Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 21 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 21 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1708 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار21 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار184 ہو گئی ہے،پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 20 ہزار65 افراد صحتیاب ہوگئے اور21 ہزار98 زیر علاج ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 7 ہزار 831، سندھ میں ایک لاکھ 51 ہزار 352، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 69، بلوچستان میں 16 ہزار 195، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 394، اسلام آباد میں 22 ہزار 432 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 911 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 21 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 21 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 429، سندھ میں 2 ہزار 690، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 294، اسلام آباد میں 247، بلوچستان میں 154، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 114 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

    دوسری جانب کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور، ملتان، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے، جو 19 نومبر تک نافذ رہے گا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کرونا وائرس نے پھرحملے تیزکردیئے:سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں:16 نومبرکوہوگا فیصلہ

    کرونا وائرس نے پھرحملے تیزکردیئے:سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں:16 نومبرکوہوگا فیصلہ

    اسلام آباد :کرونا وائرس نے پھرحملے تیزکردیئے:سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں:16 نومبرکوہوگا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق ،اطلاعات کےمطابق ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بین الصوبائی وزراتعلیم کانفرنس 16 نومبر کو طلب کرلی ، جس میں اسکولوں کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کا اجلاس 16 نومبر کو طلب کرلیا گیا ، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اجلاس طلب کیا، اجلاس 16 نومبر بروز پیر صبح 11 بجے این سی او سی میں ہوگا۔

    اس حوالے سے تمام بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کے ممبرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    یاد رہے آج وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےاجلاس میں ملک میں کورونا کیسز، ایس اوپیز پر عملدرآمد اور تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    این سی اوسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیرتعلیم کی زیرصدارت 16نومبر کو اعلیٰ سطح اجلاس ہوگا، 16نومبر کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔این سی او سی نے موسم سرما کی قبل از وقت تعطیلات کی سفارش بھی کی، قبل از وقت تعطیلات کی سفارش طلباکی حفاظت، وباکا پھیلاؤ روکنےکے لیے ہے۔

  • پاکستانی روپیہ تیسری بہترین ایشیائی کرنسی بن گیا،حکومتی اقدامات رنگ دکھانے لگے

    پاکستانی روپیہ تیسری بہترین ایشیائی کرنسی بن گیا،حکومتی اقدامات رنگ دکھانے لگے

    لاہور:پاکستانی روپیہ تیسری بہترین ایشیائی کرنسی بن گیا،حکومتی اقدامات رنگ دکھانے لگے،اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان کی معاشی پالیسیوں کے اثرات سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں ، ادھرعالمی معاشی ماہرین نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ پاکستانی روپیہ تیسری بہترین ایشیائی کرنسی بن گیا،

    https://twitter.com/MeTalatK/status/1326178127261945856

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپیہ کارکردگی کے حوالے سے تیسری بہترین ایشیائی کرنسی بن گیا، ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر سات ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ڈھائی ماہ میں روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے تین اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے مہنگائی اور قرضوں کے بوجھ میں کمی میں مدد ملے گی، ترسیلات زر میں اضافے کی وجہ سے روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگریہ تسلسل اسی طرح برقرار رہا توپاکستان بہت جلد معاشی طورپہلے سے مضبوط ہوجائے گا

  • خیبر پختونخواہ میں کرونا سے ایک اور ڈاکٹر کی موت

    خیبر پختونخواہ میں کرونا سے ایک اور ڈاکٹر کی موت

    خیبر پختونخواہ میں کرونا سے ایک اور ڈاکٹر کی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا نے خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

    کرونا سے پشاور میں ڈاکٹر بشیر کی موت ہوئی ہے،ڈاکٹر بشیر کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ کے سابق ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تھے ،ڈاکٹر بشیر کورونا کی وجہ سے علیل اوراسپتال میں زیر علاج تھے،

    خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 21 ہوگئی ،پی‌ ڈی اے کا کہنا ہے کہ طب کے شعبے میں ڈاکٹر بشیر کی خدمات یاد رکھی جائیں گی

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈاکٹر بشیر  کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ڈاکٹرز کی خدمات قابل ستائش ہیں، شہری کورونا وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

    پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1637 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار476 ہوچکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 19ہزار431 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور20 ہزار45زیرعلاج ہیں،

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار ہو گئی

    پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1637 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار476 ہوچکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 19ہزار431 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور20 ہزار45زیرعلاج ہیں،

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 50ہزار834 ، پنجاب میں ایک لاکھ7 ہزار329 ،خیبرپختونخوا40 ہزار843، اسلام آباد22ہزار110، بلوچستان16ہزار152، آزاد کشمیر4 ہزار830 اورگلگت میں4ہزار378 مریض سامنے آ چکے ہیں

    این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار420 ، سندھ میں 2 ہزار 687 ا، خیبر پختونخوا میں ، ایک ہزار290، اسلام آباد مین 244، بلوچستان میں 154، ‏گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں112 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

    دوسری جانب کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور، ملتان، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے، جو 19 نومبر تک نافذ رہے گا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    پاکستان بھر میں کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے لاہور میں نیو مسلم ٹاؤن سی بلاک، اقبال ٹاؤن رضا بلاک، سکندر بلاک اور عمر بلاک میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں گارڈن ٹاؤن، کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے فیز ون اے اور فیز 6 بھی شامل ہیں۔

    ملتان کے پانچ علاقوں نقشبند کالونی، گلگشت کالونی، میپکو کالونی، ملتان کچہری اور سعادت کالونی کے علاقوں میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا جبکہ راولپنڈی کے بھی 4 علاقوں میں لاک ڈاؤن رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام مارکیٹیں صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • شنیرا اکرم کا شادی کے متعلق معنی خیز پیغام

    شنیرا اکرم کا شادی کے متعلق معنی خیز پیغام

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سماجی کارکن شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ اگر ہم سادگی سے اور کم لوگوں کی موجودگی میں شادی کریں گے تو اس سے ہماری زندگیاں بھی محفوظ رہیں گی اور ہمارے پیسے بھی بچ جائیں گے-

    باغی ٹی وی : شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے لئے معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئےلکھا کہ مجھے معلوم ہے کہ ماضی میں شادیوں کی بڑی بڑی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا تھا جہاں ہزاروں کی تعداد میں مہمانوں کو دعوت دی جاتی تھی۔

    شنیرا نے کہا کہ چونکہ اب ہم سب کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں اور ہمیں سماجی فاصلے کا لازمی خیال رکھنا ہے تو کیوں نہ ہم اس موقع کا فائدہ اُٹھائیں اور اسے اپنے مفاد کے لیے استعمال کریں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ہم سادگی سے اور کم لوگوں کی موجودگی میں شادی کریں گے تو اس سے ہماری زندگیاں بھی محفوظ رہیں گی اور ہمارے پیسے بھی بچ جائیں گے۔

    شنیرا نے کہا کہمجھے یقین ہے کہ لوگ میری بات ضرور سمجھیں گے اور کم مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی تقریب سرانجام دیں گے۔

    سوشل میڈیا صارفین وسیم اکرم کی اہلیہ کے اس معنی خیز پیغام کی حمایت کر رہے ہیں –

  • عثمان مختار نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    عثمان مختار نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    شوبز انڈسٹر ی کے اُبھرتے ہوئے اداکار عثمان مختار نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار عثمان مختار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور آپ کی نیک خواہشات سے میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔
    https://twitter.com/MukhtarHoonMein/status/1325362659064242176?s=20
    عثمان مختار نے دُعاؤں کے لیے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اُنہیں ہدایت کی کہ براہ کرم گھروں میں رہیں، سلامت اور صحت مند رہیں۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ اگر ہم بلاضرورت گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں گے تو اس سے ناصرف ہمیں فائدہ ہوگا بلکہ ہم اپنے اردگرد موجود دوسرے لوگوں کو بھی اس وائرس سے محفوظ رکھ سکیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار عثمان مختار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کورونا مین مبتلا ہونے کے متعلق آگاہ کیا تھا اداکار نے انسٹا اسٹوری میں اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں اداکار نے اپنے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں اور عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

    اس کے علاوہ فروا علی کاظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنےپیغام میں مداحوں کو کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بارے میں بتایا تھا ماڈل نے انسٹا اسٹوری میں کہا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے لہٰذا گزشتہ ہفتے اُن سے اور علی سے جس کسی نے بھی ملاقات کی وہ خود کو قرنطینہ کرلے۔

    ماڈل فروا علی کاظمی نے اپنی ایک اور انسٹا اسٹوری میں اپنے دوستوں کو کورونا وائرس علامات کے بارے بتاتے ہوئے لکھا کہ اُنہیں ابتدائی طور پر ایک ہفتہ قبل سے عام فلو ہوا تھا۔مجھے جو علامات ظاہر ہوئیں اُن میں 2 ، 3 دن سے درد شقیقہ، شدید جسمانی درد، ایک دن پہلے سے متلی، ذائقہ ، بو اور بھوک میں کمی شامل ہے۔

    فروا کاظمی نے مداحوں کو کہا کہ کھانسی، جسمانی درد اور سر درد میں مبتلا تمام افراد براہ کرم لازمی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں کیونکہ اُنہوں نے اپنی علامات کو موسمی بخار سمجھ لیا تھا جس کی وجہ سے اُن کے کورونا وائرس ٹیسٹ میں تاخیر ہوئی۔

    سیاسی جماعت برابری پارٹی کے سربراہ اور معروف گلوکار جواد احمد بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں گلوکار جواد احمد نے بتایا تھا کہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔انہوں نے کورونا کا شکار ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ کورونا سے لڑنا ہے ہم نے ڈرنا نہیں ہے سب کو احتیاط کرنی چاہیے۔

    علاوہ ازیں اداکار امیر گیلانی کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے گھر میں ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے ان کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے اور اس مشکل گھڑی میں مجھے اپنے تمام چاہنے والوں کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

    اداکار نے اپنے ایک ویڈیو پیغام کہا کہ میں نے اپنے کمرے میں خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے کیونکہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    اداکار نے مداحوں کو کورونا وائرس علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے کھانے کا ذائقہ محسوس نہیں ہو رہا ہے اور میرے سونگھنے کی صلاحیت بھی ختم ہوگئی ہے-

    امیر گیلانی نے مداحوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے اہلخانہ اور میری جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں کیونکہ آپ کی دُعاؤں میں بہت طاقت ہے آخر میں اُنہوں نے کہا کہ آپ سب اپنا خیال رکھیں اور میں سوشل میڈیا پر آپ سے رابطے میں رہوں گا۔

    پاکستان کی معروف ماڈل واداکارہ صحیفہ جبارنے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں صحیفہ جبارنے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ ان کے لیے دعا کریں اوران کے لیے محبت وپھول بھیجیں-

    خیال رہے کہ کورونا کی نئی لہر پاکستان میں آ گئی ہے ملک میں بھی ہرگُزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے-

    ایک اوراداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس کا شکار

  • مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

    ترجمان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نے خبر کی تصدیق کی ہے۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد کیپٹن ریٹائرد صفدر خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

    وہ 15 دن قرنطینہ میں گزاریں گے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نزلے اوربخار کی شکات ہوئی جس کے بعد ا ن کا کورونا ٹیسٹ کروایا۔ کیپٹن (ر) صفدر کو شریف میڈیکل سٹی میں داخل کر لیا گیا, کیپٹن (ر) صفدر کو 14 روز کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا

    کیپٹن صفدر گلگت بلتستان الیکشن میں مریم نواز کے ہمراہ تھے ،کیپٹن صفدر کسی بھی لیگی رہنما یا ورکرز سے ملاقات نہیں کر سکیں گے

    خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد کورونا کی روک تھام کیلئے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں ضابطہ کار پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے اور کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 1650 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 9 اموات ہوئی ہیں، پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد3 لاکھ 44 ہزار839 ہوگئی ہے جبکہ کرونا سے اموات کی تعداد 6 ہزا ر 977 تک ہو گئی ہے،پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ18 ہزار881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 18 ہزار981 زیرعلاج ہیں،

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

    مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

    مریم نواز اور کیپٹن صفدر میں ناراضگی؟

  • پاکستان میں کرونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ،کتنے مقامات پرہے لاک ڈاؤن، این سی او سی

    پاکستان میں کرونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ،کتنے مقامات پرہے لاک ڈاؤن، این سی او سی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں کرونا کیسز کی بڑھنے پر صورتحال کا جائزہ لیا گیا

    اجلاس میں صوبوں کے چیف سیکریٹریزنے کوروناایس اوپیزپر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی، این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ بڑے شہروں میں کوروناک ے مثبت کیسزکا تناسب تیزی سےبڑھ رہا ہے ،ملک بھر میں کورونامثبت کیسزکی شرح 4.5 فیصد ہوگئی ،15بڑے شہروں میں کورونامثبت کیسزکی شرح بہت زیادہ ہے،

    این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسزکی شرح 16.59 فیصد کے ساتھ ملک بھرمیں سب سے زیادہ ہے .گلگت میں کورونامثبت کیسزکی شرح 15.38،ملتان میں15.97 فیصد ہے .مظفرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 14.12 فیصد،میرپورمیں 11.11فیصد ہے،پشاورمیں کورونامثبت کیسزکی شرح 9.69 ،کوئٹہ میں8.03 فیصد ہے،اسلام آباد میں مثبت کیسزکی شرح7.48ف یصد،کراچی میں7.12فیصد ہے، لاہور میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.37 فیصد اورراولپنڈی میں4.63 فیصدہے،

    این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں4136 مقامات پرمائیکرواسمارٹ لاک ڈاوَن کیا گیا ہے،کورونا کے پھیلاوَ کو روکنے کے لیے ٹی ٹی کیو حکمت عملی پرعملدرآمد کیا جا رہا ہے ،حالیہ پابندیاں 16بڑے شہروں میں 31 جنوری 2021 تک نافذرہیں گی،ملک بھرکے اسپتالوں کو2811 آکسیجن بیڈزفراہم کیے گئے ہیں،اسپتالوں میں 13 ہزارآ کسیجن سلنڈرزدیئے جا چکے ہیں

    این سی اوسی نے احتیاطی تدابیرپرعملدرآمد پرصوبوں کی کارکردگی کوسراہا

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے اور کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 1650 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 9 اموات ہوئی ہیں، پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد3 لاکھ 44 ہزار839 ہوگئی ہے جبکہ کرونا سے اموات کی تعداد 6 ہزا ر 977 تک ہو گئی ہے،پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ18 ہزار881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 18 ہزار981 زیرعلاج ہیں،

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

    بلاول کے ساتھ گلگت میں موجود پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار

  • بلاول کے ساتھ گلگت میں موجود پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار

    بلاول کے ساتھ گلگت میں موجود پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار

    بلاول کے ساتھ گلگت میں موجود پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری کے ہمراہ گلگت میں انتخابی مہم میں انکے ساتھ موجود پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں

    قمر زمان کائرہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا، قمر زمان کائرہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی کرونا کا ٹیسٹ کروائیں گے جو گلگت میں انکے ساتھ رہے ہیں

    یپلز پارٹی سینئررہنما قمر زمان کائرہ اس وقت انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے دورے پر بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ موجود تھے تاہم کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ واپس اسلام آباد آگئے ہیں ۔ قمرزمان کائرہ نے 14روز تک اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔