ایک بارپھرپاکستان میں پنجے گاڑنے شروع کردیئے ہیں‌، ادھر حکام کا کہنا ہےکہ اچانک بہت بڑی تعداد کرونا وائرس کا شکارہوگئی ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے حکام کوشک گزرنے پرجب ان خدشات کی تصدیق کرنا پڑی تو معلوم ہوا کہ ستائس اہلکاروں کے مثبت ٹیسٹ آئے ہیں

    دوسری طرف یہ سول ایوی ایشن کی طرف سے بھی اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ واقعی بہت بڑی تعداد کرونا وائرس کا شکارہوگئی ہے ، ان افراد کوقرنطینہ پربھیج دیا گیا ہے ، جب کہ حکام نے مزید بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ عارضی طورپراس ٹریننگ سینٹرکو بند ہی نہ کرنا پڑا جائے

    حکام کا کہنا ہے کہ یہ سن کرسب پریشان ہوگئے کہ جب حیدرآباد میں زیرتربیت 27 ایئرٹریفک کنٹرولر کورونا کا شکار ہوئے، 2 روز قبل 3 ٹرینی ایئرٹریفک کنٹرولر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا

  • ڈاکٹرعامر لیاقت اہلیہ طوبیٰ عامر سمیت کرونا وائرس کا شکار

    ڈاکٹرعامر لیاقت اہلیہ طوبیٰ عامر سمیت کرونا وائرس کا شکار

    ٹی وی میزبان اور قومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کا اور طوبیٰ عامر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ہم دونوں بدنام کووڈ 19 کے حملے کی زد میں ہیں اور ہم دونوں کورونا وائرس کے متاثرین ہیں۔


    عامر لیاقت نے تمام لوگوں سے ان کی اور ان کی اہلیہ کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

    عامر لیاقت نے بتایا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہےانہوں نے بتایا کہ کورونا کا شکار ہوئے آج ہمیں دوسرا دن ہے علاج کے لیے دار چینی،ادرک لہسن ، کلونجی اور کالی مرچ کا استعمال کر رہے ہیں۔

    ایک اوراداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    عامر لیاقت نے قرآن پاک کی آیت بھی شئیر کی جس کا ترجمہ ہے کہ ’ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی ہے جو مجھے شفا دیتا ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ 26 ہلاکتیں سامنے آگئیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیایک ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہوگئی۔

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران کئی معروف شخصیات کورونا کا شکار ہو رہی ہیں،کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔حالیہ دنوں میں گلوکار جواد احمد، ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا کا شکار ہوئے۔

    ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس کا شکار

     

  • ایس پی ایس ایس یوراجہ محمد ارشد کرونا سے انتقال کر گئے

    ایس پی ایس ایس یوراجہ محمد ارشد کرونا سے انتقال کر گئے

    ‏کراچی میں ایس پی ایس ایس یوراجہ محمد ارشد نجی ہسپتال میں رضائےالہی سےانتقال کر گئے۔ راجہ ارشد گزشتہ ایک ہفتےسے کرونا کے باعث گھرمیں قرنطینہ تھے۔ آج طبیعت ناساز ہونے پرانہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔ واضح رہے کہ اب تک ڈیوٹی دینے والے 14 افسران و اہلکارکورونا کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • کرونا سے سندھ پولیس کے ایس پی راجہ ارشد کی موت

    کرونا سے سندھ پولیس کے ایس پی راجہ ارشد کی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ سندھ پولیس کے ایس پی راجہ ارشد انتقال کرگئے

    ایس پی راجہ ارشد نے کورونا کے باعث خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا تھا،ڈی آئی جی مقصود میمن کا کہنا ہے کہ صبح دل کا دورہ پڑنے پر راجہ ارشدکو اسپتال لے جایا گیا،ایس پی راجہ ارشد اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں تعینات تھے

    سندھ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس میں کورونا سے متاثرین کی تعداد3ہزار 474 ہوگئی ،3ہزار 430افسران واہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں کورونا کے باعث 19افسرا ن واہلکار جان سے جا چکے ہیں،

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر کا آغاز ہو چکا ہے، کرونا پھر پھیلتا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا 26 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1302 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں اموات کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہوگئی ہے

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہین کراچی، کوئٹہ ، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد ، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مزید تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کردیا گیا ہے ،ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ جو تعلیمی ادارے سیل کیے گئے ہیں ان میں بڑی تعداد نجی تعلیمی اداروں کی ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے بھی مزید سات تعلیمی اداروں کو سیل کیا جا رہا ہے